Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 105 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کی مقررہ وقت میں نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی مقررہ وقت میں نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نجی کاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس کی تکمیل کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات جمعرات کو اسلام آباد میں “ٹاسک مینجمنٹ سسٹم” کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جو حکومت کے محکموں کی نجی کاری کے عمل کی نگرانی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ جن محکموں کی نجی کاری کی جارہی ہے، ان کے عمل کو بغیر کسی شفافیت پر سمجھوتہ کیے تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی کاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے قابلِ اعتماد وکلاء کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ محکموں کی نجی کاری حکومت کے “اڑان پاکستان” اقدام کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، بلکہ پالیسی کے اقدامات کرنا اور کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم بروقت اور ضروری اصلاحات کی بدولت تیزی سے معیشت کی بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو نجی کاری کے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو محکموں کی نجی کاری کے وقت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے محکموں کی نجی کاری کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں دس محکموں کی نجی کاری، دوسرے مرحلے میں تیرہ محکموں کی نجی کاری، اور تیسرے مرحلے میں باقی محکموں کی نجی کاری کی جائے گی۔

  • خلائی تحقیق میں نیا سنگ میل‘سپارکو کا قمری روور چاند پر اترنے کو تیار

    خلائی تحقیق میں نیا سنگ میل‘سپارکو کا قمری روور چاند پر اترنے کو تیار

    اسلام آباد:پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا قمری روور چاند پر اترنے کو تیار ہے۔ سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر تحقیق کرے گا، پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور خلائی تحقیق میں نیا سنگ میل ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چاند کی سطح کی جانچ اور وسائل کی تلاش کیلئے روور جدیدآلات سے لیس ہوگا، پاکستانی سائنسدان سپارکو کے قمری روور کوکنٹرول کریں گے۔ سپارکو کے مطابق قمری روور چاند کی سطح پر جدید نقشہ سازی اور تحقیق کرے گا، قمری روور چین کے خلائی مشن میں شمولیت کے بعد عالمی خلائی تحقیق کا حصہ بنے گا۔

  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

    مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

    راولپنڈی: مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی، جو اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیشنل انٹیگریٹڈ (ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں اطراف نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور دونوں نے موجودہ تعاون کو بڑھانے اور وسیع تر فوجی روابط اور مشترکہ اقدامات کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، ان کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کی تعریف کی۔ملاقات سے قبل، جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر مہمان کو پاکستان کی فوج کی تینوں افواج کے ایک چاک و چوبند دستے نے ‘گارڈ آف آنر’ پیش کیا۔

  • پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    بیجنگ: پاکستان اور چین نے قابل تجدید توانائی، کھاد اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے ہیں۔پاکستان کی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے کنگ گونگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی یومیہ پیداوار میں 5 ہزار ٹن اضافے کے لیے پروڈکشن لائن قائم کی جائے گی۔سندھ کے محکمہ توانائی اور چین کی منگ یانگ رینیوایبل انرجی کمپنی کے درمیان ایک اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون بڑھایا جائے گا۔ مزید برآں، حکومت سندھ اور ایک چینی کمپنی نے کوئلے کی گیسفیکیشن اور یوریا پیدا کرنے کے پلانٹ کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شرکت کی۔یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دیگر سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ منگل کو پانچ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے تھے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

  • پاکستان کا چین کے ساتھ آزمودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

    پاکستان کا چین کے ساتھ آزمودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

    بیجنگ: پاکستان نے چین کے ساتھ آزمودہ، گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے یہ بات بیجنگ میں چین کے وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کے دوران کہی۔صدر آصف علی زرداری نے چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی پائیدار اور گہری شراکت داری پر روشنی ڈالی جسے دونوں ممالک کے رہنماؤں نے پروان چڑھایا ہے۔ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے علاقائی رابطوں اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔فریقین نے سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ مشترکہ ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔صدر مملکت ہمسایہ ملک کے پانچ روزہ دورے پر ہیں اور ان کے ہمراہ سینئر وزراء پر مشتمل ایک وفد بھی ہے۔دریں اثنا پاکستان اور چین نے قابل تجدید توانائی، کھاد اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے۔پاکستان کی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے کنگ گونگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی یومیہ پیداوار میں 5 ہزار ٹن اضافے کے لیے پروڈکشن لائن قائم کی جائے گی۔سندھ کے محکمہ توانائی اور چین کی منگ یانگ رینیوایبل انرجی کمپنی کے درمیان ایک اور مفاہمت ی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون بڑھایا جائے گا۔ایک روز قبل صدر زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی جہاں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت اور عوامی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا تھا۔دونوں ہم منصبوں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے بنیادی مفادات کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

  • غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کا امریکی صدر کا بیان غیر منصفانہ اور تشویشناک ہے : پاکستان

    غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کا امریکی صدر کا بیان غیر منصفانہ اور تشویشناک ہے : پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے غزہ کے عوام کی منتقلی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو غیر منصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق دو ریاستی حل کے حامی ہیں جو فلسطینی چاہتے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ہماری پوزیشن بڑی واضح ہے ، پاکستان فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا ،عالمی برادری غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری کی بیجنگ میں چینی صدر شی جی پنگ اور چینی وزیراعظم لی جیانگ سے ملاقات ہوئی، پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے۔

  • فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے، مولانا فضل الرحمٰن

    فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے، مولانا فضل الرحمٰن

    پشاور: جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ملاقات اور ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو آج تک فلسطینیوں نے تسلیم نہیں کیا اور پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے افغانستان پر قبضے کی کوشش میں بھی 20 سال وہاں خون بہایا۔

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    بیجنگ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے وزیر داخلہ چی یانجن سے ملاقات کی۔ دونوں طرف نے انٹیلی جنس شیئرنگ میں مزید بہتری لانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے کے حوالے سے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سامان خریدے گا۔ملاقات کے دوران نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات ہوئی۔ اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں طرف نے جنوری میں ہونے والی مشترکہ ورکنگ گروپ کی ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔

  • پاک چین دوستی دونوں ممالک اور ان کے عوام کا قیمتی اثاثہ ہے، صدرآصف علی زرداری

    پاک چین دوستی دونوں ممالک اور ان کے عوام کا قیمتی اثاثہ ہے، صدرآصف علی زرداری

    بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں، پھر کسی اور کے اتحادی ہیں۔آصف زرداری نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی، بیجنگ کے گریٹ ہال آف چائنہ پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر دیا گیا، اس ملاقات میں چینیوں کی پاکستان میں سیکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر مملکت نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے وژن اور عوام کی فعالیت کا مظہر ہے۔آصف زرداری نے عالمی ترقی میں چین کے تعاون پر چینی صدر کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار روایتی دوستی تاریخی ہے، پاک چین دوستی دونوں ممالک اور ان کے عوام کا قیمتی اثاثہ ہے۔چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوطی سے آگے بڑھایا، پاکستان تعاون دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک مثال ہے۔ملاقات کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔صدر زرداری نے بیجنگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤلے چی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک چین اقتصادی راہ داری کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سائنس اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔صدر مملکت نے بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا بھی دورہ کیا، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول رکھے۔

  • 70 سال سے بھارتی افواج نے کشمیری بھائیوں پر مظالم ڈھائے ہوئے ہے: بلاول بھٹو

    70 سال سے بھارتی افواج نے کشمیری بھائیوں پر مظالم ڈھائے ہوئے ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، بھارت کی جانب سے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہیں یہ کشمیری عوام کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے عہد کیا کہ پیپلزپارٹی کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک وہ ان کا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔چیئرمین پی پی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہ 70 سال سے زائد عرصے سے بھارتی افواج نے کشمیری بھائیوں پر مظالم ڈھائے ہوئے ہے، عالمی برادری بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اوربھارت کو کشمیری عوام پر ظلم سے روکے۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پشتیبان ہے،تحریک جدوجہد آزادی کشمیر میں پیپلز پارٹی نے کشمیریوں کا سیاسی سفارتی محاز پر ساتھ دیا اور دیتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر تک پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پشت پر ہے، مسئلہ کشمیر پر قوم متحد ہے۔