Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تعلیم – Page 6 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: تعلیم

  • 200 سکول اپ گریڈ کرنے کی منظوری

    200 سکول اپ گریڈ کرنے کی منظوری

    ملتان: حکومت نے 200 سکولز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ابتدائی سے ہائی لیول تک سکولز کی اپ گریڈیشن دی جائے گی سکولوں کی اپ گریڈیشن پر 47کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ ہوں گے ۔ اپ گریڈ ہونے والوں میں 64 سکول پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شامل کئے گئے ہیں، اپ گریڈیشن میں 136نئے سکولوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ محکمہ خزانہ نے اپ گریشن کیلئے پہلے مرحلے 10 کروڑ روپے جاری کر دیئے ۔منصوبے کی مدت یکم اپریل 2025سے 30جون 2027تک ہوگی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو فنڈز کے استعمال کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے علاوہ ازیں ان سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے ۔

  • علما کونسل کے زیرِ اہتمام پیغام رحمتہ للعالمین ؐ کانفرنس

    علما کونسل کے زیرِ اہتمام پیغام رحمتہ للعالمین ؐ کانفرنس

    لاہور:اس امت کا کوئی لیڈر نہیں، کوئی لیڈر ہوتا تو ہمارا یہ حال نہ ہوتا۔اللہ اس امت کو کوئی قائد دیدے۔الحمرا میں پاکستان علما کونسل کے زیرِ اہتمام پیغام رحمتہ للعالمین ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس کانفرنس کا ایک مشن ہے، اس لئے آپ کو یہاں آج اکٹھا کیا ہے ۔ہمارے رویے اتنے سخت ہو چکے ہیں کہ ہم آپس میں بیٹھ کر 5 منٹ بات نہیں کر سکتے ۔یہ ماحول ہم نے ہی پیدا کیا ہے ۔آج افغانستان سے براہ راست کہتا ہوں کہ کب تک آپ کے لوگ ہمارے ملک میں آ کر ہمارے لوگوں کو شہید کریں گے۔ اگر ایسا ہی ہے تو آپ ہندوستان سے بڑے نہیں ہیں، فوج فوج کرتے ہیں اگر ہماری فوج نہ ہوتی تو بتائیں کیا بنتا ہمارا؟۔

  • مستحق اقلیتی طلبہ کیلئے ایجوکیشنل سکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب

    مستحق اقلیتی طلبہ کیلئے ایجوکیشنل سکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب

    فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن مریم کا خواب، اقلیت دوست پنجاب کے تحت فیصل آباد میں مستحق اقلیتی طلبہ کے لیے ایجوکیشنل سکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب ڈی ایم سی ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ تھے ۔ اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن کے 290 طلبہ و طالبات کو میٹرک سے پوسٹ گریجوایٹ سطح تک اسکالرشپ چیک دئیے گئے ۔ پنجاب بھر کے 1016 طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، انٹرمیڈیٹ طلبہ کو 30 ہزار اور ماسٹرز کے طلبہ کو ایک لاکھ روپے تک کے چیک فراہم کیے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، پڑھی لکھی ماں پڑھے لکھے معاشرے کی بنیاد ہے ، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا تعلیم پر خصوصی فوکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی احساسِ کمتری ختم کرنا حکومت پنجاب کا ویژن ہے ، اسی مقصد کے تحت منارٹی کارڈز اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

  • ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

    ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

    اسلام آباد(سنگ میل نیوز) ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی ہے۔ورلڈ بینک اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کا مقصد پری پرائمری اورپرائمری تعلیم میں بچوں کی شمولیت بڑھانا ہے، تعلیمی منصوبے سے 40 لاکھ سے زائد بچے براہِ راست مستفید ہوں گے۔ اعلامیہ ورلڈ بینک کے مطابق 80 ہزار اسکول سے باہر بچے دوبارہ تعلیمی نظام میں لائے جائیں گے، منصوبہ اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد دے گا۔ ایک لاکھ سے زائد اساتذہ اور والدین تربیت اور آگاہی مہم سے فائدہ اٹھائیں گے، منصوبہ تعلیم کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور ہنگامی حالات کے مطابق ڈھالنے میں معاون ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبہ انسانی وسائل کی ترقی اور معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، خصوصی تعلیم کے 1.4 لاکھ طلبہ بھی اس منصوبے کا حصہ بنیں گے۔

  • پولیس نے علی الصبح قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارکرلئے

    پولیس نے علی الصبح قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارکرلئے

    اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل نمبر 6، 8، 9 اور 11 کو مکمل خالی کرا لیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے طلباء کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس نے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی نے طلباء کو ہاسٹل 21 جولائی تک خالی کرنے کے احکامات دیے تھے۔ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹل بند کرنے کا کہا تھا، 13 جولائی 2025 سے ہاسٹلز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا تھا۔ ہاسٹلز سالانہ مرمت، تزئین و آرائش کے کام کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بڑی تعداد میں طلباء نے عملدرآمد کرتے ہوئے ہاسٹلز خالی کردیے، کچھ طلباء کو ہاسٹلز خالی کرنے کی بارہا مہلت دی جاچکی تھی، حتمی مہلت ختم ہونے پر آج ہاسٹلز خالی کرانے کے لیے کارروائی کی۔یورنیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلباء کی درخواست خارج کردی تھی۔

  • تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،وزیراعظم

    تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، نظام تعلیم میں جدت لانا، ملک کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سنٹانا ایجوکیشن کے بانی اور چئیرمین ڈگ بیکر کی قیادت میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ شعبہ تعلیم کے حوالے سے تمام حکومتی پالیسیاں ملک کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہیں، ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تعمیر ہمارے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ملکی نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) میں گزشتہ ایک برس میں حکومت نے متعدد اصلاحات کی ہیں،نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) میں اصلاحات کے بعد اسے مزید موثر اور کارامد بنایا گیا ہے،پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے نیوٹیک (NAVTTC) ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرے۔ملاقات میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ڈگ بیکر نے کہاکہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی پاکستان کے شعبہ تعلیم میں جدت لانے کے لیے وسائل اور سہولیات فراہم کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے رواں سال آپریشنلائز ہونے والی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز اور یونیورسٹی سے متعلق اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز اور یونیورسٹی سے متعلق اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز اور دانش یونیورسٹی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبوں کی موجودہ پیشرفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر میں 15 نئے دانش اسکولوں کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تعمیرات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن لازمی بنائی جائے تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکولز اور دانش یونیورسٹی حکومت کے ان ترجیحی منصوبوں میں شامل ہیں جن کا مقصد ملک کے مستحق اور باصلاحیت طلباء کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم کی فراہمی ہے۔انہوں نے تمام دانش اسکولز کے کلاس رومز میں اسمارٹ بورڈز کی تنصیب اور ہر اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کی ہدایت بھی دی۔ وزیراعظم نے اساتذہ کی تقرری کو مکمل طور پر میرٹ پر مبنی اور شفاف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں یہ اسکول تعمیر کیے جا رہے ہیں، وہاں کے مقامی اساتذہ کو ترجیح دی جائے۔وزیراعظم نے دانش اتھارٹی کے قیام کے لیے تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ان منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور انتظام یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں دانش اسکول کا 41 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے اضلاع سلطان آباد، گھانچے اور استور میں دانش اسکولز کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ بھمبر اور باغ میں یہ اسکولز جون 2026 میں مکمل ہوں گے۔شاردہ، سبی، موسیٰ خیل اور ژوب کے اسکولوں کی فیزیبلٹی اور ڈیزائن مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ حب، کراچی اور چترال کے اسکولوں کے لیے زمین کے حصول پر کام جاری ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے دانش یونیورسٹی کے لیے زمین مختص کر دی گئی ہے اور یونیورسٹی کی فیزیبلٹی و ڈیزائن کی پری کوالیفیکیشن کے لیے ماہر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف عمل کو یقینی بنائیں تاکہ ملک کے تعلیمی نظام میں ایک نمایاں بہتری لائی جا سکے۔

  • ورک ویزا درخواست دہندگان کیلئے انگریزی زبان کی شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    ورک ویزا درخواست دہندگان کیلئے انگریزی زبان کی شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    لندن: میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام ورک ویزا درخواست دہندگان کےلیے انگریزی زبان کی شرائط کو مزید سخت کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد برطانیہ میں آنے والے افراد کی انگریزی زبان میں مہارت کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ سماجی و معاشی نظام میں بہتر طریقے سے ضم ہوسکیں۔اب یہ شرط ان افراد پر بھی لاگو ہوگی جو ویزا رکھنے والوں کے بالغ زیر کفالت افراد کے طور پر برطانیہ آنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نیٹ مائیگریشن۔ (یعنی آنے اور جانے والے افراد کے درمیان فرق) کو “نمایاں طور پر” کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگرچہ کوئی مخصوص عددی ہدف مقرر نہیں کیا گیا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ ماضی میں ایسی حد بندیاں مؤثر ثابت نہیں ہوئیں اپوزیشن جماعتوں نے بھی سالانہ مائیگریشن کی سطح پر کسی واضح ہدف کا اعلان نہیں کیا۔ کنزرویٹو پارٹی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ارکانِ پارلیمنٹ ہر سال پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے ذریعے امیگریشن کی سالانہ حد طے کریں گے، تاکہ شفافیت اور جمہوری عمل کو فروغ دیا جا سکے۔

  • سعودی عرب کا پاکستان سمیت بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ سکالرشپس دینے کا اعلان

    سعودی عرب کا پاکستان سمیت بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ سکالرشپس دینے کا اعلان

    ریاض:سعودی عرب نے 2025 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ Study in Saudi Arabia پلیٹ فارم کے ذریعے پبلک یونیورسٹیوں میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق درخواست دہندگان کو انفرادی یونیورسٹیوں میں الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے، وہ سعودی عرب میں مذکورہ پلیٹ فارم سے براہ راست اپنے پسندیدہ ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔اہلیت کے معیار کے تحت تمام قومیتوں کے درخواست دہندگان کے لئے کھلا ہے۔کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے۔درست پاسپورٹ (کم از کم چھ ماہ کی میعاد ) ہونی چاہیے۔مالی قابلیت یا مالی ضمانت کا ثبوت درکار ہوگا، 18 سال سے کم عمر کے درخواست دہندگان کے پاس سرپرست سے تحریری رضامندی ہونی چاہیے، متعدی بیماریوں کی عدم موجودگی کی تصدیق کی جائے گی۔درست طبی انشورنس درکار ہوگا، اہل طلبا سعودی عرب میں سرکاری پلیٹ فارم پر جا کر بیرونی اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، پلیٹ فارم پر وہ اپنی مطلوبہ یونیورسٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں اور آن لائن درخواست مکمل کر سکتے ہیں۔

  • سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان، صرف 395 امیدوار کامیاب

    سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان، صرف 395 امیدوار کامیاب

    لاہور: سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔سی ایس ایس تحریری امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا، 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان دیا۔ 15 ہزار 602 میں سے صرف 395 امیدوار ہی کامیاب ہوسکے، 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔کامیاب ہونے والے 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں، سال 2023 میں 3 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔