Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 120 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، جیل کے باہر انتظار کے بعد روانہ

    علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، جیل کے باہر انتظار کے بعد روانہ

    راولپنڈی- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اپنے پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے مگر انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ گیٹ نمبر 5 کے باہر پروٹوکول کے ہمراہ موجود رہے بعد ازاں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سےمتعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے

  • سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لواحقین 10 سال بعد بھی غم بھلا نہ پائے

    سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لواحقین 10 سال بعد بھی غم بھلا نہ پائے

    سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے شہدا کے لواحقین 10 سال بعد بھی کرب و غم کی کیفیت میں مبتلا ہیں سانحے میں دو بیٹوں کو کھونے والے چارسدہ کے طارق جان نے 16 دسمبر کو اپنے لیے درد ناک قرار دیا اور کہا یہی آس ہے کہ جنت میں بچوں سے ملاقات ہو گی پشاور کے رہائشی تحسین اللہ کا گھرانہ بھی دو بیٹوں کی جدائی میں غم سے نڈھال ہے اور شہید ہونے والے بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹوں کی جدائی کا غم کبھی نہ بھرا جا سکے گا
    سانحے میں زندہ بچ جانے والے احمد خٹک اپنے بھائی کو کھونے پر غمگین ہیں لیکن دہشتگردی کا مقابلہ علم کی روشنی سے کرنے کے لیے پُرعزم ہیں احمد خٹک نے گریجویشن مکمل کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اب ملک کی خدمت کروں گاسانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ کے پی، چیئرمین پیپلز پارٹی اور دیگر شخصیات کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور ملکر ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہےیاد رہے کہ 10 سال قبل 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں سفاک دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، حملے میں معصوم طلباء سمیت 147 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے

  • فیصل واوڈا اور گورنر ٹیسوری آمنے سامنے کیوں؟

    فیصل واوڈا اور گورنر ٹیسوری آمنے سامنے کیوں؟

    سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک صوبائی گورنر پر الزامات کی بارش کرکے ایک بار پھر یہ بحث چھیڑدی ہے کہ آیا سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری کی کرسی کہیں سرکنے تو نہیں لگی؟ایک اہم ذریعے نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ فیصل واوڈا اور گورنر سندھ دونوں ہی کو بعض دور اندیش افراد نے مشورہ دیا ہے کہ یہ وقت سیاسی بیان بازی کا نہیں، ملک اور عوام کیلئے کچھ کرنے کا ہےچونکہ گورنر سندھ 50 ہزار طلبہ کو آئی ٹی مارکی میں پڑھا رہے ہیں، اگلے سال 50 ہزار طلبہ کا نیا سیشن شروع ہونے والا ہے اور یہ سلسلہ حیدرآباد سمیت سندھ میں بھی بڑھے گا۔ گورنر سندھ ساڑھے 8 لاکھ افراد کو مفت راشن بانٹ چکے ہیں، موٹر سائیکلیں، رکشے، فون اور لیپ ٹاپ بھی طلبہ اور ضرورت مندوں میں بانٹ رہے ہیں، اسلیے ان کا نعم البدل فی الحال کوئی نہیں انہیں نہ ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نہ صرف پنجاب اور بلوچستان کے گورنر صاحبان بلکہ کئی وفاقی وزرا بھی سندھ گورنر ہاؤس کراچی آکر یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ انہیں بھی کامران ٹیسوری جیسے کام کرنا چاہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کامران ٹیسوری اس یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں جس سے بقول خود انہوں نے اور فیصل واوڈا نے تعلیم حاصل کی ہےاس سے پہلے فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نام تو نہیں لیا تھا مگر ان کا اشارہ واضح تھا کہ وہ کس صوبے کے گورنر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ ایک صوبائی گورنر مشکل میں آنے والا ہے، اس سوال پر کہ آیا گورنر کی کرسی سرکتی تو نظر نہیں آ رہی، فیصل واوڈا بولے ہاں مجھے نظر آ رہی ہے بہت جلد۔ نام لیے بغیر فیصل واوڈا نے بعض نشانیاں بتانے کی کوشش کی اور کہا کہ جو نام بیچ رہا ہے، جو مال بنا رہا ہے، جو جھوٹ بول رہا ہے، جو کنفیوژن کریئٹ کر رہا ہے اس سوال پر کہ یہ کنفیوژن کس کے درمیان کریئٹ کی جا رہی ہے، واوڈا بولے کہ سب جگہ کے اوپر۔ میں نے تو الارم بجا دیا ہے۔ اس میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، ایک مہینہ لگ سکتا ہے، دو مہینے لگ سکتے ہیں، تین مہینے بھی لگ سکتے ہیں باوثوق ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ فیصل واوڈا کا براہ راست اشارہ گورنر سندھ کی جانب تھا۔ اسی لیے گورنر سندھ نے بھی اپنی توپوں کا رخ اچانک فیصل واوڈا کی جانب کر دیاگورنر سندھ نے پہلے تو یہ کہا کہ فیصل واوڈا ہمارے بھائی ہیں۔ بہت اچھے کھلاڑی ہیں مگر جذباتی کھلاڑی ہیں، کبھی کبھی یہ بھول جاتے ہیں کہ کون سی سائیڈ سے کھیلنا ہے تو اس کیلئے انہیں بالکل اجازت ہے

  • مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، ہم نے شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں-چیئرمین پی ٹی آئی

    مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، ہم نے شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں-چیئرمین پی ٹی آئی

    اسلام آباد- چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم نے مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، یہ تمام مقدمات جعلی ہیں اور ان میں بریت ہوگی، تحریک انصاف کی درخواست وزیراعظم اور دیگر کے خلاف ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسے وقوعے کئی ہوئے ہیں لیکن دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی، احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کردی گئی تھی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے لیکن مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں، اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا

  • ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، ہنزہ میں پارہ منفی 18 تک گرگیا

    ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، ہنزہ میں پارہ منفی 18 تک گرگیا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہےبین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیابین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کا بتانا ہے کہ ہنزہ میں پارہ منفی 18، استور میں منفی 17 ڈگری تک گرگیا جب کہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری اور کوئٹہ میں کم سے کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیادوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی گئی ہےاسلام آباد اور راولپنڈی میں پارہ 4 ، لاہور اور پشاور میں 7 ریکارڈ کیاگیا

  • پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں عافیہ صدیقی سے طویل ملاقات، رہائی کے امکانات بڑھ گئے

    پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں عافیہ صدیقی سے طویل ملاقات، رہائی کے امکانات بڑھ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سینیٹر طلحہ محمود اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے امریکاکے شہر فورتھ ورتھ، ٹیکساس میں واقع جیل میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی اس ملاقات کا مقصد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ممکنہ قانونی اور سفارتی کوششوں کا جائزہ لینا تھا اور امریکی حکام سے اس پر تبادلہ خیال کرنا تھاوفد نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن سے معافی کی درخواست کی
    سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ایک درد ناک خط امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیجا گیا تھا، جس میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی اپیل کی گئی تھی۔ اس خط کو امریکی کانگریس کے اراکین، سینیٹرز اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام تک پہنچایا گیاوفد نے امریکی حکام سے ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی انسانی ہمدردی کے تحت ممکن بنائی جا سکتی ہے اور امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے اس معاملے میں حمایت کا وعدہ کیا تاہم، کچھ اراکین نے اس درخواست کو مسترد بھی کیاپاکستانی وفد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں تقریباً تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ملاقات کو اہم پیش رفت سمجھا گیا، جس میں ڈاکٹر عافیہ کی ممکنہ رہائی پر مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ نے اپنے قید کے دوران گزری مشکلات اور اپنی مذہبی وابستگی پر تفصیل سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی امید ہے اور وہ اللہ کی رحمت پر یقین رکھتی ہیں، ڈاکٹر عافیہ کا ایمان اور حوصلہ دوسرے لوگوں کے لیے ایک مثال ہےان کا کہنا تھا ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات کے دوران ایک نظم بھی پڑھ کر سنائی،جوکہ انہوں نے خود تحریر کی جس سے ان کے مضبوط عزم کا اظہار ہواڈاکٹر اقبال آفریدی نے اس بات کا ذکر کیا کہ وفد نے امریکی حکام سے ملاقاتوں کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ممکن ہو سکتی ہےسینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر نے متعدد قیدیوں کی سزا معاف کی ہے اور یہ ممکن ہے کہ 20 جنوری سے قبل ڈاکٹر عافیہ کی رہائی بھی اسی سلسلے کا حصہ بن جائے

  • چینی سرمایہ کاروں اور سندھ حکومت کے درمیان مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط

    چینی سرمایہ کاروں اور سندھ حکومت کے درمیان مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط

    چینی سرمایہ کاروں اور سندھ حکومت کے درمیان الیکٹرک کار لوکل اسمبلنگ، سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ، فرٹیلائزر اور فارمنگ سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے اس حوالے سے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں نے دھابیجی اکنامک زون میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون واحد زون ہے جو سی پیک سے جڑا ہوا ہےانہوں نے کہا کہ چائینیز سرمایہ کار سندھ میں ایک میڈیکل سٹی بنا رہے ہیں جس سے 50 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوگا اور انویسٹرز کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ دھابیجی اکنامک زون میں صنعت کے قیام پر 10 سالہ ٹیکس استثنیٰ ہے، یہ کاروباری افراد کو بہت بڑا رلیف ہے، یہ اقدام ان تمام سرمایہ کاروں کیلئے ہے جو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں کاروبار کرے گا شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں پاکستان گلوبل رینکنگ میں سب سے اوپر ہے اور اس کی وجہ صوبہ سندھ ہے، صوبہ سندھ نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا ہے۔ سندھ کے بڑے بڑے منصوبے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کامیابی سے چل رہے ہیں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فرٹیلائزر کیلئے چینی کمپنی کو 200 ایکڑ زمین دی جا رہی ہے۔ فرٹیلائزیشن ہماری اہم ضرورت ہے، دو سئو ایکڑ زمین پر پلانٹ لگا کر کول کی گیسیفکیشن کا کام کیا جائے گا

  • ’پی ایم ڈی سی کی مجرمانہ غفلت، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں نے طلبا کو فیسوں کے نام پر ذبح کیا‘

    ’پی ایم ڈی سی کی مجرمانہ غفلت، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں نے طلبا کو فیسوں کے نام پر ذبح کیا‘

    سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کی سربراہ پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی مجرمانہ غفلت کے باعث پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے طلبا کو فیسوں کے نام پر ذبح کیا گیا انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سال اول کے طلبا سے 30 لاکھ سالانہ تک فیس وصول کی گئی، ہم اضافی فیسیں واپس کرائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی کمیٹی اجلاس میں پی ایم ڈی سی اور وزارت صحت کے حکام نے تسلیم کیا کہ طلبا سے بھاری فیسیں وصول کر کے زیادتی کی گئی اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کا معاملہ زیر بحث آیا اس موقع پر کمیٹی کی سربراہ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا قانون بڑا واضح ہے کہ پی ایم ڈی سی فیسوں کو کنٹرول کر سکتا ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز بچوں کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے سوال کیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 30 لاکھ سالانہ تک کیسے پہنچ گئی؟ کوئی تو جواب دے یہ 9 لاکھ روپے تک اضافی فیس واپس کیوں نہیں ہوئیں؟پلوشہ خان نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز مافیا کو جنم دیا، سال 2024 میں طلبا سے وصول کردہ اضافی فیس واپس کرائیں گے سربراہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی سے 2023۔24 مین طلبا سے وصول کردہ فیس اسٹرکچر طلب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور طلبا ان سے براہ راست ملیں، طلبا اور والدین کا نام صیغہ راز میں رکھیں گے

  • کرم میں قیام امن کیلئے گرینڈ امن جرگے میں زیادہ تر نکات پر اتفاق کے باوجود فیصلہ نہ ہو سکا

    کرم میں قیام امن کیلئے گرینڈ امن جرگے میں زیادہ تر نکات پر اتفاق کے باوجود فیصلہ نہ ہو سکا

    ضلع کرم میں قیام امن کیلئے کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں زیادہ تر نکات پر اتفاق ہونے کے باوجود جرگہ کسی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، آج بھی مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے گا پشاور پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت آمد و رفت کے تمام راستے بند ہونے سے ضلع کرم میں اشیا خورد و نوش، پیٹرول، ادویات اور گیس ختم ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جرگہ ذرائع کے مطابق گرینڈ امن جرگے میں زیادہ تر نکات پر اتفاق کے باوجود جرگہ کسی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا جس کے باعث آج بھی مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے گاسماجی رہنما میر افضل خان کا کہنا ہے کہ لاکھوں کی آبادی علاقے میں محصور ہوکر رہ گئی ہے

  • ’لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے‘ صدر کے اعتراضات پر جے یو آئی کا ردعمل

    ’لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے‘ صدر کے اعتراضات پر جے یو آئی کا ردعمل

    صدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر اعتراضات پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا ردعمل سامنے آگیا ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر 8 اعتراضات اٹھائے ہیں صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے ذریعے شروع کی گئی تو قانون کی گرفت کم ہوسکتی ہے پھر قانون کم اور من مانی زیادہ ہوگی صدر مملکت کا اعتراض ہے کہ اگر سوسائٹی رجسٹریشن میں دینی تعلیم اور فائن آرٹ رکھتے ہیں تو تنازع ہوگا، اس سے مختلف نکتہ نظر رکھنے والوں کا تنازع ہوسکتا ہےاعتراض میں کہا گیا ہے کہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں دینی تعلیم شامل نہیں، سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں فائن آرٹ تعلیم شامل ہے جس میں ڈانس کلاسز، آرٹ کلاسز شامل ہیں صدر مملکت نے خدشہ ظاہر کیا کہ مجوزہ بل منظور ہونے سے عالمی سطح پر پابندیوں کا خدشہ ہےصدر نے ارکان اسمبلی کو تجویز دی ہے کہ مدارس سے متعلق بل بنانے کے لیے عالمی سطح کے معاملات کو مدِ نظر رکھا جائےصدر مملکت کے اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ صدرمملکت کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں