Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 17 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کیلئے 96 طلبا سائبر کرائم میں پیش

    ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کیلئے 96 طلبا سائبر کرائم میں پیش

    کراچی- میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کے دوران 96 طلبا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہونے پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابتدائی طور پر 150 طلبا اور طالبات کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گز شتہ روز طلب کیے گئے 96 طلبا ایف آئی اے کے دفتر میں تفتیش کیلئے پیش ہوئے جس دوران تمام طلبا کے والدین کی موجودگی میں بیانات قلمبند کیے گئے

  • آئی فون 17 پرومیکس کی لیکس نے صارفین کی بے چینی بڑھادی

    آئی فون 17 پرومیکس کی لیکس نے صارفین کی بے چینی بڑھادی

    آئی فون 16 کی لانچنگ کے بعد سے ہی صارفین ایپل کے اگلے ماڈل کے منتظر ہیں کیونکہ نئے ماڈلز کی لیکس صارفین کو نئے فیچرز اور اپ گریڈ آپریٹنگ سسٹم کے استعمال کیلئے بے چین کیے رکھتی ہیں ہر سال ایپل کی جانب سے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے لیکن اس بار رپورٹس بتاتی ہیں کہ آئی فون 17 پرو میکس زیادہ فیچر اور ایک بڑے اپ گریڈ سسٹم کے ساتھ متعارف کروایا جاسکتا ہےٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق ویسے تو آئی فون 17 کی پوری سیریز زیادہ اپ گریڈیشن کے ساتھ متعارف کروائی جائے گی لیکن آئی فون 17 پرو میکس زیادہ اپ گریڈ سسٹم کے ساتھ متعارف کروایا جاسکتا ہےایپل اے سیریز چپ اور اپ گریڈ کی گئی ریم ایپل انتظامیہ آئی فون 17 پرو میکس نئی A19 پرو چپ اور ایک بڑے ہارڈویئر اپ گریڈ کیساتھ متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتی ہےآئی فون 17 پرو میکس کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے 12GBریم کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے، نئی اپ گریڈ ایپل انٹیلی جنس کو (AI) کے بہتر استعمال کے بھی قابل بنائے گی 48MP ٹرپل کیمرہ
    ٹیکنالوجی لیکس کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 17 پرو میکس کے کیمرے کو بھی اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، نئے ماڈل کا پرومیکس ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کی خصوصیت لیے ہوگا جس میں ممکنہ طور پر 48MP مین کیمرہ، 48MPالٹرا وائڈ کیمرہ اور 48MP ٹیلی فوٹو لینس شامل ہوگا جو 5x آپٹیکل زوم پیش کرسکتا ہے

  • حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی، پاکستان پوسٹ میں مزید 1500 آسامیاں ختم

    حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی، پاکستان پوسٹ میں مزید 1500 آسامیاں ختم

    اسلام آباد- وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید سیکڑوں آسامیوں کو ختم (Abolish)کردیا گیا حکام کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید 1511 آسامیوں کو ختم کر دیا گیاادارے کے ہیڈکوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق اس سے قبل بھی 2000 آسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک ( dying) قرار دیا جا چکا ہے اورمجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں

  • خراب فضائی معیار- وسطی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں آگیا

    خراب فضائی معیار- وسطی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں آگیا

    فضائی معیار خراب ہونے کے سبب وسطی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں آگیالاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جب کہ خراب فضا میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہےہواؤں کی رفتار اور رُخ بدلنے کے باعث آلودگی میں معمولی کمی آئی ہے تاہم پنجاب حکومت نے ہواؤں کے رُخ کی تبدیلی سے قطع نظر اسموگ سے بچاؤ اور آلودگی میں کمی کے اقدامات سختی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہےواضح رہے کہ پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کے لیے گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت خصوصی بچوں کے اسکولوں کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ کئی دفاتر کو بھی گھروں سے کام کے احکامات جاری کیے ہیں

  • غیر معمولی احتجاج کو روکنے کے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے

    غیر معمولی احتجاج کو روکنے کے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا ہے تو اُسے روکنے کیلئے ہمارے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ افراد تو خود بانی پی ٹی آئی بھی نہیں لاسکے تھے، وہ بھی کبھی 20-25 ہزار سے زیادہ لوگ جمع نہیں کرپائےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ نہ 9 من تیل ہوگا، نہ رادھا ناچے گی، پی ٹی آئی کے اس قسم کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہےمشیر وزیر اعظم نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے ڈیل کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تو پی ٹی آئی کے رابطے بھی نہیں

  • ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر نئےحملے کی تیاری کا حکم دیدیا

    ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر نئےحملے کی تیاری کا حکم دیدیا

    ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیاامریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا پتا لگایا ہے امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا

  • 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاکت کا کیس

    13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاکت کا کیس

    میرپورخاص میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد 13 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے کیس میں مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے، ملزمان اور سہولت کار سمیت گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں لڑکی کی ماں بھی شامل ہے، ماں نے پیسوں کیلئے بیٹی کو ملزمان کے حوالے کیا تھا پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ گاؤں فوجی رانگڑ میں پیش آیا تھا، متاثرہ لڑکی کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی تھی

  • دکی کوئلہ کان میں پھنسے دو کان کن جاں بحق

    دکی کوئلہ کان میں پھنسے دو کان کن جاں بحق

    دکی میں مقامی کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے تین کان کنوں میں سے دو جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو ریسکیو کر لیا گیا مائنز ذرائع کے مطابق دمڑکول مائنز میں 1400 فٹ اندر زہریلی گیس بھر جانے سے تین کان پھنس گئے تھے، جس کے بعد پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیاذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران پھنسے ہوئے دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں اور ایک کان کن کو پہلے ہی ریسکیو کر لیا گیا تھا

  • ایمان مزاری اوران کے شوہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

    ایمان مزاری اوران کے شوہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

    ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرلی تھی ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران بند سڑک کھلوانے کی کوشش کرنے اور پولیس سے جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ہوگیا

    لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ہوگیا

    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان کو پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغوا اور قتل کیس میں بری کردیا اگست 2010 میں عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں سکندر عرف سکو، سرور بلوچ اور اکبر بلوچ پر پولیس اہلکار لالا امین، شیر افضل خان، غازی خان اور دیگر کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا