2024 تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہونے والا ہے اور یہ پہلا سال ہوگا جب عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گایہ بات یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus Climate Change Service (سی سی سی ایس) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی بیان میں کہا گیا کہ 2024 میں عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.55 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہےخیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا اس معاہدے میں دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی لائی جائے تاکہ درجہ حرارت میں اضافے کو 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھا جاسکے بلکہ کوشش کی جائے گی کہ وہ 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر نہ جائے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی بالائی حد کو سائنسدانوں نے ناقابل تلافی حد قرار دیا ہے کیونکہ اس سے دنیا کو تباہ کن حالات کا سامنا ہوگا یورپی ادارے کی ڈپٹی ڈائریکٹر Samantha Burgess نے کہا کہ یہ عالمی درجہ حرارت کے ریکارڈز میں ایک نیا منفی سنگ میل ثابت ہوگا اور رپورٹ سے کاپ 29 موسمیاتی کانفرنس کو مدد ملے گی کاپ 29 کانفرنس کا آغاز 11 نومبر کو آذربائیجان میں ہو رہا ہےرپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں عالمی اوسط درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.65 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا
Category: دلچسپ و عجیب
-

خاموش قاتل قرار دیے جانے والے مرض ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کا آسان اور مؤثر طریقہ
بلڈ پریشر کا مسئلہ بہت عام ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتاہائی بلڈ پریشر یا فشار خون کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہوشریانیں جتنی زیادہ تنگ ہوں گی، بہاؤ اتنا کم اور بلڈ پریشر اتنا زیادہ ہوگادنیا بھر میں ایک ارب 28 کروڑ افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا ہے اور اس بیماری سے فالج، ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر، گردوں کے امراض اور دیگر متعدد طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہےمگر اس جان لیوا مرض سے بچنا بہت آسان ہے اور روزانہ صرف 5 منٹ کی ورزش سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہےیہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی برطانیہ کی لندن کالج یونیورسٹی اور آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ ورزش کرنے سے بلڈ پریشر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں تحقیق میں 15 ہزار افراد کو شامل کیا گیا اور ٹریکرز کے ذریعے جسمانی سرگرمیوں اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیانتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ کے معمولات میں 5 منٹ کی اضافی ورزش جیسے سیڑھیاں چڑھنے سے بھی بلڈ پریشر کی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے کی کنجی ہے
-

شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو اغوا کرنیوالا نرس خواجہ سرا گرفتار
پشاور میں سوشل میڈیا پر لڑکی کو جھانسہ دیکر شادی کی کوشش کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا گیاپشاور کے علاقے چمکنی میں افتخار نامی خواجہ سرا نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی طالبہ سے دوستی رچائی اور پھر لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلا لیاپولیس کے مطابق خواجہ سرا پیشے کے لحاظ سے نرس ہے، پولیس نے اکتوبر میں گھر سے لاپتہ ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا کر خواجہ سرا افتخار کو گرفتار کر لیا پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دارالعلوم منتقل کر دیا جبکہ گرفتار خواجہ سرا اغوا کار سے تحقیقات کا آغاز کر دیا
-

نیند کی گولیوں سے بھی جلدی سلانے والا جادوئی پھل، طبی ماہر نے بڑا انکشاف کردیا
آج کل جس قسم کی روٹین ہے ایسے میں اسٹریس اور انزائٹی جیسے امراض بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، نوجوان ہوں یا بڑی عمر کے افراد، انہیں سونے کے لیے نیند کی گولیوں کی ضرورت پڑتی ہےسوشل میڈیا نے جہاں عوام کو فائدے پہنچائے ہیں وہیں بے شمار نقصانات بھی تحفے میں دیے، جس میں سب سے بڑا نقصان یہ کہ ہر شخص کی صحت پر سوشل میڈیا منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور جب انسان ذہنی طور پر پریشان ہو تو اسے پرسکون نیند کے لیے گولیاں لینی پڑتی ہیں ویب سائٹ ‘سری لائیو’ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیند سے متعلق طبی ماہر ڈاکٹر مائیکل بروس جنہیں ‘سلیپ ڈاکٹر’ (Sleep Doctor) کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے نیند کی گولیوں سے بھی جلدی نیند آنے کا طریقہ بتایا ہےڈاکٹر مائیکل بروس نے ‘کیلے’ کو وہ جادوئی پھل قرار دیا جو جلد از جلد نیند لا سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل کیلا کھانے سے نیند اچھی اور جلد آتی ہے ڈاکٹر بروس نے واضح کیا کہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ کیلا صبح کے وقت جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جب کہ اس کے برعکس اسے رات میں کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں انہوں نے کیلے کو ‘قدرتی نیند آور گولی’ کا نام دیا کیوں کہ اس کے اندر میگنیشم ہوتا ہےاس کے علاوہ ڈاکٹر بروس نے دیگر پھلوں کے کھانے کو بھی سراہا جو انسان کی اچھی نیند کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں جس میں کیلے کے بعد کیوی کا نمبر ہے۔ کیوی دماغ میں سیروٹنن بڑھاتا ہے جو سکون آور ہارمون ہے اور نیند سے پہلے کچھ سستانے کا موقع فراہم کرتا ہےڈاکٹر مائیکل کے مطابق سونے سے قبل دہی یا اناناس کھانا بھی انتہائی مفید ہے
-

‘میرا اپنا دماغ خراب تھا’، نادیہ خان نے کم عمری میں کی گئی شادی کی وجہ بتادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی نادیہ خان نے حال ہی میں پروگرام میں کم عمری میں ہونے والی اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں تھا، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا، میں نے خود اپنے سر اور پاؤں پر کلہاڑی ماری اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد تو میرے شادی کے فیصلے کے خلاف تھے اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے لیکن شاید اس وقت میرے شادی کرنے کی وجہ میرے ارد گرد کا ماحول تھااُنہوں نے بتایا کہ اس وقت میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر یہ سوچنے لگی تھی کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں بس میں ہی اکیلی رہ گئی ہوں، مجھے کوئی تجربہ تو تھا نہیں اس وقت کہ ضروری نہیں ہے اگر آپ کو کسی سے محبت ہو گئی ہے تو اس کے ساتھ آپ کی شادی بھی کامیاب ہوگی نادیہ نےکہا کہ بس وہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت میرا کیرئیر بہت اچھا تھا اور میں دنیا گھوم رہی تھی لیکن بس اچانک دماغ خراب ہوا تو یہ مکمل طور میری اپنی غلطی ہے کیونکہ میں اپنے والدین کی بات مان کر اس شادی سے بچ سکتی تھی اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری والدہ کو خواب میں بھی نظر آیا تھا کہ یہ شادی میرے لیے صحیح نہیں ہے، میرے والد کو میرے شادی کے فیصلے پر سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ابھی شادی کے لیے وقت صحیح نہیں ہے کیونکہ میں اس وقت صرف 20 سال کی تھی
-

ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
کراچی- وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیاایف آئی اے ٹیموں نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں کی گئی 3 مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی، پرائز بانڈز چیکس، کمپیوٹرز اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیاڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے شہید ملت روڈ پر ایک عمارت میں چھاپہ مار کر ٹریول ایجنسی کے مالک آصف اشرف اور حوالہ ڈیلر شایان واحد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کیش، موبائل فون لیپ ٹاپ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیااس کے علاوہ گارڈن ویسٹ اور شرف آباد میں بھی چھاپے مارے گئےجہاں سے 117 دستخط شدہ چیکس، 61 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور 47 لاکھ روپے کیش کے علاوہ حوالہ ہنڈی سے متعلق 2 لیپ ٹاپ 2 کمپیوٹرز 7 موبائل فون، رجسٹرڈ ضبط کیے گئےڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایک اور کارروائی میں محمد اویس، عقیل سمیر، جاوید نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو حوالہ ہنڈی کا سیٹ اپ چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں
-

شادی ہال پر چھاپہ مارنے والی ایف بی آر کی ٹیم کو ہال کے عملے نے یرغمال بنالیا
کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم نے ایک شادی ہال پر چھاپہ مارا جسے شادی ہال کے عملے نے یرغمال بنالیااسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر محمد حمزہ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر قائم شادی ہال اپنی آمدنی کچھ کم دکھا رہا تھا جس کی بنیاد پر وہاں چھاپہ مارا گیا، جب ایف بی آر کی ٹیم وہاں پہنچی تو شادی ہال کے عملے نے انہیں یرغمال بنالیا محمد حمزہ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ بھی فوری طور پر وہاں پہنچے اور شادی ہال کے عملے سے بات چیت کی جس کے بعد ابتدائی طور پر کچھ افراد کو چھوڑ دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ واقعے سے متعلق پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن شادی ہال کا عملہ پولیس کو بھی کسی خاطر میں نہیں لارہا تھا، بلآخر کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد تمام افسران و ملازمین کو شادی ہال سے چھڑالیا گیا
-

ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر، دولت 21 کھرب 40 ارب روپے
امریکا میں دوسری مرتبہ صدر کے لیے منتخب ہونے والے ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیرترین صدر ہیں بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جون 2024 تک ٹرمپ کی دولت 21 کھرب 40 ارب روپے (7 ارب 70کروڑ ڈالر) ہےاس سے پہلے جان ایف کینیڈی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دولت کے ساتھ امیرترین صدر تھےٹرمپ گولف کورسز، اعلیٰ رہائشی جائیدادوں، شراب خانے اور 1991کے بوئنگ 757 کے بھی مالک ہیں جس کا نام ٹرمپ فورس ون ہے، وہ امریکی تاریخ میں واحد صدر ہیں جن کا کانگریس نے دو بار مواخذہ کیا ہےگارڈین کے مطابق ٹرمپ کو تاریخ کا بدترین امریکی صدر قرار دیا گیا اور امریکی تاریخ کے بوڑھے ترین صدرکا اعزاز بھی ٹرمپ کا ہی ہے، وہ 20 جنوری 2025 کو 78 سال221 دن کی عمر میں حلف اٹھائیں گے جب کہ جوبائیڈن نے 78 سال61 دن کی عمر میں حلف اٹھایا تھا
-

رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا
کراچی- امریکا کے نو منتخب صدرٹرمپ کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب پتی کے علاوہ ہمیشہ سے پلے بوائے کی شہرت رہی، انہوں نے 3 شادیاں کیں اور ان پر 26خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام لگانو منتخب امریکی صدر کی دوسری اہلیہ نے ٹرمپ کے افیئرز کے بعد طلاق لی جبکہ تیسری اہلیہ کی موجودگی میں ٹرمپ کا پورن اسٹار سے تعلق رہاڈونلڈ ٹرمپ کی پانچ اولادیں ہیں، پہلی بیوی سے تین جبکہ دوسری اور تیسری اہلیہ سے ایک ایک اولاد ہے، وہ حسین ماڈلز کے جھرمٹ اور شاندار عملے کی خدمات حاصل کرتے رہے، ان میں ایک سابقہ ملکہ حسن بھی ان کی سیکرٹری رہی78 سالہ ٹرمپ 1996 سے 2016 تک مقابلہ حسن کرانے والی تنظیم مس یونیورس کے مالک تھےان پر 1970 سے اب تک کم از کم 26 خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگا ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کیں، انہوں نےچیک ماڈل اور ایتھلیٹ اہلیہ ایوانا زیلنیکووا سے1977میں شادی کی، ان سے تین بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ہوئےاس سےٹرمپ کی1990 میں بہت ہی مہنگی طلاق پر شادی ختم ہوئی کیونکہ اہلیہ کو ٹرمپ کے رومانوی تعلق کا علم ہوگیا تھا 1993 میں ٹرمپ نے اداکارہ مارلا میپلز سے شادی کی، ان سے ایک بیٹی ٹفنی ہے اور یہ شادی بھی 1999 میں طلاق پر ختم ہوئیٹرمپ نے سلووینیا سے تعلق رکھنے والی اپنی موجودہ اہلیہ میلانیا ناس سے 2005 میں شادی کی اور ان کا ایک بیٹا بیرن ولیم ٹرمپ ہے ان کا جنسی نوعیت کے الزامات نے پیچھا نہیں چھوڑادو مختلف عدالتوں میں جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ٹرمپ مصنفہ ای جین کیرول کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کر کے ہتک عزت کے مرتکب ہوئے ہیں اور ٹرمپ کو مجموعی طور پر 88 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کو بھی کہا گیا، وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر چکے ہیں
-

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے آج رپورٹ طلب کرلی ہے صوبے کے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی ہڑتال کے باعث اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے دوسری جانب ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں پڑھانے والے 5 ہزار سےزائد اساتذہ کو گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی
