Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1689 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل ملزم نے عدالت کے سامنے بھی اعتراف جرم کرلیا

    تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل ملزم نے عدالت کے سامنے بھی اعتراف جرم کرلیا

    کراچی- فیڈرل بی ایریا میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فیڈرل بی ایریا میں 3 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور ملزم نے دفعہ 164 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کرایاملزم نے عدالت میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اور قتل کا اعتراف کرلیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تین سالہ بچی کو صبح کے اوقات میں زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا جب کہ بچی کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ملی تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کیا تھا

  • ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کے نام جاری

    ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کے نام جاری

    اسلام آباد- شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفودکے سربراہوں کےنام جاری کردیے گئے وزارت خارجہ نے 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفودکے سربراہوں کےنام جاری کردیے وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامینیم جےشنکر بھارتی وفدکی قیادت کریں گے جب کہ ایرانی وفدکی قیادت ایرانی اول نائب صدر محمد رضا عارف کریں گےوزارت خارجہ کے حکام کا بتانا ہے کہ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفدکی سربراہی کریں گے جب کہ قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے وزارت خارجہ کے مطابق تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں اور اپنے وفود کی قیادت کریں گے جب کہ ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے وزارت خارجہ کا بتانا ہے کہ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ ،ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ارسلان مرزائیوف، ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ عاطف اکرام شیخ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ ایس سی او انٹر بینک یونین کے چیئرمین کونسل ماروت ییلی بائیف بھی اجلاس میں شریک ہونگے

  • انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، کیا مزید توسیع کا امکان ہے؟

    انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، کیا مزید توسیع کا امکان ہے؟

    اسلام آباد- آج 14 اکتوبر بروز پیر کو انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ تاریخ میں مزید تو سیع نہیں کی جائے گی اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی ترجمان کے مطابق حکومت اقدام متعارف کروا رہی ہے جو نان فائلرزکو جائیداد خریدنے سے روکنے میں مددگار ہوگا۔

  • ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ -کراچی

    ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ -کراچی

    کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50،50 مریض سردی، بخار اور جسم دردکے آرہےہیں جب کہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز بھی شامل ہیں محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چکن گونیاکے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے153 میں چکن گونیاکی تصدیق ہوئی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے، صرف کراچی میں ڈینگی کے 1484 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال ڈینگی سے سندھ میں ایک موت رپورٹ ہوئی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سندھ میں رواں سال ملیریاکے 2 لاکھ 22 ہزار239 کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں ملیریا کے 1768 کیس رپورٹ ہوئے

  • اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بُھگتے گا-تیاری پوری ہے ایران کی وارننگ

    اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بُھگتے گا-تیاری پوری ہے ایران کی وارننگ

    تہران- ممکنہ اسرائیلی حملے پر ایران کی جانب سے سخت وارننگ جاری کردی گئی ہے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ دفاع کے لیے اب ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں ہیں، جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ تیاری پوری ہے، اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بُھگتے گا ایران سے جنگ کے بڑھتے خطرات، امریکا کا اسرائیل کو اینٹی میزائل سسٹم دینے پر غودوسری جانب اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملہ کرنے کی صورت میں ممکنہ جوابی کارروائی روکنے کی مشترکہ تیاریاں جاری ہیں پینٹاگون کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کی ہدایت پر اسرائیلی دفاع کی مضبوطی کے لیے جدید اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ اور امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔

  • چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی ،اچھی پچز تیار ہوئیں ناکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی

    چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی ،اچھی پچز تیار ہوئیں ناکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مینٹورز اور سلیکٹرز نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں توپوں کا رخ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی طرف رہا اور حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹر نیشنل کو ٹھہرایا گیا ذرائع کا بتانا ہے کہ پچز کی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے لیکن انہوں نے اس معاملے میں غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، پاکستان ٹیم کے لئے فائدہ مند پچز کی تیاری میں ناکامی کا سامنا رہا ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرنے کے حوالے سے بھی لاپرواہی برتی گئی، اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا شعبہ انٹرنیشنل کو وقت سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے فہرست تیار رکھنی چاہیے تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تاخیر ہوئی، اجلاس میں فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے

  • شکاگو میراتھن میں کینیا کے ایتھلیٹس نے بازی مارلی

    شکاگو میراتھن میں کینیا کے ایتھلیٹس نے بازی مارلی

    شکاگو میراتھن 2024 میں کینیا کے ایتھلیٹس نے بازی مار لی غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جان کوریئر نے دو گھنٹے دو منٹ چار سیکنڈز میں مینز کا ٹائٹل اپنے نام کیا-خواتین کی میراتھون Ruth Chepngetich نے دو گھنٹے نو منٹ اور پانچ سیکنڈز میں جیت لی ریس میں پاکستان کے امین ندیم نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چوالیس اعشاریہ تین دو سیکنڈز میں طے کیا جب کہ صادق شاہ اور نظار نایانی نے بھی تین گھنٹے سے پہلے ریس مکمل کی

  • لاہور- گلبرگ میں نجی کالج کے سکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    لاہور- گلبرگ میں نجی کالج کے سکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    لاہور گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کچھ دن پہلے کاہے اور ملزم سکیورٹی گارڈ پولیس تحویل میں ہے جب کہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات جاری ہیں ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کا خاندان سامنے نہیں آیا، متعلقہ پولیس اسٹیشن، ون فائیو یا کالج انتظامیہ کو واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل خبرکی بھی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی

  • بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کوئی پیشکش کی- اسحاق ڈار

    بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کوئی پیشکش کی- اسحاق ڈار

    اسلام آباد- نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی اسحاق ڈار نے کہا پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اورنہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی ایک سیاسی جماعت احتجاج کی کال دیکر ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے: اسحاق ڈا -اسحاق ڈار نے تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک جماعت ایس سی او اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے احتجاج کی کال واپس لینا نا صرف ملک کے مفاد میں ہے بلکہ اس سیاسی جماعت کے مفاد میں بھی ہے دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہں اور مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو سجا دیا گیا ہے

  • حکومت کا پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے شرط ماننے سے صاف انکار

    حکومت کا پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے شرط ماننے سے صاف انکار

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک اسلام آباد پر 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کرانے کی شرط رکھ دی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرا دے 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مسترد کر دیا رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری کہتے ہیں کہ ملاقات تو بہانہ ہے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس نشانہ ہے، نہ حکومت کو ملاقات کرانےکی ضرورت ہے نہ کسی عدالت کی ہدایت ہے