Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1711 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • حافظ نعیم الرحمان نے 8 اگست کو دھرنا مارچ کا اعلان کر دیا

    حافظ نعیم الرحمان نے 8 اگست کو دھرنا مارچ کا اعلان کر دیا

    (سنگ میل نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے 8 اگست کو دھرنا مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

    حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ 11 اگست کو لاہور ،12 اگست کو پشاور میں دھرنا دیا جائے گا،

    14 اگست کے بعد تاجروں سے مشاورت کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کریں گے،دھرنا مارچ کے حوالے سے تفصیلات کل بتاؤں گا۔

    حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا تھا کہ جن کی وجہ سے عوام پر بوجھ ہے ان کو ہی ٹاسک فورس میں شامل کردیا ہے،

    ٹاسک فورس میں تاجر، چئیر مین واپڈا، آڈیٹر جنرل اف پاکستان کو ہونا چاہئے،مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

    حافظ نعیم الرحمنٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کے حالات خراب نہیں کرنا چاہتے،ملک کے حالات خراب کرنے میں بہت سے لوگ ملوث ہے،مری روڈ پر امن مارچ ہوگا،مری روڈ پر مارچ ہمارا حق ہے۔

  • بھارت معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث نکلا

    بھارت معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث نکلا

    ( سنگ میل نیوز )بھارت معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث نکلا۔

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے ،

    معروف بھارتی مصنفہ اروندھتی رائےنے انکشاف کیا کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیار سپلائی کر رہا ہے،

    بھارتی ہتھیارفلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال ہو رہے ہیں۔ اروندھتی رائےنے کہا کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات فوری بند کرے،ہمیں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

  • عدالت نے عالیہ حمزہ کو گوجرانولہ جیل سے تاحکم ثانی کسی اور جگہ منتقل کرنے سے روک دیا

    عدالت نے عالیہ حمزہ کو گوجرانولہ جیل سے تاحکم ثانی کسی اور جگہ منتقل کرنے سے روک دیا

    (سنگ میل نیوز )عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے انہیں گوجرانولہ جیل سے تاحکم ثانی کسی اور جگہ منتقل کرنے سے روک دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کی تمام مقدمات کی تفصیلات اوررہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے حمزہ جمیل ملک کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل اور محمد فرخ لودھی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عالیہ حمزہ کی تمام مقدمات سے ضمانت ہوچکی ہے ، عالیہ حمزہ کیخلاف کچھ مقدمات خارج ہو چکے ،مقدمات میں ضمانت اور اخراج کے باوجود رہا نہیں کیا جارہا ۔

    انہوں نے کہاکہ بلوچستان پولیس حراست میں لینے کیلئے گوجرانوالہ جیل کے باہر موجود ہے،عدالت سے استدعا ہے

    کہ عالیہ حمزہ کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے کل جواب طلب کرلیا اورعالیہ حمزہ کو گوجرانولہ جیل سے تاحکم ثانی کسی اور جگہ منتقل کرنے سے روک دیا گیا۔

  • راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کا 12واں روز، قیادت آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی

    راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کا 12واں روز، قیادت آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی

    (سنگ میل نیوز)راولپنڈی میں جماعت اسلامی کادھرنا آج 12ویں روز میں داخل ہوگیا اور جماعت اسلامی کی قیادت آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

    جماعت اسلامی کا دھرنا آج بارہویں روزبھی جاری ہے ،کارکنان نے نمازفجر کی ادائیگی بھی پنڈال میں کی،ان کے حوصلے بلندہیں

    اوروہ وقفے وقفے سے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے ہیں،دھرنے کے شرکاء کی نان اور حلوے سے تواضع کی کئی۔

    مزیدکارکنان بھی پنڈال میں ٹولیوں کی صورت میں پہنچ رہے ہیں،دوسری جانب کارکنان اور انتظامیہ کی جانب سے پنڈال میں صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔

  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

    (سنگ میل نیوز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےچینی بزنس کمیونٹی کےنمائندہ وفدکی ملاقات، چینی باشندوں کی حفاظت کےاقدامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    بزنس کمیونٹی کےنمائندہ وفدکی قیادت چینی قونصل جنرل ژاؤشیرین نےکی،چینی بزنس مین نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے تجاویز دیں،وزیرداخلہ نےسفارشات کونوٹ کیا،قابل عمل تجاویزپرعملدرآمدکی یقین دہانی کرائی۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،چینی شہریوں کو کاروبار کیلئے ہر ممکن سہولت دینگے،

    سکیورٹی پلان کےایس اوپیزچینی شہریوں کےتحفظ کیلئےبنائےہیں،چینی شہریوں کی سہولت کیلئےجوکچھ ممکن ہوا ضروراقدام اٹھائیں گے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 14اگست سےچینی شہریوں کیلئےویزاآن لائن ہوجائیگا ،ویزاآن لائن ہونےسےچینی بزنس کمیونٹی کوپاکستان آنےمیں آسانی ہوگی،چینی شہریوں کی آسانی کیلئے ایس او پیز کا جائزہ لیا جائیگا،

    چینی بزنس مین کی تجاویزکونوٹ کرلیا،جلدپیشرفت نظرآئے گی۔ چینی قونصل جنرل ژاؤشیرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی میرےاورچین کے دوست ہیں،

    امید ہے کہ اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

  • علی حیدر گیلانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین منتخب

    علی حیدر گیلانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین منتخب

    (سنگ میل نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

    پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین منتخب ہو گئے،

    ایم پی اے ملک اسد علی کھوکھر نے علی حیدر گیلانی کا نام تجویز کیا، ایم پی اے شازیہ عابد نے علی حیدر گیلانی کے نام کی تائید کی، اجلاس پنجاب اسمبلی کمیٹی روم ٹو میں منعقد ہوا۔

    آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان اس موقع پر علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ میں کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا,

    میں کمیٹی کو دیانتداری سے چلانے کی بھرپور کوشش کروں گا, کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا اپنے عہدے سے انصاف کروں گا۔

  • کراچی کے شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ

    کراچی کے شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ

    ( آزاد نہڑیو ) مختلف ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے کراچی کے شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ کردیا گیا۔

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کے الیکٹرک کے ذریعے باضابطہ طور پر متنازع میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکس (ایم یو سی ٹی) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،

    جس کے بعد میونسپل یوٹیلٹی چارجز شہریوں سے کے الیکٹرک وصول کرے گا۔ کے الیکٹرک بجلی کے بلوں کے ذریعے رہائشی جنرل کمرشل اور انڈسٹریل کے الگ الگ سے ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 50 یا 100 یونٹ استعمال کرنے پر میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،

    101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے پر 20 روپے،201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے پر 40 روپے وصول اور 301 سے 400 یونٹس استعمال کرنے پر 100 روپے وصول کئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے پر 125 روپے،501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے پر 150 روپے اور 601 سے700 یونٹ استعمال کرنے پر 175 روپے وصول کئے جائیں گے۔

    معمولی کمی 700 یونٹ سے زائد یونٹ استعمال کرنے پر 300 روپے وصول کئے جائیں گے،

    جنرل طور پر یوٹلٹی ٹیکس بھی 300 روپے اور کمرشل یوٹیلٹی ٹیکس 400 روپٰے وصول کیا جائے گا،انڈسٹریز یوٹیلٹی ٹیکس پر بھی400روپے وصول کئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس وصول کا اطلاق یکم آگست سے ہوگا۔

  • بہت برداشت کر لیا،دوسری زندگی ملے توکسی اورملک میں پیداہوناچاہوں گا،سینئر اداکارراشدمحمود

    بہت برداشت کر لیا،دوسری زندگی ملے توکسی اورملک میں پیداہوناچاہوں گا،سینئر اداکارراشدمحمود

    (سنگ میل نیوز )سینئر اداکار راشد محمودنے کہاہے کہ اگر دوسری زندگی مل جائے تو پاکستان کے بجائے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہوں گا۔

    پاکستان کی شوبزانڈسٹری کوکئی دہائیاں دینے والے صدارتی ایوارڈیافتہ اداکاراورصداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورمہمان شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف امور پرگفتگوکی ۔

    پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں راشدمحمودنے کہا کہ اس ملک میں پیدا ہونے کے بعد جو میں اب تک برداشت کر چکا ہوں،

    لگتا ہے اب اگلے جنم میں مزید عذاب سے بچ جاؤں گا، اگر مجھے ایک اور زندگی مل گئی تو لگتا ہے کہ مجھے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہیے

    اور میں یہ باتیں صرف انفرادی حیثیت سے نہیں بلکہ قومی جذبے سے اور پوری قوم کی جانب سے کر رہا ہوں۔

    راشد محمود کے اس انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی جانب سے تنقیدبھی کی جارہی ہے۔

    صارفین ان کے بیان کومتنازع قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اسلام میں دوسرے جنم کا کوئی تصور نہیں ہے۔

    راشد محمود کی کچھ عرصہ قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں 45 ہزار روپے بجلی کابل آنے پرانہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار کو کھری کھری سنائی تھیں۔

  • طلبہ کا احتجاج،بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

    طلبہ کا احتجاج،بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

    (سنگ میل نیوز)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش بھی کی لیکن اُنہیں تقریر ریکارڈ کروانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں لوگ وزیر اعظم حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف وقار الزماں کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔

    بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں مقامی وقت کے مطابق 3 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق یہ خطاب دوپہر دو بجے ہوگا۔

    رپورٹ میں ایک بنگلہ دیشی فوجی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف ملک کی موجودہ صورتحال پر کچھ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

  • سابق نگران وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنے کی تجاویز پیش کردیں

    سابق نگران وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنے کی تجاویز پیش کردیں

    (سنگ میل نیوز) سابق نگران وزیرتجارت گوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کردیں۔

    گوہر اعجاز نے اپنی تجاویز میں کہا کہ بجلی بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں،

    آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب روپے کی ادائیگیاں روکی جائیں اور آئی پی پیز کو صرف بجلی پیدا کرنے پر ادائیگیاں کی جائیں۔

    سابق وزیر نے کہا کہ ماہانہ 200 یونٹ والے بجلی صارفین کا نرخ 10 روپے فی یونٹ سے کم مقرر کیا جائے اور دیگر تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال سے مہنگائی 12 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، مہنگائی میں کمی کے باوجود شرح سود 19.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے جسے 12 فیصد کی سطح پر لایا جائے،

    شرح سود میں کمی سے حکومت کا قرضہ 3 ہزار ارب روپے کم ہوگا۔ گوہر اعجاز نے تجاویز دیں کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس 15 فیصد مقرر کیا جائے،

    مقامی ایکسپورٹ انڈسٹری کو زیرو ریٹیڈ کیا جائے، ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے نو ٹیکس نو ریفنڈ کی پالیسی بحال کی جائے،

    ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائے اور وہ ٹاسک فورس 10 سالہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی تیار کرے۔