Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 10 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • سکیورٹی سخت ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

    سکیورٹی سخت ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

    تما م افسر جدید پولیسنگ کے اصولوں کو اپنائیں ،شہریوں کی مدد کریں ،آئی جی اسلام آباد

    اسلام آباد:انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس ہوئے ، مجموعی امن و امان کی صورتحال، پولیس فورس کی کارکردگی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی نے تمام افسران کو پولیس فورس کے انتظامی امور کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے، اندرونی نظم و ضبط کو مضبوط کرنے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بروقت انجام دہی کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے پولیس ویلفیئر کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، رہائشی اور طبی سہولیات کے اقدامات کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی نظام میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے اور اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ جدید پولیسنگ کے اصولوں کو اپنائیں ۔اجلاس کے دوران دارالحکومت میں حساس اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی، داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

  • الیکشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے حق کی ریگولیشنز جاری کر دیں

    الیکشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے حق کی ریگولیشنز جاری کر دیں

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معلومات تک رسائی کے حق کی ریگولیشنز جاری کر دیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ریگولیشنز کا اطلاق الیکشن کمیشن کے تمام مرکزی و صوبائی دفاتر پر ہوگا، سیکرٹریٹ میں چیف انفارمیشن افسر اور صوبوں میں پبلک انفارمیشن افسر تعینات ہوگا۔ہر شہری معلومات کے حصول کیلئے درخواست جمع کرا سکے گا، درخواست پر فیصلہ 14 ورکنگ دنوں میں کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق معلومات کی فراہمی پر فی صفحہ 10 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، معلومات نہ ملنے پر 14 روز میں چیف الیکشن کمشنر کو اپیل کا حق ہوگا۔الیکشن کمیشن کا ریکارڈ کلاسیفائیڈ اور نان کلاسیفائیڈ کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا، کلاسیفائیڈ ریکارڈ اجازت کے بغیر ظاہر نہیں کیا جائے گا۔کلاسیفائیڈ ریکارڈ تک غیر مجاز رسائی یا نقل پر قانونی و محکمانہ کارروائی ہوگی، حلقہ بندی کمیٹیوں کی تقرری سے متعلق ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کے سپروائزرز، تصدیق افسران اور ڈسپلے سینٹر انچارج، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے متعلق دستاویزات کلاسیفائیڈ ہوں گی۔ٹرینرز اور ٹریننگ حاصل کرنے والوں کا ڈیٹا بھی کلاسیفائیڈ قرار دیدیا گیا، ڈی ایم اوز اور مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس کلاسیفائیڈ ہوں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق صنفی و سماجی شمولیت کے منصوبوں کی معلومات کلاسیفائیڈ، ملازمین کی ہائرنگ، سرکاری و رہائشی الاٹمنٹ سے متعلق امور کلاسیفائیڈ قرار دے دیئے گئے۔گاڑیوں کی خرید و رجسٹریشن کا ریکارڈ بھی کلاسیفائیڈ ہوگا، فائل نوٹس، خط و کتابت اور منظوری کے مسودے کلاسیفائیڈ ہوں گے، اتھارٹی کسی بھی دستاویز کو کلاسیفائیڈ قرار دے سکتی ہے۔

  • بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی

    بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی

    اسلام آباد: فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کیلئے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھا، گزشتہ روز بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے تین گھنٹے ملاقات کی تھی۔فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں منسوب خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔سلمان صفدر کے مطابق انہیں رپورٹ جمع کرانے کے لئے 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور وہ مقررہ وقت پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں، رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ سے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دیدی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دیدی

    کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 12 ویں گروپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی، یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔اس سے قبل امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر قومی کپتان سلمان آغا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے کیا تاہم صائم ایوب 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ صاحبزادہ فرخان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ سٹار بلے باز بابر اعظم نے 46 رنز بنائے، شاداب خان 30 ، محمد نواز 5، شاہین آفریدی 9، فہیم اشرف ایک رن اور عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔امریکا کی جانب سے شیڈلے وین اسکالکوک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد محسن ، سوربھ نیٹراولاکر اور ہرمیت سنگھ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ

    پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ

    پشاور: پشاور میں رواں سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبہ خیبر پختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کور ہیڈکوارٹر پشاور میں منعقد ہوا۔جائزہ اجلاس کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور میں رواں سال ہونے والے پی ایس ایل (PSL) کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو فوری طور پر صوبائی پولیس اور دیگر صوبائی اداروں کے زیر نگرانی ،ماڈل کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔بعد ازاں اس کامیاب ماڈل کو خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع بالخصوص خیبر، اورکزئی اور کرم میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ان اضلاع میں شروع کیے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور کسی بھی قسم کی عسکری کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ایک خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ماہانہ بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرے گی۔وزیراعلیٰ کی سربراہی میں قائم اس خصوصی ذیلی کمیٹی میں منتخب عوامی نمائندگان، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور صوبائی حکام کے علاوہ وفاقی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ خصوصی ذیلی کمیٹی ان اضلاع میں، گورننس اور ترقی کے شعبوں میں منصوبوں کی نگرانی کے علاوہ مقامی آبادی کی مستقل آمدنی کو یقینی بنانے کے لئے متبادل روزگار کی فراہمی کے مواقع پیدا کرے گی۔
    اس کے علاوہ یہ کمیٹی عارضی طور پر بے گھر افراد کے مسائل کے حل کے لئے مؤثر انتظامات بھی کرے گی۔وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان مؤثر رابطوں کے ذریعے دہشت گردی جیسے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لئے اہم پالیسی امور پر مکمل ہم آہنگی اور یکساں مؤقف کو یقینی بنایا جائے گا۔نوجوانوں میں شدت پسندانہ سوچ کی روک تھام اور مثبت سوچ کے فروغ کے لئے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔
    اجلاس میں غیر قانونی سم کارڈز، دھماکہ خیز مواد اور بھتہ خوری جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، علاوہ ازیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی مرحلہ وار پروفائلنگ پر توجہ بھی دی جائے گی۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ: امریکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹی20 ورلڈ کپ: امریکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    کولمبو: ٹی20 ورلڈ کپ کے 12 ویں گروپ میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانیوالے میچ میں امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر قومی کپتان سلمان آغا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیل کرتے ہوئے سلمان مرزا کی جگہ عثمان طارق کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔امریکی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ ہم اچھی بولنگ کرکے پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے، گزشتہ میچ میں ہماری ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • 9 واں انٹرنیشل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلہ کھاریاں میں اختتام پذیر

    9 واں انٹرنیشل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلہ کھاریاں میں اختتام پذیر

    راولپنڈی: 9 واں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلہ کھاریاں میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، فیلڈ مارشل نے پیشہ وارانہ مہارت، جسمانی اور ذہنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے پر شریک ٹیموں کو سراہا، فیلڈ مارشل نے مشق میں مقابلہ کی صلاحیت اور لگن کی بھی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل ایک سخت اور پیشہ ورانہ پیٹرولنگ مشق ہے، مشق کا مقصد شریک ٹیموں کے مابین جدید عسکری خیالات، حربی تجربات اور بہترین عملی مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔یہ مشق 5 فروری سے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی، جس نے شرکاء کو ایک حقیقت سے قریب اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول فراہم کیا، گزشتہ برسوں میں PATS ایک باوقار اور انتہائی مسابقتی عسکری مشق کے طور پر ابھری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ مشق شریک ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت، باہمی سیکھنے اور عسکری تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، یہ فورم عسکری روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک اور باہمی اعتماد کو بھی فروغ دیتا ہے۔اس سال مقابلے میں 19 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان شامل تھے، جبکہ انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے بطور مبصر تقریب میں شرکت کی۔
    پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی 16 مقامی ٹیموں کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کے مبصرین بھی مشق میں شریک رہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ایسی بین الاقوامی مشقیں اجتماعی تیاری اور جدید حربی تکنیک اپنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، کردارسازی،جرات اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، یہ اقدار پاک فوج کی طرہ امتیاز ہیں، پاکستانی جوان خاص کر دہشت گردی میں اس کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے تمام شریک ٹیموں کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت، صلاحیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکا میں انعامات تقسیم کیے۔ شریک ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے مشق کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، بہترین تنظیم اور نظم و ضبط کو سراہا۔بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مختلف تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، جن میں نئے قائم کردہ ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا دورہ بھی شامل تھا۔
    فیلڈ مارشل نے سمولیٹر تربیت کو روائتی تربیتی طریقہ کار میں معاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’کردار، جرأت اور قابلیت‘‘ وہ اوصاف ہیں جو پاکستانی سپاہیوں کی پہچان ہیں، خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد میں ان اوصاف کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

  • سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی

    سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے انہیں عدالتی نمائندہ مقرر کر دیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر بانی پی ٹی آئی کی حالتِ زار اور انہیں دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کریں۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ملاقات میں سلمان صفدر کو کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ براہِ راست عدالت سے رابطہ کر سکتے ہیں، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کل سلمان صفدر ملاقات کے بعد رپورٹ پیش کریں، ہم رپورٹ دیکھ کر پرسوں سماعت کریں گے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے 5 اگست سے 18 اگست 2023 تک کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ یہ رپورٹ اٹک جیل میں قید کے دوران کی ہے۔اس موقع پر وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بھی عمران خان سے ملاقات کی رسائی نہیں دی جا رہی، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت حکم جاری کر چکی ہے اور سلمان صفدر آج ہی ملاقات کیلئے جائیں گے۔عدالت نے قرار دیا کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ سماعت پر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ کے حکم پر آج دوپہر 2 بجے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے دو بجے ملاقات کی تصدیق کر دی، وہ سپریم کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے جاری تنازع میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے اپنی شرائط منوا لی ہیں اور اب بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر بار بار درخواست کے باعث پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ یہ میچ کھیلنا چاہیے۔سری لنکن صدر نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دہشتگردی کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ فراہم کی اور پاکستانی ٹیم نے بھی مشکل حالات میں سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات ہوئی، جس میں اس اہم ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، جونہی کوئی پیشرفت ہوئی تو سامنے لائیں گے، تاہم ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ نیوزی لینڈ انگلینڈ سری لنکا کی فتح

    ٹی 20 ورلڈکپ نیوزی لینڈ انگلینڈ سری لنکا کی فتح

    افغانستان کو5وکٹوں سے شکست ،نیپال اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4رنز سے ہارگیا، آئرلینڈکو20رنزسے ہریمت اٹھاناپڑی

    چنئی ،ممبئی ،کولمبو:ٹی 20ورلڈ کپ کے چوتھے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں،پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز اورچھٹے میچ میں سری لنکانے آئرلینڈکو20رنزسے شکست دیدی، چنئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اورافغانستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ، گلبدین نائب نے 35 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کیوی ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ٹم سیفرٹ نے 65 اور گلین فلپس نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔مارک چیپمین 28، فن ایلن 1 رن اور رچن رویندرا صفر پر آؤٹ ہوئے ، ڈیرل مچل نے 25 اور کپتان مچل سینٹنر نے 17 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا، ادھر وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ۔جیکب بیتھل 55 اور کپتان ہیری بروک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی، آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے تاہم ٹیم آخری اوور میں صرف 5 رنز بناسکی۔نیپال کی جانب سے دپیندرا سنگھ 44 جبکہ روہت اور لوکیش بام 39، 39رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ علاوہ ازیں چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹ پر 163رنز بنائے ، کوشال مینڈس 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 143 رنز پر 19.5 اوورز میں ڈھیر ہو گئی ۔