Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 16 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • ایران کاخطے کے ممالک کو اسرائیل پر ’بھرپور اور پیچیدہ‘ جوابی حملے کا عندیہ

    ایران کاخطے کے ممالک کو اسرائیل پر ’بھرپور اور پیچیدہ‘ جوابی حملے کا عندیہ

    ایران نے خطے کے سفارت کاروں کو عندیہ دے دیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسرائیل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیاروں سے ’بھرپور اور پیچیدہ‘ حملے کیلئے بلکل تیار ہے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے روکنے کیلئے امریکی انتباہ کے باوجود ایران کی جانب سے عرب سفارت کاروں کو آگاہی دی گئی ہے کہ ایران اسرائیل پر پہلے سے زیادہ طاقتور ہتھیاروں کے ساتھ جوابی حملہ کرنے کیلئے تیار ہے امریکی اخبار کے مطابق تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ ایران کی جانب سے حقیقت میں حملے کی دھمکی دی گئی ہے یا پھر یہ صرف ایک سخت بیان ہے خبر کے مطابق ایران کی جانب سے عرب سفارت کاروں کو بتایا گیا کہ اسرائیلی حملے میں 4 افسران اور ایک سویلین کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ایران کے اگلے حملے میں ایرانی فوج بھی بھرپور حصہ لے گی امریکی اخبار کے مطابق ایک مصری اہلکار نے بتایا کہ ایران نے نجی طور پر ایک مضبوط اور پیچیدہ ردعمل سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوج نے اپنے لوگوں کو کھویا ہے، لہٰذا انہیں اب جواب دینے کی ضرورت ہے دوسری جانب مغربی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے مطابق ایرانی فیصلہ ساز اس بات پر بحث کررہے ہیں کہ انہیں اسرائیل کو کیسے اور کیا جواب دینا چاہیے، وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ حملہ براہ راست ہونا چاہیے یا ایران سے باہر سے اسرائیل پر حملہ کیا جائے

  • امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار کے جدید ترین آٹو ڈرائیونگ سسٹم پر سوالیہ نشان لگ گیا

    امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار کے جدید ترین آٹو ڈرائیونگ سسٹم پر سوالیہ نشان لگ گیا

    امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار کے جدید ترین خودکار ڈرائیونگ نظام رکاوٹ کا پتہ لگانے میں ناکام ہوگیا جس کے بعد آٹو ڈرائیونگ سسٹم پر سوالیا نشان لگ گیا ہے جدید ترین خودکار ڈرائیونگ نظام کی حامل امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار نے بیچ سڑک پر کھڑے ہرن کو ٹکر ماردی، جس سے کار میں موجود خودکار ڈرائیونگ سسٹم پر شکوک و شہبات پیدا ہوگئے

  • کار میں اتفاقیہ گولی چلنے سے لڑکی زخمی، کار سوار دوست گرفتار، اسلحہ برآمد

    کار میں اتفاقیہ گولی چلنے سے لڑکی زخمی، کار سوار دوست گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں سی ویو پر کار میں اتفاقیہ گولی چلنے سے لڑکی زخمی ہوگئی، پولیس نے لڑکی کے کار سوار دوست کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس حکام کے مطابق سی ویو پر عبدالستار ایدھی ایونیو پر فائرنگ سے ارم نامی لڑکی زخمی ہوئی، فائرنگ کا واقعہ گاڑی کے اندرپیش آیا تھا پولیس نے فائرنگ کے الزام میں عمر نامی شخص کو موقع سے حراست میں لیا، عمر زخمی لڑکی کا دوست ہے جس کا اسلحہ اور گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی میں سوار تھی کے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوئی

  • اسلام آباد میں بھی اب امن و امان کی صورتحال کراچی کی طرح ہوگئی ہے- چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد میں بھی اب امن و امان کی صورتحال کراچی کی طرح ہوگئی ہے- چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے جاننے والوں کو بھی بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی درخواست گزار کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پرسوں رات کو آئی جی اسلام آباد کی کال آئی اور انہوں نے بتایا کہ ریکوری ہو گئی ہے، میں نے تھانہ کوہسار جا کر انتظار پنجوتھا کو لیا، لیکن ان کی حالت اچھی نہیں تھی علی بخاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا میں بتا نہیں سکتا کہ وہ کیا لمحہ تھا جب میں نے انتظار پنجوتھا کو دیکھا، یہ واقعہ کل کو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، ہمیں اس معاملے کو دیکھنا چاہیے، انتظارپنجوتھا ابھی لاہور میں ہیں

  • جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل نے نواز شریف کی نااہلی پر خاموشی توڑ دی

    جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل نے نواز شریف کی نااہلی پر خاموشی توڑ دی

    اسلام آباد- جسٹس (ر) اعجاز افضل خان نے پاناما پیپرز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے سے متعلق اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جے آئی ٹی ارکان کا انتخاب سپریم کورٹ کے ججوں نے کیا تھا انہوں نے نون لیگ کی حکومت کی مداخلت کو روکنے کی خاطر واٹس ایپ کال کرنے اور تحقیقات میں فوجی حکام کو شامل کرنے کا اعتراف کیا پاناما پیپرز بینچ کے پانچ ججوں میں سے ایک جج جسٹس (ر) اعجاز افضل خان نے پہلی مرتبہ اپنے فیصلے، کیس کے پس منظر، جے آئی ٹی کی تشکیل اور اس کے ارکان کے انتخاب کے حوالے سے مفصل بات چیت انہوں نے کیس کی میرٹس پر بھی تبادلہ خیال کے ساتھ حالیہ عدالتی بحران پر اپنی رائے بھی پیش کی۔ جسٹس (ر) اعجاز افضل خان مئی 2018 میں ریٹائر ہوئے اور اس وقت سے وہ میڈیا سے بات چیت سے گریز کرتے رہے ہیں لیکن، اب انہوں نے پانامہ پیپرز کیس پر بات کی ہے اس کیس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ میں شامل وہ جج تھے جنہوں نے منصفانہ نتیجے پر پہنچنے کیلئے جے آئی ٹی کے ذریعے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ جے آئی ٹی کے نتائج کی بنیاد پر اُنہیں یقین تھا کہ نواز شریف کو اپنے بیٹے سے قابل وصول تنخواہ ظاہر کرنے میں ناکامی پر نااہل قرار دیا جانا چاہیے

  • ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے

  • مسافر کوچ اور منی ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

    مسافر کوچ اور منی ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

    جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جارہی تھی کہ اسے ٹُھل کے گرڈ اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں مسافرکوچ اور منی ٹرک میں ٹکر ہوئی پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • اسپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

    اسپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

    اسلام آباد- اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر اسپیکر نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی سے آگاہ کیا گیا ہےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ خاتون کی نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا گیا ہےترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں جب کہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے

  • جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی برف سے محروم، 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی برف سے محروم، 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جاپان کا سب سے اونچا اور توجہ حاصل کرنے والا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کی اونچائی 3 ہزار 776 میٹر یعنی 12 ہزار 460 فٹ ہے جو جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ہےمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماؤنٹ فیوجی ہر سال اکتوبر کے آغاز سے ہی برف کی چادر اوڑھ لیتا ہے لیکن بدلتے موسم اور بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے رواں سال اکتوبر کے ماہ میں بلند و بالا پہاڑ برف سے محروم رہا

  • سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف

    سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف

    کراچی- سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اورکاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف ہوا ہےپولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں کتابیں اور کاپیاں برآمد کرلیں، سرکاری اسکولوں کی برآمد کتابیں اور کاپیاں ایک گھر میں چھپائی گئی تھیںپولیس نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سرکاری مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہےپولیس کے مطابق ملزمان نے سندھ ٹیکسٹ بورڈ اور محکمہ تعلیم کے عملے کے ملوث ہونے کا بتایا ہے، ملزمان سرکاری اسکول کی کتابیں اور کاپیاں کور تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے