اسلام آباد- پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے سابق افسر سلیم خان کو سپریم کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا ججز کمیٹی نے سلیم خان کی بطور رجسٹرار سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دیدی ہ نئے رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تقرری 7 نومبر 2024 سے کی گئی ہے
Category: دلچسپ و عجیب
-

بھارت میں مندر میں آنیوالے ہندو ائیر کنڈیشن کا پانی مقدس سمجھ کر پی گئے
دلچسپ و عجیببھارت: مندر میں آنیوالے ہندو ائیر کنڈیشن کا پانی مقدس سمجھ کر پی گئے، ویڈیو وائرلبھارت میں مذہی عقائد کے نام پر عجیب وغریب رسموں اور روایات کا رواج تو عام ہےلیکن اب مندر میں پوجا پاٹ کیلئے آنے والے ہندو اے سی کا پانی بھی پی گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی بھارتی شہر متھرا ورنداون کے’ بانکے بہاری مندر‘ میں پوجا پاٹ کیلئے آنے والے ہندو ہاتھی کے بت سے ٹپکنے والا پانی چرن امرت ’ بھگوان کرشن کے قدموں کا مقدس پانی ‘ سمجھ کر پی گئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہےایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ تعلیم کی 100 فیصد ضرورت ہے، مندر میں لوگ اے سی کا پانی بھگوان کے قدموں کا مقدس پانی ‘چرن امرت’ سمجھ کر پی رہے ہیں مندر آنے والے لوگوں کو ہاتھ میں گلاس پکڑے قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، مندر میں موجود افراد ہاتھی کے بت سے نکلتے پانی کو چرن امرت سمجھتے ہوئے اسے پیالوں میں تو کہیں ہاتھوں میں جمع کرکے پی گئے
-

لڑکیاں سلمان کی حقیقت کو کئی سال بعدپہچان پاتی ہیں: سومی علی
بالی وڈ اداکارہ سومی علی نے سپر اسٹار سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا اپنے لیے سب سے بڑی لعنت قرار دے دیا اداکارہ سومی علی 90کی دہائی کی مشہور اداکارہ اور سوشل ورکر بھی ہیں، سلمان خان اور سومی علی 8 سالوں تک تعلقات میں رہے لیکن سلمان خان کی زندگی میں ایشوریا رائے کی انٹری کے بعد دونوں کا تعلق ختم ہوگیا جس کے بعد سومی علی 1999 میں بھارت چھوڑ کر چلی گئیں حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سومی علی سے سوال کیا گیا کہ وہ آج بھی سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کے طور پر جانی جاتی ہیں ماضی کے اس تعلق نے ان کی پہچان میں خاطر خواہ اضافہ کیا اس بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟سوال کے جواب میں سومی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا میرے لیے سب سے بڑی لعنت ہے، میں نے امریکا میں بہترین کام کیا اور بہت کچھ حاصل کیالیکن اس سب کے باوجود لوگ مجھے سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ کے طور پر پہچانتے ہیں جو کہ میرے لیے سب سے بڑی لعنت ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’سلمان خان اس برس 59 یا 60 سال کے ہو جائیں گے لیکن وہ ابھی بھی اسکول کے لڑکوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں، عدم تحفظ کا شکار ہونے کی وجہ سے دوسروں کو ہراساں کرتے ہیں، وہ لوگوں کو مجھ سے بات نہ کرنے کیلئے مجبور کرتےہیں اور لڑکیاں سلمان خان کی حقیقت کو کئی سال بعدپہچان پاتی ہیں
-

امریکی صدارتی الیکشن، سینیٹ میں ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کرلی
امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں امریکی کانگریس کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کر لی غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز کی اکثریت حاصل کرنے میں اوہائیو اور مغربی ورجینیا نے اہم کردار ادا کیا میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی ورجینیا میں ری پبلکنز گورنر جم جسٹس کا مقابلہ ڈیموکریٹ امیدوار گلین ایلیٹ سے تھا تاہم ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد جلد ہی جم جسٹس کی فتح کا اعلان ہو گیا جو ایوان بالا میں ری پبلکنز کی برتری کی پہلی امید بناامریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکنز نے 100 رکنی ایوان میں 51 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کر لی ہے جبکہ 43 نشستوں پر ڈیموکریٹ نے کامیابی حاصل کی ہےآج کے الیکشن سے قبل ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے برتری حاصل تھی تاہم اب سینیٹ میں ری پبلکنز کی برتری 51 ہو گئی ہے اور اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے
-

فضائی آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر، آئندہ 3 روز صورتحال مزید بدترین ہونے کا خدشہ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پھر لاہور کا پہلا نمبر ہے امریکی موسمیاتی ادارے نے خبردار کر تے ہوئے بتایا کہ آئندہ 3 روز تیز ہواؤں کے باعث اسموگ کی صورت حال مزید بدترین ہونے کا خدشہ ہے امریکی ائیر انڈیکس کے مطابق 6،7 اور 8 نومبر کو لاہور کا آلودگی انڈیکس 600 سے 700 ہو سکتا ہے، مشرق سے مغرب کی طرف بھارت سے آنے والی اسموگ آلودہ ہوائیں لاہور اور ملحقہ پاکستانی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں ادھر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے آئندہ 3 روز سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی ماہرین کی مشاورت سے مصنوعی بارش کا آپشن استعمال کریں گے
-

آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی
آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا رواں سال کے شروع میں آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طورپر تسلیم کیا تھااس کے علاوہ اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں
-

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب، کملا ہیرس کو شکست
امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیںامریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار 911 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار کملا ہیرس نے 6 کروڑ 40 لاکھ 52 ہزار 768 ووٹ حاصل کیےاب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 196 اور ڈیموکریٹس 176 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہےسینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا، ٹرمپ کا فتح کے بعد پہلا خطاب
امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا کے پام بیچ پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا ان کا کہنا تھا ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، حامیوں کا شکریہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔امریکا میں پولنگ مکمل ہونے کے اوقات بھی مختلف ریاستوں میں مختلف ہیں، 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا اختتام الگ الگ وقت پر ہواامریکی میڈیا کے مطابق 7 کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے تھے اور کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں
ووٹنگ کا اختتام الاسکا میں ہوا
امریکا میں 47 ویں صدر کے انتخاب کیلئے جاری پولنگ کا عمل امریکی ریاست انڈیانا اور کینٹکی میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ختم ہوا جب کہ ریاست ہوائی، الاسکا اور کئی مغربی ریاستوں میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ختم ہوا، اس کے علاوہ جارجیا اور نیوکیرولائنا میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 سے7 بجے کے درمیان ختم ہوا -

ایف بی آر کا تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ، بڑے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں ہونگی
اسلام آباد- فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیاں لانے کا عندیہ دے رہا ہے ادارہ چھوٹے خوردہ فروشوں یا تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے معتبر معلومات کی بنیاد پر بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرے گا ایف بی آر اب ریٹرنز، ڈیٹا سکیورٹی اور کمرشل بجلی کی کھپت کے ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر بڑے ریٹیلرز ، دکانداروں/ تاجروں کو رجسٹر کرے گا اور فی دکان/ ریٹیل آؤٹ لیٹ پر فکسڈ ٹیکس کی موجودہ پالیسی کو معطل کر دے گا اس پالیسی پر نظرثانی کی آئی ایم ایف نے توثیق کی ہے یا نہیں یہ سب سے بڑا سوالیہ نشان ہوگا کیونکہ تاجر دوست اسکیم مطلوبہ محصول وصول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے پہلی سہ ماہی میں ہدف 10 ارب روپے رکھا گیا تھا اور دوسری سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر) کی مدت کے لیے ٹی ڈی ایس کی وصولی 23.4 ارب روپے تک جانے کا ہدف تھا
-

کئی امریکن پاکستانی سیاست دان بھی انتخابی میدان میں موجود
امریکا میں آج ہونے والے عام انتخابات میں کئی امریکن پاکستانی سیاستدان بھی مقابلے کے میدان میں موجود ہیں امریکن پاکستانی سیاست دانوں میں ڈیموکریٹ ٹکٹ پر ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کیلئے امیدوار سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے مشی گن سے عائشہ فاروقی، پینسلوینیا میں ڈیموکریٹ ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں جبکہ نیویارک میں ریپبلکن ٹکٹ پر عامر سلطان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں کانگریس کیلئے واحد امریکن پاکستانی امیدوار ایرن بشیر کا پینسلوینیا میں مقابلہ ہوگاواضح رہے کہ امریکا میں 47 ویں صدر کے انتخاب کیلئے تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کاملا میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہےآج ہونے والے عام انتخاب میں ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان اور 34 سینیٹرز بھی منتخب کریں گے
-

امریکی صدارتی انتخابات کی رات ہی امریکا کا ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ
ایک طرف امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تو دوسری طرف آج رات ہی امریکا کی جانب سے ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کیا جائے گا برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ہائپرسونک جوہری میزائل تجربے کیلئے تیار ہے، انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل ’منٹ مین تھری‘ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان کیلی فورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا جائے گا برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق میزائل کی رفتار 15 ہزار میل فی گھنٹا سے زائد تک جا سکتی ہے۔ ہائپرسونک جوہری میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے
