Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 22 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • پاکستان نے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کردیا

    پاکستان نے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کردیا

    پاکستان نے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فزائل مٹیریل کنٹرول سے متعلق دوہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے کہا ہے کہ نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا جوہری صلاحیتوں کے ساتھ انضمام عالمی سلامتی کیلئے مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہےاقوام متحدہ میں نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق فرسٹ کمیٹی کے مباحثے میں دیے گئے بیان میں عثمان جدون نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور ان جائز وجوہات کو تسلیم کرنا ضروری ہے جن کی وجہ سے ریاستیں ان ہتھیاروں کو حاصل کرتی ہیں

  • کیا اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں کی ملازمتیں چھیننے کے قابل ہوگئی ہے؟

    کیا اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں کی ملازمتیں چھیننے کے قابل ہوگئی ہے؟

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں مگر کیا یہ خیال واقعی درست ہے؟ اس بارے میں ماہرین کی رائے ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی ابھی اس قابل نہیں ہوئی کہ انسانوں کی جگہ لے سکے Indeed Hiring Lab کی رپورٹ میں 2800 سے زائد ملازمتوں سے جڑی صلاحیتوں کا جائزہ لینے پر دریافت ہوا کہ ایسا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ان کا متبادل ثابت ہوسکے۔رپورٹ کے مطابق 68.7 صلاحیتوں میں تو ایسا ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ 28.5 فیصد میں کسی حد تک امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ان کی جگہ لے سکےرپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے 10 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے اشتہارات کا جائزہ لیا اور پھر یہ تجزیہ کیا کہ کیا اے آئی ٹیکنالوجی مخصوص ملازمتوں میں انسانوں کی جگہ لے سکتی ہے یا نہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اس تجزیے کے نتائج چونکا دینے والے ہیں کیونکہ اس بات کا امکان صفر فیصد ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کسی انسانی صلاحیت کا متبادل ثابت ہوسکتی ہے

  • عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت نے سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران سابق صدر کے وکیل اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نمائندے پیش ہوئےجسٹس ظفر راجپوت نے سوال کیا کہ جب تعمیرات ہورہی تھیں تو اس وقت کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اس پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ شکایت آتی ہے تو کارروائی کی جاتی ہے، ہمارے پاس اتنا عملہ نہیں کہ 30 لاکھ عمارتوں کاجائزہ لیں

  • عمران خان نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

    عمران خان نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

    اسلام آباد- بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کےلیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جو بیرسٹر سلمان صفدر اورخالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ذاتی معالجین عمران خان کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں لیکن ڈاکٹر عاصم کو 15اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی درخواست میں ڈاکٹرعاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو چیک اپ کی اجازت دلوانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر عمران خان کے معائنےکی اجازت دی جائے

  • 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کے زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے- خواجہ آصف

    26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کے زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے- خواجہ آصف

    اسلام آباد- وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہےاسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہےکہ عدلیہ کا پارلیمان سے جھگڑا یہی ہےکہ ایک گروپ کی عدلیہ پر اجارہ داری ختم نہ ہو، یہ سیاسی عدلیہ ہے اس کے عزائم سیاسی ہیں، وہ تسلسل چاہتے ہیں وزیردفاع نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے

  • پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن- 14 کروڑ ڈالر سے زائد کی منشیات ضبط

    پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن- 14 کروڑ ڈالر سے زائد کی منشیات ضبط

    پاک بحریہ نے انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آورگولیوں کی کھیپ ضبط کرلی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران 2 ہزار کلوگرام چرس، 370 کلوگرام آئس اور 50 کلوگرام ہیروئن ضبط کی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 14 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہےضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالےکردیا گیا ہےآئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ خطےکی سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے

  • وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

    وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

    اسلام آباد- وزیرخزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئےذرائع کے مطابق وزیرخزانہ امریکی دورے کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

  • اغوا اورزیادتی کے مقدمے میں قید ملزم جیل سے فرار

    اغوا اورزیادتی کے مقدمے میں قید ملزم جیل سے فرار

    کراچی کی ملیر جیل میں اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں قید ملزم فرار ہوگیاپولیس کے مطابق ملیر جیل میں قید ملزم محمد جاوید نے واش روم کی کھڑکی کاٹی اور رسی کی مدد سے جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیاپولیس کا کہنا تھا کہ جیل سے فرار ہونے والا قیدی اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں بیرک نمبر پانچ میں قید تھاپولیس حکام کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملیر کے تھانہ شاہ لطیف کے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے

  • پاور 17 لوگوں سے لیکر پارلیمنٹ کو دینا ووٹ کو عزت دینا ہے- خواجہ آصف

    پاور 17 لوگوں سے لیکر پارلیمنٹ کو دینا ووٹ کو عزت دینا ہے- خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت جج نہیں پارلیمنٹ دیتی ہے، ہم 17 لوگوں سے پاور لیکر منتخب لوگوں کو دے رہے ہیں، یہی ووٹ کو عزت دینا ہے سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چند سال سے عدلیہ میں جو جھگڑا چل رہا ہے وہ صرف ایک گروپ کی اجارہ داری کیلئے ہے، ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لےخواجہ آصف نے مزید کہا کہ جو چار ووٹرز ایوان میں آئے ہیں وہ پی ٹی آئی کے نہیں، آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے تھےانہوں نے سوال کیا کہ جب فوج میں آرمی چیف کیلئے 5 بندوں کا پینل آتا ہے تو عدلیہ میں کیوں نہیں آ سکتا؟خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں کیا کچھ ہوا وہ یاد نہیں، قاسم سوری نے 30 منٹ میں 54 بل منظور کیے تھے

  • ایوان سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم پر صدر مملکت آج دستخط کریں گے

    ایوان سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم پر صدر مملکت آج دستخط کریں گے

    اسلام آباد- پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت آصف علی زرداری آج دستخط کریں گےایوان صدر سیکرٹریٹ کے مطابق آئینی ترمیم پر صدر مملکت آج دستخط کریں گے تاہم صبح 6 بجے منعقدہ تقریب ملتوی کردی گئی ہے، تقریب آج دن میں کسی وقت ہوگی، وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گاایوان صدر میں پارلیمان کے دونوں ایوان سے منظوری کے بعد 26 آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب میں پارلیمنٹرینز بھی شریک ہوں گےواضح رہے کہ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی ہے، حکومت دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئی۔