Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 9 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا: سہیل آفریدی

    پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا: سہیل آفریدی

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پشاور پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کے الیکشن کی طرح کلب نے کبھی اپنا الیکشن ملتوی یا مؤخر نہیں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وفاق ہمارا مقروض ہے ، پریس کلب کی گرانٹ 10 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ کرتا ہوں، ویلی کا ماسٹر پلان ابھی تیار ہونا ہے، صحافیوں کی انڈوممنٹ فنڈز 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کرتا ہوں، پی ٹی آئی ہمیشہ چاہتی ہے کہ صحافت مضبوط ہوں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نہ صرف صحافت بلکہ جمہوریت کے تمام ادارے مضبوط ہوں، باقی صوبوں میں زبان پھسلنے والوں کی ویڈیو چلانے والے صحافیوں کو بھی معاف نہیں کیا جاتا ہے، خیبر پختونخوا 22 سالوں سے دہشتگردی کے زد میں تھا لیکن صحافیوں نے اپنا کام جاری رکھا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صحت کے معاملہ پر 5 دن پُرامن احتجاج کیا، ہم اپنے قائد کی صحت پر ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے، اگر ہم صحت پر سیاست کرتے تو پھر ہمارا رویہ تبدیل ہوتا، عمران خان کو اپنے ذاتی معالج تک رسائی تک نہیں دی جارہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق میں قیدی کا علاج واضح ہے، کچھ رہنماؤں نے پاکستان کے آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا ، جس طرح بانی نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا تھا، جعلی طریقے سے پلیٹ لیٹس کم کرنے والے کو بانی نے بیرون ملک علاج کی اجازت دی تھی ،3 ہفتوں کے لیے علاج کے لیے جانے والے 3 سال بعد پاکستان آئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا ہے، ہم میں مزید تشویش بڑھ رہی ہے، اب بھی ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی تو وہ ہمارے لئے اور ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا میڈیا پنجاب حکومت کا اربوں روپے کا طیارہ خریدنے پر خاموش ہے، غریب عوام کے پیسوں سے طیارہ خریدا جارہا ہے۔

  • خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

    پشاور: سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کی شیخ یوسف خیمہ بستی سے خاتون خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا، مبینہ خود کش حملہ آور خاتون کا تعلق وزیر ستان سے ہے، گرفتار خو د کش حملہ آور فتنہ الخوارج شاہ ولی عرف طارق کوچی کی دست راست ہے۔خودکش حملہ آور خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ خارجی طارق کوچی سے تربیت حاصل کی ، خودکش حملے کیلئے سامان و ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خاتون خود کش حملہ آور سے 30 بور پستول ، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور حملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔گرفتار خاتون کے موبائل فونز سے کالعدم تحریک سے رابطے اور خودکش حملے کیلئے رضامندی جیسی معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں۔

  • سپریم کورٹ کے ایکشن پر ٹرمپ کا ری ایکشن، تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد

    سپریم کورٹ کے ایکشن پر ٹرمپ کا ری ایکشن، تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد

    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کے اقدامات کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، امریکی عدالت نے ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کالعدم قرار دیے تھے۔اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 10 فیصد گلوبل ٹیرف پر دستخط کر دیے ہیں، تمام ممالک پر نیا ٹیرف فوری طور پر نافذ ہوگا، تمام معاہدے برقرار ہیں، صرف طریقہ کار مختلف ہوگا۔امریکی صدر نے عدالتی فیصلےکو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ججز ملک لوٹنے والے ڈیموکریٹس کی گود میں بیٹھے ہیں، عدالت غیر ملکی مفادات کے زیر اثر آگئی ہے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ عدالت کا ٹیرف سے متعلق فیصلہ لاقانونیت ہے، فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے۔

  • حجاج کی سہولیات میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جا ئے ،سرداریوسف

    حجاج کی سہولیات میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جا ئے ،سرداریوسف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے کہا حجاج کرام کی سہولیات اور خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جا ئے۔

    حجاج کرام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی انتظامات کیے جائیں، حجاج کرام اور خدام الحجاج اپنے مثبت طرز عمل سے ملکی وقارمیں اضافہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کے دوران کیا۔ ڈی جی حج نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش گاہیں گزشتہ سال سے بہتر حاصل کی گئی ہیں ،عازمین حج کی رہائش گاہوں، ٹرانسپورٹ، منی ٰ میں خیموں ، خوراک کے انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں ، سردار محمد یوسف نے کہا کہ منیٰ، عرفات کے مکاتب اور مشاعر کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا ئیں ۔ ہمارا مقصد حجاج کو پاکستان اور سعودی عرب دونوں جگہوں پر مثالی میزبانی فراہم کرنا ہے۔

  • رمضان المبارک میں مدد،خدمت ترجیح

    رمضان المبارک میں مدد،خدمت ترجیح

    لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ رمضان تقویٰ، صبر، اخلاص، ایثار اور قرآن کریم سے مضبوط تعلق کا مہینہ ہے۔اس بابرکت مہینے میں ہر فرد کو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی مدد اور خدمت کو اپنی ترجیح بنانا چاہیے تاکہ معاشرے میں خیر، ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے ۔ منصورہ لاہور سے جاری اپنے بیان میں قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق، حق پر استقامت اور باطل و فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے ۔ قوم کو چاہیے کہ دین کی سربلندی، عدل و انصاف کے قیام اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے منظم، پُرامن اور مسلسل جدوجہد کرے۔

  • شاہ سلمان نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 افراد کو کنگ عبدالعزیز میڈل دینے کی منظوری دے دی

    شاہ سلمان نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 افراد کو کنگ عبدالعزیز میڈل دینے کی منظوری دے دی

    ریاض: سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 200 مرد و خواتین شہریوں کو ان کے اہم انسانی اقدام کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل (تیسری کلاس) دینے کی منظوری دے دی۔ یہ اعزاز ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے زندہ یا دماغی موت کے بعد اپنے اعضا عطیہ کیے۔یہ تازہ شاہی فرمان اُن قومی اقدامات کا تسلسل ہے جن کے تحت زندگی کا تحفہ دینے والے شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، گزشتہ چار برسوں کے دوران شاہ سلمان 2,500 سے زائد شہریوں کو ان کی جان بچانے والی خدمات پر یہ باوقار تمغہ عطا کر چکے ہیں۔حال ہی میں نشر ہونے والی ایک ٹی وی رپورٹ میں اس جاری قومی مہم کو اجاگر کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ مملکت اپنے شہریوں اور سوگوار خاندانوں کی غیر معمولی قربانیوں کو کیسے سراہتی ہے اور ملک بھر میں اعضا عطیہ کرنے کی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے۔سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے کے پروگرام میں عوامی شرکت اور شعور میں نمایاں اضافہ مئی 2021 میں دیکھنے میں آیا، جب شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے باضابطہ طور پر خود کو اعضا عطیہ کرنے والوں کے طور پر رجسٹر کرایا۔قومی ڈونر پروگرام کا انتظام سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے تحت کیا جاتا ہے۔ شاہ سلمان نے 1984 میں اس ادارے کے پیش رو کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کا مقصد گردوں کے عارضے میں مبتلا مریضوں کی تکالیف کم کرنا تھا، بعد ازاں اس پروگرام کو وسعت دے کر دل، جگر، پھیپھڑوں اور دیگر اعضا کی پیوندکاری تک پھیلا دیا گیا، تاکہ آخری مرحلے کے اعضا فیل ہونے والے مریضوں کو نئی زندگی دی جا سکے۔مزید حوصلہ افزائی کے لیے سعودی عرب کی قومی ایپ توکلنا میں بھی ایک ڈیجیٹل اعزازی نظام شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ ڈونرز کے پروفائل پر سونے، چاندی یا کانسی کے بیجز ظاہر کیے جاتے ہیں، تاکہ انہیں اخلاقی سپورٹ اور سماجی سطح پر اعتراف فراہم کیا جا سکے۔

  • سونا7900روپے مہنگا،فی تولہ523962پرجاپہنچا

    سونا7900روپے مہنگا،فی تولہ523962پرجاپہنچا

    چاندی کی فی تولہ قیمت 358روپے کے اضافے سے 8ہزار 404ہوگئی

    کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 12 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 773 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار212 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 358 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 404 روپے ہوگئی۔

  • تعمیراتی کاموں پر خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس لگانا قانونی قرار

    تعمیراتی کاموں پر خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس لگانا قانونی قرار

    پشاور: وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ کے خلاف دائر اپیلیں خارج کرتے ہوئے تعمیراتی خدمات پر ٹیکس عائد کرنے کو قانونی قرار دے دیا۔جسٹس عامر فاروق نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ قوانین کو آئینی بنیادوں پر کالعدم قرار نہیں دے سکتی کیونکہ آئینی تشریح کا اختیار مخصوص فورم تک محدود کر دیا گیا ہے، آئینی عدالت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی عدالت یا ٹربیونل سے ریکارڈ طلب کر سکے۔عدالت نے قرار دیا کہ خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 کے شیڈول 2 کا سیریل نمبر 14 آئین کے منافی نہیں ہے، یہ شق تعمیراتی خدمات پر ٹیکس سے متعلق ہے اور اس میں اشیاء شامل نہیں ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار صوبوں کو حاصل ہے جبکہ وفاقی حکومت صرف اشیاء پر ٹیکس لگا سکتی ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ کسی شہری یا کمپنی کو ایک ہی چیز پر دو مرتبہ ٹیکس ادا نہ کرنا پڑے، اس کے لیے متعلقہ معاہدے اور طریقہ کار موجود ہیں۔مزید برآں ریونیو اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے اصول وضع کرے جن کے تحت ٹھیکیدار کے مجموعی بجٹ کو سروسز اور سامان کی مد میں الگ الگ تقسیم کیا جائے۔

  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں

    لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں

    کراچی: سندھ میں گھوٹکی کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہو گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جاتے ہوئے ٹرین کی بوگیاں الگ ہوگئیں اور انجن بوگیوں کو چھوڑ کر کئی کلو میٹر آگے نکل گیا۔واقعہ محمد پور کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی، ٹرین کو بوگیوں کو الگ ہوئے 4 گھنٹے گزر گئے لیکن امدادی ٹیم نہ پہنچ سکی۔حکام نے کہا ہے کہ ٹرین کا کپلر نکلنے کے باعث بوگیاں علیحدہ ہوگئیں، انجن واپس آرہا ہے، کپلر لگا کر ٹرین جلد روانہ کردی جائے گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین روانہ کی جائے گی اور مرمتی ٹیم کام کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مشترکہ ذمہ داری نبھائے: صدر آصف زرداری

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مشترکہ ذمہ داری نبھائے: صدر آصف زرداری

    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ذمہ داری نبھائے۔تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن (بوقتِ سازگاری برائے دہشت گردی) کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ تشدد پر مبنی انتہا پسندی انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے بنیادی اسباب سے نمٹنا ناگزیر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسدادِ تشدد کنونشن پر کاربند ہے اور قومی انسدادِ انتہا پسندی پالیسی 2024 فعال روک تھام کی حکمتِ عملی فراہم کرتی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی پالیسی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ برداشت، مساوات اور احترامِ انسانیت کا درس دیتے ہیں۔صدر مملکت نے یاد دلایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قربانیاں دی ہیں اور پائیدار امن تعلیم، مکالمے اور سماجی ہم آہنگی کے ذریعے ہی ممکن ہے، قانونی تحفظات اور ادارہ جاتی اصلاحات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ انتہاپسندی کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشترکہ ذمہ داری کے تحت تعاون کو فروغ دے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسدادِ انتہاپسندی کی کوششیں کسی مذہب یا ثقافت کو بدنام نہ کریں، جبکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا شدت پسندی کے سدباب کے لیے ناگزیر ہے۔صدر مملکت نے نفرت انگیز تقاریر اور گمراہ کن معلومات کے مؤثر سدباب کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ خاندان اور برادریاں انتہاپسند بیانیے کے خلاف پہلی دفاعی دیوار ہیں۔آخر میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں ایسی دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا جہاں نفرت پر امید غالب ہو اور تشدد پر امن اور تقسیم پر مکالمے کو ترجیح دی جائے۔