Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 13 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • کمرشل ٹائم، اربوں کی سرمایہ کاری:بائیکاٹ کے اثر ات کیاہونگے ؟

    کمرشل ٹائم، اربوں کی سرمایہ کاری:بائیکاٹ کے اثر ات کیاہونگے ؟

    پاک انڈیا میچز سب سے زیادہ دیکھے جاتے ، اس کا کمرشل ایئرٹائم انتہائی قیمتی میچ کے ایک منٹ کا کمرشل ایئرٹائم لگ بھگ تین کروڑ 60 لاکھ کے قریب ہوتا ہے براڈکاسٹرز کیلئے منافع بخش بنانے کیلئے آئی سی سی کو پاک بھارت میچ یقینی بنانا ہوتا پاکستان کے 60میچوں کی نو ملین ڈالر لاگت جبکہ انڈیا کا ایک میچ 8اعشاریہ 1 ملین ڈالر کا

    لاہور:پاکستانی حکومت نے کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجارت تو دے دی ہے لیکن ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ 15 فروری کو انڈیا کے خلاف اپنا میچ نہیں کھیلے گی۔ آئی سی سی کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے متعدد میچز تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے میچوں میں سے ایک رہے ہیں اس کا کمرشل ایئرٹائم ایڈورٹائزنگ کی دنیا میں انتہائی قیمتی سمجھا جاتا ہے ۔ کسی بھی ون ڈے میچ میں کمرشل ایئر ٹائم 100 منٹ کے قریب ہوتا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی میچ میں یہ دورانیہ 50 منٹ تک کا ہوتا ہے ۔انڈیا کے شہر بنگلورو کی ایک ٹرانزیکشن ایڈوائزری کمپنی ‘ڈی اینڈ پی ایڈوائزری برانڈز’ کو کمرشل ایئر ٹائم کے حوالے سے معلومات فراہم کرتی ہے ، منیجنگ ڈائریکٹر سنتوش این نے بی بی سی کو بتایا کہ انڈیا پاکستان میچ کے کمرشل ایئر ٹائم کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتاہے ۔اُن کے مطابق ‘نیویارک میں کھیلے گئے انڈیا پاکستان میچ میں 10 سیکنڈ سلاٹ کی قیمت 50 لاکھ تک چلی گئی تھی۔ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ایک 10 سیکنڈ کے سلاٹ کی قیمت 60 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔’ یعنی ایک منٹ کا کمرشل ایئرٹائم لگ بھگ تین کروڑ 60 لاکھ کے قریب۔پاکستان کی کمپنی مارشمیلو ایڈورٹائزنگ سے رابطہ کیا تو اس سے منسلک یوسف رشید نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان میں انڈیا پاکستان میچ کے لیے ایک منٹ کے سلاٹ کی قیمت حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ کے لیے 40 لاکھ تک تھی جبکہ 2019 کے ورلڈ کپ میچ میں یہ قیمت 60 لاکھ تک چلی گئی تھی ۔آئی سی سی ایک ممبرز بورڈ ہے ، آئی سی سی کی جانب سے اپنا کل ریونیو کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں شیئر کیا جاتا ہے اور اس کا تناسب پہلے سے طے ہوتا ہے ۔کرکٹ کے فنانسز پر گہری نظر رکھنے والے ‘پرافٹ’ میگزین سے منسلک صحافی عبداللہ نیازی کے مطابق ‘ 2023 میں پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے 17 ملین ڈالر کی رقم دی گئی تھی جو تقریباً ساڑھے چار ارب کے آس پاس بنتا ہے ۔ یہ رقم آئی سی سی نے براڈکاسٹنگ ڈیلز اور آئی سی سی ٹورنامنٹس سے کمائی ہوتی ہے اور اسے تمام ممالک میں ایک ماڈل کے تحت تقسیم کیا جاتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کو براڈکاسٹرز کیلئے منافع بخش بنانے کے لیے آئی سی سی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ یقینی بنانا ہوتا ہے ۔
    انڈیا آئی پی ایل کے باعث امیر ترین بورڈ ہے ۔ انڈین بورڈ کی ابھی انڈیا کے میچوں کے لیے براڈکاسٹ ڈیل 720 ملین ڈالر کی ہوئی ہے ، جس میں 88 میچ شامل ہیں یعنی ہر میچ 8اعشاریہ 1 ملین ڈالر کا ہے ۔ اس معاہدے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیریز شامل نہیں ہے ۔اس کے برعکس پاکستان کی اگلے ڈھائی سال کیلئے کی گئی اپنے 60 میچوں کی براڈکاسٹ ڈیل کی کل لاگت لگ بھگ ساڑھے چھ ملین ڈالر ہے جو انٹرنیشنل رائٹس کی رقم ملا کر نو ملین ڈالر کے قریب بنتی ہے ۔ یعنی 60 میچوں کی نو ملین ڈالر کی لاگت اور انڈیا کا ایک میچ 8 اعشاریہ 1 ملین ڈالر کا۔براڈکاسٹنگ ریو نیو کے ماہر نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘آج براڈکاسٹنگ ویلیو کے اعتبار سے آئی پی ایل کے ایک میچ کی لاگت 13اعشاریہ 1 ملین ڈالر ہے ۔ اس کے مقابلے میں پاکستان سپر لیگ اپنے پورے سیزن کے 34 میچوں سے اس سے کم کماتی ہے ۔آئی پی ایل کا مقابلہ اب این ایف ایل، این بی اے وغیرہ سے ہے ، کرکٹ میں کسی سے ہے ہی نہیں۔ اس لیے انڈیا کے لیے پاکستان انڈیا میچ کا ہونا یا نہ ہونا زیادہ معنی نہیں رکھتا ہے ۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر قازقستان کے صدر کل اسلام آباد پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر قازقستان کے صدر کل اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کل پہلے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 اور 4 فروری 2026ء کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں کابینہ کے سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔دورے کے دوران قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، ان کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی جب کہ مہمان صدر کا پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے، تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے، بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی و عوامی روابط کے شعبوں میں پیش رفت کے امکانات پر گفتگو کا موقع فراہم کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

  • دہشتگردی پر ہمارا مؤقف واضح، سب کو متحد ہونا ہوگا: رانا ثنا اللہ

    دہشتگردی پر ہمارا مؤقف واضح، سب کو متحد ہونا ہوگا: رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر ہمارا مؤقف واضح ہے، سب کو ایک ہونا ہو گا۔سینیٹ میں بلوچستان کے معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مجرمانہ کارروائیاں کوئی بھی گروہ کہیں بھی کر سکتے ہیں، محفوظ ترین علاقوں میں بھی کوئی گروہ مسلح ہو کر لوٹ مار کر سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوگ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، جو شناختی کارڈ چیک کر کے فیملی کے سامنے شہید کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس کو روک کر لوگوں کو یرغمال بناتے ہیں، یہ کس قسم کی ناراضگی ہے کہ لوگوں پر ظُلم کریں۔مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دُشمن کے آلہ کار ہیں، معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے اپنی ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کیا، یہ لوگ پاکستان دشمن ہیں، یہ لوگ دشمن کی ایما پر یہ سب کر رہے ہیں،ان لوگوں کا کیا کوئی مطالبہ ہے یا وہ اس سسٹم پر یقین بھی رکھتے ہیں ؟
    رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے واضح کیا سیاسی جماعتوں کی سیاست اپنی جگہ، پاکستان پہلے ہے، سانحہ اے پی ایس کے وقت جو پوری قوم نے ایک موقف اختیار کیا وہی کرنا پڑے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف ہمیں مؤقف بڑا واضح اور ایک رکھنا چاہیے، ایک بس میں آپ بھی بیٹھ جائیں اسی میں ہم بیٹھ جاتے ہیں، ہو سکتا ہے بس میں شناختی کارڈ دیکھ کر پہلے آپ، پھر ہمیں مارا جائے، کیوں کہ وہ دہشگرد ہیں اور دہشتگرد ہمیشہ دہشتگردی ہی کریں گے۔

  • پانی کو بطور جنگی حربہ استعمال کرنے کو مسترد کرنا ضروری ہے: صدرِ مملکت

    پانی کو بطور جنگی حربہ استعمال کرنے کو مسترد کرنا ضروری ہے: صدرِ مملکت

    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی بھی جبر کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اور پاکستان کے خلاف پانی کو بطورِ جنگی حربہ استعمال کرنے کی کوششوں کو مسترد کرنا ضروری ہے، کیونکہ دریاؤں کے بہاؤ میں تعطل لاکھوں زندگیوں، روزگار اور غذائی نظام کے لیے خطرہ ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر میں آبی ذخائر کے تحفظ اور پائیدار انتظام کے لیے ہماری وابستگی کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں، یہ دن 1971 میں آبی ذخائر کے کنونشن، جسے رامسر کنونشن بھی کہا جاتا ہے، کے نفاذ کی یاد دلاتا ہے، پاکستان اس اہم معاہدے کا رکن ہے، جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے آبی ذخائر ، ان کے وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کو فروغ دیتا ہے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے آبی ذخائر سیلاب، خشک سالی، شدید گرمی اور سمندر کی سطح میں اضافے کے خلاف دفاع کی اولین صف کا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کے متنوع آبی ذخائر، جن میں دریائی سیلابی میدان، بلند پہاڑوں پہ جھیلیں اور گلیشیئر، اندرونی آبی ذخائر اور ساحلی و مینگروو ماحولیاتی نظام شامل ہیں، یہ ذخائر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، ماحولیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی، پانی کے نظم و نسق اور آفات کے خطرات میں کمی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ملک بھر میں آبی ذخائر کو غیر متوقع مون سون، گلیشیئر کے پگھلاؤ میں تبدیلی اور تیزی، شدید گرمی (ہیٹ ویوز)، کم ہوتے سیلابی حفاظتی نظام اور بڑھتی ہوئی آلودگی جیسے دباؤ کا سامنا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سندھ میں آبی ذخائر کو خاص طور پر زیادہ مسائل درپیش ہیں، جہاں تاریخی طور پر پانی کی کمی اور سمندر کی سطح میں اضافے نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے،انڈس ڈیلٹا اور (مینگروو) تمر کے جنگلات، جو کبھی پانی کی کثرت والے علاقوں میں شمار ہوتے تھے، آج نمکین پانی کے پھیلاؤ، ساحلی کٹاؤ اور مچھلیوں کی افزائش گاہوں کے خاتمے کا سامنا کر رہے ہیں، اسی طرح کینجھر، هاليجی اور منچھر جیسے اندرونی آبی ذخائر میں تازہ پانی کی آمد میں کمی، طویل خشک سالی اور آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ماہی گیری، پینے کے پانی کی دستیابی اور ہجرت کرنے والے پرندوں کے راستے متاثر ہو رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی شہریوں کے لیے آبی ذخائر روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہیں، یہ گھریلو استعمال اور منڈیوں کے لیے مچھلی فراہم کرتے ہیں، مویشیوں کے چرنے کے لیے چراگاہیں مہیا کرتے ہیں، ایندھن اور رہائش کے لیے گھاس اور نباتات دیتے ہیں اور شدید بارش یا پانی کی کمی کے دوران دیہات کو قدرتی تحفظ فراہم کرتے ہیں، جب آبی ذخائر متاثر ہوتے ہیں تو لوگوں کو آمدنی میں کمی، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ، غیر محفوظ پانی اور سیلاب و خشک سالی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • ڈیزل 11.30 روپے لٹر مہنگا، پٹرول کے نرخ برقرار : ایل پی جی قیمت میں 6.37 روپے کا اضافہ

    ڈیزل 11.30 روپے لٹر مہنگا، پٹرول کے نرخ برقرار : ایل پی جی قیمت میں 6.37 روپے کا اضافہ

    ڈیزل کی نئی قیمت 268.38روپے لٹر ، ایل پی جی 266.5روپے کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 2667.40روپے کاہوگیا

    اسلام آباد:ڈیزل مہنگا، پٹرول کی قیمت برقرار ،ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔ ڈیزل فی لٹر 11روپے 30 پیسے مہنگا کیاگیا جبکہ پٹرول کی قیمت 253روپے 17 پیسے پر برقراررکھی گئی۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 11روپے 30پیسے اضافہ کے بعد نئی قیمت 268روپے 38پیسے فی لٹر ہوگئی۔دوسری طرف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی)مہنگی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 11اعشاریہ 8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 266 روپے 5 پیسے ہوگی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم فروری سے ہوگا۔

  • تھوڑا انتظار کرو!عمران خان کو رہا کروائیں گے : سہیل آفریدی

    تھوڑا انتظار کرو!عمران خان کو رہا کروائیں گے : سہیل آفریدی

    صوابی:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے شیوہ اڈا صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھوڑا انتظار کرو!میرے جو ہاتھ کچے دھاگے سے بندھے ہیں، انہیں توڑ کر عمران خان کو رہا کروائیں گے۔

    یہ لوگ تو عمران خان کا نام نہیں لے سکتے، یہ اس کی اس کا کہتے ہیں، یاد رکھو عوام کے جذبے اور عمران خان کے بیچ چند لمحے ہیں۔ میں اپنے بڑوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے یہ ہاتھ کچے دھاگے سے باندھے ہوئے ہیں بہت جلد کھل جائیں گے ۔انہوں نے کہا میرے لیڈر عمران خان کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ، میرے لیڈر کی بیماری کو پوری قوم سے ، فیملی سے اور ذاتی معالجین سے چھپا کر رکھا گیا، پھر جب اعتراف کیا گیا تو ہم نے فیملی اور ذاتی معالجین کی ملاقات کا مطالبہ کیا جسے پورا نہیں کیا گیا، ایک دن اور ایک رات ہم نے اڈیالہ کے باہر گزارا، دوسرا دن ہم نے سپریم کورٹ کے باہر گزارا لیکن ہمیں نہیں سنا گیا، ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستانیو عمران خان آپ کا لیڈر ہے ، آپ نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے ۔دریں اثنا صوابی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں جاری ریلی کے دوران موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے کارکن کی خیریت دریافت کرنے کے لیے سہیل آفریدی خود اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور زخمی کارکن کی صورتحال جانچنے کے بعد ریسکیو ٹیم کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی جبکہ سہیل آفریدی کے دورہ صوابی اور جلسے کے موقع پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف ضلع صوابی کے سابق جنرل سیکرٹری یوسف علی خان کو صوابی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • حکومت نے ملک مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا: سعد رفیق

    حکومت نے ملک مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا: سعد رفیق

    لاہور: رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔لاہور کے حلقے این اے 127 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے، پاکستان مشکل حالات سے گزرتے ہوئے اب آسانی کی طرف جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ خارجہ اُمور پر پاکستان نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، دشمن معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں امن خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 50کروڑ روپے حلقے کیلئے دیے ہیں، سیاسی مخالفین کے درمیان مکالمہ ہونا چاہیے، سیاسی کشمکش ختم تونہیں ہوسکتی لیکن اسے کم کرنا چاہیے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ بھارت سے جنگ جیت کر انہیں ناکوں چنے چبوائے، بلوچستان میں حملہ اسی دشمن نے کیا جو جنگ میں مار کھا چکا ہے۔

  • بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ، عورتوں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے: خواجہ آصف

    بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ، عورتوں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے: خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، یہ لوگ ہمیشہ شہری حدود کو نشانہ بناتے ہیں، غریب، مزدور اور بے روزگاروں کو نشانہ بناتے ہیں، عورتوں بچوں کو استعمال کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، پچھلے دودن میں 100سے زائد دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے، وطن عزیز ترقی کے سفر پر گامزن ہوچکا ہے، دہشتگرد ہماری سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، گرفتاردہشتگردوں کے بیانات ہندوستان کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور بی وائے سی لاپتہ افراد کا بھی بیانیہ بناتی ہے، زیادہ تر لاپتہ افراد بی ایل اے سمیت دہشتگرد تنظیموں کے ارکان ہیں، یہ ٹوٹل فراڈ ہے صرف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے، اب یہ چھوٹے بچوں اورخواتین کو بھی استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کل بلوچستان کے 12شہروں میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، ان 12دہشتگردی کے واقعات میں 2جگہ خواتین بھی ملوث پائی گئیں، کل پسنی میں بھی ایک خودکش حملہ آور نوجوان بچی پائی گئی ہے، ہوسکتا ہے مارے گئے دہشتگردوں کی تعداد مزید بڑھے، ہمارے 11جوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت اورافغانستان بی ایل اے اورٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں، ہم دہشتگردوں کے خلاف طویل جنگ لڑرہے ہیں، انشاءاللہ فتح پاکستان کی ہی ہوگی، ہم دہشتگردوں کو ضرور خاتمہ کریں گے، کوئی بھی پاکستان دشمن رعایت کی توقع نہ رکھے، دہشتگرد بلوچستان میں اپنے بے شمار ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بڑا رقبہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کو بلوچستان میں کارروائی میں آسانی ہوتی ہے، سکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن میں مصروف ہیں، ان لوگوں نے انسانی حقوق کا بھی لبادہ اوڑھا ہوا ہے، بھارتی سہولت کاروں کو بھی وہیں پہنچائیں گے جہاں دہشتگردوں کو پہنچایا۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے لوگ اپنی شخصیت کے محور سے نکل کر دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہوں، یہ نہیں کہہ سکتا کہ سیاسی عناصر دہشتگردوں کی سہولتکاری میں ملوث ہوتے ہیں، اکثر سیاسی عناصر اپنی خاموشی اورمذمت نہ کرنے کی وجہ سے سہولتکار بن جاتے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ جیسے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔

  • پاک آسٹریلیا سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

    پاک آسٹریلیا سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

    لاہور :پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کو مہمان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، ہر میچ کے بعد پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ شائقین اور میڈیا نمائندوں کو ٹیموں کے خیالات سے آگاہ کیا جا سکے۔

  • پاکستان انڈر 19 ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

    بلاوائیو: پاکستان انڈر 19 ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔پریکٹس میچ کے دوران فاسٹ بولر کی گیند ناک پر لگنے سے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شایان زخمی ہو گئے، گیند لگنے کے بعد محمد شایان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق ایکسرے رپورٹ میں ناک کی ہڈی فریکچر ہونے کی تصدیق ہوئی، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں محمد شایان کی شرکت ممکن نہیں رہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد شایان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔