فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں میں 130 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہوگا، ہدف پورا کرنے کیلئے ہر حال میں منی بجٹ لانا ہوگاایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے مقررہ دسمبر تک کا ہدف پورا نہ ہوا تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی وصولی میں مشکلات ہوں گی رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ایف بی آر کو 980 ارب روپے اکٹھے کرنا ہیں لیکن ابھی تک صرف 775 ارب روپے اکٹھے ہو سکے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے
Category: دلچسپ و عجیب
-

ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے خیبرپختونخوا کے 86 قیدی رہا کردیے گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو ارکان اسمبلی سمیت خیبرپختونخوا کے 86 قیدیوں کو عدالتی حکم پر اٹک جیل سے رہا کردیا گیا جیل انتظامیہ کے مطابق رہا ہونے والے بیشتر قیدیوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں سے ہے جیل حکام کے مطابق اٹک جیل سے عدالتی حکم پر رہا کیے گئے قیدیوں میں پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز انور زیب اور لیاقت خان بھی شامل ہیں اٹک جیل سے رہائی پانے والے 86 قیدیوں میں ریسکیو 1122 کے 46 اہلکار، پولیس کے 25 اور بلدیہ کے 13 اہلکار بھی شامل ہیں اسلام آباد میں ڈی چوک توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانتیں منظور ہونے کے بعد ملزمان کو سنگ جانی میں ٹول پلازہ کے قریب پولیس وین پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی ایم پی ایز اور دیگر کو دوبارہ گرفتار کیا گیا
-

آئی ایم ایف سے طے پانے والا میکرو اکنامک مالیاتی فریم ورک ناکام
اسلام آباد- پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ میکرو اکنامک اور مالیاتی فریم ورک ناکام ہو گیا ہے، جس سے اسلام آباد کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا سوائے اس کے کہ وہ پہلے جائزے کے موقع پر آئی ایم ایف کے عملے سے نظرثانی کی درخواست کرے جو 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (ای ایف ایف) کے تحت کیا گیا تھامیکرو اکنامک اعداد و شمار میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جن میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو اور سی پی آئی پر مبنی افراط زر شامل ہیں، جس سے پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران نامیاتی نمو کی شرح میں تبدیلی ہوئی اور اس کے نتیجے میں ایف بی آر کے لئے ٹیکس میں تقریباً 321 ارب روپے کی کمی کی پیش گوئی کی جا رہی ہےکیونکہ بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو 3.5 فیصد پر طے کی گئی تھی لیکن یہ گر کر 1.3 فیصد پر آ گئی ہےجی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد تھی جسے کم کرکے 3 فیصد کر دیا گیا، ایف بی آر کو دوسری سہ ماہی میں 230 ارب خسارہ ہوسکتا ہےنیز غیر ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی 100 سے 200 ارب روپے کے بڑے فرق سے حاصل نہیں کیا جا سکا۔ دونوں ٹیکس اور غیر ٹیکس کی کمی سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مالیاتی محاذ پر 500 سے 600 ارب روپے کا فرق پیدا ہو سکتا ہے
-

پی ٹی اے کی انوکھی منطق میٹا پلیٹ فارمز صارفین کی تعداد زیادہ ہونے سے سست روی کا شکار ہوئے
اسلام آباد-پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ فیس بک سمیت دیگر میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وجہ صارفین کی زیادہ تعداد ہونا ہے انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سست روی پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے انوکھی منطق پیش کردی جس میں کہا گیا ہےکہ میٹا پلیٹ فارمز سب سے زیادہ صارفین ہونے کے باعث سست روی کا شکار ہوئے حال ہی میں پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل سے میٹا ایپلی کیشنز فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز زیادہ متاثر ہوئیں جب کہ ان کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کم متاثر ہوئے پی ٹی اے کے مطابق میٹا ایپلی کیشن فیس بک کے پاکستان میں 50 ملین (5 کروڑ) صارفین ہیں جب کہ واٹس ایپ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی رئیل ٹائم ایپلی کیشن ہے
-

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 92 کھرب روپے کا اضافہ
ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اب ان کی دولت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے درحقیقت ایلون مسک نے ایک دن میں اتنا میں کما لیا جتنا بیشتر ممالک کا سالانہ بجٹ بھی نہیں ہوتابلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 24 اکتوبر کو 33 ارب 50 کروڑ ڈالرز (92 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوااس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ایک دن میں 22 فیصد اضافہ ہوا ٹیسلا کی جانب سے جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں ایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے اس سے قبل مسلسل ایک سال تک ٹیسلا کی جانب سے سہ ماہی رپورٹس میں آمدنی میں کمی کے بارے میں بتایا گیا تھا
-

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی، 40 افراد ہلاک-ہزاروں بے گھر
فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے 10 ہزار لوگ گھروں سے بےگھر ہوگئے اور 2 ماہ کی بارش دو دن میں ریکارڈ کی گئی سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ بیشتر گاؤں بھی شدید متاثر ہوئی
-

دبئی میں ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے اچھی خبر
دبئی کو اگلے 6 سالوں میں ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کی ضرورت ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2030 تک دبئی ائیرپورٹ ایک لاکھ 85 ہزار کو نوکریاں فراہم کرے گا خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ نئی نوکریوں کی فراہمی کے بعد دبئی ائیرپورٹ سے وابستہ ملازمین کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہوجائے گی
-

ریلویز پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری، 2 افسران نوکری سے برخاست
لاہور-آئی جی ریلویز پولیس نے کرپشن اور فرائض میں سنگین غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، فرائض میں سنگین غفلت برتنے پر 2 افسران کو نوکری سے برخاست کر دیا گیابرخاست ہونے والے ملازمین میں کراچی ڈویژن کے آفس سپرنٹنڈنٹ فیض رسول اور سکھر ڈویژن کے ہیڈ کلرک عدیل معین شامل ہیں۔ دونوں ملازمین کو اپنے فرائض میں سنگین غفلت برتنے پر نوکری سے فارغ کیا گیااس کے علاوہ، کرپشن کے الزامات پر ڈی آئی جی ساؤتھ کے پرائیویٹ سیکریٹری فضل محمود کو سی پی او ریلویز کلوز کر دیا گیا ہے اور مفصل انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی جی ریلویز پولیس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈویژنل ایس پیز نے بدعنوانی اور فرائض میں غفلت برتنے پر متعدد ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے
-

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی وائرل نازیبا ویڈیوز پر مشی خان کی تنقید
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی حال ہی میں وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے معاملے پر اداکارہ مشی خان کا ردعمل سامنے آیا ہےمشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایسے تمام ٹک ٹاکرز پر شدید تنقید کررہی ہیں جن کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگتی ہیں مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’آج مجھے ٹیوٹر ٹرینڈ کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ایک مشہور ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں، جس میں وہ اپنے منہ سے کسی کو کہہ رہی ہے کہ اگر تم کہیں اور گئے تو میں اسے وائرل کردوں گی اداکارہ نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکرز کو اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھنا چاہیے۔ آپ کا اثر لوگ لیتے ہیں اس لیے فحاشی بند کریں۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے۔ اچھی باتوں کو پروموٹ کریں، اچھے کام کریں
-

امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
اسلام آباد- پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہےترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی وزیراعظم کی تفصیلی بات ہوئی، کسی کے دورہ پاکستان کی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتی ان کا کہنا تھا یہ روایتی عمل ہے کہ وفود ظہرانے اور عشائیے پر بات چیت کریں، پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ایس سی او سمیت کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی، رسمی اور تہنیتی جملوں کا تبادلہ روایت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، پاکستان برکس کا رکن نہیں ہے، پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہےترجمان دفتر خارجہ نے امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے
