Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1691 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

    وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

    اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا بلاول بھٹو زرداری نے حوالہ جات کے ساتھ ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا انہوں نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی بلاول نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلی مرتبہ وفاقی آئینی عدالت کی تفصیل 27 اکتوبر 1931 کو لندن میں منعقدہ گول میز کانفرنس میں پیش کی ان کی یہ تجویز تقریباً پی پی پی کی پیش کردہ تجویز سے مماثلت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کے لئے وفاقی آئینی عدالت ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کیلئے سپریم کورٹ اور ایک فوجداری اپیل کی عدالت کی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سوال جو وفاقی آئین سے متعلق ہو یا آئین سے پیدا ہو اسے وفاقی عدالت میں جانا چاہئے

  • ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

    ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

    لاہور- وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک فساد والے ایس سی او کانفرنس سے خوش نہیں عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت نے ہمیشہ ترقی و خوشحالی کیخلاف کام کیا-طویل عرصے کے بعد ایک عالمی کانفرنس ملک میں ہو رہی ہے، مگر ملکی حالات خراب کرنے والے اور تحریک فساد والے اس کانفرنس سے خوش نہیں ہیں عظمی بخاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ایس سی او تک کوئی احتجاج نہیں ہو گا، لیکن انہوں نے کانفرنس کی تاریخوں میں احتجاج کی کال دے دی ہے- کل پی ٹی آئی نے خارجہ پالیسی اور خوشحالی کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے کہ ان کا کپتان ملک و قوم کی خوشحالی اور دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہے-یہ بھارتی وزیر خارجہ کو تو اپنے احتجاج میں بلاتے ہیں مگر اسرائیل کیخلاف کانفرنس میں نہیں جاتے

  • ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہےتحریک انصاف ، حمزہ شہباز

    ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہےتحریک انصاف ، حمزہ شہباز

    لاہور- ایس سی او سمٹ کے موقع پر تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی فساد اور انتشار کی روش چھوڑنے پر تیار نہیں، ایس سی او سمٹ سے دنیا میں جو مقام ہم نے کھو دیا تھا اسے بحال کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے، مٹھی بھر بلوائیوں کو سڑک پر لا کر دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا بندوبست کیا جا رہا ہے

  • اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے ملزم کو23 اکتوبرتک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاجوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن پیش ہوئے اس موقع پر علی امین گنڈا پور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے مزید مہلت دی جائے

  • پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ -آئی ایم ایف

    پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ -آئی ایم ایف

    اسلام آباد عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے تحت طے پانے والی شرائط سے متعلق رپورٹ میں عالمی ادارے نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسانی ختم کی جائے حکومت سے مطالبات میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو زیادہ آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کیے جائیں اور نیب کو احتساب کے لیے مزید مؤثر بنایا جائے پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے، جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے آئی ایم ایف نے رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ انسداد کرپشن کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیار کی جائے اور کرپشن کے خلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزور قانونی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے

  • حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے-آئینی عدالت کا فیصلہ کہیں چیلنج نہیں ہوسکے گا

    حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے-آئینی عدالت کا فیصلہ کہیں چیلنج نہیں ہوسکے گا

    26 ویں آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئےحکومت نے وفاقی آئینی عدالت بنانےکا فارمولہ سیاسی جماعتوں سے شیئر کردیامجوزہ ترمیم کے مطابق وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 7 ارکان پر مشتمل ہوگی، چیف جسٹس اور دو سینیئر ترین ججز رکن ہونگےحکومتی مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ ایک وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی جس کے پہلے چیف جسٹس کا تقرر صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرینگے جبکہ آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس اور تین سینیئر ججز کا تقرر کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا اور کمیٹی میں 4 ارکان پارلیمنٹ، وفاقی وزیر قانون اور پاکستان بار کونسل کا نمائندہ شامل ہوگا مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے ججز کے تقرر کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس کے سربراہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت ہونگے اور کمیشن میں آئینی عدالت کے پانچ سینئر ترین ججز ممبران ہونگےاس کے علاوہ صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون، بارکونسل کے نمائندے پرمشتمل ہوگی

  • سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

    سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

    اسلام آباد سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کرےگا جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں وفاقی و صوبائی آئینی عدالتوں کا قیام، پیپلزپارٹی کا آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے آگیاوکیل عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی

  • پولیس لائنز میں ہنگامی اجلاس طلب، افسران نے طویل چھٹی کی تیاریکے پی پولیس ایکٹ میں ترامیم

    پولیس لائنز میں ہنگامی اجلاس طلب، افسران نے طویل چھٹی کی تیاریکے پی پولیس ایکٹ میں ترامیم

    خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے بعد پولیس لائنز میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز شریک ہوں گے ذرائع کے مطابق پولیس ایکٹ میں ترامیم آئی جی پولیس کو اعتماد میں لیے بغیر کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں اور آئی جی خیبرپختونخوا نے کابینہ اجلاس میں بھی ایکٹ کی مخالفت کی ذرائع نے بتایاکہ آئی جی نے اجلاس میں کہاکہ ایسا کرنے سے محکمہ پولیس کو نقصان ہوگا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی منظوری کے خلاف پولیس لائنز میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز شریک ہوں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
    ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس میں تشویش ہے کہ ترمیمی ایکٹ سے پولیس کا اختیار بیوروکریسی کے پاس چلا جائے گا اور ترمیم سے محکمے میں سیاسی مداخلت ہوگی ذرائع نے بتایاکہ ایکٹ کی منظوری پر چند پولیس افسران نے طویل چھٹی لینے کی تیاری کرلی ہے

  • شرابی تھا اس لیے پہلی شادی ناکام ہوئی: جاوید اختر کا اعتراف

    شرابی تھا اس لیے پہلی شادی ناکام ہوئی: جاوید اختر کا اعتراف

    بالی وڈ کے سینئر رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ پہلی شادی کی ناکامی کی وجہ شراب نوشی تھی حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جاوید اختر نے شراب کی لت چھوڑنے کیلئے کی جانے والی جدوجہد پر بات کی اور پہلی شادی کی ناکامی کیلئے خود کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا شادی کی ناکامی کیلئے شراب نوشی کا اعتراف اور افسوس
    دوران انٹرویو جاوید اختر نے اعتراف کیا کہ ہنی ایرانی کے ساتھ میری شادی اس لیے ناکام ہوئی کیوں کہ میں کبھی شرابی ہوا کرتا تھا، مجھے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کا افسوس ہے کیوں کہ اسے بچایا جا سکتا تھا لیکن شراب کی لت کی وجہ سے میں نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ’جب انسان نشے میں ہوتا ہے تو جذباتی فیصلے لیتا ہے آپ ان مسئلوں پر بھی جھگڑنا شروع کردیتے ہیں جو درحقیقت بڑے مسئلے نہیں ہوتےلیکن یہ غلطیاں مجھ سے ہوئی ہیں

  • چینیوں پر حملہ کرنیوالے اور اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرنے والوں میں صرف نام کا فرق ہے: طلال چوہدری

    مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کوئی عام اجلاس نہیں ہے دنیا بھر سے وفود آ رہے ہیں ایس سی او کانفرنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا جب چینی صدر نے پاکستان آنا تھا تو 2014 میں دھرنا دیا گیا، فارن فنڈنگ کی بات ہوئی تو پتا لگا کہ اسرائیلیوں اور بھارتیوں کے پیسے ہیں فارن فنڈنگ کے معاملے پر اسٹے پر اسٹے ملتا رہا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ملک کو ڈیفالٹ کرنا اور بلیک میل کرنا تھا یہ سب کچھ جان بوجھ کر ریاست کو بلیک میل کرنے کیلئے کیا جاتا رہا طلال چوہدری کا کہنا تھا ایس سی او کانفرنس کوئی عام کانفرنس نہیں 200 سے زیادہ بین الاقوامی وفود اسلام آباد آئیں گے ایس سی او میں چین روس اور ان ممالک کی تعداد زیادہ ہے جو اسرائیل مخالف ہیں ایس سی او کسی کا سیاسی بھلا نہیں یہ پاکستان کی بات ہے پاکستان کی معیشت اس سے چلے گی اسٹاک ایکسچینج چلے گی اور روپیہ تگڑا ہوگا ان کا کہنا تھا ایس سی او میں مختلف ممالک کے سربراہ شرکت کریں گے آپ دنیا کو کیا بتانا اور دکھانا چاہ رہے ہیں؟ 2014 میں دھرنا سی پیک روکنے کے لیے کیا گیا آئینی اور انسانی حقوق ان لوگوں کیلئے ہوتے ہیں جو آئینی دائرہ کار میں احتجاج کریں، سیاسی جماعتوں کا رویہ سیاسی ہونا چاہیے، ایسی سیاسی جماعت نہیں ہوسکتی جو اداروں اور ملک کے مفاد پر حملہ کرے ایس سی او کانفرنس سے کس کا فائدہ ہوگا؟ پاکستان کا، ملکی معیشت کا آپ اس وقت احتجاج کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ کہتے ہیں ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کی فکر ہے، آپ کو کون بتاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت خراب ہے