Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 74 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سیاست قربان کی: وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی دن پر قوم کو مبارکباد

    ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سیاست قربان کی: وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی دن پر قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سےتجاوز پرقوم کومبارکباد دی ہےایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس سنگ میل کوعبورکرنے کے لیے حکومتی معاشی ٹیم اور دیگر حکام لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کےبھروسے کا عکاس ہے، استحکام اور ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنےکی ناکام کوششیں کررہے ہیں مگر میں نے قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کرونگا وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگےواضح رہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی حد عبور کرلی

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی حد عبور کر لی، ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیادو روز قبل سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 3500 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم گزشتہ روز سیاسی صورتحال بہتر ہونے کے بعد 100 انڈیکس میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور پھر انڈیکس 99 ہزار 239 پوائنٹس کر جا کر بند ہوا تھا 100 انڈیکس نے 17 ماہ میں 40 ہزار سے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا
    یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 17 ماہ میں 40 ہزار پوائنٹس سے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا تھا بلاشبہ یہ بہت بڑا معاشی کارنامہ ہے، 17 ماہ پہلے جب لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے تھے، پاکستان کو بنانا ری پبلک اور ایک فیل ملک قرار دے رہے تھے، اس ملک کی مارکیٹ نے 150 فیصد کا ریٹرن دیا ہے جو پاکستان کی تاریخ اور دنیا کی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی واحد مثال ہے کہ ایک ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے سے اتنا اچھا ریکور کر گئی ہے

  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    کراچی- گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیاآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600 روپے اضافہ ہواملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی ہےجیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ36 ہزار 540 روپے ہےایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 647 ڈالر فی اونس ہے

  • سعودی عرب میں دنیا کا طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم شروع کرنے کی تیاری

    سعودی عرب میں دنیا کا طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم شروع کرنے کی تیاری

    سعودی عرب دنیا کا طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم شروع کرنے جارہا ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب ریاض میٹرو سسٹم کا یہ منصوبہ 22.5 ارب امریکی ڈالر سے شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے جسے دنیا کا سب سے طویل ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے
    27 نومبر یعنی آج اس میٹرو سروس کے کچھ حصے کا افتتاح ہوگا، پہلے مرحلے میں تین لائنوں کا آپریشن دیکھا جائے گا اور باقی لائنوں پر دسمبر کے وسط تک کام شروع ہو جائے گامیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس میٹرو سروس کا مقصد سڑکوں سے ٹریفک کو کم کرنا ہے اور ساتھ ہی تیز اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہےاس کے علاوہ اس منصوبے کو شمسی توانائی سے بھی جوڑا جائے گا اور میٹرو سروس کے اسٹیشنز پر سولر پینلز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ اس منصوبے کے اہم کاموں کیلئے 20 فیصد تک بجلی پیدا کی جاسکے

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل، وائی فائی پر بھی رفتار سست

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل، وائی فائی پر بھی رفتار سست

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہےاسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہےاس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں وائی فائی پر انٹرنیٹ کی رفتار نہایت سست ہوگئی ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک میں بھی خلل ہےجس کی وجہ سے شہریوں کو کال ملانے، سوشل میڈیا پر وائس نوٹ،تصاویر،ویڈیوز اپلوڈنگ،ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے

  • 47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے-سروے میں انکشاف

    47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے-سروے میں انکشاف

    پاکستان47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے: سروے میں انکشاف47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے جب کہ 45 فیصد یوٹیلیٹی اسٹورز پر اکثر جاتے ہیں یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے ایک نئے سروے میں ہوا ہےگیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق 47 فیصد پاکستانیوں کی جانب سے آج تک یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا بتایا گیا جب کہ 45 فیصد نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اکثر جانےکا بتایا سروے رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا کہنے والوں میں خواتین اور دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے51 فیصد خواتین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کبھی نہ جانےکا کہا جب کہ مردوں میں یہ شرح 43 فیصد دکھائی دی دیہی آبادی سے بھی سروے میں شامل 50 فیصد افراد نےکبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کہا جب کہ شہری آبادی میں 41 فیصد نے بتایا کہ وہ آج تک یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے

  • سیاسی صورتحال: پی ایس ایکس100انڈیکس تاریخی بلند ترین سطح سے5 ہزار 245 پوائنٹس نیچے آگیا

    سیاسی صورتحال: پی ایس ایکس100انڈیکس تاریخی بلند ترین سطح سے5 ہزار 245 پوائنٹس نیچے آگیا

    کراچی- سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام شدید مندی کے ساتھ منفی پر ہواپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیابعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3505 پوائنٹس گر کر 94 ہزار 574 پر بند ہواسیاسی تشویش اور اسٹیٹ بینک اقدامات پر 100انڈیکس ریکارڈ گرا ۔ اسٹیٹ بینک کے اسلامی بینکوں کے بچت کھاتوں پر کم از کم منافع ادائیگی سے بھی مارکیٹ پر منفی اثر پڑاآج 1.11 ارب شیئرز کے سودے 43.29 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 481 ارب روپے کم ہوکر 12052 ارب روپے ہے

  • ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 4 ہزار ایک سو روپےکم ہوئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہےدس گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہےایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہے

  • اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات

    اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات

    آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے ملاقات کرکے اخباری صنعت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاملاقات میں عظمیٰ بخاری نے اے پی این ایس رہنماؤں کو مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اخبارات کو ٹینڈر نوٹس کے اجرا کی بحالی کا اعلان کیاملاقات میں صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اخباری صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کا کہا ہے، اخبارات کو ایک ارب 18 کروڑ کی ادائیگیاں کی جاچکی ہیں، زیر التوا ادائیگیاں بھی جلد کردی جائیں گئیں صوبائی وزیر اطلاعات نے اخبارات کو ادائیگی کا پرانا طریقہ کار بحال کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایسی کوئی پالیسی نہیں چاہتیں جس سے اخباری صنعت کو نقصان ہواے پی این ایس کے وفد نے اخباری صنعت کے مسائل حل کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عَظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا

  • ایاسا نے پاکستانی ائیرلائنزکی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیاذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اےکی یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی کے معاملے پر یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا برسلز میں 3 روزہ اجلاس ہوا، جس میں ایاسا نے پاکستان سول ایوی ایشن کی رپورٹ پر اجلاس کو بریفنگ دی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی آئی اے سمیت دیگرپاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، اجلاس میں پی آئی اے کے تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن پر بھی غور کیا گیا جبکہ یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی نے سی اے اے کے سیفٹی اوورسائٹ اقدامات کا بھی جائزہ لیا
    ذرائع نے بتایا کہ یورپین ائیرسیفٹی کمیٹی 6 دسمبر کوپروازوں کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ دے گی جبکہ دیگر ملکوں کی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں سے متعلق فیصلہ بھی 6 دسمبر کو ہوگا۔