پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجیلنس نے کراچی ائیرپورٹ پر سکیورٹی سخت کرنے سے متعلق اہم فیصلے کرلیے، نئے فیصلوں کے تحت مسافروں کو رخصت کرنے یا ان کے استقبال کیلئے آنے والوں پر بھی نئے شرائط عائد ہوگئےذرائع کے مطابق نئے فیصلوں کے تحت کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کیلئے آنے والوں کیلئے بھی ٹکٹ کی کاپی ساتھ رکھنا لازمی قرار دیدیا گیا ہےشعبہ ویجیلنس کی جانب سے ائیر پورٹ پر داخلے کے وقت سکیورٹی اداروں کے چیک کرنے پر ٹکٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہےذرائع کے مطابق ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ائیرپورٹ جا سکیں گے، ٹکٹ کی کاپی نہ ہونے پر ائیرپورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا
Category: کاروبار
-

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 94 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہےپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہےکاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیاگزشتہ ہفتے کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تھی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا
-

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
کراچی- ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی آل پاکستان جیمز لینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پربرقرار ہےایسوسی ایشن نے بتایا کہ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے برقرار رہی دوسری جانب عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 2683 ڈالرپر برقرار ہے
-

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف
کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے کیو ایم سی کی جائیداد اونے پونے کرائے پر دینے اور کرائیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں، محکمہ اینٹی کریشن نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے 5 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا ہےڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیو ایم سی کی کئی عمارتیں موجودہ اور سابق افسران نے اپنے ناموں پر الاٹ کرا رکھی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ وفا روڈ سمیت شہر میں کیو ایم سی کی 900 جائیداد میں سے کچھ پراپرٹی ایسی بھی ہیں جن کا خود کارپوریشن کے افسران کو علم نہیں ہے
-

چینی کی قیمت میں 32 روپے کلو کمی، دالیں بھی 75 روپے تک سستی ہوگئیں
لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 32 روپے کم ہو کر 157 سے 125 روپے پر آگئی چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ دالوں کی قیمتیں بھی 25سے75 روپے تک کم ہوئی ہیں، دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہےرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ دال چنا 40 روپے کم ہوکر 360 روپے، دال ماش 75 روپے کمی کے بعد 425 روپے، کابلی چنا درجہ اول 45 روپے کمی کے بعد 355 روپے جبکہ کابلی چھوٹا چنا 25 روپے کم ہوکر 295 روپے فی کلو ہوگیا ہےان کا کہنا ہے کہ ستمبر سے اب تک کالے چنےکی فی کلو قیمت میں بھی 50 روپے کمی آئی ہے دوسری جانب مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 20 کلو کا تھیلہ 1625سے1685 روپے کا ہوگیا ہے آٹے کی قیمت میں اضافے پر آٹا ڈیلرز اور تندور مالکان کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے
-

پختونخوا میں سرکاری عمارتوں- اسپتالوں اور کالجز کو سولرائز کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع
پشاور- خیبر پختونخوا میں 55 ارب روپے کی لاگت کے سولرائزیشن فلیگ شپ منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا55 ارب روپے مالیت کے دو الگ الگ سولرائزیشن منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئےمنصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائےگا، اسپتالوں، یونیورسٹیوں، کالجوں، تھانوں، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز اور سرکاری دفاتر کو سولرائز کیا جائے گاسرکاری عمارتوں کے سولرائزیشن منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 20 ارب روپے ہے تاہم ابتدائی طور پر13 ہزار سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا گیا ہےصوبائی حکومت نے مستحق افراد کو سولر سسٹم کی فراہمی کا تخمینہ 35 ارب روپے لگایا گیا ہے، ایک لاکھ بندوبستی اضلاع، 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گامنصوبے کے تحت ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کو سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے، 65 ہزار گھرانوں کو مفت جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو 50 فیصد رعایت پر سولر سسٹم دیا جائے گا
-

فائیو جی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں- اس سے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہوگا
اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات اگلے 3 برسوں میں 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں وزیراعظم شہباز شریف سے غیر ملکی کمپنی کے چیئرمین کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ، علی پرویز ملک اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی موجود تھےاس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے، 3 سالوں میں آئی ٹی برآمدات 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فائیوجی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گاان کا کہنا تھا کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہےغیر ملکی وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے
-

آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں زرعی سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
لاہور- پنجاب حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کے تحت صوبے میں بڑے زمینداروں پرزرعی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہےآئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے پہلی مرتبہ پنجاب میں زراعت سے بھاری آمدن حاصل کرنے والے بڑے زمینداروں پر سپر ٹیکس لگانے اور لائیو اسٹاک سے ہونے والی آمدن کو زرعی ٹیکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہےپنجاب کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن منظوری کے بعد پنجاب زرعی انکم ٹیکس ایکٹ 1997میں ترمیم کے لیے ’دی پنجاب ایگریکلچر انکم ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024‘ کے بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جو منظوری کے لیے جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گانئے قانون کے سیکشن 3 اور4کے تحت کسان اب اپنے تمام زیر کاشت رقبے کی اسٹیٹمنٹ یا کل زرعی آمدن کی ریٹرن جمع کروائیں گےذرائع کے مطابق نئے ایکٹ کے تحت زرعی ٹیکس لینڈ ہولڈنگ کی بنیاد پر نہیں بلکہ انکم بیسڈ ٹیکس ہوگا جب کہ ایکٹ 2024 میں 1997کے زرعی انکم ٹیکس ایکٹ میں درج ٹیکس کا شیڈول ختم کردیا گیا
-

آئی ایم ایف اسٹاف مشن سے مذاکرات کی تیاری، منی بجٹ کیلئے 7 تجاویز
اسلام آباد- شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے ساتھ اہم مذاکرات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور اس ہفتے کے آخر میں حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے تیار ہے منی بجٹ کی صورت میں آگے بڑھنے کے لیے 7 تجاویز موجود ہیں جن کے تحت مشینری، صنعتی خام مال اور تجارتی خام مال کی درآمد پر پیشگی انکم ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ، سپلائی ،سروسز اور معاہدوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں ایک فیصد اور مشروبات پر ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہےمختلف شعبوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن ایف بی آر حکومت کو اقتصادی سرگرمیوں کی سست روی سے بحالی اور افراط زر کے دباؤ میں کمی کے آثار کی وجہ سے ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش کرنے کے لیے تیار ہے حکومت آئندہ ہفتے کے آخر میں آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات کے لیے اپنی حکمت عملی کو مستحکم کرنے جا رہی ہے جو 11 نومبر سے 15 نومبر 2024 تک اسلام آباد کا دورہ کرنے والے ہیں
-

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید چینی برآمد کرنےکا مطالبہ مسترد
اسلام آباد- حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی مزید چینی برآمد کرنےکے مطالبے کو مسترد کردیا حکومت نے 21 نومبر تک گنے کی کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے، شوگر ملز کاشتکاروں کی تمام ادائیگیاں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں گی اور جو ملز کاشتکاروں کے واجبات ادا نہیں کریں گی ان سے برآمد کی پہلے دی گئی اجازت واپس لے لی جائے گی ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی شوگر ایڈوائزری بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا کیو نکہ پہلے دی گئی 7 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت میں سے ابھی تک صرف 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے
