دوحہ: پاکستان نے قطر میں کھیلی گئی انڈر 21 ایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔پاکستان کے کیوئسٹ احسن رمضان نے انڈر 21 ایشین سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستانی کیوئسٹ نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو مات دی۔احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ کو ایک کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دی۔
Category: اہم خبریں
-

آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں اثرات، بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے
کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں ثمرات آنے شروع ہو گئے، علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔بلوچستان میں قیامِ امن کےلیے سکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کوششیں کامیاب ہونے لگیں، بلوچستان میں دہشت گردی، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گروہ نے ریاستِ پاکستان کےسامنے سرنڈرکردیا۔میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرنڈر کرکے ہتھیار ڈال دیئے۔سرنڈرکرنےوالا گروہ ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث رہا، سرنڈر کرنے والے عناصر نےبھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی جمع کرایا جبکہ میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا بھی اعلان کردیا۔آپریشن ردّالفتنہ کی بہترین حکمت عملی سے بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاست کے سامنے سرنگوں ہوں گے۔
-

لاہور میں بسنت: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3 روز کیلئے نوٹم جاری کردیا
لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز نے لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔لاہور میں 6 فروری سے 8 فروری تک بسنت فیسٹیول منایا جائے گا، نوٹم بسنت کے دوران لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے جاری کیا گیا ۔نوٹم کے مطابق پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پائلٹس کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں اضافی چوکس اور محتاط رہیں۔نوٹم کے مطابق پائلٹس لینڈنگ کےوقت بھی پتنگ بازی کے ضمن میں انتہائی احتیاط کریں، ملکی و غیر ملکی ایئرلائز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
-

بلوچستان: ’’رد الفتنہ ون‘‘ کامیابی سے مکمل، 216 دہشت گرد جہنم واصل
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف رد الفتنہ ون آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا، بھارتی حمایت یافتہ 216 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں عورتوں بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری کو پنجگور اور ہرنائی کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز فوری حرکت میں آئیں، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کارروائیاں کیں جس سے بھارت کے ساتھ روابط میں موجود 41 دہشت گرد مارے گئے۔بعد ازاں بہادر سکیورٹی فورسز کی جارحانہ اور ثابت قدم کارروائیوں نے فتنہ الہندستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی مایوس کن کوششوں کو مؤثر طور پر ناکام بنا دیا، اس کے بعد متعدد علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر وسیع پیمانے پر کارروائیاں شروع کی گئیں، جن میں مسلسل سرچ اور کلیئرنس آپریشنز شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق محتاط منصوبہ بندی، قابلِ عمل انٹیلی جنس اور مربوط مشترکہ کارروائی کے ذریعے پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معاونت سے آپریشن ردالفتنہ-1 کے تحت نہایت درستی اور عزم کے ساتھ کارروائی کی، ان مربوط جھڑپوں اور بعد ازاں کلیئرنس آپریشنز کے نتیجے میں 216 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جس سے دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے اور عملی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
-

ٹرمپ اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مستقبل کے مذاکرات پر تبادلہ خیال
بیجنگ: چینی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ نے4فروری کو ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور مستقبل کے مذاکرات پر بات کی۔چینی نشریاتی ادارے اور دیگر سرکاری ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس کال میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام، عالمی مسائل اور مستقبل میں تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔چینی سرکاری میڈیا نے گفتگو کے عین مواد یا دورانیے کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی، اور نہ ہی وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس بارے میں تبصرہ کیا، یہ کال صدر ٹرمپ کے ممکنہ اپریل 2026 میں چین کے دورے سے قبل ہوئی، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور تجارتی و سفارتی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
یہ ٹیلیفونک رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات چیت کی، جس کے بعد شی جن پنگ نے ٹرمپ سے فون پر گفتگو کی۔چینی میڈیا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام لانا اہم ہے، خاص طور پر تجارتی کشیدگی اور عالمی سلامتی کے معاملات کے پس منظر میں۔ -

سندھ ہائیکورٹ نے 20 ججز کی تقرریاں و تبادلے کر دیئے
کراچی: سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے 20 ججز کی تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر جوڈیشل افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ڈاکٹر وسیم اقبال کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور سے ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منو مل کھگیا کا تبادلہ خیرپور کر دیا گیا، حلیم احمد کو ہائی کورٹ انسپکشن ٹیم سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی تعینات کر دیا گیا۔بدین کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عنایت اللہ بھٹو کا تبادلہ عمرکوٹ، عمرکوٹ کے جج عبد القدوس میمن کو بدین تعینات کر دیا گیا۔انتظارِ پوسٹنگ پر موجود اعجاز علی کھسکھیلی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ مقرر کر دیا گیا جبکہ سانگھڑ کے جج اختر انور کھوکھر کو ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔سکھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر امیر پٹھان کو ہائی کورٹ طلب کر لیا گیا جبکہ کراچی ویسٹ اور میرپور خاص کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے درمیان تبادلہ کر دیا گیا۔سانگھڑ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام قادر کا تبادلہ گھوٹکی کر دیا گیا، نوشہرو فیروز اور لاڑکانہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ساؤتھ اور شکارپور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی تعیناتیاں کی گئی، سینئر سول ججز کی بھی مختلف اضلاع میں تقرریاں اور تبادلے کئے گئے۔
-

پاکستان اور قازقستان دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم
اسلام آباد: پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو گئے، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو ایک سال میں 1 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان اور قازقستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف اور صدر قازقستان تقریب میں موجود تھے، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔پاکستان اور قازقستان کے درمیان کان کنی اور پٹرولیم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔پاکستان اور قازقستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان کسٹم کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا، ریلوے کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔پاکستان اور قازقستان کے درمیان پلانٹ پروٹیکشن اور ویٹرنری کے شعبوں میں تعاون اور صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔اس کے علاوہ اے پی پی اور قازقستان کے سرکاری ٹی وی کے درمیان تعاون کا بھی معاہدہ کیا گیا، موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کا بھی معاہدہ ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔مالیاتی نظم ونسق و بینکنگ کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت کے سبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا، لاجسٹک کے شعبے میں بھی تعاون کے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان ورچوئل اثاثوں کے شعبے اور بندرگاہوں کے شعبے میں تعاون کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔
-

محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، بانی کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا
اسلام آباد: قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا گیا۔خط میں محمود خان اچکزئی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کیا گیا ہے۔قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں کے نام بھی تجویز کر دیئے۔تجویز کردہ ناموں میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل ہیں۔
-

سینیٹ: بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے سے مذمتی قرار داد منظور
اسلام آباد: سینیٹ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے سے مذمتی قرار داد منظور کر لی۔مذمتی قرار داد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، قرارداد میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا جب کہ زخمیوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔متن میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرأت، قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ہمارے جوان شہریوں کے تحفظ اور مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے ہیں، یہ ایوان بلوچستان میں امن، ترقی اور سیاسی شمولیت کے لیے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔قرار داد میں لکھا گیا کہ پائیدار امن کا قیام سماجی و معاشی ترقی، بہتر طرز حکمرانی اور آئینی حقوق کے احترام کے بغیر ممکن نہیں، ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ دہشت گردی کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، ریاست کی وحدت اور عوام کی اجتماعی قوت تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کی تمام قوتوں پر غالب آئے گی۔متن میں مزید یہ بھی کہا گیا ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان واقعات کی شفاف، فوری اور نتیجہ خیز تحقیقات کو یقینی بنایا جائے،دہشت گردی میں ملوث مجرموں، سہولت کاروں اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔دوسری جانب بلوچستان میں انٹیلی جنس کے باہمی تعاون، سرحدی سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
-

بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہے :سلمان آغا
ہم ورلڈکپ کیلئے جا رہے ہیں، جو بورڈکہے گا ہمیں وہی کرنا ہے ،قومی کپتان پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا،بیٹھ کر سوچیں گے کیا غلطیاں ہوئیں،مارش
لاہور:پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈکپ کیلئے جا رہے ہیں، جو بورڈکہے گا ہمیں وہی کرنا ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہے ۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ بابر اعظم پر سوشل میڈیا پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے تاکہ وہ اسی طرح رنزکرتے رہیں ۔ آسٹریلوی قائد مچل مارش نے کہا کہ ہم سیریز جیتنے کے مقصد سے آئے تھے ، تاہم شکست کے بعد کافی مایوسی ہوئی،بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔ بیٹھ کر سوچیں گے کہ ہم سے کہاں پر کیا غلطیاں ہوئیں۔
