پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی، دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں ۔
Category: تعلیم
-

ہنگری نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: ہنگری نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارتو کے دورۂ پاکستان کے دوران کیا گیا، جہاں تعلیم، تجارت، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار موجود تھے۔اپنے خطاب میں ہنگری کے وزیر خارجہ سجیارتو نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے 60 سال منا رہے ہیں، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم پاکستان کو ایک مخلص دوست کے طور پر دیکھتے ہیں، جو علاقائی امن کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔انہوں نے افغانستان کی سرحد پر پاکستان کو درپیش چیلنجز کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری ان کی پیچیدگیوں کو سمجھتا ہے۔ سجیارتو نے بتایا کہ 400 اسکالرشپس کے اعلان کے بعد اب تک 1700 سے زائد پاکستانی طلباء کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو ہنگری کے تعلیمی پروگرامز کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہیں۔پریس کانفرنس میں انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ہنگری اور پاکستان کے درمیان جلد سرمایہ کاری کے تحفظ کا معاہدہ اور براہِ راست فضائی رابطہ قائم کرنے کے لیے ایوی ایشن معاہدہ طے پا رہا ہے۔
-

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات 6 اپریل تک ہوں گی
لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عید کی چھٹیوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا، چھٹیوں کا سلسلہ 6 اپریل تک جاری رہے گا، سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے۔خالد نذیر وٹو نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا جبکہ سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 28 مارچ سے شروع ہوں گی جو کہ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔مراسلے میں کہا کیا کہ چھٹیوں سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات متاثر نہیں ہوں گے۔
-

کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کی بناء پر یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا
کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کی بناء پر طلبہ کو تدریسی عمل کے لیے یونیورسٹیز آنے سے روک دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کی یونیورسٹیز میں تدریسی عمل سکیورٹی خدشات کی بناء پرغیرمعینہ مدت کے لیے آن لائن کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہے اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل آن لائن کردیاگیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تربت یونیورسٹی کو چند طلبہ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری احتجاج کے باعث بندکیاگیا ہے۔
-

سائبر کرائمز میں خوفناک اضافہ ، 5 سال کے دوران 18 لاکھ خواتین نشانہ بن گئیں
اسلام آباد:سائبر کرائم اور اس سے جڑے اعداد و شمارکے حوالے سے پریشان کن، حیران کن اورچشم کشا حقائق سامنے آئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں پاکستان میں 18 لاکھ خواتین ٹرولز کا نشانہ بنیں ، پانچ برس میں 4 اداروں کو 27 لاکھ سے زائد ڈیجٹل کرائم سے متعلق شکایات درج کرائی گئیں۔حکام کے مطابق ان شکایات کا اسی فیصد حصہ خواتین اور بچوں سے جڑی شکایات پر مشتمل ہے ، 18 لاکھ شکایات صرف خواتین نے پی ٹی اے، ایف آئی اے، پولیس اوروفاقی محتسب کو جمع کرائیں ، ان شکایات پر8 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے، گیارہ ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا لیکن سزا صرف ساڑھے تین فیصد یعنی 225 ملزمان کو ہوئی۔ڈیجٹل کرائم سے تحفظ کیلیے کی جانے والی نئی قانون سازی سے جڑی بحث اورسوشل میڈیا پرخطرناک حد تک بڑھتے جرائم نے ریاست کیلیے کئی نئے چیلنج پیدا کر دیے ہیں۔ ہم انویسٹی گیٹس کی تحقیقات کے مطابق لاکھوں درخواست گزار خواتین کے بارے میں کسی ادارے کے پاس کسی قسم کے کوائف یا ریکارڈ موجود نہیں جنہیں سائبر کرائمز کے اس سیلاب میں اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور جب ہمت کرکے اُنہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف رجوع کیا تو 96 فیصد متاثرہ خواتین کو کسی قسم کا انصاف نہ مل سکا۔بات صرف عام ملازمت پیشہ یا گھریلو خواتین کی ہراسمنٹ تک ہی محدود نہیں بلکہ کچھ عرصہ پہلے متحدہ عرب امارات کے امیر پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے تو سائبر وارئیرز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور معزز مہمان کے ہینڈ شیک کو ڈیپ فیک اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایڈیٹ کرکے وائرل کر دیا۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے اس گھنائونے عمل پر باقاعدہ احتجاج کیا گیا۔سوشل میڈیا پربڑھتے جرائم نے جہاں معاشی اور اخلاقی پستیوں کونمایاں کیا ہے وہیں ہزاروں لوگوں کے ساتھ پچھلے پانچ سال میں سات سو ارب کا فراڈ بھی ہوا ہے۔ سینکڑوں لوگوں کی ذاتی زندگیاں تباہ ہوئیں اور یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ہم انویسٹی گیٹس کے ہاتھ لگنے والی سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کو 2020 سے 2024 کے درمیان 639,000 سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔
-

190ملین پائونڈ کیس‘ نیب نے القادر یونیورسٹی کا کنٹرول وفاق کو دیدیا
راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنانے کے ساتھ ساتھ القادر یونیورسٹی کو بھی وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے تین بار مؤخر کیا جانے والا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ حکومت یونیورسٹی کا انتظام سنبھالے۔ یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی مشکلات کا سامنا رہا ہے،دونوں پر اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی وجہ سے نیب کیسز بنے تھے۔ سیاسی پشت پناہی اور زبردست تشہیر کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خوابوں کا منصوبہ سمجھی جانے والی القادر یونیورسٹی میں 4 سال کے دوران صرف 200 اسٹوڈنٹس نے داخلہ لیا۔
-

امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں فائرنگ کرنیوالی اسی اسکول کی طالبہ نکلی
امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں اسکول طالبہ ملوث نکلی غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کی موت ہوچکی ہے جب کہ 6 زخمی افراد ہیں پولیس چیف کے مطابق ریاست وسکونسن کےاسکول میں فائرنگ کرنے والی اسکول طالبہ نکلی، 15 سالہ حملہ آور اسی اسکول کی طالبہ ہے جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی رپورٹ کے مطابق پولیس نے میڈیسن شہرکے اسکول میں فائرنگ کی جگہ سےہینڈگن برآمدکی ہے جب کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات اور حملہ آور کے خاندان سے بھی تفتیش جاری ہےریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں شامل 2 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے اور 2کو اسپتال سےڈسچارج کردیاگیا
-

محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک انٹرکے امتحانات کیلئے سلیبس میں کمی کا خاکہ جاری کردیا
کراچی- محکمہ تعلیم سندھ نےدسویں تا بارہویں کے سالانہ امتحانات کے لیے سلیبس میں کمی کا خاکہ جاری کردیا محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن 2024/25 میں کل سلیبس کا 75 فیصد پڑھایا جائےگا اور اسی سے امتحانات لیے جائیں گے محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کو موسم سرما کی تعطیلات سے قبل تمام مضامین کا 50 فیصد سلیبس مکمل کرانےکی ہدایت کی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ 28 نومبر کو منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا
-

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 6 نائجیرین گرفتار
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث نائجیرین باشندوں کے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا اے این ایف حکام کے مطابق اسلام آباد میں آپریشن کے دوران پہلے ایک نائجیرین باشندے کو گرفتار کیا گیا، تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے دیگر غیر ملکی ساتھیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیاحکام کا بتانا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر چھاپوں کے دوران مزید 5 نائجیرین باشندوں کو سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 135 گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی حکام کے مطابق ملزمان نے ہاسٹلز اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہےاے این ایف حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال پاکستان میں منشیات اسمگل میں گرفتار غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد افریقی ممالک سے ہے، منشیات اسمگلرز اسمگلنگ کیلئے نت نئے اور خطرناک طریقے اپناتے رہے ہیں
-

’پی ایم ڈی سی کی مجرمانہ غفلت، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں نے طلبا کو فیسوں کے نام پر ذبح کیا‘
سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کی سربراہ پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی مجرمانہ غفلت کے باعث پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے طلبا کو فیسوں کے نام پر ذبح کیا گیا انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سال اول کے طلبا سے 30 لاکھ سالانہ تک فیس وصول کی گئی، ہم اضافی فیسیں واپس کرائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی کمیٹی اجلاس میں پی ایم ڈی سی اور وزارت صحت کے حکام نے تسلیم کیا کہ طلبا سے بھاری فیسیں وصول کر کے زیادتی کی گئی اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کا معاملہ زیر بحث آیا اس موقع پر کمیٹی کی سربراہ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا قانون بڑا واضح ہے کہ پی ایم ڈی سی فیسوں کو کنٹرول کر سکتا ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز بچوں کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے سوال کیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 30 لاکھ سالانہ تک کیسے پہنچ گئی؟ کوئی تو جواب دے یہ 9 لاکھ روپے تک اضافی فیس واپس کیوں نہیں ہوئیں؟پلوشہ خان نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز مافیا کو جنم دیا، سال 2024 میں طلبا سے وصول کردہ اضافی فیس واپس کرائیں گے سربراہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی سے 2023۔24 مین طلبا سے وصول کردہ فیس اسٹرکچر طلب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور طلبا ان سے براہ راست ملیں، طلبا اور والدین کا نام صیغہ راز میں رکھیں گے
