اسلام آباد- سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست خارج کردی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دیں گے، ان کے تین وکلا آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قیدی کے اہلخانہ یا قیدی خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں، قومی مسائل پر آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا بعد ازاں آئینی بینچ نے مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کےساتھ خارج کردی
Category: اہم خبریں
-

سندھ حکومت کا کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور
کراچی- سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور شروع کردیا شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ غیر ملکی سرمایہ کار آئے ہیں اور ان سے بلٹ ٹرین سمیت ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں پر بات ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ کراچی سے حیدر آباد اور پھر حیدر آباد سے سکھر بلٹ ٹرین یا اسپیڈ ٹرین شروع کرنے کی بات ہوئی، سرمایہ کاروں نے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہےوزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنک بسوں سے متعلق بھی کہا گیا کہ یہ کیسے ہوگا لیکن ہم نے پروجیکٹ شروع کردیا، پنک ٹیکسی پروجیکٹ شروع کرنے کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گرین لائن چل رہی ہے، اورنج لائن بن چکی، ریڈ اور یلو لائن پر کام چل رہا ہے، بی آر ٹی بنانے کے دوران بہت ساری یوٹیلیٹیز بھی منتقل کرنا ہوتی ہیں یہ بھی تاخیر کی وجہ ہے -

پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں ٹکراؤ، بڑے کھلاڑی انڈیا میں کھیلیں گے
بھارت نے 2007 سے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ میچ نہیں کھیلے، اس سیاسی فیصلے کا مقصد بظاہر پاکستان کرکٹ کو مالی نقصان پہنچانا تھا لیکن 2016 میں پاکستان نے سپر لیگ شروع کرکے نا صرف مالی بوجھ کو کم کیا بلکہ دنیا بھر کے اسٹارز بھی پی ایس ایل میں کھیلتے نظر آئے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی صلاحیتوں کی دنیا بھر نے تعریف کی بنگلا دیش اور سری لنکا کی انٹرنیشنل لیگز میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے معاوضوں کی ادائیگی تاخیر سے کرنے کی شکایت کی لیکن پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی 9سالوں میں ایسی ایک بھی شکایت سامنے نہ آسکی اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل اپریل میں ایسے و قت میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب مالی اعتبار سے دنیا کی پرکشش انڈین پر یمیئر لیگ بھی شروع ہوچکی ہوگی بھارت میں پیسے کی کشش کی وجہ سے دنیا کے لاتعداد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے معاہدے کر لیے ہیں اور چند بڑے ناموں کے علاوہ اکثر کھلاڑی اگلے سال 7اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے یہاں تک کہ افغانستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کے بڑے کھلاڑی بھی پیسے کی چکا چوند کے سبب بھار ت کے ٹورنامنٹ میں شریک ہونگے پاکستان اور بھارت کی لیگز میں سب نمایاں فرق میڈیا رائٹس کی وجہ سے دکھائی دیتا ہے آئی پی ایل کے 2022 سے 2027 تک کے نشریاتی حقوق 6.2ارب ڈالر ( 17کھرب 24ارب پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئے ہیں تاہم ارب پتی بھارتی تاجر ‘ بڑے بزنس ہاؤسز اور بالی وڈ اسٹارز کی شراکت کی وجہ سےآئی پی ایل کی برانڈویلیو 10 اعشاریہ 7ارب ڈالر (29کھرب 75ارب پاکستانی روپے)تک پہنچ گئی ہے اس کے مقابلے میں پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس بھی بلندیوں کی جانب گئے۔ پی ایس ایل نے 2024 اور 2025 کے لیے6.3 ارب روپے کے اپنے میڈیا رائٹس ڈیل کو فروخت کیاتاہم میڈیا رائٹس میں پیشرفت کے باوجود پی ایس ایل کی برانڈ ویلیوکا تخمینہ 33کروڑ ڈالر (91ارب 77کروڑ پاکستانی روپے )کے لگ بھگ ہے
-

ملک بھر میں سردی کی لہر، سب سے کم درجہ حرارت کہاں ریکارڈ کیا گیا؟
کراچی سمیت ملک کے طول و ارض سردی کی لپیٹ میں آچکے ہیں کراچی میں شدید گرمی گزرنے کے بعد بلآخر موسم نے کروٹ لی اور شہریوں نے طویل انتظار کے بعد گرم کپڑے نکال لیے ہیں شہر میں روزانہ درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جارہی ہے جہاں رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ رات سب زیادہ سردی اسکردو میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ منفی 11 ڈگری تک گرگیا ادھر کوئٹہ اور مالم جبہ میں منفی 4 ، زیارت منفی 3 جب کہ مری میں پارہ منفی ایک ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج صبح سویرے اسلام آباد کا درجہ حرارت 3 ، لاہور 6، پشاور 7 اور کراچی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا
-

مریم نواز کا پنجاب میں کینسر کے علاج کیلئے چین سے جدید ترین مشینری لانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کیلئے چینی کمپنی کیساتھ معاہدہ کرلیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے موقع پر چینی کمپنی ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ کینسر کے جدید طریقہ علاج Hygea اور اس کی مشینری کو پنجاب لانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے، مشینری آنے سے سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے صدر ڈاکٹر لوفولیانگ سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہائی جیامیڈیکل ٹیکنالوجی کے حکام نے نواز شریف کینسر اسپتال کیلئے پروفیشنل معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد نواز شریف کینسر اسپتال میں چین کے تعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج سے کینسر کے مریضوں کا علاج ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے آئی فورس ٹیک کے بانی سی ای او اور چینی کمپنی کے چیئرمین زی ہونگ شنگ سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں فضائی آلودگی کی روک تھام پر بھی گفتگو کی گئی اس موقع پر محکمہ زراعت پنجاب اور چینی کمپنی اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائے گی وزیراعلیٰ پنجاب نے شی جی تان اسپتال اوربیجنگ میں میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن، میٹرو بس پاک چین دوستی کا ثبوت ہے۔ لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سسٹم کیلئے تعاون ناقابل فراموش ہے، لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک بڑھائیں گے
-

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسکول جاکر پڑھنےکا شوق رکھنے والی بچی کی اپیل سن لی
کوئٹہ- وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبےکے پسماندہ علاقے اوچ سے تعلق رکھنے والی بچی کی اپیل سن لی بلوچستان کے علاقے اوچ سے ایک بچی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے علاقے میں اسکول بنانے کی اپیل کی تھی ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق اوچ سے میر زادی نامی بچی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے علاقے میں گرلز اسکول کے قیام کی اپیل کی تھی ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نےاوچ کے پسماندہ علاقے کی باصلاحیت بچی کے اسکول کے قیام کے حوالے سے مطالبے کی فوری شنوائی کی اور وہاں گرلز اسکول کے قیام کی منظوری دے دی ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق محکمہ تعلیم نے درس و تدریس کے سلسلے کے آغاز کے لیے کارروائی شروع کردی ہے
-

حکومت تنہا کرپشن کےخلاف جنگ نہیں جیت سکتی- وزیراعظم
اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طاقت کاغلط استعمال کرنے والے عوام کی محنت سےکمائی آمدنی لوٹتے ہیں مگر انہیں اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہےانسدادکرپشن کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو، آنے والی نسلوں کے لیے شفاف معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھیں گے وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن اوربدعنوانی گھناؤنا عنصر ہے، کرپشن ملک کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتی ہے اور سماجی تانے بانےکو تباہ کردیتا ہے جب کہ کرپشن اوربدعنوانی منصفانہ حکمرانی اور مساوی مواقع کے فوائد سے لطف اندوز ہونے سے روکتا ہے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن اور بدعنوانی عوامی خدمات کی فراہمی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، بدعنوانی حکومتوں اور اس کے شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی بڑی وجہ ہے، طاقت کا غلط استعمال کرنے والے عوام کی محنت سےکمائی آمدنی لوٹتے ہیں، انہیں اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہےوزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ہر سطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے، نیب اور دیگر قانون نافذ کرنے والےادارے اس بات کو یقینی بنانے کےلیے انتھک محنت کر رہے ہیں، ہم اپنے اداروں کی محنت کی ستائش کرتے ہیں اور معاشرے سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ان کے ساتھ ہیں
-

الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی رکنیت بحال کردی
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عادل بازئی کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا 21 نومبر کا فیصلہ معطل کر دیا عدالت عظمیٰ نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست پر عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی تھی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے قومی اسمبلی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے اپوزیشن بینچز میں جاکر بیٹھنے پر اسپیکر سردار ایاز صادق کو کارروائی کے لیے خط لکھا تھا -

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج، سابق چیف جسٹس پر جرمانہ عائد
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواست پر سماعت کی سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کی سماعت نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی عدالت نے جواد ایس خواجہ کے وکیل سے استفسار کیا کیا آئینی بینچ کو تسلیم کرتے ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا میں آئینی بینچ کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتا جسٹس جمال مندوخیل نے سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کے وکیل سے کہا پھر آپ کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جس پر وکیل کا کہنا تھا موجودہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کیا 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم ہو چکی ہے؟ جبکہ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا آپ کی طرف سے تاخیری حربے استعمال ہو رہے ہیں، ہر سماعت پر ایسی کوئی نہ کوئی درخواست آجاتی ہے، 26ویں آئینی ترمیم کالعدم ہو جائے تو عدالتی فیصلوں کو تحفظ فراہم کیاجاتا ہے، جن لوگوں کو ملٹری کورٹس میں زیر حراست کیا وہ بھی یہی چاہتے ہیں آئینی بینچ نے حفیظ اللہ نیازی کو روسٹرم پر بلا کر پوچھا کیا آپ کیس چلانا چاہتے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا میں یہ کیس چلانا چاہتا ہوں، جبکہ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا جو لوگ جیلوں میں پڑے ہیں ان کا سوچیں، آپ کا تو اس کیس میں حق دعوی نہیں بنتاجسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا آپ کا کوئی پیارا زیرحراست نہیں اس لیے تاخیر چاہتے ہیں، سپریم کورٹ آئینی ترمیم کے تحت ہی کام کر رہی ہے، جو بھی بینچ بن رہے ہیں نئی ترمیم کے تحت ہی بن رہے ہیں، آئینی ترمیم کا کیس بھی ترمیم کے تحت بننے والا بنچ ہی سنے گاآئینی بینچ نے 26 ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت مؤخر کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا
-

حکومت نے عمران کیخلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کرلیا
اسلام آ باد- وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیاعمران خان کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیاعمران خان پرسوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانےکے الزامات ہیں اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنےکا ٹاسک دے دیا گیا ہےایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کاٹرائل کرنے کا منصوبہ ہےذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈکے چیپٹر 6 اور 9 اے اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے
