پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہےڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیاڈی سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلجنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیااس کے علاوہ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں بھی کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گےخیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے
Category: تعلیم
-

سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں: لاہور ہائیکورٹ کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نےموسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے تدارک کی درخواستوں کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے کہا کہ محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں دوران سماعت عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی جب کہ ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات کیے جارہے ہیں
-

پنجاب میں 4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا
پنجاب میں بیچلرز آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) ڈگری پروگرام کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیایونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے بورڈ آف اسٹڈیز ڈینٹسٹری کے 49 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی ڈی ایس کا دورانیہ4 سال سے بڑھا کر 5 سال کیا جائے گا، سرکاری اور نجی ڈینٹل کالجزپانچویں سال کی فیس نہیں لیں گےبورڈ آف اسٹڈیز ڈینٹسٹری کے اجلاس میں ڈینٹل کالجوں کیلئے سیشن 25-2024 سے نیا نصاب لانے کی بھی منظوری دی گئی اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا تھا کہ نئے نصاب میں کمیونٹی ڈینٹسٹری اور طبی مہارتوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام ڈینٹل کالجوں کے سبجیکٹ اسپیشلٹس اور میڈیکل ایجوکیشن کے ماہرین کی ٹریننگ کی جائے گی
-

پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کردیے
پنجاب حکومت کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے صوبے کی مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کردیےنوٹیفکیشن کےمطابق پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد کو وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر اور پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ، پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ مقرر کیا گیامحکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کو یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ تعینات کیا گیاواضح رہے کہ رواں برس مئی میں سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی رپورٹ میں اس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کل 154 سرکاری یونیورسٹیوں میں سے 66 میں وائس چانسلر کیلئے اضافی چارج دیا گیا ہے یا عہدے خالی ہیں
-

یوٹیوب میں ایسی تبدیلی جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بدل دے گی
یوٹیوب میں ایسی تبدیلی کی جارہی ہے جس کو بیشتر صارفین نے بدترین قرار دیا ہےاینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی موبائل ایپ میں یہ تبدیلی کی جا رہی ہے جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گی واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں ویڈیوز دیکھنے کے انداز کو بدل کر رکھ دیا تھا اور اس میں ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے swipe up کیا جاتا ہےٹک ٹاک سے متاثر یوٹیوب شارٹس میں بھی اسی انداز کو اپنایا گیا مگر اب گوگل کے اس پلیٹ فارم کی دیگر horizontal ویڈیوز میں اسکرولنگ کے لیے بھی اس طریقہ کار کو اپنایا جا رہا ہے
-

ملک بھر میں آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا 147 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
مفکرِپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے147ویں یومِ ولادت آج ملک بھر میں ادب و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراجٍ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیاپاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا
-

فائیو جی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں- اس سے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہوگا
اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات اگلے 3 برسوں میں 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں وزیراعظم شہباز شریف سے غیر ملکی کمپنی کے چیئرمین کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ، علی پرویز ملک اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی موجود تھےاس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے، 3 سالوں میں آئی ٹی برآمدات 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فائیوجی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گاان کا کہنا تھا کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہےغیر ملکی وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے
-

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے آج رپورٹ طلب کرلی ہے صوبے کے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی ہڑتال کے باعث اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے دوسری جانب ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں پڑھانے والے 5 ہزار سےزائد اساتذہ کو گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی
-

توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبر دیں گے
اسلام آباد- وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبر دینگےوفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سردیوں میں ایک پیکیج لارہے ہیں اور توانائی کے حوالے سے اچھی خبر ہے جو جلد دیں گے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں بتدریج کمی آرہی ہے، ان شاء اللہ معیشت اچھے طریقے سےآگے بڑھے گی، وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو کمر کس لیتی ہیں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے، پاکستان کا وفد آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا
-

دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا گیا
جاپان نے دنیا کا پہلا لکڑی سے تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہےجاپانی سائنسدانوں نے 5 نومبر کو یہ سیٹلائیٹ خلا کے لیے لانچ کیاکیوتو یونیورسٹی اور Sumitomo Forestry کے سائنسدانوں نے یہ منفرد سیٹلائٹ تیار کیا ہےلیگنو سیٹ نامی اس سیٹلائٹ کی تیاری کا آغاز اپریل 2020 میں ہوا تھا جس کا مقصد ماحول دوست سیٹلائٹ کو تیار کرنا تھایہ سیٹلائیٹ اسپیس ایکس کے ایک مشن کے ذریعے لانچ کیا گیا جو پہلے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے گا اور وہاں سے اسے زمین کے اوپر 250 میل کی بلندی پر پرواز کے لیے روانہ کیا جائے گااس سیٹلائیٹ کو خلا میں بھیجنے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ماحول دوست میٹریل کو بھی خلائی تسخیر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے
