Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 21 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں واضح اضافےکا خدشہ ہے- محکمہ موسمیات

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں واضح اضافےکا خدشہ ہے- محکمہ موسمیات

    اسلام آباد – محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں واضح اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسموگ میں واضح اضافےکا خدشہ ہے دوسری جانب فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں بھی اسموگ بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیں

  • لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ- پاکستان

    لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ- پاکستان

    اسلام آباد- حکومت نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں غزہ اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کی اجلاس میں شہباز شریف نے امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین لبنان، اردن اور مصر میں پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائےوزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے

  • یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں-خواجہ آصف

    یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں-خواجہ آصف

    اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے انتخاب کے لیے بننے والی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر میں سے کون اگلا چیف جسٹس ہوگاانہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائی بنیادی طور پر عدلیہ کی طرف سے کی گئی تھیں، عدلیہ کی طرف سے کہا گیا کہ 25 اکتوبر گزرجانے دیں پھر We will take care of this Government

  • یحییٰ آفریدی ‘چیف جسٹس’ کیلئے حکومت کی پہلی پسند، انکار کی صورت میں کیا آپشن ہوگا؟

    یحییٰ آفریدی ‘چیف جسٹس’ کیلئے حکومت کی پہلی پسند، انکار کی صورت میں کیا آپشن ہوگا؟

    چیف جسٹس کے عہدے کےلیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کی پہلی پسند ہیں جب کہ جسٹس یحییٰ کے انکار کی صورت میں جسٹس امین الدین خان آپشن ہوں گے یہ دعویٰ ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کیا گیا ہےخصوصی بات چیت میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سوال پر کہا کہ نئے چیف جسٹس کا فیصلہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گیوزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ، صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک سیاسی اور معاشی استحکام کے معاملات پر ایک پیج پر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم سیاسی استحکام کو یقینی بنائیں گی اور یہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے

  • گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا

    گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا

    کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار وائلڈ لائف فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا فوٹو گرافر زوہیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے

  • گورنر سندھ نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے

    گورنر سندھ نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیےگورنر سندھ نے کہا کہ ترمیمی بل کے تحت ادارے کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت سے معذور افراد کو طاقت ور بنانے کے محکمے کو منتقل کر دیا گیا ہے، معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے یہ ایک اور اہم پیشرفت ہے

  • پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہےپی ٹی آئی کی جانب سے رات گئے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‏تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ججز کی تقرری کیلئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی بھی منظوری دیتے ہوئے ووٹ دینے والے اراکین کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے اور تادیبی کارروائی پر بھی اتفاق کیا گیا

  • لاہور کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا: پولیس

    لاہور کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا: پولیس

    پنجاب پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیاگیا ہےپولیس حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، زیرحراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہےزیر حراست خاتون کے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر ویڈیو بنا کراپ لوڈ کی تھی

  • پی ٹی آئی نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کرے گی-اپنے نام ضرور دیں گے: چیئرمین پی ٹی آئی

    پی ٹی آئی نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کرے گی-اپنے نام ضرور دیں گے: چیئرمین پی ٹی آئی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں ترمیم کے بعد بننے والی نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں ہے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نئی بننے والی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، تحریک انصاف نئی کمیٹیوں کیلئے نام ضرور دے گی خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

  • جو بائیڈن کی ایران پر حملے کے اسرائیلی پلان پر گفتگو اشتعال انگیز ہے- ایران

    جو بائیڈن کی ایران پر حملے کے اسرائیلی پلان پر گفتگو اشتعال انگیز ہے- ایران

    ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی برلن میں ایران پر حملے کے اسرائیلی منصوبے پر گفتگو اشتعال انگیزہے اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے سلامتی کونسل کو خط میں کہا کہ بائیڈن کے ریمارکس اسرائیل کی فوجی جارحیت کی منظوری اور حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں اپنے خط میں ایرانی مشن نے کہا کہ امریکا ایران کیخلاف اسرائیلی جارجیت اور اشتعال دلانے کا ذمہ دار ہے، امریکا ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کو بھڑکانے اور اسے فعال کرنے میں اپنے کردار کا ذمہ دارہوگا