اسلام آباد- پی ٹی آئی کا کل (15اکتوبر) کا ڈی چوک پر احتجاج منسوخ کرانے کی کوشش میں حکومت آج پیر کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے بعض بیک چینل رابطوں کے بعد حکومت بیرسٹر گوہر علی خان اور حامد رضا کو 15؍ اکتوبر کو ڈی چوک پر تحریک انصاف کا احتجاج واپس لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے وزارت داخلہ کو لکھی درخواست میں کہا کہ آخری بار ہمارے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی تھی
Author: Qamar Abbas
-

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کر دیاقومی ٹیم اگلے ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرےگی اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ،جوش انگلس، مارنوس لبوشین ،گلین میکسویل،اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک،میتھیو شارٹ مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے
-

ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر فرار ہوگئے-کراچی -شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغوا
کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب اغواکاروں کی فائرنگ سے 1شخص زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق ملزمان نے مصامیر اور اس کے والد کو شاہ فیصل پل سے اغوا کیا تھا جبکہ ملزم ایس پی نمبر پلیٹ کی سفید کار میں سوار تھے
پولیس کا بتانا ہے کہ اغواکار باپ بیٹے سے ان کے اکاؤنٹ کی تفصیلات پوچھتے رہے جس کے بعد اغوا کاروں نے رزاق آباد کے قریب والد کو گاڑی سے اتار کر مصامیر پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں مصامیر زخمی ہوگیا۔ زخمی مصامیر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے کہ جس میں زخمی شخص کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس سے پیسے لے لیے اور جاتے ہوئے ہاتھ اور پیر پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔ -

15 اکتوبرکو احتجاج کی قیادت خود کرونگا:میری جان عمران خان سے زیادہ قیمتی نہیں، حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ میری جان عمران خان سے زیادہ قیمتی نہیں 15 اکتوبر کو احتجاج کی قیادت خود کروں گا ایکس ( ٹوئٹر ) پر جاری ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ’ سب سے زیادہ خطرہ مجھے ہے،کہا جاتا ہے کہ اگر میں گرفتار ہوا تو مجھے قتل کردیا جائےگا یا پھر بدترین تشدد کا نشانہ بنایہ جائے گا لیکن میری جان عمران خان کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے اگر مجھے اس مرد قلندر کیلئے پاکستان کیلئے اور اللہ کی زمین کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینا پڑا تو میں دوں گا رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان تک ہمیں رسائی نہیں دی جاتی تو میں 15 اکتوبر کو خود باہر نکل کر احتجاج کی قیادت کروں گا اس احتجاج میں میں اکیلا نہیں ہوں گا پر عزم اور محبت وطن عوام کا سمندر میرے ساتھ ہوگا
-

اسلام آباد ایکسپریس کے پہیے میں خرابی، مسافروں نے چلتی ٹرین رکوادی
گوجرانوالہ- اسلام آباد ایکسپریس میں سوار مسافروں نے وزیرآباد ریلوےاسٹیشن پر چلتی ٹرین کو رکوادیا ٹرین میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ اسلام آباد ایکسپریس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی ٹرین کے ایک پہیے میں خرابی کے باجود ڈرائیور ٹرین کوچلارہا تھامسافر کے مطابق آواز آنے اور توازن خراب ہونے پرمسافروں نے شورمچایا تو ٹرین کولالہ موسٰی میں روکا گیا لیکن ڈرائیور نے خرابی دور کیے بغیر ٹرین کو دوبارہ چلادیا جس کے بعد وزیرآباد پہنچنے پر مسافروں نے دوبارہ شور مچایا اور ٹرین رکوالی مسافروں نے ریل میں خرابی کو دور کر کے ٹرین روانگی کے انتظامات کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے
-

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں
اقوام متحدہ ( یو این ) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملےجنگی جرم بن سکتےہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ( یو این ) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یواین آئی ایف آئی ایل ) کےاہلکار اورمقامات کو نشانہ نہیں بنایاجاناچاہیے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے مطابق امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو جنگی جرائم بن سکتےہیں
-

عمران کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کیلئے تاریخ ناگوار ہےورلڈکپ کو سیاست کا آغاز اور فیض -بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکرکٹ ورلڈ کپ کو سیاست کا آغاز اور جنرل فیض ، بانی پی ٹی آئی کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کے لیے تاریخ ناگوار ہے آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیراعظم ججز اور اسٹیبلشمنٹ بھلے بدلتی رہے پیپلز پارٹی کبھی آمروں اور ججز کی طرح من مانی سے قانون سازی نہیں کرتی بلاول بھٹو زرداری کے مطابق پیپلز پارٹی اپنی نسلوں کے لیے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہےکرکٹ ورلڈ کپ کو سیاست کا آغاز ،جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کے لیے تاریخ ناگوار ہے
-

اسلام آباد دلہن کی مانند سج گیاشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مہمانوں کی آمد س
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو دلہن کی مانند سجا دیاگیا شہر کی اہم شاہراہوں، چوک چوراہوں پر سبزی ہلالی رنگوں کی خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے سرکاری عمارات کے ساتھ ساتھ نجی کاروباری مراکز کو بھی سجایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد کو سجانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے
-

اس لئے بلیک میل کررہی ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہتی ہے – خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہتی ہے اس لئے بلیک میل کررہی ہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (ٹوئٹر ) پر جاری بیان میں لکھا کہ جب سابق وزیراعظم نوازشریف قید تھے توانہیں اپنی بیوی( کلثوم نواز) سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی اور وہ اسی حال میں دنیا سے رخصت ہو گئیں وزیردفاع خواجہ آصف کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بلیک میل کر رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہیے ورنہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کانفرنس کو سبو تاژ کیا جائے گا انھوں نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اولاد کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بات بنتی ہے خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چین، روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے
-

ساس سسر کو قتل کرنے والا داماد گرفتار وجہ ؛ اہلیہ کی ناراضی
راولپنڈی بیوی کی ناراضی پر ساس سسر کو قتل کرنے والا داماد گرفتار کرلیا گیا تھانہ کوتلی ستیاں کے علاقے میں دہرے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اہلیہ کی ناراضگی پر ساس سسر کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔ ملزم توقیر قتل کےبعد فرار ہوگیا تھا ڈی پی او مری آصف آمین نے ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں عبد العزیز اور پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری پر شاباش دی ہے
واضح رہے کہ تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میں اہلیہ کی ناراضگی کے تنازع پر داماد نے گھر کی دہلیز پر ساس سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھاپولیس کے مطابق غفار احمد نے بتایا کہ وہ والدین اور چچا کے ساتھ گھر میں موجود تھے کہ بہنوئی توقیر جس سے ہمشیرہ ناراض ہوکر 10 ماہ سے مہکے آئی ہوئی تھی گھر کے دروازے پر آیا اور والدین جو رشتے میں اس کے چچا و چچی بھی لگتے ہیں کو باہر بھجوانے کے لیے کہا اور کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے سلسلے میں بات کرنی ہے
