ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیاسرکاری دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ12.77فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74کروڑ 84 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیادستاویز کے مطابق اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 19.03 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، اکتوبر میں 6 لاکھ 4 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیےگئے جبکہ اکتوبرمیں چاول کی برآمدات سے36کروڑ 23 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیادستاویز کے مطابق اکتوبر میں سبزیوں کی برآمدات میں 23.38 فیصد اضافہ ہوا، تقریباً 56ہزار میٹرک ٹن سبزیاں ایکسپورٹ کی گئیں، سبزیوں کی 56 ہزار ٹن برآمدات سے ایک کروڑ 93 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیاسرکاری دستاویز کے مطابق پھلوں کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 20.30 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں تقریباً 54 ہزار میٹرک ٹن پھل بیرون ممالک بھجوائے گئے، پھلوں کی برآمدات سے ایک ماہ میں 2کروڑ44 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا، ایک مہینے میں ملکی تمباکوکی برآمدات میں سالانہ565 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں 6 ہزار 238 میٹرک ٹن تمباکو ایکسپورٹ کیا گیادستاویز کے مطابق ایک ماہ کےدوران تمباکو کی برآمدات سے 2کروڑ 83 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا، اکتوبر میں پاکستان نے 88 ہزار ٹن سے زائد خشک میوہ جات ایکسپورٹ کیے، ایک ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات سے 9 کروڑ 47 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا، رواں مالی سال پہلے4 ماہ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں21.73فیصد اضافہ ہوا
Category: کاروبار
-

حکومت پی ٹی آئی کے احتجاج کو اپنے اقدامات سے کامیاب بنا دیتی ہے: امیر جماعت اسلامی
اسلام آباد- امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے احتجاج کو اپنے اقدامات سے پہلے ہی کامیاب بنا دیتی ہےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں ایک بڑے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں امن عامہ سمیت کچھ امورپر بات کرنی ہے، باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا، اس وقت پورے خیبرپختونخوا میں احتجاج کیا جا رہا ہےامیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے، ہمیں اپنی پالیسی کو ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے، کیا افغانستان کی ذمہ داری نہیں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے؟ بےامنی کے اثرات براہ راست ہماری معیشت پر پڑتے ہیں، بڑے بڑے مسائل پر اکٹھا نہیں بیٹھیں گےتو مسائل حل نہیں ہوں گےانہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج آگے بڑھنے سے عوام کو کیا فرق پڑ رہا ہے؟ کیا پیٹرول اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیاگیا؟ انڈسٹری بند پڑی ہوئی ہے، بجلی ٹیرف میں ڈائریکٹ کمی ہونی چاہیے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتے ہیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا، ڈراما کرکے لوگوں کو بیوقوف بنانے کا عمل ختم ہونا چاہیے
-

کراچی میں گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی، لیڈی پولیس سرچرز نے گھر سے 25 لاکھ روپے چرا لیے
پولیس کی ملیر ٹاسک فورس کے اورنگی ٹاؤن میں ماوا فیکٹری پر چھاپے کے دوران گھر سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے گئےایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے جنگ نیوز کو بتایا کہ آئی جی سندھ کی ٹاسک فورس کے ڈی ایس پی ملیر عابد مہر کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے ہفتے کو خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 ایل کی موریہ گوٹھ کے ایک گھر پر قائم ماوا فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے 55 کلو گرام تیار شدہ گٹکا ماوا، چھالیہ سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا، دو ملزمان محمد یونس عرف نونیا اور محمد حسین کو گرفتار کرکے اورنگی ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق کارروائی کے بعد ملیر کی پولیس پارٹی واپس چلی گئی تو چھاپے کے مقام سے اہلخانہ شور مچاتے ہوئے اورنگی تھانے پہنچے اور گھر سے 25 لاکھ روپے، سونا اور غیرملکی کرنسی لوٹے جانے کا انکشاف کیاکاشف عباسی کے مطابق پولیس پارٹی انچارج ڈی ایس پی نے راستے میں ہی ملیر ہالٹ پر چھاپہ مار پارٹی کو روک لیا، تمام اہلکاروں کی تلاشی لی اور اس دوران دو لیڈی کانسٹیبلز ارم اور مائرہ کے بیگز سے 16 لاکھ روپے کیش برآمد ہوگیا تاہم اس دوران باقی رقم ادھر ادھر ہوگئی
-

برفباری کے باعث دو روز سے پھنسے مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا
گلگت بلتستان سے اسکردو جاتے ہوئے برفباری کے باعث دو روز سے پھنسے مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیاگلگت بلتستان کی تحصیل گلتری کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے 16 افراد گزشتہ روز دو گاڑیوں پر اسکردو روانہ ہونے کے بعد دیوسائی کے میدان میں ڈھائی فٹ کی برف میں پھنس گئے تھےمسافروں کے پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کے ریسکیو کیلئے اسکردو اور گلتری سے پاک فوج کے جوانوں کی ٹیم سمیت پولیس اور ریسکیو کے اہلکاروں کی ٹیمیں دیوسائی روانہ ہوئیں پاک آرمی کی زمینی ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں نے برفباری میں مسافروں کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کرلیا، پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیاریسکیو ٹیموں نے بڑی لا کے مقام سے مسافروں کو ریسکیو کر کے بحفاظت واپس گلتری پہنچا دیا ہے
-

دنیا میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے مگر کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے
اسلام آباد- آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دنیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے مگر ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گےاسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے، دنیا میں کئی تبدیلیوں کے پیش نظر غیر ریاستی عناصر کا اثر و رسوخ بڑھ جانا بھی ایک اہم چیلنج ہےانہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مذہبی، فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر عدم مساوات، عدم برداشت اور تقسیم بڑھ رہی ہے، عالمی سطح پر معیشت، افواج اور ٹیکنالوجی میں بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، پرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی سطح پر ایک بڑا چیلنج ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے جب کہ دہشتگرد ی عالمی سطح پر تمام انسانیت کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہےآرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے مشترکہ مقاصد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور عالمی صحت کی فراہمی جیسے اہم چیلنجز شامل ہیں، پاکستان دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے
-

پاکستان میں غیرقانونی وی پی این استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر
پاکستان میں غیرقانونی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہےوزارتِ داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لیے خط لکھ دیاوزارتِ داخلہ کے مطابق دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں، وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این استعمال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں جبکہ وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہےواضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئےاجلاس میں پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک نیا طریقہ متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارفین اب اپنے وی پی اینز ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر ڈ کراسکتے ہیں پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹرڈ کیے جاسکتے ہیں
وی پی این کیا ہے ؟
وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہےایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں -

کراچی سے حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد
کراچی-وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی آے نے چھاپہ مار کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کواپریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں رجسٹرڈ ایک انکوائری کے سلسلے میں سولجر بازار میں دو فلیٹوں پر چھاپے مارے جہاں سے ملزم شہزاد محمد شاکر کو گرفتار کیا گیاایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا رجسٹر، موبائل فون اور اس سے متعلق دیگر ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لیے گئے
-

آئی ایم ایف قرض کیلئے کیپٹو پاور پلانٹس کی بجلی منقطع کرنے کی شرط ہٹائے
اسلام آباد- پاکستان نے دورے پرآئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد سے کہا ہے کہ وہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کے لیے اپنے ان ساختیاتی معیاری پیمانوں( شرائط ) کو ہٹائے جن کے تحت حکو مت جنوری 2025 سے کیپٹو پاورپلانٹس (صنعتوں کے اپنے استعمال کےلیے بنائے گئے بجلی گھروں) کی بجلی منقطع کرنے کی پابند ہےاعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے آئی ایم ایف کے مشن کی سربراہی کرنے والے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ناتھ پورٹر سے درخواست کی ہے کہ ایسے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع کرنا اور انہیں جنوری 2025سے قومی گرڈ کو بجلی گھروں سے جوڑنے سے 400 ارب روپےکی آمدن کا نقصان ہوگا اور اس سے گردشی قرضے میں زبردست اضافہ ہوگاجو کہ پہلے ہی 2700ارب روپے پر کھڑا ہے
-

پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کردیے
پنجاب حکومت کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے صوبے کی مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کردیےنوٹیفکیشن کےمطابق پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد کو وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر اور پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ، پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ مقرر کیا گیامحکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کو یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ تعینات کیا گیاواضح رہے کہ رواں برس مئی میں سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی رپورٹ میں اس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کل 154 سرکاری یونیورسٹیوں میں سے 66 میں وائس چانسلر کیلئے اضافی چارج دیا گیا ہے یا عہدے خالی ہیں
-

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو آج پشاور طلب کرلیا
بانی پی ٹی آئی کی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو آج پشاور طلب کرلیا ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کریں گی اور بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام بھی ارکان اسمبلی تک پہنچائیں گی اس سے قبل خبر زیر گردش تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی ہےپی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے 13 نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیے، بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کے لیے بشریٰ بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے پارٹی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں بعد ازاں بشریٰ بی بی کی ترجمان نے ان کی سیاست میں انٹری کی تردید کرتے ہوئے انہیں غیر سیاسی خاتون قرار دیا تھابشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے کوئی سیاسی انٹری نہیں دی، سابق خاتون اول کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں
