کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے جہاں 100 انڈیکس ایک اور ریکارڈ بلندی کو پہنچاآج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا ہےحصص بازار میں آج 1 ارب 24 کروڑ شیئرز کے سودے 45 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے کم ہوکر 12 ہزار 518 ارب روپے ہگزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 97 ہزار 437 کی بلند سطح کو چھوا تھا اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر ہوا تھاجمعرات کے روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی
Category: کاروبار
-

برطانیہ کا پاکستان کیلئے 37 ارب روپے کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان
لاہور- برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر نے 108ملین پاؤنڈ (37ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے یہ فنڈنگ نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی جس سے کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے گافنڈنگ سے کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ ہو گا ،۔ برطانوی وزیر کی طرف سے اعلان اس رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں پر عمل نہ کرنے کی تخمینہ لاگت اگلے 25 سالوں میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہےنئی فنڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی آج کل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستانی عوام اور دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر مقامی کاروباروں کی مدد اور مہارت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں برطانیہ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی سے لاحق عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے، اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت میں پیش کیا جائے گا
-

پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈر کرنےکا فیصلہ
کراچی- پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈرکرنےکا فیصلہ کرلیاچیئرمین پی این ایس سی سلطان چاولہ کے مطابق جہاز آرڈر طےکرنے کے لیے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتے چین روانہ ہورہی ہے اور پی این ایس سی کے لیے جہاز چین سےخریدیں جائیں گےانہوں نے بتایا کہ ا یک جہازکی بیشتر رقم پاکستانی روپے میں ادا ہوگی، پہلا جہاز تقریباً ایک سال بعد مل سکتا ہے جب کہ دیگر بعد میں دستیاب ہوں گےچیئرمین پی این ایس سی نے مزید کہا کہ نئے جہازوں سے پی این ایس سی کارگو ترسیل صلاحیت 40 فیصد بڑھ جائےگی جب کہ 2 پرانےجہاز 8 ارب روپے میں بیچنےکے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں، مارچ تک فروخت مکمل کریں گے
-

کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہوگا
ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گاڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے بتایا کہ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں
-

پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر میں پاکستانی روپے کی حقیقی مؤثر شرح تبادلہ اضافہ ریکارڈ کیا گیااسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے تجارتی پارٹنرز کی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی مسابقت اکتوبر میں بڑھی ہےاسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں روپے کی حقیقی مؤثر شرح تبادلہ 98.6 فیصد تھی جبکہ اکتوبر میں بڑھ کر یہ شرح 100.9 فیصد ہوئی، اس طرح پاکستانی روپے کی حقیقی مؤثر شرح تبادلہ میں 2.3 انڈیکس پوائنٹس اضافہ ہواماہر معیشت خرم شہزاد کے مطابق اکتوبر میں پاکستانی روپے کی حقیقی شرح تبادلہ اپنی اصل قدر سے معمولی اوپر رہی انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدی مسابقت کو برقرار رکھنے اور درآمدات کو محدود کرنے کیلئے مانیٹری حکام کو اس شرح کو 95 فیصد سے کچھ کم رکھنا چاہیے تاکہ تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہےخرم شہزاد کے مطابق اسمگلنگ کے سدباب اور مقامی کاروبار کو عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانے کیلئے درآمدی ٹیرف کو آزاد اور کم رکھنا چاہیے
-

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ
لندن- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہےبرطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سےتجاوز کرگئی ہےامریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت فروخت 69 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب ہےعالمی گیس قیمت میں بھی 4 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے
-

پی ایس ایکس-100 انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح 95 ہزار 307 بنائی ہےپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 232 پوائنٹس اضافے سے 94 ہزار 995 پر بند ہوا ہےبازار میں آج 76 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے اضافے سے 12 ہزار 233 ارب روپے ہے
-

اکتوبر میں ماہانہ لحاظ سے ترسیلات زر میں 7 فیصد اضافہ
کراچی- اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالر کا بڑا سرپلس حاصل ہوا ہےاسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ اکتوبر میں ترسیلات زر ماہانہ لحاظ سے 7 فیصد بڑھی ہیں اور سالانہ حساب سے ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہےدوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں معمولی تبدیلی کے ساتھ مستحکم ہیں جہاں برینٹ خام تیل 71 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی 67 ڈالر فی بیرل کی سطح پرموجود ہ
-

علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی: گورنر کے پی
ڈی آئی خان- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا فنڈ کھانے اور نوکریاں بیچنے کی داستانیں عام ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی یونیورسٹیوں کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں، جب تک وہ گورنر ہیں، یونیورسٹی کی ایک انچ زمین نہیں بیچنے دیں گےگورنر نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی
-

پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی گئی
پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہےترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کسانوں نے 3 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہےترجمان کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی اور کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں
