Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 73 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • سعودیہ کے پاس 100ملین ٹن تیل کے ذخائر ہیں جو آئندہ 30 برس کیلئےکافی ہیں-سی ای او آرامکو

    سعودیہ کے پاس 100ملین ٹن تیل کے ذخائر ہیں جو آئندہ 30 برس کیلئےکافی ہیں-سی ای او آرامکو

    سعودی آئل کمپنی آرامکو کے سی ای او کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے پاس 100 ملین ٹن تیل کے ذخائر موجود ہیں جو آئندہ 30 برس کے لیےکافی ہیں عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں جاری سعودی گرین انیشیٹو فورم سے خطاب کرتے ہوئے آرامکو کے سی ای او نے کہا کہ توانائی کے میدان میں کام کرنے والی کمپنیوں سے تعاون پر غور جاری ہے، زیراستعمال ٹیکنالوجی سے توانائی کی پیداوار کی لاگت کو کم نہیں کیا جاسکتاسی ای او آرامکو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس 100 ملین ٹن تیل کے ذخائر موجود ہیں جو آئندہ 30 برس کے لیے کافی ہیں عرب میڈیا کے مطابق آرامکو کے تیل اور گیس کے ذخائر کا تخمینہ 259 بلین بیرل کے قریب لگایا گیا ہے۔ یہ ذخائر ایکسو موبیل، شیفرون، ٹوٹل انرجیز اور شیل جیسی کمپنیوں کے مجموعی ذخائرکے مساوی ہیں

  • لاہور کے علاوہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کے اسکینرز اور واک تھرو گیٹس خراب ہونے کا انکشاف

    لاہور کے علاوہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کے اسکینرز اور واک تھرو گیٹس خراب ہونے کا انکشاف

    لاہور کے علاوہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کے اسکینرز اور واک تھرو گیٹس خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی ریلویز کا اجلاس رمیش لال کی زیرصدارت ہوا۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں ریلوے سکیورٹی کے ابترحالات کا انکشاف ہوا اور ریلوے پولیس حکام نے بتایاکہ لاہورکے علاوہ ملک بھر میں ریلوے اسکینرخراب ہیں اور واک تھرو گیٹ سارے خراب ہیں حکام کا کہناتھاکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی دیواربھی ٹوٹی ہوئی ہے چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دیے کہ ریلوے حکام ٹریک کے اطراف میں تجاوزات ختم نہیں کرسکے، کسی بھی وقت کوئی بڑا ٹرین حادثہ ہوسکتا ہے انہوں نے الزام عائد کیاکہ ریلوے حکام تجاوزات میں بھتے لیتے ہیں، ریلوے افسران ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سکھرڈویژن میں بیس بیس کروڑ روپے کی پراپرٹی پرقبضہ ہےریلوے حکام نے بتایاکہ مین لائن کے علاوہ ٹریک پر ٹرینیں نہیں چلتیں، کراچی سے پشاور مین لائن کے علاوہ سائیڈ لائنز روزبروز خراب ہورہی ہیں، ایک کمپنی بنائی گئی جوریلویز اراضی کے معاملات دیکھے گی کمیٹی ممبر وسیم قادر نے مطالبہ کیاکہ ریلوے افسران کا احتساب ہونا چاہیے، ریلویز ہیڈکوارٹر میں میٹنگ بلائی جائے، ریلویز کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹو کو کمیٹی میں مدعو کیا جائے

  • روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

    روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

    ملک میں روپے کی قدر میں اضافے کے ساتھ امریکی ڈالر سستا ہوگیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ277 روپے 87 پیسے ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا

  • حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی گئی

    حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی گئی

    اسلام آباد- حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ 3 دسمبرتک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں اور حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار پائی ہیں وزیر مذہبی امور کا کہنا ہےکہ کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسپانسر شپ اسکیم میں موصول درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائےگا۔ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کرادیں

  • کچھ دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا

    کچھ دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا

    کراچی- 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سون ا2 لاکھ 75 ہزار 200 روپےکا ہوگیااس کے علاوہ 10گرام سونےکا بھاؤ 600 روپےاضافےسے 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہےعالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس ہے

  • وفاقی وزیر پاور پاک، روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ

    وفاقی وزیر پاور پاک، روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ

    وفاقی وزیر پاور اویس احمد لغاری پاک، روس بین الحکومتی کمیشن میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہو گئےذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے پاور اور پیٹرولیم ڈویژنوں کے سیکرٹریز سمیت تجارت اور ریلوے اور سرکاری تیل اور گیس کمپنیوں کے اعلیٰ حکام پہلے ہی ماسکو پہنچ چکے ہیں کمیشن اجلاس میں ماہرین کی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جبکہ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس 4 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگاوزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پاک روس بین الحکومتی کمیشن میں توانائی، تجارت اور صنعتی شعبے سمیت ریلوے رابطوں کا فروغ زیر بحث آئے گاذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کے مستقبل کے لائحہ پر بھی بات چیت متوقع ہے، روس پر امریکی پابندیوں کے بعد پاک اسٹریم گیس پائپ لائن پر پیشرفت رکی ہوئی ہےذرائع کا بتانا ہے کہ پاک اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کا پرانا معاہدہ نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے اور یہ گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور تک بننی ہے

  • ایل پی جی مزید مہنگی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

    ایل پی جی مزید مہنگی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی مہنگی کردی اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلینڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوگیا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر کی گئی ہے، دسمبرکیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو ہو گی

  • ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوئی ہےایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہےدوسی جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 2650 ڈالر فی اونس ہے

  • گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ مالیت کے زیورات چرانے والی نوکرانی گرفتار

    گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ مالیت کے زیورات چرانے والی نوکرانی گرفتار

    فیصل آباد- پولیس نے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی نوکرانی کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمہ کی نشاندہی پر چوری شدہ زیوارت بھی برآ مد کر لیے گئےپولیس ترجمان کے مطابق النجف کالونی کے رہائشی محمد زبیر نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کی بہو کے 65 تولے کے زیورات گھر سے چوری ہوگئے جن کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ہےدرخواست گزار نے کہا کہ انہیں اپنی گھریلو ملازمہ سحر فاطمہ پر شک تھا جس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے نتیجے میں زیوارت کی چوری تسلیم کرلی ہے پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ در ج کرکے اس سے تفتیش کی تو ملزمہ نے چوری شدہ زیورات برآمد کروا دیے جس پر پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کردی

  • گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

    گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

    گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد گوگل میپس میں محفوظ تمام لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گااس میں ٹائم لائن فیچر کا وہ ڈیٹا بھی شامل ہوگا جو گوگل میپس آپ کی سرگرمیوں کو ٹریک کرکے محفوظ کرتا ہےدرحقیقت نئی اپ ڈیٹ کے بعد ماضی کا ڈیٹا گوگل میپس میں محفوظ نہیں ہوگاکمپنی کی جانب سے بہت جلد صارفین لوکیشن ہسٹری میں کی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے گایکم دسمبر 2024 کے بعد سے 3 ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگاخیال رہے کہ دسمبر 2023 سے گوگل کی جانب سے آپ کی لوکیشن ہسٹری کو گوگل کلاؤڈ کی بجائے آپ کی ڈیوائسز میں محفوظ کیا جا رہا ہےمگر نئی اپ ڈیٹ کے بعد ڈیوائس میں محفوظ ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گااگر آپ ماضی کے دوروں یا پسندیدہ یادوں کے لیے گوگل میپس کے ٹائم لائن فیچر پر انحصار کرتے ہیں تو پھر آپ کو اس ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدام کرنا چاہی گوگل کی جانب سے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8 دسمبر تک 3 ماہ سے زائد پرانے لوکیشن ہسٹری ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کرسکتے ہیں8 دسمبر کے بعد تمام غیر محفوظ ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دیا جائے گااگر آپ یہ ڈیٹا محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو takeout.google.com پر وزٹ کریں وہاں لوکیشن ہسٹری (ٹائم لائن) کے علاوہ تمام آپشنز کو ڈی سلیکٹ کرلیں اس کے بعد نیکسٹ اسٹیپ پر کلک کریں اور پھر create ایکسپورٹ آپشن کا انتخاب کریں جب ایکسپورٹ کا عمل مکمل ہوگا تو آپ کے پاس ٹائم لائن ڈیٹا کی محفوظ کاپی موجود ہوگی