Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 8 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی

    فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی

    کرک:فتنہ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے زخمی اہلکاروں کو لے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو آگ لگا کر ان مریضوں کو زندہ جلا دیا۔آگ میں جلا کے شہید کیے جانے والے فیڈرل کانسٹیبلری کے تمام اہلکار خیبر پختونخوا کے مقامی تھے۔خوارج نے اس واقعے کی پوری فلم بندی کر کے اُس کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا، اس طرح کی بربریت سے خوارجین کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام میں خوف و دہشت پھیلائی جا سکے، رمضان کے مقدس مہینے میں خوارج کی جانب سے ایک سافٹ ٹارگٹ کو چنا جانا اور زخمیوں کے ساتھ ظلم ایک کھلی بربریت اور اسلام کے منافی عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق 23 فروری 2026 کو کرک کے علاقے قلعہ شہیدان میں فیڈرل کانسٹیبلری کی پوسٹ پر فتنۃ الخوارج نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا۔حملے کے بعد ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس زخمیوں کو لینے پوسٹ پر پہنچیں لیکن واپسی پر دونوں ایمبولینس پر فتنہ الخوارج نے حملہ کر دیا جس میں ایک ایمبولینس کو آگ لگا کر مریضوں سمیت جلا دیا گیا جبکہ دوسری ایمبولینس زخمیوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔آگ لگنے کی وجہ سے ایمبولینس کا ڈرائیور اور ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار بھی جھلس گیا۔آگ میں جل کے شہید ہونے والے زخمی اہل کاروں میں فیڈرل کانسٹیبلری کے سپاہی مراد گل، سپاہی ایان خان اور لانس نائیک عادل خان شامل ہیں۔سپاہی مراد گل شہید اور سپاہی ایان خان شہید کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو سے تھا اور لانس نائیک عادل خان شہید کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تھا جبکہ دیگر زخمیوں میں حوالدار صابر ولد حکیم شاہ، محمد یوسف ولد شربت خان، حنیف ولد گل زرین اور ایمبولینس ڈرائیور احمد حسین شامل ہیں جو سارے خیبرپختونخوا کے مقامی پختون ہیں جنہیں علاج کے لیے بنوں اور کرک کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    یاد رہے اسلام میں جنگ کے دوران بھی زخمیوں پر حملہ کرنا اور انہیں نقصان پہنچانا حرام ہے۔فتنہ الخوارج نے مقامی پختونوں کو نشانہ بنا کر ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ان عناصر کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ جھنم کے کتے ہیں جن کا انسانیت اور مذہب سے کچھ لینا دینا نہیں، بے گناہوں اور زخمیوں کو نشانہ بنانا ظلم اور کھلی بربریت ہے، جس کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں، ان جوانوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، اور ان شاء اللہ آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کا بڑا فیصلہ

    عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 202 اور ہائی کورٹ رولز کے تحت چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ہی بینچوں کی تشکیل کا خصوصی اختیار رکھتے ہیں۔عدالت کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کیس میں 21 جولائی 2025 کا حکم نامہ قانونی دائرہ اختیار سے باہر تھا، اس وقت متعلقہ جج منظور شدہ روسٹر کا حصہ نہیں تھے، عدالت نے 21 جولائی 2025 کے حکم نامے کو کالعدم قرار دے دیا۔لارجر بینچ کے مطابق ہائی کورٹ کا کوئی بھی بینچ چیف جسٹس کے منظور شدہ روسٹر کے ذریعے تشکیل ہوتا ہے، عدالتی اختیار جج کی انفرادی حیثیت سے وابستہ نہیں ہوتا، عدالتی اختیار صرف قانونی طور پر تشکیل شدہ بینچ کے ذریعے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔فیصلے کے مطابق کوئی بھی جج یا بینچ اپنی مرضی سے کسی مقدمے کو خود کو الاٹ نہیں کر سکتا، کوئی جج منظور شدہ روسٹر سے باہر جا کر کسی مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتا، منظور شدہ روسٹر کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے احکامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں
    عدالت کے مطابق چیف جسٹس کو اختیار حاصل ہے وہ مقدمات کو یکجا کر کے کسی بھی بینچ کو منتقل کر دیں، ہائی کورٹ کے قواعد کی پابندی تمام ججوں اور عدالتی افسران پر لازم ہے۔لارجر بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس انعام امین منہاس، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل تھا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جسٹس اعجاز اسحاق نے حکام کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی شیڈول سامنے آ گیا

    وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی شیڈول سامنے آ گیا

    ماسکو: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی شیڈول سامنے آ گیا۔شہباز شریف 2 سے 5 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں، اعلیٰ سطح کا حکومتی اور کاروباری وفد وزیراعظم کے ہمراہ روس پہنچے گا۔2 مارچ کو وزیراعظم ماسکو پہنچیں گے، دورے کا باقاعدہ آغاز ہوگا، 3 مارچ کو گمنام سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور کریملن میں صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے۔ملاقات میں‌ پاک۔ روس سٹریٹجک شراکت داری پر اعلیٰ سطح کی مشاورت متوقع ہے جب کہ توانائی، تیل و گیس اور تجارتی تعاون ایجنڈے میں شامل ہے، سٹیل مل اور صنعتی تعاون پر پیش رفت کا امکان ہے، دورانِ ملاقات دوطرفہ تجارت بڑھانے اور بینکنگ چینلز پر بات چیت کا امکان ہے۔اِسی طرح 3 مارچ شام کو وزیراعظم پاکستانی طلبہ کے ساتھ افطار اور خطاب کریں گے اور 4 مارچ کو پاک۔ روس بزنس فورم میں شرکت کریں گےجس میں 90 پاکستانی کمپنیاں بزنس فورم میں شریک ہوں گی، شہباز شریف پاکستانی سفارتخانے کی اراضی پر اور ماسکو کی کیتھیڈرل مسجد بھی جائیں گے۔علاوہ ازیں 4 مارچ شام کو پاکستانی وفد سینٹ پیٹرزبرگ روانہ ہوں گے، 5 مارچ کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اہم اعلیٰ سطح کی ملاقات اور چرچ آف دی سیویئر آن اسپلڈ بلڈ کا دورہ کریں گے، ہیریٹیج میوزیم کا دورہ بھی شیڈول میں شامل ہے۔خیال رہے 5 مارچ کو وزیراعظم وفد سمیت دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔

  • سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

    سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاج کیا ہے۔پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ نے بانی عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔احتجاج کے شرکاء نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کے احاطے میں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے موٹروے پر 4 روز دھرنا دیا تھا تاہم بعد میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے رمضان کے بعد عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا اوراحتجاج ختم کیا گیا۔

  • وزیر دا خلہ سے اتحادی وزرا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

    وزیر دا خلہ سے اتحادی وزرا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

    فورسز کی دلیرانہ کارروائیوں پر خراج تحسین ،قیام امن کیلئے ملکر چلنے کے عزم کا اعادہ نگران وزیراعلیٰ جی بی کی ملاقات، وزیر داخلہ کی سی ٹی ڈی کو جلدآپریشنل کرنیکی یقین دہانی

    اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزرا نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، داخلی سلامتی اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں قیامِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی شریک تھے۔اس موقع پر رہنماؤ ں نے قیامِ امن کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی دلیرانہ کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا، دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں گلگت بلتستان میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی ، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی ڈی کو جلد فعال کر کے جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی ۔

  • گولڈ باکس عید،عقیدت گرمجوشی اورانعام کے ساتھ منائیں

    گولڈ باکس عید،عقیدت گرمجوشی اورانعام کے ساتھ منائیں

    گولڈ باکس اپنی رمضان اورعید کی خصوصی مہم مختلف جھلکیوں کے ذریعے تہوار اور سماجی لحاظ سے بامعنی تجربہ پیش کرتی ہے۔

    اسلام آباد: گولڈ باکس کے ساتھ خصوصی طور پر عیدالفطر کا تہوار عقیدت گرمجوشی اورانعام کے ساتھ منائیں. پاکستان کے ایک منفرد ای کامرس پلیٹ فارم گولڈ باکس نے اپنی رمضان اور عید کی خصوصی مہم شروع کی ہے، جو مختلف جھلکیوں کے ذریعے تہوار اور سماجی لحاظ سے بامعنی تجربہ پیش کرتی ہے۔چار جھلکیوں میں مجموعی لین دین کے لکی ڈرا،خیراتی عطیہ اور سماجی تعامل شامل ہیں۔ یہ مہم 18 فروری سے 20 مارچ 2026ء تک چلتی ہے اور رمضان کے پورے مہینے اور عید کے تہوار پر محیط ہے۔گولڈ باکس پاکستان کا واحد ای کامرس پلیٹ فارم ہے جو دلچسپی پر مبنی ای کامرس، بلائنڈ باکس ماڈل اور پلیٹ فارم کنسائنمنٹ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ روایتی قیمت اور تلاش سے چلنے والی ای کامرس کے برعکس گولڈ باکس نوجوان مقامی صارفین کو تفریحی، متعامل، اور بے ترتیب خریداری کے تجربات کے ذریعے ہدف بناتا ہے، اور مارکیٹ کی ایک الگ پوزیشن قائم کرتا ہے۔صارفین کے طویل مدتی تعاون کی تعریف کرنے کے لیے، وہ صارفین جن کے مجموعی اخراجات روپے سے زیادہ ہیں۔ مہم کے دوران 3,600,000 خود بخود لکی ڈرا کے لیے اہل ہو جائیں گے۔ انعامات میں تین موٹرسائیکلیں، پانچ اسمارٹ فونز، اور 30 گولڈ کارڈز شامل ہیں، جن میں نقل و حمل، الیکٹرانکس، اور صارفین کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قیمتی تحائف شامل ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد صارفین کے لیے اس عید پر دل کھول کر انعامات کے ساتھ اضافی خوشی اور سرپرائز دینا ہے۔ مہم کی ایک اور خاص بات اس کا عوامی بہبود کا عنصر ہے۔ گولڈ باکس نے اعلان کیا ہے کہ مہم کے دوران پلیٹ فارم کے کل لین دین کے حجم کا ایک حصہ چیریٹی کو عطیہ کیا جائے گا۔صارفین کی طرف سے کی جانے والی ہر خریداری سماجی خیر سگالی میں حصہ ڈالے گی، جو کمیونٹی کی جانب سے ضرورت مندوں تک پہنچائی جائے گی ۔گولڈ باکس کے نمائندے حسنین خان نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ “عید صرف جشن منانے کا وقت نہیں ہے بلکہ بانٹنے اور دینے کا بھی وقت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس اقدام کے ذریعے ہر لین دین میں گرمجوشی پیدا ہو جائے گی۔”لکی ڈرا اور ڈونیشن پروگرام کے علاوہ، یہ پلیٹ فارم 18 سے 20 مارچ 2026ء تک لگاتار تین دنوں کے لیے رمضان خصوصی اسرار باکسز کا آغاز کرے گا، جو مقدس مہینے کے لیے ایک منفرد اور دلچسپ خریداری کا تجربہ فراہم کرے گا۔ دریں اثنا، گولڈ باکس صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے رمضان کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ گولڈ باکس کے آفیشل اکاؤنٹس پر عمل کرکے اور شیئرنگ مہم میں شامل ہونے سے، شرکاء کو تہوار کے تحائف جیتنے کا موقع ملے گا۔ پلیٹ فارم کا مقصد صارفین کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنا اور پوری کمیونٹی میں تہوار کی گرمجوشی پھیلانا ہے۔پاکستان میں گہری جڑیں رکھنے والے پلیٹ فارم کے طور پر، گولڈ باکس صارفین کے ساتھ جذباتی بندھنوں کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی مارکیٹ میں موجودگی اور خدمات کو بہتر بنا رہا ہے۔ یہ عید مہم وفادار صارفین کے لیے اظہار تشکر اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ایک اور قدم کے طور پر کام کرتی ہے۔لکی ڈراز اور چیریٹی عطیات سے لے کر اسرار خانوں اور سماجی مصروفیات تک، گولڈ باکس ایک مکمل تہوار کا ماحولیاتی نظام بنانے کی کوشش کرتا ہے جو خریداری کی ترغیبات کو جذباتی گونج کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ہر کلک اور لین دین ایک فنکشنل ایکشن سے بڑھ کر ہو جاتا ہے.یہ عید کے یادگار تجربے کا حصہ بن جاتا ہے۔ مہم اب لائیو ہے۔ صارفین مکمل تفصیلات جاننے کے لیے گوگل پلے اور ایپ اسٹور کے ذریعے گولڈ باکس ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور رجسٹر کر سکتے ہیں۔

  • اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتے شدید مندی کی لپیٹ میں رہی

    اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتے شدید مندی کی لپیٹ میں رہی

    مجموعی اشاریے نمایاں دباؤ کاشکار ، 757 ارب نقصان سے سرمایہ کاربے چین مجموعی 6ہزار 439پوائنٹس کمی، انڈیکس کی3.6فیصد تنزلی، سرمایہ کاری کا انخلا

    کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شدید مندی رہی جسکے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور مارکیٹ کے مجموعی اشاریے نمایاں دباؤ کا شکار رہے، ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 6 ہزار 439 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی، 19 فروری کو مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی یومیہ مندی ریکارڈ کی گئی، جب انڈیکس ایک ہی دن 6 ہزار 683 پوائنٹس تک گر گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں شدید بے چینی دیکھی گئی۔ ہفتہ وار بنیاد پر انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 696 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 592 پوائنٹس رہی۔ ماہرین کے مطابق حالیہ مندی کی لہر کے پیچھے معاشی و مالیاتی غیر یقینی صورتحال، منافع خوری کا رجحان اور بعض بڑے شیئرز میں فروخت کا دباؤ شامل ہوسکتا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ہے، ہفتے بھر مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کا انخلا دیکھا گیا اور اسکی بنیادی وجوہات امریکا ایران کشیدگی، بلو چپ کمپنیوں کے مایوس کن نتائج، تجارتی خسارے کا دباؤ، امن کی خراب صورتحال اور بھاری لیورج ادائیگیاں ہیں، ہفتے بھر بینکنگ ، آئل اینڈ گیس ، فارما ، کیمیکل ، انشورنس کمپنیوں کے شیئرز کی مسلسل آف لوڈنگ رہی۔

  • شدید فوجی دباؤ کے باوجود ایران امریکا کے سامنے نہ جھکا، ٹرمپ کی مایوسی بڑھ گئی

    شدید فوجی دباؤ کے باوجود ایران امریکا کے سامنے نہ جھکا، ٹرمپ کی مایوسی بڑھ گئی

    واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اور بحری طاقت بڑھانے کے باوجود ایران کی جانب سے ہتھیار نہ ڈالنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مایوس دکھائی دیتے ہیں۔امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ان سے سوال کیا کہ اتنے دباؤ اور خطے میں بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بھی پوچھا کہ ایران یہ کیوں نہیں کہتا کہ اسے ہتھیار نہیں چاہئیں، جبکہ امریکا خطے میں اپنی عسکری موجودگی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں، تاہم اب تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی طاقت مزید بڑھا رہا ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بھی خطے کی طرف بڑھ رہا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سفارتی راستہ اب بھی مکمل طور پر بند نہیں ہوا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان برقرار ہے۔

  • اسلام آباد میں سکیورٹی سخت چیکنگ بہتر کرنیکی ہدایت

    اسلام آباد میں سکیورٹی سخت چیکنگ بہتر کرنیکی ہدایت

    اسلام آباد : ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضاکی زیر صدارت جر ائم کے انسداد اور رمضان المبا رک کی۔ سکیورٹی کے حوالے سے سواں زون اور رورل زون کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ وہ سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی کڑی نگرانی کریں، پٹرولنگ کو بامقصد اور موثر بنائیں۔ راہزنی، چوری اور مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار یوں اور برآمد گیوں کو یقینی بنائیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    کولمبو:ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔سری لنکا کے شہر کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں ٹاس کے بعد مسلسل ہونے والی بارش کے باعث میچ شروع نہ ہو سکا، اِس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔بارش کے بعد میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔یاد رہے پاکستانی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔