اسلام آباد- یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں کمی کردی ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 13روپے فی کلو سستی کردی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہےجس کا اطلاق فوری طور پر ہوگاذرائع نے بتایا کہ اب تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 153 روپے فی کلو مل رہی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی، شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پریوٹیلیٹی اسٹورز کو 17 روپے فی کلو کمی کی، شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی سستی کی ذرائع کا کہنا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی جو 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی جب کہ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو چینی تقریباً 152روپے فی کلو میں پڑی تھی
Category: کاروبار
-

ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
کراچی- وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیاایف آئی اے ٹیموں نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں کی گئی 3 مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی، پرائز بانڈز چیکس، کمپیوٹرز اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیاڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے شہید ملت روڈ پر ایک عمارت میں چھاپہ مار کر ٹریول ایجنسی کے مالک آصف اشرف اور حوالہ ڈیلر شایان واحد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کیش، موبائل فون لیپ ٹاپ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیااس کے علاوہ گارڈن ویسٹ اور شرف آباد میں بھی چھاپے مارے گئےجہاں سے 117 دستخط شدہ چیکس، 61 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور 47 لاکھ روپے کیش کے علاوہ حوالہ ہنڈی سے متعلق 2 لیپ ٹاپ 2 کمپیوٹرز 7 موبائل فون، رجسٹرڈ ضبط کیے گئےڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایک اور کارروائی میں محمد اویس، عقیل سمیر، جاوید نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو حوالہ ہنڈی کا سیٹ اپ چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں
-

پاکستان پر منی بجٹ لانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، آئی ایم ایف مشن آئندہ ہفتے آئے گا
اسلام آباد- عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے دیے گئے اہداف پورے نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا مددگار مشن منی بجٹ لانے پر حکومت سے مذاکرات کرنے کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گاپاکستان کی جانب سے اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد منی بجٹ لانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے، مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی-دسمبر) میں 321ارب روپے کے ٹیکس خسارےکا امکان ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے اپنا ہنگامی مشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کیے جائیں اور منی بجٹ کے نفاذ کے ذریعے اصلاحات کے لیے زور دیا جائےآئی ایم ایف کی اسٹاف ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں 11 نومبر سے 15 نومبر تک معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹیم پاکستان میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کا بھی جائزہ لے گی جب کہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران جمع کیے جانے والے ٹیکس ریونیو کے ہدف میں شارٹ فال کا بھی جائزہ لے گیذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے اس اچانک دورے کا فیصلہ بنیادی طور پر اس وجہ سے کیا گیا کہ پاکستانی حکام حالیہ دنوں میں منعقدہ ورچوئل میٹنگز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اصلاحاتی ارادے پر قائل کرنے میں ناکام رہےذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کےلیے منی بجٹ سمیت ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا
-

ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر، دولت 21 کھرب 40 ارب روپے
امریکا میں دوسری مرتبہ صدر کے لیے منتخب ہونے والے ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیرترین صدر ہیں بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جون 2024 تک ٹرمپ کی دولت 21 کھرب 40 ارب روپے (7 ارب 70کروڑ ڈالر) ہےاس سے پہلے جان ایف کینیڈی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دولت کے ساتھ امیرترین صدر تھےٹرمپ گولف کورسز، اعلیٰ رہائشی جائیدادوں، شراب خانے اور 1991کے بوئنگ 757 کے بھی مالک ہیں جس کا نام ٹرمپ فورس ون ہے، وہ امریکی تاریخ میں واحد صدر ہیں جن کا کانگریس نے دو بار مواخذہ کیا ہےگارڈین کے مطابق ٹرمپ کو تاریخ کا بدترین امریکی صدر قرار دیا گیا اور امریکی تاریخ کے بوڑھے ترین صدرکا اعزاز بھی ٹرمپ کا ہی ہے، وہ 20 جنوری 2025 کو 78 سال221 دن کی عمر میں حلف اٹھائیں گے جب کہ جوبائیڈن نے 78 سال61 دن کی عمر میں حلف اٹھایا تھا
-

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 89 پیسے ہےانٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 5 پیسے بڑھا ہے
-

بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع
اسلام آباد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جس سے بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا کمپنیوں کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر سماعت 20 نومبر کو ہوگی نیپرا دستاویز کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں جب کہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست ہےدستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا دو ارب روپے کی بچت ہوئی
-

100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 92 ہزار 800 کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا آغا مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 92 ہزار 300 سے اوپر چلا گیا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں 510 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 92 ہزار 810 کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی
-

ایف بی آر کا تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ، بڑے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں ہونگی
اسلام آباد- فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیاں لانے کا عندیہ دے رہا ہے ادارہ چھوٹے خوردہ فروشوں یا تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے معتبر معلومات کی بنیاد پر بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرے گا ایف بی آر اب ریٹرنز، ڈیٹا سکیورٹی اور کمرشل بجلی کی کھپت کے ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر بڑے ریٹیلرز ، دکانداروں/ تاجروں کو رجسٹر کرے گا اور فی دکان/ ریٹیل آؤٹ لیٹ پر فکسڈ ٹیکس کی موجودہ پالیسی کو معطل کر دے گا اس پالیسی پر نظرثانی کی آئی ایم ایف نے توثیق کی ہے یا نہیں یہ سب سے بڑا سوالیہ نشان ہوگا کیونکہ تاجر دوست اسکیم مطلوبہ محصول وصول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے پہلی سہ ماہی میں ہدف 10 ارب روپے رکھا گیا تھا اور دوسری سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر) کی مدت کے لیے ٹی ڈی ایس کی وصولی 23.4 ارب روپے تک جانے کا ہدف تھا
-

وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت
وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباسی عراقچی کی ملاقات میں وزیراعظم نے 26 اکتوبر 2024 کو ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ملاقات میں وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیااس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کیملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت، توانائی اور سرحدی سکیورٹی سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیاملاقات کے بعد ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیادونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی و انسانی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا
-

خیبر پختونخوا میں درجنوں سابق افسران کے پاس ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں ہونے کا انکشاف
خیبر پختونخوا میں درجنوں سابق افسران کے پاس ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور سابق افسران کے پاس مجموعی طور پر 70 سے زائد قیمتی گاڑیاں موجود ہیں موصول دستاویزات کے مطابق محکمہ ایکسائز کے متعدد سابق سیکرٹریز و ڈائریکٹر جنرل اور سابق افسران کے پاس 3،3 اور 2،2 گاڑیاں موجود ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے لسٹیں تیار کرکے انٹیلی جنس سمیت ایکسائز کے تمام اسکواڈز کو فراہم کر دی گئی ہیں پہلے مرحلے میں غیرمتعلقہ افسران سے رابطہ کرکے انہیں گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات کی گئی ہے تاہم گاڑیاں واپس نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں شروع کرنے کا کہا گیا ہے گاڑیاں واپس نہ کرنے پر افسران سے ریکوری کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں سیکرٹری ایکسائز نے عملے کو گاڑیوں میں موجود فیملی ارکان کے ساتھ رویہ مثبت رکھنے کی ہدایت کی ہے سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کے مطابق ایکسائز گاڑیوں کی ریکوری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ کے احکامات پر ہر صورت سرکاری گاڑیوں کی ریکوری کی جائے گی ذرائع ایکسائز کے مطابق اسپیشل اسکواڈ نے 6 گاڑیوں تحویل میں لی تھیں جو اعلیٰ افسران کی مداخلت پر واپس چھوڑ دی گئیں تھیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق دو سرکاری گاڑیاں خصوصی اسکواڈ نے پکڑ کر وئیر ہاؤس میں کھڑی کر دی ہیں
