اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔دائر خواست میں موقف اپنایا گیا کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیئے جائیں اور ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکا جائے۔
Category: اہم خبریں
-

اقلیتی کارڈ کے اجرا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں: احسن اقبال
نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔اپنے آبائی حلقے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اقلیتی کارڈ کے اجرا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا، ان کی قیادت میں ملک سےلوڈشیڈنگ کےاندھیرے ختم کیے۔وفاقی وزیرکا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کا سفر روکا،عمران خان کے دورحکومت میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،انہوں نے ریکارڈ قرضے لیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، آج پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، دوست ملکوں سے تعلقات بحال ہوئے ہیں، نارروال کو ترقی کے راستے پر گامزن کردیا ہے، نارروال میں بہترین جامعات کا جال بچھایا ہے۔
-

پیکا ایکٹ سے ڈیجیٹل آزادی پر قدغنوں کا خدشہ ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام آباد: انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیکا ایکٹ 2025 میں مجوزہ ترامیم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں کے قانون بننے کی صورت میں پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے پر حکومتی گرفت مزید مضبوط ہوسکتی ہے۔ یہ بیان حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے متنازعہ ترمیمی بل کی پیشی کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر اپوزیشن اور صحافی برادری نے شدید احتجاج کیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا، بابو رام پنٹ نے خبردار کیا کہ “پیکا ایکٹ کی نئی ترامیم حکومت کو ڈیجیٹل مواد پر اضافی کنٹرول فراہم کریں گی، جس سے آزادیِ اظہار مزید محدود ہوسکتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ ترمیم میں جھوٹی خبروں اور غلط معلومات دینے کو جرم قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت زیادہ سے زیادہ 3 سال قید اور جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔صحافیوں نے اس قانون کو آزادیِ صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کی گیلری سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا، جبکہ پی ٹی آئی نے اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی پر اس بل کی حمایت پر سخت تنقید کی۔ ایمنسٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بل کو فوری طور پر واپس لے اور سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت کے ذریعے اسے انسانی حقوق کے عالمی معیارات کے مطابق بنائے۔
-

جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے نئے صدر مقررکردیئے گئے
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو صوبائی صدر منتخب کردیا۔تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں اور ان پر بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی خواہش پر ہی ان سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لی اور انہیں صوبے میں امن و امان اور گورننس کے معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختوانخوا کا نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں جنید اکبر بھی شامل تھے۔دوسری جانب، عمران خان نے سلمان اکرم راجا کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی، اس کے علاوہ پنجاب میں عالیہ حمزہ کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
-

صدر نے حاجیوں کی جانیں بچانے پر آصف بشیر کو ستارہ امتیازسے نواز دیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال کے حج کے دوران حاجیوں کی جانیں بچانے کی خدمات کے اعتراف میں آصف بشیر کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔صدر نے یہ اعزاز آج اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کیا۔آصف بشیر، جو اس وقت ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، گزشتہ سال سعودی عرب میں حج کے دوران حج معاون کے طور پر تعینات تھے۔انہوں نے شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہونے والے 26 حاجیوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچایا، جن میں سے 17 حاجیوں کی جانیں بچ گئیں، جو بھارت سے تعلق رکھتے تھے۔
-

کوئی ادارہ آئین کو رول بیک نہیں کرسکتا‘ یہ اختیار پارلیمان کو ہے: بلاول بھٹو
اسلام آباد: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے، کوئی اور ادارہ ترمیم کو ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پانچ سال وزیر اعظم رہ پائیں گے؟ جس پر بلاول بھٹو زرداری انشا اللہ کہہ کر اگلے سوال پر چلے گئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہوتی ہے، جیو پولیٹکس کے لحاظ سے امریکا اور چین کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے، پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے اور میزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور بے نظیر بھٹو کی امانت ہے، پیپلز پارٹی کبھی بھی ان اثاثوں اور نیو کلیئر پروگرام پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کوئی جج عہدے پر آتا ہے، تو دوسرے ججز کو آسانیاں پیدا کرنا چاہئیں، مشکلات نہیں۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ نہیں، اب یہ روایت بن چکی ہے، 26ویں ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے، کوئی اور ادارہ آئین کو رول بیک کرے نہ ہم مانیں گے نہ کوئی اور۔واضح رہے کہ 20 جنوری کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں تھیں، جس کی سماعت 8 رکنی آئینی بینچ 27 جنوری بروز پیر کو کرے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی زیر صدار 8 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس جمال خان مندو خیل ،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹسں مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ 16 جنوری کو سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا۔
-

پیکا ایکٹ سینیٹ میں پیش،صحافیوں کاپریس گیلری سے واک آؤٹ
اسلام آ باد: پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کردیا گیا جس پر پی ٹی آئی نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آؤٹ کر دیا۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں شروع ہوا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرانے کے لیے وقفہ سوالات کی کارروائی آج کے لیے معطل کردی گئی، وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک سینیٹر شیری رحمٰن نے پیش کی۔بعدازاں پیکا ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، بل پیش ہوتے ہی صحافیوں نے احتجاجاً سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے شورشرابہ شروع کردیا اور ایوان میں نعرے بازی کی، پی ٹی آئی ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج کرتے ہوئے ڈیسک بجائے اور ساتھ ہی نعرے لگائے کہ “لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی”۔بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے واک آؤٹ اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر پیکا ایکٹ ترمیمی بل متعلقہ سینیٹ کمیٹی کے سپرد کردیا اور اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔
-

حکومت پنجاب کا لاکھوں غریب خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ
لاہور: حکومت پنجاب نے لاکھوں غریب خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں رمضان پیکج سے متعلق مختلف تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا، شہریوں کو رمضان پیکج کے لیے 15فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔مریم نواز ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے عوام کی خدمت کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ حکام عبادت سمجھ کر اپنی خدمات کو سرانجام دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے،یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے،بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔
-

ملک ریاض کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے:وزیردفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قائم بحریہ ٹاؤنز اور ملک ریاض کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے، ریاست نے 25 سال بعد ملک ریاض پر ہاتھ ڈال دیا ہے، اب ان کا بچنا مشکل ہے، کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ حالات بدلنے پر ریلیف ملے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ غیب کا علم اللہ کے پاس ہے، لیکن ملک ریاض کو اب کسی فورم سے کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا، ان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان کی حوالگی کا عمل مکمل کرکے یہاں مقدمات چلائے جائیں گے، یو اے ای کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب ملک ریاض پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا تھا، کوئی بھی پاکستانی ملک سے باہر بحریہ ٹاؤن کے منصوبے میں پیسہ لگاتا ہے تو اسے بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس کا پیسہ ڈوب جائے گا۔انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ اب جو بھی غیر قانونی کام کرے گا اس کا تعاقب کیا جائے گا، ملک ریاض کو عدالتوں سے ریلیف ملے گا نہ سیاسی دباؤ ڈال کر کچھ حاصل ہوگا، میڈیا جس شخص کا نام لینے کی جرات نہیں کر سکتا تھا، اب احتساب کا سلسلہ وہاں تک بھی پہنچ گیا، عوامی مسائل پر فوکس کے لیے میڈیا 10 سیکنڈ کا پیغام نہیں چلاسکتا، لیکن دوسروں پر کیچڑ اچھالتا رہتا ہے، خود بہت سے میڈیا مالکان کا دامن صاف نہیں۔
-

صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، فیصل کریم کنڈی
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں۔۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔وفاق پر چڑھائی کو حق سمجھنے والے اساتذہ اور بلدیاتی نمائندوں کو حقوق دینے سے انکاری ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وفاق سے این ایف سی کی مد میں تیرہ سال میں ملنے والے اربوں روپے کا حساب دیں۔
