Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 20 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • بنگلورو میں شدید بارشوں سے زیر تعمیر عمارت گر گئی، 5 افراد ہلاک

    بنگلورو میں شدید بارشوں سے زیر تعمیر عمارت گر گئی، 5 افراد ہلاک

    بھارتی شہر بنگلورو میں شدید بارشوں سے عمارت گرنے کے سبب 5 افراد ہلاک ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی جس میں 20 افراد کے موجود ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں 13 افراد کو ریسکیو کیا گیا جب کہ 5 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گئےبھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جس کیلئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ بارشوں کی وجہ سے بھی ریسکیو کے کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے

  • پاکستان اور چین کا ایم ایل ون کے دونوں فیز کے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ

    پاکستان اور چین کا ایم ایل ون کے دونوں فیز کے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد- پاکستان اور چین نے جدید ریلوے ٹریک مین لائن ون (ML 1) کے فیز ون اور فیز ٹو کے لیے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ریلوے لائن ون کے فیز ون اور فیز ٹو دونوں کے الگ معاہدے ہوں گے ذرائع کا کہنا ہےکہ فیز ون کے تحت 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ طے پائے جانے کا امکان ہے جب کہ سیکنڈ فیز کے لیے معاہدے سے قبل فزیبلیٹی اسٹڈی فرسٹ فیز مکمل ہونے کے بعد ہو گی

  • ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    کراچی ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا پولیس حکام کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی شاہ زیب چلا رہا تھا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں شاہ زیب کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے

  • پنڈی اسٹیڈیم میں انگلش کھلاڑیوں نے کیا اعلیٰ مثال قائم کی

    پنڈی اسٹیڈیم میں انگلش کھلاڑیوں نے کیا اعلیٰ مثال قائم کی

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے کرسیاں اٹھا کر اعلیٰ مثال قائم کردی انگلینڈ کی ٹیم کا پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ فوٹو ہوا جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی گراؤنڈسے کرسیاں اٹھانے لگ گئےگروپ فوٹو میں انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی، پھر گروپ فوٹو کے بعد کھلاڑی اور اسٹاف کرسیاں خود اٹھاکر باہر لے گئے، کرکٹرز اورسپورٹ اسٹاف نے کرسیاں اسٹینڈز پر پہنچائیں واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ کل سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

    پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کے شبہ پر جن اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی خان، اسلم گھمن شامل ہیں تحریک انصاف کی جانب سے ان ارکان کو پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں دو روز قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے، ان سے ضرور سوال کریں گے، ایک آدھ دن میں فیصلہ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی نے بھی پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع کر دیا تھا، ان کے معاملے کی بھی ضرور تحقیق کریں گے

  • وکلا نے 26 ویں آئینی ترمیم کو ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

    وکلا نے 26 ویں آئینی ترمیم کو ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

    سینیئر وکیل منیر اے ملک، عامر نواز وڑائچ، کاشف حنیف اور حیدر امام رضوی سمیت وکلا تنظیموں کے عہدیداروں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج اور اسے ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیئر وکلا نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کر دیا گیا ہے، آئینی بینچ کو آئینی عدالت ہی کہیں گے اور یہ بینچ زیرِالتوا مقدمات کا حل نہیں بلکہ اب تمام ججز انصاف کے بجائے پارلیمان کو خوش کرنے میں لگے رہیں گے کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے آئینی ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر عمل ہوا تو ججز کی توجہ انصاف کی فراہمی پر نہیں بلکہ حکمرانوں کو خوش کرنے پر ہوگی

  • قائداعظم ٹرافی کا آغاز کب ہوگا؟پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ

    قائداعظم ٹرافی کا آغاز کب ہوگا؟پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ

    پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آغاز 26 اکتوبر سے ہورہا ہے، ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا اختتام 19 دسمبر کو ہوگا ایونٹ میں حصہ لینے والی 18 ٹیموں میں ایبٹ آباد ریجن، اے جے کے ریجن، بہاولپور ریجن، ڈیرہ مراد جمالی ریجن، فیصل آباد ریجن، فاٹا ریجن، حیدرآباد ریجن، اسلام آباد ریجن، کراچی ریجن بلوز، کراچی ریجن وائٹس، لاہور ریجن وائٹس، لاہور ریجن بلوز، لاڑکانہ ریجن، ملتان ریجن، پشاور ریجن، کوئٹہ ریجن، راولپنڈی ریجن اور سیالکوٹ ریجن شامل ہیں سرفراز احمد کی قیادت میں 22 سے 26 اکتوبر 2023 تک قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں فیصل آباد ریجن کو 456 رنز سے شکست دینے والی کراچی وائٹس اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے بلند ترین مقام پر ہے کیونکہ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک ایسا ایونٹ بھی ہے جو ملک بھر میں بے پناہ ٹیلنٹ کو ظاہر کرتا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجز کیلئے تیار کرتا ہے

  • پی ایس ایکس: 100 انڈیکس 699 پوائنٹس اضافے سے نئی بلندی پر جاپہنچا

    پی ایس ایکس: 100 انڈیکس 699 پوائنٹس اضافے سے نئی بلندی پر جاپہنچا

    کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گیا آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 630 پر پہنچ گیا کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 699 پر جا پہنچا

  • کراچی والوں کیلئے خوشخبری- پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

    کراچی والوں کیلئے خوشخبری- پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

    کراچی- صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری سنا دی شرجیل میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں شرجیل میمن نے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے

  • رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے

    رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے

    اسلام آباد- نئے چیف جسٹس پاکستان کےلیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے گئےذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے ہیں ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کے لیے مانگے گئے تھے ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں