Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 80 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراغچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عراغچی مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے

  • ای سی سی نے محکمہ اطلاعات سمیت دیگر کو ایس سی او کانفرنس کےاخراجات لوٹانے سے منع کردیا

    ای سی سی نے محکمہ اطلاعات سمیت دیگر کو ایس سی او کانفرنس کےاخراجات لوٹانے سے منع کردیا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران اسلام آباد کو خوب صورت بنانے کی مد میں اضافی فنڈ جاری کرنے سے منع کردیاشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران دارالحکومت کو خوبصورت اور پر تشدد احتجاج کے دوران کیمروں کی مرمت اور امنِ عامہ سے نمٹنے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات، داخلہ اور سی ڈی اے کی طرف سے اضافی فنڈز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے ادائیگیاں کریں، اگر پھر ضرورت ہو تو تکنیکی گرانٹ جاری کی جا سکتی ہے وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات نے ایس سی او کے اخراجات کیلئے 9 کروڑ 58 لاکھ اور ڈیجیٹل انیشئیٹو کیلئے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے مانگے گئےتھے ای سی سی کو بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات نے ایس سی او کے اخراجات احتجاج کے دوران امنِ عامہ اور کیمروں کی مرمت کیلئے وزارت داخلہ اپنے بجٹ سے اخراجات کیے، وزارت کی جانب سے اخراجات کی مد میں 65 کروڑ روپے مانگے گئےتھے

  • آرمی چیف کی 5 سالہ مدت ملازمت کسی ایک شخص کیلئے نہیں اور نہ یہ ایکسٹینشن ہے

    آرمی چیف کی 5 سالہ مدت ملازمت کسی ایک شخص کیلئے نہیں اور نہ یہ ایکسٹینشن ہے

    اسلام آباد-وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی پانچ سال کی گئی ہے عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی اچانک نہیں ہوئی، اس پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا، آرمی چیف مدت ملازمت 4 سال ہوتی تھی جو ضیاء الحق کے دور میں 3 سال کی گئی انہوں نے کہا کہ ہم نے بیرسٹر گوہر کو موقع دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس پر بات کرسکیں، مگر ان کے ساتھیوں نے بہت شور مچایاعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی 5 سال کی گئی ہے ، یہ کسی فرد واحد کے لیے نہیں ہے اور نہ ہی یہ ایکسٹینشن ہے، اسے عہدے سے منسلک کیا گیا ہے یعنی جو بھی عہدے پر ہوگا اس کی مدت پانچ سال ہوگی، بے یقینی کا ایک عنصر تھا جو ختم کیا گیا ہے

  • پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی تاریخی حد کو چھو لیا

    پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی تاریخی حد کو چھو لیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی تاریخ ساز حد عبور کر لی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی عبوری حد کو چھو لیا ایک موقع پر 100 انڈیکس 1143 پوائنٹس اضافے سے 92003 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیاگزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 1893 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 859 پوائنٹس پر ہوا تھا

  • سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف

    سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف

    کراچی- سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اورکاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف ہوا ہےپولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں کتابیں اور کاپیاں برآمد کرلیں، سرکاری اسکولوں کی برآمد کتابیں اور کاپیاں ایک گھر میں چھپائی گئی تھیںپولیس نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سرکاری مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہےپولیس کے مطابق ملزمان نے سندھ ٹیکسٹ بورڈ اور محکمہ تعلیم کے عملے کے ملوث ہونے کا بتایا ہے، ملزمان سرکاری اسکول کی کتابیں اور کاپیاں کور تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے

  • گورنرسندھ کی روس کے قومی دن ’پیپلزیونٹی ڈے‘ کی تقریب میں شرکت

    گورنرسندھ کی روس کے قومی دن ’پیپلزیونٹی ڈے‘ کی تقریب میں شرکت

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے روس کے قومی دن کی مناسبت سے کراچی کے پریس کلب چوک پر روس کا پرچم لہرایا گیا اس موقع پر گورنرسندھ نے روس کے قونصل جنرل کے ہمراہ پریس کلب چوک کا دورہ بھی کیا بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے روی قونصل خانے میں پیپلزیونٹی ڈے کی تقریب میں بھی شرکت کی

  • رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

    رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کے حجم کے ساتھ برآمدات میں 13.45 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں برآمدات 10.64 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات 5.17 فیصد اضافے سے 17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 وی وی آئی پی جہازوں کیلئے 1.8 ارب کی گرانٹ منظور کرلی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 وی وی آئی پی جہازوں کیلئے 1.8 ارب کی گرانٹ منظور کرلی

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 1.8 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم صدر اور وزیراعظم کے سرکاری دوروں کیلئے استعمال ہونے والے 2 وی وی آئی پی جہازوں پر خرچ کی جائے گی، فنڈ دونوں وی وی آئی پی طیاروں کے انجن کی مرمت کیلئے مختص کیا گیا ہےای سی سی نے وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کیلئے 25 کروڑ 27 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی

  • جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    کراچی-سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہواجس میں جعلی نمبر پلیٹ،کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی اجلاس میں امن وامان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا

  • حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی، پاکستان پوسٹ میں مزید 1500 آسامیاں ختم

    حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی، پاکستان پوسٹ میں مزید 1500 آسامیاں ختم

    اسلام آباد- وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید سیکڑوں آسامیوں کو ختم (Abolish)کردیا گیا حکام کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید 1511 آسامیوں کو ختم کر دیا گیاادارے کے ہیڈکوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق اس سے قبل بھی 2000 آسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک ( dying) قرار دیا جا چکا ہے اورمجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں