Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 119 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کے روز سنایا عدالت نے شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینےکے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینےکی اجازت دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں

  • عمران خان کو 6 اور بشریٰ بی بی کو ایک مقدمے میں ملنے والی ضمانت میں توسیع

    عمران خان کو 6 اور بشریٰ بی بی کو ایک مقدمے میں ملنے والی ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع کردی اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اوربشریٰ بی بی کےخلاف ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سینئرکونسل سینٹرل جیل اڈیالاکیس میں مصروف ہیں اس لیے آج پیش نہیں ہوسکتے بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

  • شانگلہ- چکیسر میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    شانگلہ- چکیسر میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    شانگلہ- چکیسر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کےحملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ محرر سمیت 2 زخمی ہوگئے پولیس کا بتانا ہے کہ شہید اہل کاروں میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان جب کہ زخمیوں میں محرر ارشدخان، سپاہی ارشد خان اور رفعت شامل ہیں پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو بٹ گرام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • پی ٹی آئی سے مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ نہیں، عمران سب سے بڑی رکاوٹ ہے

    پی ٹی آئی سے مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ نہیں، عمران سب سے بڑی رکاوٹ ہے

    اسلام آباد- ویراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان بامعنی مذاکرات کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے نہ صرف اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی واضح کر چکی ہے بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قومی اسمبلی سے اپنے حالیہ خطاب کے دوران تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن، وزیر اعظم کی پیشکش کو ایوان زیریں کے اسی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے توہین آمیز رویے کے ساتھ فوراً مسترد کردیاانہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں سیاسی مذاکرات کے حق میں تھے اور نہ اب دلچسپی رکھتے ہیں رانا ثنا اللہ کے نزدیک بامقصد مذاکرات اہم ہیں اور اس کی جانب آگے بڑھنا چاہئے لیکن مذاکرات کے راستے میں عمران خان سب سے بڑی رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی دوسرے درجے کی قیادت حکومت کے ساتھ بات چیت کے حق میں ہے لیکن ان کے اس طرح کے مذاکرات کی خواہش کے باوجود عمران خان نے ان سب کو مسترد کر دیا جس کا نتیجہ 26؍ نومبر جیسے واقعات کی صورت میں سامنے آیا سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ یہ (26 نومبر کا واقعہ) نہ صرف مذاکرات کے ممکنہ آغاز کیلئے ایک سنگین جھٹکا تھا بلکہ اس واقعے نے یہ بھی واضح کر دیا کہ عمران خان اپنی پارٹی کی پوری دوسرے درجے کی قیادت کی رائے کو کوئی حیثیت نہیں دیتے، حکومت پی ٹی آئی کی دوسرے درجے کی قیادت سے رابطے میں ہے لیکن یہ لوگ بے بس ہیں اور پارٹی کے بانی چیئرمین کی جانب سے انہیں ویٹو کیے جانے کی وجہ سے یہ لوگ کچھ نہیں کر سکتے کچھ سیاسی مبصرین کی رائے ہے کہ حکومت کے ساتھ با معنی مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کو فوج اور اس کی سابقہ و موجودہ اعلیٰ قیادت کے ساتھ براہِ راست تنازع کی گزشتہ دو سالہ پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے تاہم، رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فوج رواں سال 8؍ مئی کو مذاکرات کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کر چکی ہے

  • پنجاب اسمبلی میں اسپیکر، وزرا، مشیران کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافے کا بل منظور

    پنجاب اسمبلی میں اسپیکر، وزرا، مشیران کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافے کا بل منظور

    پنجاب اسمبلی نے اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گورنر پنجاب سے بل کی منظوری کے بعد ایم پی ایز کی تنخواہ میں 526 فیصد اضافہ ہوجائے گا عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا بل وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پیش کیاپنجاب اسمبلی میں ارکان، وزرا،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،اسپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی بل کی منظوری کے بعد ایک ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار روپے بڑھ کر4 لاکھ روپے ہو جائے گی نظر ثانی بل کے مطابق وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھ کر 9 لاکھ 60 ہزار، اسپیکر کی سوا لاکھ سے بڑھ کرساڑھے 9 لاکھ ہوجائے گی۔ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر پونے 8 لاکھ ،پارلیمانی سیکرٹری کی 83 ہزار روپے سے بڑھاکر 4 لاکھ 51 ہزار روپے، ایڈوائزر ٹو وزیر اعلیٰ کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھاکر 6لاکھ 65ہزار روپے ہوگی وزیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھ کر 6لاکھ 65ہزار روپے ہوجائے گی اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بل پارلیمانی قوانین ایکٹ کے مطابق ہےجس پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے جواب دیا کہ یہ بل موجودہ قوانین کے مطابق بالکل درست ہے اور حکومت کا اچھا اقدام ہےعلاوہ ازیں ایوان نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی

  • ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

    ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

    اسلام آباد- ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزافاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل2024 متعارف کروادیا بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے مسودہ بل کے مطابق اس بل کا مقصد ایک متحرک ڈیجیٹل معاشرہ، ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت اور مؤثر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دے کر پاکستان کو ایک بااختیار ملک میں تبدیل کرنا ہے مسودہ کے مطابق جدت، اقتصادی ترقی اور سماجی بہبودکو آگے بڑھانےکے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئےگورننس کو بہتر بنانا ہے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ اس بل کے ذریعے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کرنا ہے تاکہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تمام سطحوں کی حکومتوں کی نگرانی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اقدامات کو مربوط اور ہم آہنگ کرتے ہوئے ان پالیسیوں کو نافذ کیا جائے حکومت کا کہنا ہے کہ بل محفوظ اور ذمہ دارانہ انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا کی مؤثر حکمرانی پر زور دیتا ہے اور ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے اور ڈیٹا ایکس لیئر کو فروغ دیتا ہے وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہ یونیفائیڈ ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی سے دستاویزات کی تصدیق کا وقت بچےگا، شہریوں کا ایف بی آر، ایکسائز، اسٹیٹ بینک اور میڈیکل ہسٹری کا ڈیٹا اسی آئی ڈی میں محفوظ ہوگا

  • حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں-اسد قیصر

    حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں-اسد قیصر

    پشاور:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ایک بار پھر مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے پشاور اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا مذاکرات سے متعلق سوال پر سابق اسپیکر نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کوبلایاجائےگا واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیاں کافی دنوں سے جاری ہیں، اس حوالے سے کچھ ملاقاتوں کی خبریں بھی گزشتہ دنوں سامنے آئیں مگر اب تک دونوں جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا ہے

  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

    9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیریں مزاری اور راشد حفیظ سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جس دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے کیس کی سماعت کے لیے بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ کی جانب سے غیر حاضر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی گئی اور کہا کہ غیر حاضر ملزمان جان بوجھ کر ٹرائل میں تاخیر کر رہے ہیں عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکراللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید اور چوہدری آصف شامل ہیں شاہ محمود قریشی کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست دائر کی گئی جس کے باعث ان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 265 ڈی کی درخواست آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دی سی آر پی سی 265 ڈی کے تحت الزامات ثابت نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی روکنے کا کہا جاتا ہے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی

  • کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، فریقین نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے

    کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، فریقین نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا بلکہ فریقین نے مزید مشاورت کیلئے ایک دن کا وقت مانگا ہے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ایک دن کا وقفہ بنکرز کے خاتمے، اسلحہ جمع کرنے کے حوالے سے مشاورت کیلئےکیا، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ جمع کرانا اور بنکرز کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہےانہوں نے کہا کہ مستقل امن کیلئے بنکرز کا خاتمہ اور علاقے کو اسلحے سے پاک کرانا لازمی ہے، جرگہ ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسی خبریں پھیلانا امن دشمنوں کی کارستانی ہو سکتی ہےمشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا امن کو یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر غیر ضروری پروپیگنڈا کرنے سے اجتناب کیا جائے، حکومت کو روڈ کی بندش کے باعث مسائل کا بخوبی ادراک ہے، وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں ضروری ادویات علاقے میں پہنچائی جا رہی ہیں اور زخمیوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچایا جا رہا ہے

  • انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، وزیر مملکت آئی ٹی کا اعتراف

    انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، وزیر مملکت آئی ٹی کا اعتراف

    اسلام آباد- وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کیا ہےکہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ فائیو جی اور فور جی کی اسپیکٹرم بہتر کی جائے گی جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں بہتری آئے گی، جب تمام چیزیں ٹھیک بھی ہوتی ہیں پھر بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ پاکستان میں بہتر نہیں ہوتی، اس وجہ سے فری لانسر اور آئی ٹی انڈسٹری متاثر ہوتی ہے وزیر مملکت نے کہا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ پروائیڈرز سے بات ایڈوانس اسٹیج میں ہے، جب تک اسمارٹ ڈیوائسز دستیاب نہ ہوں انٹرنیٹ بے معنی ہوتا ہےشزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں 95 فیصد لوکل ڈیمانڈ پرلوکل مینوفیکچر اسمارٹ فونز بنائے گئے، 2024 کے پہلے 9 ماہ میں 2 جی سمیت 87 لاکھ (8.7 ملین) اسمارٹ فونز پاکستان میں بنائے گئے، کوشش ہے کہ ایسی پالیسی بنائیں کہ کچھ ہی عرصے میں اسمارٹ فونز ایکسپورٹ ہونا شروع ہوجائیں انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ٹیکنالوجی ہمارے لیے ایک الگ چیلنج ہے، دنیا میں ہر جگہ ریگولیٹری چیلنجز ہیں یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں ہے،بچوں کی سائبر سکیورٹی اور پروٹیکشن بھی ہماری ذمہ داری ہےوزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری فری لانسرز سےبھی بات ہوتی ہے،کوشش ہوتی ہے ان کا ہر چیلنج حل کرنے کی کوشش کریں، ہم نے مختلف ادوار میں طلبہ کو لیپ ٹاپس دیے، آج تک 11 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کیے جاچکے ہیں