Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 106 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف

    مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے۔لیگی صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی کام اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غورکیا گیا۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے،اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ان کا کہنا تھا کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے، نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، جبکہ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں، اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی نے ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میاں صاحب آپ مریم نواز جیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخرکریں کم ہے۔اراکین اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پروگرام لائی ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے ماضی کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

  • ہم انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں:عطا اللہ تارڑ

    ہم انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں:عطا اللہ تارڑ

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم کہتے تھے یہ کرپشن زدہ ہیں اور ہماری بات درست ثابت ہوئی۔ آج یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزا بھگت رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ اور اب ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اور یہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کیس میں یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اور معیشت کی بہتری پر تمام ممالک پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک وزیر اعظم تھا جو توشہ خانہ کی چیزیں بیچتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے دور میں صرف پیسے بنانے میں لگے رہے۔ اور ہم کہتے تھے یہ کرپشن زدہ ہیں، ہماری بات درست ثابت ہوئی۔ آج یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزائیں بھگت رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2025 ملکی ترقی کا سال ہو گا اور مہنگائی مزید کم ہو گی۔ انہوں نے عوامی پیسے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

  • اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف

    اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا۔کرم میں جرگے سے خطاب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو کچھ یہاں ہوا کسی اور نے نہیں ہم نے خود کیا، بعض شرپسند نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو۔انہوں نے کہا کہ 5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، نفرتوں کو ایک طرف کریں اور محبت کو آگے بڑھائیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ حکومت امن کےلیے ہر قسم کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔

  • کرم ، قبائل میں جنگ بندی کیلئے آنیوالے سرکاری قافلے پر فائرنگ ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی

    کرم ، قبائل میں جنگ بندی کیلئے آنیوالے سرکاری قافلے پر فائرنگ ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی

    پشاور: ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے ،انہیں فوری طور پر بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولی کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کوہاٹ میں کمشنر آفس میں جرگہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ،3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ،3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔حادثے کی وجہ سے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو نے سے لاہور سے فیصل آباد جانے والی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شالیمار ایکسپریس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئیں۔شالیمار ایکسپریس کوشاہدرہ کے قریب حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے کہا کہ شالیمارایکسپریس کوحادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ہوا۔ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ ڈرائیور نے ٹرین کی رفتار تیز رکھی تھی،ایس او پیز کے مطابق ٹرین کی اسپیڈ 15 کلومیٹر ہونا تھی، تیز رفتاری کی وجہ سے شالیمارایکسپریس کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈرائیور بروقت بریک لگاتا تو نقصان کم ہوتا،بوگیاں اترنے کی وجہ سے ٹریک کے سلیپرز کونقصان ہوا،انہوں نے کہا کہ ٹرین ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں امن مشقیں 7سے11 فروری تک ہوں گی‘56ممالک کی شرکت متوقع

    کراچی میں امن مشقیں 7سے11 فروری تک ہوں گی‘56ممالک کی شرکت متوقع

    کراچی: امن مشقیں سات سے گیارہ فروری تک منعقدہ ہوگی، ایونٹ میں 56 ممالک شرکت کریں گے۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔ جس میں امن مشق اور مکالمے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کمانڈر کراچی کومکار وائس ایڈمرل محمد فیصل نے بریفنگ میں بتایا کہ 7سے 11 فروری تک ہونے والے ایونٹ میں چھپن ممالک اور نیول چیفس شرکت کریں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایونٹ سے متعلق تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایونٹ بہت اہم ہے‘‘صوبائی حکومت تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرے گی، آئی جی سندھ پاک بحریہ سے مشاورت کرکے سیکیورٹی انتظامات مکمل کریں ۔ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ ایونٹ سے قبل تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے خاص طور پر اسٹریٹ لائٹس، سیوریج نظام، سڑکوں کی مرمت اور صفائی کی صورتحال بہتری بنائی جائے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، کمشنرکراچی، صوبائی سیکریٹریز ، پاکستان نیوی اور رینجرز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

  • پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا‘شب برآت 13فروری کو ہوگی

    پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا‘شب برآت 13فروری کو ہوگی

    اسلام آباد: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور 31 جنوری بروز جمعہ ( کل ) کو یکم تاریخ ہوگی۔انہوں نے اعلان کیا کہ 13 فروری کو شب برآت ہوگی۔

  • پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء نافذ ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

    پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء نافذ ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا ، اس کے علاوہ ڈیجیٹل نیشن بل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیئے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے تھے۔ ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی اور اس کے بعد سینٹ سے منظور کیا گیا تھا جس کے بعد بل صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔

  • یو ایس ایڈ نے پاکستان میں پروگراموں کیلئے فنڈنگ روک دی

    یو ایس ایڈ نے پاکستان میں پروگراموں کیلئے فنڈنگ روک دی

    اسلام آباد: امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 20 جنوری کو مصر اور اسرائیل کو چھوڑ کر تمام غیر ملکی امداد روکنے کے فیصلے کے بعد پاکستان میں پروگراموں کے لیے تمام فنڈز روک دیئے ہیں۔امریکی غیر ملکی امداد کا از سر نو جائزہ لینے اور اسے از سر نو ترتیب دینے سے متعلق صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بارے میں آپ کے پیغام کے لیے آپ کا شکریہ۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے موصول ہونے والی ایک ای میل میں کہا گیا ہے کہ ہمیں صدر کے ایگزیکٹو آرڈرز سے متعلق میڈیا کے تمام سوالات وائٹ ہاؤس کو بھیجنے کے لیے کہا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 20 جنوری کو ’امریکی غیر ملکی امداد کا از سر نو جائزہ لینے اور اسے دوبارہ ترتیب دینے‘ سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کیے جانے کے بعد وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل اور مصر کو چھوڑ کر 90 دن کی دوبارہ تشخیص کی مدت کے دوران تمام غیر ملکی امداد روکنے کا میمو بھیجا تھا۔امریکی حکومت کی فارن اسسٹنس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے لیے امداد 2023 میں 169.8 ملین ڈالر سے کم ہو کر 2024 میں 116.5 ملین ڈالر رہ گئی۔پورٹل کے مطابق 2024 میں امداد کے اہم شعبوں میں بنیادی صحت (21.53 ملین ڈالر)، آفات کی روک تھام اور تیاری (14.01 ملین ڈالر)، کاروبار اور دیگر خدمات (13.34 ملین ڈالر)، توانائی (12.04 ملین ڈالر)، تنازعات، امن و سلامتی (11.7 ملین ڈالر)، حکومت اور سول سوسائٹی (6.608 ملین ڈالر)، زراعت (4.823 ملین ڈالر)، ہنگامی رسپانس (3.3 ملین ڈالر)، دیگر ملٹی سیکٹر (3.3 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

  • یو ایس پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتاہے، جینٹری بیچ

    یو ایس پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتاہے، جینٹری بیچ

    اسلام آباد: امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں ،پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں ،امریکی سرمایہ کار اے آئی، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے،امریکا میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ماضی میں امریکی عوام کوپاکستان کی حقیقی تصویرنہیں دکھائی گئی ،امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کی قربانی دی ،دونوں ملکوں کے درمیان سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ہنر مند افرادی قوت ترجیح ہے ،پاکستانی قیادت کے ساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں،رچرڈ گرینیل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔