واشنگٹن- امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے امریکا میں 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز الگ الگ وقتوں پر ہوا امریکی میڈیا کے مطابق 7 کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اور کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے آج ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں 7 ریاستوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگی اور یہ نئے امریکی صدر کے انتخاب میں اہمیت کی حامل ہوں گی امریکی ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور وسکونسن کا کردار صدارتی انتخابات میں اہم ہوگاامریکا میں صدارتی انتخابات میں الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز گزشتہ شب نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا
Category: دلچسپ و عجیب
-

دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا گیا
جاپان نے دنیا کا پہلا لکڑی سے تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہےجاپانی سائنسدانوں نے 5 نومبر کو یہ سیٹلائیٹ خلا کے لیے لانچ کیاکیوتو یونیورسٹی اور Sumitomo Forestry کے سائنسدانوں نے یہ منفرد سیٹلائٹ تیار کیا ہےلیگنو سیٹ نامی اس سیٹلائٹ کی تیاری کا آغاز اپریل 2020 میں ہوا تھا جس کا مقصد ماحول دوست سیٹلائٹ کو تیار کرنا تھایہ سیٹلائیٹ اسپیس ایکس کے ایک مشن کے ذریعے لانچ کیا گیا جو پہلے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے گا اور وہاں سے اسے زمین کے اوپر 250 میل کی بلندی پر پرواز کے لیے روانہ کیا جائے گااس سیٹلائیٹ کو خلا میں بھیجنے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ماحول دوست میٹریل کو بھی خلائی تسخیر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے
-

بھارت کے چھوٹے سے گاؤں میں کملا ہیرس کی جیت کیلئے دعائیں کی جانے لگیں
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں مقامی افراد امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی جیت کے لیے دعائیں کررہے ہیں بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور واقع تلاسین دھراپرم گاؤں میں امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کا ننھیال ہےکملا ہیرس کی والدہ بھارتی نژاد ہیں اور وہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ ان کے والد کا تعلق جمیکا سے تھا جہاں سے پھر وہ امریکا منتقل ہوئے تھےتلاسین دھراپرم گاؤں کے لوگ امریکی صدارتی الیکشن میں بھارتی نژاد کملا ہیرس کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی کامیابی کےلیے گاؤں میں موجود مندر میں دعائیں بھی مانگی جارہی ہیں
-

اسموگ سے آنکھ، کان، ناک اور گلے کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں
لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں میں آنکھ، ناک، کان اور گلے کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 21 سے 27 اکتوبر تک آنکھ کے انفیکشن کے 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےمحکمہ صحت پنجاب کا بتانا ہےکہ لاہور میں 7 ہزار سے زائد کیسز آنکھ کے انفیکشن کے رپورٹ ہوئے جب کہ شہر میں 6 ہزار سے زائد افراد کے ناک، کان اور گلے کی تکلیف کے کیسز بھی رپورٹ ہوئےطبی ماہرین نے اسموگ کے حوالے سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری ماسک لازمی پہنیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں
-

ایکس کے بلاک فیچر میں متنازع تبدیلی کو متعارف کرا دیا گیا
ایکس (ٹوئٹر) پر اگر آپ کسی فرد سے تنگ آکر اسے بلاک کرتے ہیں تو یہ جان لیں کہ ایسا کرنے سے اب کوئی فائدہ نہیں ہوگا جی ہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایک متنازع تبدیلی پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ایکس کے ایک آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ہم نے بلاک فیچر میں کی جانے والی اپ ڈیٹ کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے خیال رہے کہ ستمبر 2024 میں ایکس کے مالک ایلون مسک نے بتایا تھا کہ بلاک فیچر میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔اس تبدیلی کے بعد ایکس پر کی جانے والی آپ کی پبلک پوسٹس کو تمام افراد دیکھ سکیں گے، یہاں تک کہ وہ صارفین بھی جن کو آپ نے بلاک کیا ہوا ہوگا ابھی اگر ایکس پر آپ کو کوئی بلاک کردے اور پھر آپ اس فرد کی پروفائل دیکھنے کی کوشش کریں تو یو آر بلاکڈ لکھا نظر آتا ہے آپ اس فرد کے اکاؤنٹ کے فالوورز، ریپلائیز یا دیگر تفصیلات بھی نہیں دیکھ سکتے، مگر اس نئی تبدیلی کے بعد اس صارف کی پبلک پوسٹس اور پروفائل پیج کو دیکھنا ممکن ہوگا
-

خالق آپ کا برا نہیں سوچ سکتا، نوجوان اللہ پر اپنا ایمان مضبوط رکھیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے نوجوانوں کو اللہ پر کامل یقین رکھنے کا مشورہ دے دیاحال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کیایک سوال کے جواب میں نعمان اعجاز نے کہا کہ یہ سچ ہے ہمیں ہر چیز اللہ سے ملتی ہے، ہم یہ سب نعمتیں کیسے حاصل کرسکتے ہیں، ہم خود کیا کر سکتے ہیں؟ ہم کچھ نہیں کرسکتے، اسی لیے ہمیں اللہ کا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کرنا چاہیےانہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں یہ باتیں آپ سب کو متاثر کرنے کیلئے نہیں کر رہا ہے لیکن یہ ہی حقیقت ہے کہ ہمارا ایمان مضبوط ہونا چاہیےسینئر اداکارکا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ نوجوانوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ خود پر یقین رکھنا سیکھیں اور ہمیشہ اللہ سے امیدیں رکھیں، آج جو کچھ مجھے کامیابی ملی ہے اس کیلئے میں نے بہت انتظار کیا ہے، میں نے بہت جدوجہد کی ہے، لوگ میری باتوں کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن میں ان پر دھیان نہیں دیتا، خود پر یقین رکھیں اور اپنے کام پر توجہ دیں
-

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی2025 منظور کرلی
اسلام آباد- وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ آئندہ سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ذرائع کے مطابق حج پالیسی کے تحت حج کوٹا گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا جب کہ سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا ذرائع کا بتانا ہےکہ کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری ہوگا اور بینکوں کے انتخاب کے لیے خواہش مند بینکوں سے 25 اکتوبر تک کوا ئف طلب کیے جائیں گے
-

بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کی پہلی بیوی چل بسیں
بالی وڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا لیوک 68 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ اداکار کی سابقہ اہلیہ کافی عرصہ سے بیمار تھیں متھن اور ہلینا کی شادی 1979 میں ہوئی اور صرف 4 ماہ بعد ہی ہلینا نے متھن چکرورتی کو طلاق دے دی تھی ہلینا لیوک بالی وڈ سپر اسٹار امتیابھ بچن کی فلم مرد میں کام کی وجہ سے کافی معروف ہوئیں، اس فلم میں انہوں نے برطانوی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا
اس کے علاوہ انہوں نے دو گلاب، آؤ پیار کریں اور بھائی آخر بھائی ہوتا ہے جیسی فلموں میں کام کیا متھن چکرورتی نے ہلینا سے طلاق کے بعد اداکارہ یوگیتا بالی سے شادی کی تھی ہلینا نے ایک پرانے انٹرویو میں متھن سے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ کاش میری ان سے شادی نہ ہوئی ہوتی -

وہ خوبصورت سیاحتی مقام جہاں کی ‘تازہ ہوا’ کے کین سیاحوں کو فروخت کیلئے پیش کر دیے گئے
ویسے تو ہوا وہ چیز ہے جو ہمیں سانس لینے کے لیے دنیا کے ہر حصے میں مفت دستیاب ہے مگر ایک خوبصورت سیاحتی مقام ایسا ہے جہاں کی فضا کی تازہ ہوا کو آپ سیاحت کی نشانی کے طور پر اپنے گھر لے جا سکتے ہیں جی ہاں واقعی اٹلی کی خوبصورت جھیل کومو کی تازہ ہوا پر مبنی کین (can) فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں جھیل کومو کی تازہ ہوا کا ایک کین 9.90 یورو (لگ بھگ 3 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے ایک اطالوی کمپنی ItalyComunica کی جانب سے یہ منفرد سیاحتی یادگار متعارف کرائی گئی ہےکمپنی کے مطابق ہر کین میں کومو جھیل کی 400 ملی لیٹر ‘100 فیصد مستند ہوا’ موجود ہوگی
-

تیز رفتار ڈمپر اور واٹر ٹینکر کی ٹکر کے واقعات، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی میں بے لگام ڈمپر اور واٹر ٹینکر مافیا کی تیز رفتاری کے باعث کورنگی، ملیر کینٹ، سپر ہائی وے اور یونیورسٹی روڈ پر پیش آنے والے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 3 جوانوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سپر ہائی وے جمالی پل اٹک پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو راہگیر خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد گاڑی والا فرار ہو گیا دوسرا حادثہ یونیورسٹی روڈ سماما شاپنگ مال کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس سے منیر نامی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا محفوظ رہا۔ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا کورنگی گودام چورنگی پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیااسی طرح صفورہ گوٹھ سے ملیر کینٹ جاتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی اور ڈمپر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی تباہ ہوگئی اور تین جوان معمولی زخمی ہوئے
