پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیابلال احمد نے مالدیپ میں ہونے والی 15ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہےبلال احمد نے مین فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔انہوں نے گزشتہ سال ساؤتھ ایشیا ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھاپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور کا کہنا ہے کہ بلال احمد کو پرائیویٹ اسپانسر شپ سے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا
Category: دلچسپ و عجیب
-

ویڈیو: کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی عالیشان طریقے سے دفنا دی، آخر اسکی کیا وجہ ہے؟
بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک کسان کا خاندان خبروں کی زینت بن گیا جس کی وجہ ان کا ایک غیر معمولی اقدام ہےبھارتی میڈیا کے مطابق اس خاندان نے اپنی خوش قسمت گاڑی کی تدفین بہت ہی عالیشان طریقے سے کی جس کے لیے تقریب منعقد کی گئی تھی جمعرات کو گاؤں میں سنجے پولارا نامی کسان اور اس کے خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں تقریباً 1500 لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی شخصیات اور عقیدت مند بھی شامل تھےبھارتی میڈیا کے مطابق سنجے پولارا اور اس کے خاندان نے اس موقع پر اپنے فارم میں مذہبی رسومات ادا کیں اور ان کی 12 سال پرانی گاڑی کو دفنانے کے لیے 15 فُٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھاگاڑی کو پھولوں اور ہاروں سے سجا کر دھوم دھام سے گڑھے تک لے جایا گیا اور ہرے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، اس موقع پر کسان کے اہلِ خانہ نے پوجا کی اور گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے بھارتی میڈیا کے مطابق اس سب کے دوران وہاں موجود پنڈت اور دیگر افراد مذہبی کلمات پڑھتے رہے، ان تمام کاموں کے بعد مٹی ڈالنے اور گاڑی کو دفن کرنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا گیا تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کیے گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے پولارا کا سورت میں تعمیراتی کاروبار ہے اور انہوں نے گاڑی کو دفنانے کی تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کیے سنجے نے کہا کہ کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا تاکہ آنے والی نسلیں اس کار کو یاد رکھیں جو ہمارے خاندان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی -

استعمال شدہ آئی فون خریدنے والوں کو کن باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے؟
جدید دور میں ہر شخص آئی فون استعمال کرنا چاہتا ہے لیکن آئی فون کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے یہ ہر ایک کے بجٹ میں نہیں آتا اسی لیے لوگ استعمال شدہ آئی فون کو ترجیح دیتے ہیں جس سے ایک طرف پیسوں کی بچت ہوتی ہے تو دوسری طرف آئی فون کا شوق بھی پورا ہوجاتا ہے لیکن مارکیٹس میں اکثر لوگ آئی فون کے اصلی پارٹس نکال کر اس میں نقلی پارٹس ڈالتے ہیں اور پھر قیمت اصلی والی وصول کرتے ہیں، پھر ہوتا یہ ہے کہ آئی فون کچھ عرصہ چلنے کے بعد جواب دے دیتا ہے لہٰذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کو یہ کیسے معلوم ہوگا کہ آپ کا خریدا جانے والا استعمال شدہ آئی فون اصلی ہے یا نقلی ؟ تو آئیے بات کرتے ہیں کہ سیکنڈ ہینڈ آئی فون خریدنے سے پہلے کون سی معلومات آپ کو کسی بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہیں استعمال شدہ فون کے پرزوں کے اصلی یا نقلی ہونیکی پہچان ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق آئی فون کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص آئی فون کی اصلی بیٹری کو نئی بیٹری سے تبدیل کردے تو باآسانی پہچان کی جاسکتی ہے مرحلہ 1: سیٹنگ میں جائیں اور جنرل آپشن پر ٹیپ کریں مرحلہ 2 : اس سیکشن میں دیے گئے پہلے آپشن’About ‘ پر کلک کریں مرحلہ 3: اب پیج کو اسکرول کریں اگر اس صفحہ پر ’Parts and Service‘ کا آپشن show ہوتا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ جس آئی فون کو خرید رہے ہیں اس کے پرزوں میں کچھ ردو بدل کیا گیا ہے لیکن یہ حتمی نہیں مرحلہ 4: ’Parts and Service‘ کے آپشن پر کلک کریں اور’status ‘ پر جائیں یہاں، آئی فون آپ کو بتائے گا کہ آیا پرزے اصلی ہیں یا نہیں، اگر تبدیل کیے گئے حصے ایپل کمپنی کی جانب سے ہیں، تو اسٹیٹس کہے گا ’ Genuine‘، تاہم، اگر یہ کوئی دوسرا آپشن دکھاتا ہے جیسا کہ ’Important Display Message ‘ یا ’Important Battery Message‘ تو اس کا مطلب ہے کہ استعمال شدہ پرزے ایپل کمپنی کے نہیں ہیں ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق آئی فون کیلئے non-genuine اسکرین کا استعمال آپ کے فون کے ملٹی ٹچ اور فیس آئی ڈی آپشن کیلئے مسئلہ بن سکتا ہے، ساتھ ہی، ناقص ڈسپلے فون کے دوسرے پارٹس کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں پرزوں کی تبدیلی ایپل کمپنی کی رائے
ایپل کمپنی کے مطابق جب بھی آئی فون یا کسی ایپل کے گیجٹ کے پارٹس تبدیل کرنا ہوں تو صرف منظور شدہ سروس سینٹرز سے ہی رجوع کیا جائے تاکہ وہ اصلی پارٹس کا استعمال -

صبح اٹھتے ہی گرم پانی کیوں پینا چاہیے؟ 5 دنگ کردینے والے فائدے جان لیں
صبح بیدار ہوتے ہی ایک گلاس پانی کو گرم کرکے پینے میں نا ہی زیادہ وقت لگتا ہے اور نا محنت ، جب کہ فوائد بے شمار ہوتے ہیں ایسا کرنے سے آپ کے جسم پر حیرت انگیز تبدیلیاں اور فوائد مرتب ہوتے ہیں ماہرین کے مطابق وہ افراد جو دن کا آغاز صبح گرم پانی پینے سے کرتے ہیں، ان کی انرجی میں اضافے کے ساتھ نظامِ ہاضمہ بہترین ہوجاتا ہےاگر کوئی شخص صبح کو گرم پانی پیتا ہے تو اس کے جسم میں خون کی روانی بہترین ہوجاتی ہے۔ خون کی روانی بہتر ہونے سے جسم میں آکسیجن بہتر طریقے سے فراہم ہوتی ہے۔ اس سے ناصرف جلد اچھی ہوتی ہے بلکہ جسم کے تمام اعضا بہتر انداز میں کام کرتے ہیں گرم پانی اگر دن کے آغاز پر پی لیا جائے تو اس سے بدلتا موسم انسان پر اثر انداز نہیں ہوتا، عموماً موسم کی تبدیلی انسان کے گلے پر اثر کرتی ہے جس سے انفیکشن ہوتا ہے اور پھر نزلہ، زکام ، کھانی اور بخار ہوجاتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ صبح گرم پانی پیئیں اور ان بیماریوں اور الرجی سے محفوظ رہیں صبح نہار منہ گرم پانی جسم کا درجہ حرارت بڑھاتا ہے جس سے میٹابولزم بوسٹ ہوتا ہے، میٹابولزم کیلوریز جلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اور اس سے بھوک بھی کم لگتی ہےاس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے انسان پرسکون رہتا ہے اور ذہنی صحت پر گرم پانی پینے سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں
-

انسداد منشیات آپریشن جاری، 10 ماہ کے دوران ڈیڑھ ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد
ضلع خیبرمیں منشیات کے خلاف تسلسل کے ساتھ پولیس کا آپریشن جاری ہے، گزشتہ 10 ماہ کے دوران ڈیڑھ ہزار کلوگرام سے زائد مختلف قسم کی منشیات برآمد کرلی گئی ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پولیس کی منشیات کے خاتمے کیلئے مربوط منظم اور تسلسل کے ساتھ کارروائیوں کے نتیجے میں مقامی سطح پر منشیات کی پیدوار ختم ہوچکی ہے اور اب زیادہ تر منشیات بلوچستان سے مختلف راستوں کے ذریعے ضلع خیبر منتقل کی جاتی ہےڈی پی او نے کہا کہ ضلع خیبر میں اسمگل کی جانے والی منشیات میں مختلف کیمیکل ملایا جاتا ہے، جنہیں پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں اور بین الاقوامی سطح پر اسمگل کیا جاتا ہےحکام کے مطابق ضلع خیبر میں پولیس کی جانب سے انسداد منشیات مہم کے دوران ہیروئن بنانے والے 48 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا جبکہ رواں سال منشیات کے کاروبار میں ملوث 2358 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیاڈی پی او رائے مظہر اقبال نے مزید کہا کہ ملزمان سے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 60 سے 65 فیصد تک رقم مختلف کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو ملتی ہے اور یہی دہشتگردوں کا اہم ذریعہ آمدن ہےضلع خیبر میں انسداد منشیات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ڈی ایس پی سوالزر خان اور ایس ایچ او شاہ خالد سے جیو نیوز کی ٹیم نے سوالات کئے تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران ضلع بھر سے مختلف کارروائیوں کے دوران 483 کلوگرام ہیروئن، 436 کلو آئس،، 299 کلو افیون اور 491 کلوگرام چرس برآمد کی گئی
-

ملک بھر میں آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا 147 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
مفکرِپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے147ویں یومِ ولادت آج ملک بھر میں ادب و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراجٍ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیاپاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا
-

چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوگی: بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبر پر محسن نقوی کا ردعمل
بھارتی میڈیا کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے دعوے پر ردعمل میں چیئرمین پی سی بی نے کہا ہےکہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بھارت کے نہ آنے کے باوجود ہم اپنی تیاریاں جاری رکھیں گےقذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آرہی مگر بھارتی بورڈ نے ٹیم بھیجنے کے حوالے سے اب تک تحریری طور پر آگاہ نہیں کیاچیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگربھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طورپربتایا گیا توحکومت کے پاس جاؤں گا اور پھرحکومت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گےمحسن نقوی کا کہنا تھاکہ 2 ماہ سے بھارتی میڈیا پرخبریں آرہی تھیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، چاہتے ہیں کھیل میں سیاست نہ ہو، چیمپئز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی اور نہ ہوگیانہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے مگر ہردفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، اگرکوئی صورت حال ہے توپی سی بی کوتحریری طورپرآگاہ کیا جائےواضح رہے بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے منع کردیا ہے
-

حج پر جانے والوں کیلئے اچھی خبر، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد- وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی سرکاری اسکیم کے تحت 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے، ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گےوزیر مذہبی امور چوہدری سا لک حسین حج پالیسی کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کریں گےسرکاری اسکیم کے ذریعے حج بیت اللہ جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے اچھی خبر یہ بھی ہے کہ حج پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہےوزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجا ئے3 اقساط میں وصول کیا جا ئے گا، ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گےحج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید4 لا کھ روپےکی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے
-

نامعلوم افراد کا فیملی پر چھریوں اور کلہاڑیوں سے حملہ، گھر کا سربراہ جاں بحق، بیوی اور 3 بچے زخمی
شیخو پورہ میں نامعلوم افراد نے ایک فیملی پر چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے گھر کے سربراہ کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق ٹھٹھہ تاڑران میں پیش آنے والے واقعے میں گھر کا سربراہ اسلم جاں بحق ہوا جبکہ اس کی بیوی، دو بیٹے اور بیٹی شدید زخمی ہوئے اسپتال ذرائع کے مطابق فیملی پر حملے کے زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہےدوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کی حتمی رپورٹ مکمل تحقیقات ہونے کے بعد ہی سامنے آ سکے گی
-

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید چینی برآمد کرنےکا مطالبہ مسترد
اسلام آباد- حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی مزید چینی برآمد کرنےکے مطالبے کو مسترد کردیا حکومت نے 21 نومبر تک گنے کی کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے، شوگر ملز کاشتکاروں کی تمام ادائیگیاں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں گی اور جو ملز کاشتکاروں کے واجبات ادا نہیں کریں گی ان سے برآمد کی پہلے دی گئی اجازت واپس لے لی جائے گی ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی شوگر ایڈوائزری بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا کیو نکہ پہلے دی گئی 7 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت میں سے ابھی تک صرف 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے
