اسلام آباد- الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے یہ گوشوارے بیانات فارم بی پر مالی سال 2023-24 کے لیے جمع کروانے ہوں گے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی الیکشن کمیشن 16 جنوری کو ایک حکم کے ذریعے اسمبلی اور سینیٹ کے ایسے ممبر کی رکنیت معطل کر دے گا جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روک دیا جائے گا
Category: دلچسپ و عجیب
-

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
اسلام آباد- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی مخصوص نشستوں کے معاملے پر اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کے خطوط کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت ہوا، جس میں اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کے خطوط الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کے حوالے کردیے گئےالیکشن کمیشن نے اپنے قانونی ونگ سے خطوط پر رائے طلب کرلی۔ ای سی پی لیگل ونگ آئندہ اجلاس میں اسپیکرکے خطوط پر اپنی رائے دے گا جب کہ الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے آئندہ اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے بعد ہوگا
-

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار-پیٹرول پمپس
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے
سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ آئل کمپنیوں کا منافع 1.35روپے کے اضافے سے 9.22روپے فی لیٹر کر دیا جائے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر منافع 7.87روپے سے بڑھا کر 9.22روپے کیا جائے
اس کے علاوہ، پیٹرول پمپس کا منافع 1.40روپے کے اضافے سے 10.04روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔ اس وقت ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8.64روپے فی لیٹر ہے -

ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ پاکستان میں آن لائن
کراچی پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23ء کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا۔۔ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ۔۔ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔ ۔صارفین کی بڑھتی تعداد ، موبائل بینکاری ایپس، انٹرنیٹ بینکاری اور موبائل والٹس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تقویت ملی اسٹیٹ بینک کے جائزے کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 85 فیصد سالانہ نمایاں اضافہ ہوا۔ موبائل بینکاری ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 16 فیصد اورانٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کی بدولت ٹرانزیکشنز میں 62 فیصد اضافہ ہوا
-

ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، گاڑیوں کی باڈی بنانے کا کام کرنے والا شخص قتل
کراچی سچل کے علاقے سہراب گوٹھ علی ٹاؤن میں گاڑیوں کی باڈی بنانے کا کام کرنے والے (باڈی میکر) کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتول کے قتل کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ علی ٹاؤن مکینک مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناخت 42 سالہ جعفر ولد سرور کے نام سے کی گئی مقتول پیشے کے لحاظ سے گاڑیوں کی باڈی بنانے کا کام کرتا تھا اور علی ٹاؤن کا رہائشی تھا جبکہ مقتول کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا
-

والدین کی بچوں سے بڑی توقعات نوجوانوں میں ڈپریشن کی اہم وجہ
کیا آپ بہت مایوس یا اداس رہنے لگے ہیں؟ کیا آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ بلکل بے کار ہیں؟ یا آپ کسی کام پر دھیان نہیں دے پا رہے ہیں؟ اگر آپ ان سوالات کا ہاں میں جواب دیتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہوں آ غا خان اسپتال کے ڈپارٹمنٹ آف کمیونٹی ہیلتھ سائنسز سے وابستہ ماہر نفسیات ڈاکٹر فاطمہ بتول نے بتایا کہ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہر 4 یا 5 میں سے ایک نوجوان ڈپریشن کا شکار نظر آتا ہے دنیا بھر میں کووڈ کی وبا پھیلنے کے بعد نو عمروں اور نوجوانوں میں ڈپریشن کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ماہرین نفسیات کے مطابق نوجوانوں میں ڈپریشن کی ایک بڑی وجہ والدین کا بچوں سے بڑی بڑی توقعات رکھنا ہے، جسے اگر بچہ پورا نہیں کر پاتا ہے تو وہ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہو جاتا ہے
-

واٹس ایپ نےدھوکے سے بچانے کیلئے کام شروع کردیا
میٹا کی ملکیت اور دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو تصاویر میں ایڈیٹنگ کے ذریعے دیے جانے والے دھوکے اور جعلسازیوں سے بچانے کیلئے کام شروع کردیا دنیا بھر میں کروڑوں افراد اپنے دوستوں اور گھر والوں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا انتخاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے سائبر کرمنلز اور فراڈ کرنے والے افراد واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو ہدف بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اب واٹس ایپ پر ایک ایسا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو اس خطرے سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے ‘سرچ ‘ نامی فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین مختلف کانٹیکٹ سے موصول ہونے والی تصاویر کی گوگل پر جانچ کرسکیں گے واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ کے طور پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے
-

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سی ڈی اے کے وکیل نے دلائل دیے دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ غیرقانونی کنسٹرکشن ہوئی ہے اور کچھ واجبات بھی باقی ہیں، اس سلسلے میں2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔
-

ایرانی حملے میں کتنے اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے؟ ایران کا بڑا دعویٰ
تہران ایران نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی فوجی اہداف پر حالیہ جوابی میزائل حملوں میں صیہونی حکومت کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کی بڑی تعداد میں تباہی ہوئی ہے تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈئیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی حکومت کے خلاف جو میزائل فائر کیے ان میں سے 90 فیصد نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ابراہیم جباری نے کہا کہ ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے بھی تباہ ہوئے
-

گھر سے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا
سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی مدد سے گھر سے لاپتا ہونے والی خاتون کو 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنؤ میں پیش آیاجہاں 23 سالہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تلاش کرلیا گیا پولیس نے بتایا کہ کویتا نامی خاتون کی 2017 میں ونے کمار سے شادی ہوئی تھی اور وہ 5 مئی 2021 کو گھر سے لاپتا ہوئی، کویتا کے گھر والوں نے بیٹی کے نہ ملنے پر سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا جس کے بعد اس کے شوہر، بہنوئی، ساس اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم تلاش کے باوجود کویتا کا پتا نہیں چل سکا اور ایک سال بعد کویتا کے شوہر نے اس کے گھر والوں پر بیوی کے اغوا کا کیس دائر کردیا جس کے بعد عدالت نے واقعے کی حقیقت جاننے اور کویتا کو تلاش کرنے کا حکم دیا
