Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1710 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • دوہ پاکستان،بنگلہ دیشی فوجی حکام نے اپنے بورڈ کو گرین سگنل دے دیا

    دوہ پاکستان،بنگلہ دیشی فوجی حکام نے اپنے بورڈ کو گرین سگنل دے دیا

    (سنگ میل نیوز)بنگلہ دیشی فوجی حکام نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،انہوں نے وہاں موجود عہدیداروں کو کام جاری رکھے

    اور سکیورٹی کی پیشکش کے ساتھ ساتھ دورہ پاکستان سمیت ٹیموں کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعدبنگلہ دیش غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے

    تاہم عبوری حکومت کے اعلان کے بعد حالات میں کچھ بہتری آرہی ہے ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح بی سی بی نے بھی کچھ معمول پر آنے کی کوشش کی ہے اور کرکٹ بورڈ کے کچھ عہدیدار کام پر واپس آگئے ہیں

    کیونکہ انقلاب سے پہلے بی سی بی مختلف ٹیموں کے لیے کئی اسائنمنٹس پر کام کررہاتھاجس میں رواں ماہ بنگلہ دیشی قومی ٹیم کا دورہ پاکستان بھی شامل ہے۔

    بنگلہ دیشی فوجی حکام کے دورے کے دوران اگرچہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن پاپون سمیت کئی عہدیدار غیر حاضر تھے تاہم جو لوگ موجود تھے

    انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے مطابق کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں ہونےوالے ٹورنامنٹ کے بارے میں فیصلہ 10 اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

    بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چودھری بی سی بی کے دفاتر میں غیر حاضر تھے لیکن جب ان سے رابطہ کیا گیا

    تو انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی موجودہ طرز حکمرانی پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،صورتحال اب بھی قدرے غیر یقینی کاشکار ہے۔

    قومی ٹیم کی پاکستان روانگی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں اوراس حوالے سے آئندہ48 گھنٹوں میں ہم فیصلہ کریں گے۔

  • پاکستان میں عالمی معیارکا چڑیا گھر اورسفاری پارک بنانے کی منظوری

    پاکستان میں عالمی معیارکا چڑیا گھر اورسفاری پارک بنانے کی منظوری

    (سنگ میل نیوز) اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کا شاندار پلان تیارکر لیا گیا،

      پاکستان میں عالمی معیار کا پہلا چڑیا گھر اور سفاری پارک بنانے کی منظوری دیدی گئی۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر گفتگو ہوئی، (more…)

  • بھارتی ڈانسرنورا فتحی نے معافی مانگ لی

    بھارتی ڈانسرنورا فتحی نے معافی مانگ لی

    (سنگ میل نیوز )بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے ماضی میں دیئے گئے فیمینزم سے متعلق اپنے بیان پرآخر کار معافی مانگ لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ڈانسر نے حالیہ انٹرویو کے دوران فیمینزم سے متعلق ماضی میں دیئے گئے ایک بیان پر معذرت کرلی،

    انہوں نے کہا کہ میرے بیانیے سے لوگوں کو تکلیف ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں،

    میرا یہ مقصد نہیں تھا بلکہ میں تو چاہتی ہوں کہ جو کچھ آج مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو۔ اداکارہ کے مطابق روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ،

    میں اس نظریے پر یقین رکھتی ہوں کہ دونوں مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہیے اور انہیں معاشرے کا ایک قابل فرد بنائیں۔

    خیال رہے کہ نورا فتحی نے ماضی میں فیمینزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھ

    ا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور ہماری روایتی خاندانی اقدار کیخلاف ہے۔

  • چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی ،صدر آصف علی زرداری میدان میں آگئے

    چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی ،صدر آصف علی زرداری میدان میں آگئے

    ( سنگ میل نیوز )وفاقی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کے معاملے پرصدر مملکت آصف علی زرداری میدان میں آگئے اورچیئرمین ایچ ای سی کی بغیر اشتہار کےتعیناتی کی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کو ایک سال کےلیے چیئرمین ایچ ای سی تعینات کیا تھاجو اس سے قبل بطورِ چیئرمین ایچ ای سی دو سالہ مدت گزار چکے ہیں،

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین ایچ ای سی کی بغیر اشتہار کے غیر قانونی تعیناتی پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے آخری 45 منٹ، بنگلہ دیش میں‌ کیا کچھ ہوا؟

    شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے آخری 45 منٹ، بنگلہ دیش میں‌ کیا کچھ ہوا؟

    (سنگ میل نیوز):بنگلہ دیشی عوامی احتجاج اور فوج کے دباؤ کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے والی شیخ حسینہ کے آخری 45 منٹ میں کئی اہم واقعات رونما ہوئے۔

    بنگلہ دیش کی مستعفی وزیراعظم جو شدید عوامی احتجاج اور فوج کے دباؤ کے بعد اپنا ملک چھوڑ کر بہن کے ہمراہ بھارت فرار ہوچکی ہیں۔ بنگلہ دیشی آرمی چیف نے انہیں گزشتہ روز 45 منٹ میں اقتدار اور ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ ان 45 منٹوں میں وہاں کیا کچھ ہوا وہ چشم کشا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بڑھتے عوامی احتجاج اور فوج کی جانب سے عوام کی مکمل حمایت کے اعلان کے بعد شیخ حسینہ واجد نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا اور وہ ملک چھوڑنے سے قبل بنگلہ دیشی قوم کو قوم کو ویڈیو پیغام دینا چاہتی تھیں لیکن فوج نے اس کی بھی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے اپنا ایک پیغام خط کی صورت میں لکھا تھا، لیکن فوجی اہلکاروں نے انہیں خط پڑھنے اور ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی۔


    آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے انہیں اقتدار کے ساتھ ملک چھوڑنے کے لیے صرف 45 منٹ کا وقت دیا تھا۔ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کا خاندان پہلے ہی ملک سے باہر جا چکا تھا۔

    بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پیر 5 اگست کی صبح 9 بجے تک بنگلہ دیش میں صورتحال بہت زیادہ خراب نہیں تھی، لیکن اس کے بعد ہزاروں احتجاجی طلبا کا ایک گروپ غازی پور بارڈر سے لانگ مارچ میں ڈھاکا میں داخل ہوا، جس کے بعد جب حالات خراب ہونے لگے۔

    رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی فوج میں دو دھڑے بن چکے تھے۔ فوج کے اعلیٰ افسران شیخ حسینہ کے حق میں تھے، لیکن جونیئر فوجی افسران اور 60 ریٹائرڈ فوجی افسران شیخ حسینہ کے خلاف تھے۔ گزشتہ روز دوپہر ایک بجے کے قریب فوج کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی ہوا، جس کے بعد وہ فیصلہ ہوا جس کا آرمی چیف نے اعلان کیا اور حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا تھا۔

    اس ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کی فوج نے شیخ حسینہ کو مطلع کیا کہ طلبا کے لانگ مارچ کے دوران انہیں فوج نہیں روکے گی۔ ایسے میں کل یعنی پانچ اگست کی صبح نو بجے تک صورتحال ٹھیک تھی۔

    واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد اقتدار کے خاتمے کے بعد اپنی بہن ریحانہ کے ہمراہ بھارت فرار ہوچکی ہیں اور اب وہاں سے انہوں نے برطانیہ میں طویل سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اجیت ڈوول نے حسینہ واجد کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور بھارتی ایجنسیاں انہیں سیکیورٹی فراہم کررہی ہیں۔

  • پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا

    (سنگ میل نیوز)پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    پیرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے شروع ہوگئے جہاں ان کے مدمقابل بھارتی حریف نیرج چوپڑا بھی تھے ،

    قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر مین راؤنڈ (فائنل) کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

    پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ بی میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، گریناڈا سے تعلق رکھنے والے اے پیٹرز نے 88.63 میٹر کی تھرو کی اور وہ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کی تھری کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

    جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ اے سے 4 کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جرمنی کے جولین ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے
    کینیا کے جولیس ییگو 85.97 میٹر کی تھرو کی۔

    جمہوریہ کے جیکب وڈلیچ نے 85.63 میٹر کی تھرو کی، فن لینڈ کے ٹونی کیرنن نے 85.27 میٹر کی تھرو کی اور وہ گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے۔

    پیرس روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میں پوری طرح فٹ اور اچھی طرح سے تیار ہوں،

    میں نے اس ایونٹ کے لیے بہت محنت کی ہے، میں پاکستان کے لیے میڈل لانے کی بھرپور کوشش کروں گا، مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

  • چیف جسٹس نے ہزاروں مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو وقف کردی

    چیف جسٹس نے ہزاروں مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو وقف کردی

    چیف جسٹس آف پاکستان نے آزادی کے 77 مکمل ہونے پر بلوچستان حکومت کو زمین کا تحفہ دیدیا۔

    چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ ملک کی آزادی کے 77 مکمل ہونے کے موقع پر ہم زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ 31 ہزار 680 مربع فٹ اپنی ملکیت میں موجود زمین عوامی فائدے کے لیے بطور انوائرمینٹل سینٹر استعمال کے لیے عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس نے بذریعہ خط ضلع زیارت میں اپنی 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کا اعلان کیا۔

    خط میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔

    موسمیاتی سینٹر کیلئے اراضی دینے کیلئے لکھے خط پر قاضی عظمت عیسیٰ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دستخط ہیں، خط کی کاپیاں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

  • ’پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہوگا‘اپوزیشن کے ہنگامے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور

    ’پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہوگا‘اپوزیشن کے ہنگامے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور

    (سنگ میل نیوز)قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات ایکٹ ترمیم بل پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کردی۔

    اس دوران الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جب کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل زیر غور لانے کی تحریک بھی پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

    تحریک بلال اظہر کیانی نے پیش کی جس کی اپوزیشن نے شدید مخالفت کی، اپوزیشن ارکان نے ایوان میں احتجاج اور نعرے بازی کی، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

    اس دوران علی محمد خان نے ترمیمی بل پر ترمیم پیش کی جس کی وزیر قانون نے مخالفت کردی۔وزیر قانون اعظم نذیر نے کہا کہ یہ قانون سازی آئین کی روح کے عین مطابق ہے اور غیرآئینی نہیں،

    علی محمد خان نے کہا کہ یہ قانون سازی ہمارا راستہ روکنے کے لیے ہے، ان کے 41 ارکان نے حلف نامے دیے کہ ان کا تعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے،

    آپ کے وکیل نےکہا مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کیلیے مانگ رہے ہیں، جس جماعت نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں ،

    ہم کسی جرم میں ترمیم کرنے نہیں جارہے۔ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہوگا، ترمیمی بل

    ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہوگی۔

    ترمیمی بل میں کہا گیا کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی،

    ہے اور رہے گی:علی محمد خان علی محمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی، ہے اور رہے گی ، الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کیا 39 ارکان کے لیے پی ٹی آئی حلال اور 41 کیلیے حرام ہے؟

    ہم اس ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں، قانون سازی ضرور کریں لیکن یہ ملک کے مفاد میں ہونی چاہیے، اس قانون سازی کے خلاف عدالت جائیں گے۔

    بعد ازاں اسپیکر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کیا اور ایوان نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا

    جب کہ ایوان نے کثرت رائے سے اپوزیشن کی ترمیم مسترد کردی۔ قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش، اپوزیشن ارکان کے الیکشن ایکٹ بل نامنظور ،نامنظور کےنعرے،

    پی ٹی آئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کراسپیکرڈائس کی طرف پھینک دیں، پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غیر آئینی ہے،

    مخصوص نشستوں کا حق ہمیں سپریم کورٹ سے ملا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غیر آئینی ہے، کس طرح قانون سازی کرکے سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے ہمارے حق سے محروم کیا جاسکتا ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا حق ہمیں سپریم کورٹ سے ملا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سیاسی مقاصد کے لیے پیش کیا گیا۔ خبر اپڈیٹ ہورہی ہے

  • امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ مِس یو ایس اےمنتخب

    امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ مِس یو ایس اےمنتخب

    (سنگ میل نیوز) تاریخ میں پہلی بار امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ مِس یو ایس اے 2024منتخب ہوگئیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق مِس یو ایس اے کا ٹائٹل متنازع ہونے کے بعد اب بالآخر 22 سالہ ایلما کوپر مِس یو ایس اے بن گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلما کوپر اب نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی ،

    مس یو ایس اے سیکنڈ لیفٹیننٹ ہیں اور ملٹری انٹیلی جنس افسر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

  • بنگلہ دیشی فوج نے کرفیو اٹھالیا، تعلیمی ادارے بھی کھل گئے

    بنگلہ دیشی فوج نے کرفیو اٹھالیا، تعلیمی ادارے بھی کھل گئے

    (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے اگلے روز فوج نے ملک سے کرفیو اٹھالیاجبکہ ملک بھرکے تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں

    جبکہ گرامین بنک کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے ملک کو آزاد قراردے دیا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی فوج کے پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملک سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھرمیں تعلیمی ادارے بھی کھول دیے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں توکھل گئی ہیں مگر طلبہ کی تعداد بہت کم ہے ،

    ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد تعلیمی اداروں کی بندش اور ملکی حالات کی وجہ سے آبائی علاقوں کو چلی گئی تھی جن کی واپسی میں ابھی وقت لگے گا۔

    بنگلادیشی اساتذہ کی تنظیم ‘ آج ایک اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی جبکہ گارمنٹس مینوفیکچررز نے ابھی ملک بھر میں گارمنٹس فیکٹریاں بند رکھنے کافیصلہ کیاہے۔

    دوسری جانب بنگلادیش میں گرامین بنک کے سربراہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک کو آزاد قرار دے دیا۔

    ایک انٹرویو میں ڈاکٹر یونس نے کہا کہ جب تک حسینہ واجد ملک پرقابض تھیں ہم ایک مقبوضہ ملک میں تھے کیونکہ وہ ایک مقبوضہ فورس، ڈکٹیٹر اور فوجی جنرل کی طرح رویہ رکھتی تھیں

    لیکن آج بنگلادیش کا ہر شہری خود کو آزاد محسوس کررہا ہے۔ڈاکٹرمحمدیونس نے امید ظاہر کی ہےکہ شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے والے یہی نوجوان اب ملک کو درست سمت کی طرف لے کر جائیں گے

    اور اس کی سربراہی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ڈاکٹر یونس پر 190 مقدمات قائم کیے تھے اور وہ اس وقت ضمانت پر ہیں۔

    دوسری طرف حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔