تحریک انصاف کے احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف درج کرلیا گیاپی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پرقتل کے مقدمے سمیت دہشتگردی اورتعزیرات پاکستان کی 10 دفعات شامل ہیں اور مقدمہ سندھ رینجرز کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےاسلام آباد کے تھانہ رمنا میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف تہرے قتل کا مقدمہ کیا گیامقدمے میں علی امین گنڈاپور، عمرایوب، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، ذلفی بخاری، رؤف حسن، حماد اظہراوردیگرقیادت کو بھی نامزد کیا گیا ہے
Category: اہم خبریں
-

تھانہ شادمان نذر آتش کرنیکا مقدمہ، شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد
لاہور – انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں شاہ محمود اور یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کی دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف سرکاری گواہان کو طلب کرلیا
-

’سخت مؤقف والوں کو سمجھائیں گے‘، ایاز صادق اور اسد قیصر کی ملاقات کی اندرونی کہانی
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان ملاقات میں ملکی مفاد میں مل بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرنے پر بات کی گئی ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں دونوں طرف سے سخت مؤقف رکھنے والوں کو سمجھانے پر اصرار کیا گیاذرائع کے مطابق ایاز صادق نے تجویز دی کہ آپ اپنی جماعت سے سخت گیر مؤقف رکھنے والوں کو سمجھائیں، میں اپنی جماعت کے سخت گیرمؤقف رکھنے والوں کو سمجھاؤں گا، اس پر اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کریں گےدونوں رہنماؤں نے قوم کے سامنے مذاکراتی عمل کو شفاف انداز سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیاخیال رہے کہ گزشتہ روز بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے پر اتفاق ہوا تاہم بعد ازاں وزیر اطلاعات عطا تارڈ نے پی ٹی آئی سے رابطوں اور مذاکرات کی تردید کردی تھی
-

عیدوں پر سفر کی وجہ سے پولیو وائرس ایک سے دوسرے علاقوں کو منتقل ہوتا ہے- ڈاکٹر مختار برتھ
اسلام آباد- وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہےکہ عیدوں پر سفر کی وجہ سے پولیو وائرس ایک سے دوسرے علاقوں کو منتقل ہوتا ہے عامر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں قومی ادارہ صحت ری اسٹرکچرنگ ترمیمی بل 2024 پر بحث کی گئی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں سربراہ پولیو ایمرجنسی آپریشن انوار الحق نے بتایاکہ اس وقت پورے پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے، رواں سال اب تک 59 پولیو کیس پاکستان میں سامنے آئے جن میں 19 پولیوکیس ایسے تھے جو معمولی معذوری کے کیس تھے جب کہ 10 پولیوکیس بہت زیادہ معذوری کا شکار ہوئےاس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ہم 14 ماہ پولیو فری تھے لیکن عید پر سفر نے وائرس پھیلا دیا، دو عیدیں پولیو کے زیادہ پھیلنے کا سبب بنیں، عیدوں پر سفر کی وجہ سے وائرس ایک سے دوسرے علاقوں کو منتقل ہوتاہے، عید پر بچے خیبر پختونخوا سے کراچی گئے تو وائرس ساتھ لے گئے
-

ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج
کراچی- وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں 15 افراد پر مقدمہ درج کرلیا میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر ہیومن رائٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی انکوائری افسر انسپکٹر ارفع سعید نے پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 3 ،4 ،13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ایس ایچ او سائبر کرائم ونگ اشرف جان کے مطابق مقدمے میں کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 3 ملزمان طارق عزیز سومرو، بلال شیرازی اور ایک نامعلوم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے
-

توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
اسلام آباد- توشہ خانہ کیس ٹو میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد عائد جرم کر دی گئی اسلام آباد کی اسپیشل کورٹ سینٹرل ون کے جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی اور نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھاستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا تھاخیال رہے کہ توشہ خانہ کے پہلے کیس میں عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کرچکی ہےاس کے علاوہ ایف آئی اے نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں اسے کامیابی نہ مل سکی اور عدالت نے یہ درخواست نمٹادی
-

سندھ ہائیکورٹ- عارف علوی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کے حکم امتناع میں توسیع
کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی سابق صدر عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی دوران سماعت جسٹس عدنان کریم نے استفسار کیا کیا آپ حفاظتی ضمانت پر ہیں، جس پر عارف علوی کے وکیل نے کہا ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کرکے کسی اور صوبے میں منتقل کر دیا جائے گا، ہمیں کسی اورجگہ منتقل نہ کیا جائے جسٹس کے کے آغا نے کہا ہم ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے ہیں، یہ سابق صدر ہیں ایسے کیوں گرفتار کریں گے انہیں عارف علوی کے وکیل کا کہنا تھا اس ملک میں سابق وزیراعظم کو برے حالات میں رکھا ہوا ہے عدالت نے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا بتایا جائے عارف علوی کے خلاف صوبہ سندھ میں کتنے مقدمات درج ہیں جسٹس عدنان کریم نے کہا کسی بھی صورت میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے جبکہ جسٹس کے کے آغا کا کہنا تھا سابق صدر ہیں بدنیتی پر مبنی مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے، اگر بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے گیے تو عدالت ان مقدمات کو ختم کر دے گی عدالت نے سابق صدر کے خلاف درج مقدمات سے متعلق ایف آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کرلی اور جسٹس عدنان کریم نے ریمارکس دیے کہ سابق صدر پاکستان کے ساتھ ان کے عہدے کا خیال رکھیں
-

پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کے باعث شدید طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مریضوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چند روز سے دل، ہیپاٹائٹس، ایڈز کی ادویات گھروں میں نہیں پہنچائی جا رہیں جس کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار مہنگی ادویات دے رہا تھا، ایک نئے ٹھیکیدار سے کنٹریکٹ کر لیا ہے جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی سلمان رفیق نے یہ بھی کہا کہ شہری سے دیہی علاقوں میں بھی دوا جانا شروع ہو جائے گی، جب کوئی پروگرام شروع ہوتا ہے اس کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا ایڈز، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو گھر ادویات پہنچانے کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھے گی اور اگلے چند روز میں معاملہ حل ہو جائے گا
-

سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے
کراچی- سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقررو تبادلے کردیےسندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے تقررو تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈی سی ایسٹ شہزاد فضل عباسی، ڈی سی کیماڑی طاہرچیمہ، سندھ سالڈ ویسٹ کے ایم ڈی امتیاز شاہ سمیت جیکب آباد، ٹنڈوالہیار اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ کو ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جب کہ سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ضمیر عباسی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس طارق چانڈیو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے دوسری جانب راجہ طارق حسین کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی، ابرار احمد جعفر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی، سلیم اللہ اوڈھو کو ڈپٹی کمشنر ملیر اور نورمصطفیٰ لغاری کو ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار تعینات کردیا گیا ہے
-

چند دن پہلے تک ان کے مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے: خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات اچھی بات ہے مگربانی پی ٹی آئی دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں اُن کی گارنٹی کون دیگا؟اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جن ہلاکتوں کی بات کرتی ہے ان کی تعداد 12 سے 278 بتائی جاتی ہے لیکن رہنما کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے رینجرز اورپولیس کی شہادتوں کا اعتراف درکنار ذکر بھی نہیں ہوتا، یہ دوغلا پن اوردوہرا معیار پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر ہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے مذاکرت چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے اور حکومت کے ساتھ حرام تھے