Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 122 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • پی ٹی آئی نے تمام ریڈ لائنیں عبور کیں، ان جیسا مفاہمت نہیں کر سکتا

    پی ٹی آئی نے تمام ریڈ لائنیں عبور کیں، ان جیسا مفاہمت نہیں کر سکتا

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کو تمام ریڈ لائنیں عبور کیں، ان کے جیسا مفاہمت والا کچھ نہیں کر سکتا جب تک ان کا فیصلہ نہ ہو سینیٹ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو ایک اور 9 مئی کر دیا ہے، ملک کو بدنام کرنا بند کریں، جو بندے مارے گئے آپ ان کے شناختی کارڈ دکھا دیں، ساتھ چل کر تحقیقات کراتے ہیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ایشو کراتے ہیں اسحاق ڈار نے کہا کہ نہ انہوں نے 2018 میں اور نہ 2024 میں ہی کچھ کیا، ہم الیکشن میں میدان میں تھے کہ ہم مل کر راستہ نکالیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی پر مقدمہ نہیں بنایا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتیں ریلیف بھی دے رہی ہیں جو ریلیف ان کو ملتا ہے ان کو ملنا چاہیے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے سیاسی اختلاف ہونے چاہییں لیکن ہم اس کو ذاتی دشمنی کے بھنیٹ نہیں چڑھا سکتے ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے ہر ایشو کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے ہمیں ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہے خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال ہوگئے ہیں خبر کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھےذرائع کے مطابق مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز اسپیکر نے دی، ان کی تجویز کو پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا تھا

  • ‘یہ اچھے انسان ہیں’، بیرسٹر گوہر سے سامنا ہونے پر فیصل واوڈا کا بیان

    ‘یہ اچھے انسان ہیں’، بیرسٹر گوہر سے سامنا ہونے پر فیصل واوڈا کا بیان

    اسلام آباد- پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا ہوا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور فیصل واوڈا آپس میں گلے ملے اور ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا سینیٹر فیصل واوڈا سے ایک صحافی نے کہا کہ آپ کی لمبی عمر ہے، ابھی آپ کے بارے میں سوال ہوا ہے اس پر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ یہ اچھے انسان ہیں

  • شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی اسلام آباد کیخلاف اپنے ریمارکس واپس لے لیے

    شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی اسلام آباد کیخلاف اپنے ریمارکس واپس لے لیے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد سید علی رضا کےخلاف اپنے ریمارکس واپس لے لیے شیرافضل مروت ڈی آئی جی آپریشنزسیدعلی رضا کے دفتر پہمچے اور ان سے ملاقات کی شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنزسید علی رضاکےخلاف اپنے ریمارکس واپس لےلیے اور ان سے متعلق ادا کیے گئے ریمارکس پر اظہارافسوس کیا ان کا کہنا تھاکہ میں نے علی رضا کے بارے میں اسمبلی فلور پرکچھ باتیں کیں جو مناسب نہ تھیں، میں نے علی رضا کے حوالے سے جو الفاظ کہےتھے ان کو واپس لیتا ہوں

  • بجلی تقسیم کاجدید نظام: پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض منظور

    بجلی تقسیم کاجدید نظام: پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض منظور

    اسلام آباد- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کوبجلی تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کیلئے 20کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دیدی ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کی قابل بھروسہ بجلی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالرز قرض دیا جائے گا اے ڈی بی کے مطابق رقم سے لیسکو، میپکو اور سیپکوکے انفرا اسٹرکچرمیں بہتری لائی جائے گی، گرڈ سے قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی سے کاروباروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی جب کہ بجلی کے ترسیلی نقصانات کم کرنے اور انفرا اسٹرکچربہتربنانے میں مددملےگی اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مدد فراہم کرے گا، امداد سے بجلی تقسیم کا نظام جدید بنایا جائے گا اور نقصانات کو کم کیا جائے گا جب کہ بجلی نقصانات میں کمی سے شعبے کے مجموعی نقصانات میں خاصی کمی ہوگی ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے کے تحت 3 لاکھ 32 ہزار ایڈوانس میٹر لگائے جائیں گے جس سےڈسکوزکو اصل وقت میں بجلی کے استعمال اور گرڈکارکردگی کا ڈیٹا میسر ہوگا جب کہ منصوبے سے تینوں ڈسکوزکی آن لائن ٹرانسفارمر مانیٹرنگ کی جاسکے گی

  • لاہور ڈکیتی مزاحمت پر قتل سمیت دیگر خونی وارداتیں، 11 ماہ میں 375 افراد قتل

    لاہور ڈکیتی مزاحمت پر قتل سمیت دیگر خونی وارداتیں، 11 ماہ میں 375 افراد قتل

    لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل، اقدام قتل اور قتل کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 13 افراد جان سے گئے جبکہ مختلف وجوہات پر 375 افراد قتل ہوچکے اور805 زخمی ہوئے پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن میں 11 ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد ہلاک ہوئے اسی طرح کینٹ، سول لائنز، اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک، ایک شہری ڈکیتی مزاحمت پر مارا گیا قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 110 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا اور سٹی ڈویژن 76 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن قتل کے 62، 62 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے

  • طاہر اشرفی کی خدمات ہر حکومت کو حاصل ہوتی ہیں، انہیں کوئی جواب نہیں دینا

    طاہر اشرفی کی خدمات ہر حکومت کو حاصل ہوتی ہیں، انہیں کوئی جواب نہیں دینا

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضٰی نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ہی بل کے خلاف اجلاس بلا کر تماشا لگایا، بل جے یو آئی کے مطالبے پر ضرور لایا گیا تھا مگر وہ حکومتی بل تھا ایک سوال پر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ وہ طاہر اشرفی کو کوئی جواب دینا نہیں چاہتے، ان کی خدمات ہر حکومت کو حاصل ہوتی ہیں خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان الگ قانون سازی کرانا چاہتے ہیں تو حکومت جانے اور وہ جانیں، ہم تلخیاں نہیں چاہتے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارتِ تعلیم سے وزارتِ صنعت کے تحت منتقل کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہیں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ ممکن ہے سیاست کے میدان میں کسی کے پاس افرادی قوت زیادہ ہو لیکن مدارس کے میدان میں لاکھوں کی تعداد میں افرادی قوت ان کے فورم کے پاس ہے، حکومت کو اگر یہ معاملہ درپیش ہے کہ وہ 10 ہزار بندہ لے آئیں گے تو یہاں بیٹھے علما کے اسلام آباد میں اتنے مدارس ہیں کہ پچیس تیس ہزار بندہ لے آئیں انہوں نے کہا کہ ہم قافلے اور مظاہرے نہیں چاہتے، تعلیم کو تعلیم اور سیاست کو سیاست کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں

  • شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد تک پہنچ گئے، خصوصی پرواز کا انتظام نہ ہو سکا

    شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد تک پہنچ گئے، خصوصی پرواز کا انتظام نہ ہو سکا

    شام میں پھنسے پاکستانی انخلا کیلئے لبنان کی سرحد تک پہنچ گئے تاہم ان کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام نہ ہوسکا سفارتی ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا شروع کردیا گیا ہے 400 کے قریب پاکستانی لبنان کی سرحد پر پہنچ گئے، پاکستانیوں کو بیروت سے پاکستان روانہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بیروت سے پاکستان منتقلی کیلئے تاحال خصوصی پرواز کا انتظام نہیں ہو سکا ہے تاہم یہ اہتمام کل یا پرسوں تک کیا جاسکتا ہے ادھر وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شام سے ڈھائی سو زائرین اور تین سو دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ لبنان کے وزیراعظم سے کل بات ہوئی تھی، لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس ویزے ہوں یا نہ ہوں، بیروت کے رفیق حریری ائیرپورٹ سے ان کی وطن واپسی میں ہر سہولت دی جائے گی اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 170 سے 180 زائرین کو شام سے لبنان روانہ کیا جاچکا ہے، وزیر اعظم کے لبنانی وزیر اعظم کے رابطے کے بعد سے لبنانی حکومت سرحد پر ہی ویزا فراہم کر رہی ہےانہوں نے بتایا کہ ان افراد کو بسوں کے ذریعے بیروت بھیجا جا رہا ہے

  • فیض حمید باضابطہ طور پر چارج شیٹ، 9 مئی سے جڑے واقعات میں بھی شامل تفتیش

    فیض حمید باضابطہ طور پر چارج شیٹ، 9 مئی سے جڑے واقعات میں بھی شامل تفتیش

    انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا ہے فیض حمید پر چارجز میں اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملک میں انتشار، بےامنی سے متعلق پُرتشدد واقعات میں فیض حمید کے ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے، پُرتشدد اور بے امنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، ان متعدد پُرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصرکی ایما اورملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں واضح رہے کہ پاک فوج نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 12 اگست کو فوجی تحویل میں لیا تھا

  • ایف بی آر نوٹیفکیشن واپس، بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل لانے کی اجازت مل گئی

    ایف بی آر نوٹیفکیشن واپس، بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل لانے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر نے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے اور فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہےذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ رولز 2006 کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پرپابندی کی تجویزواپس لینے کی ہدایت کردی اور رولز میں مجوزہ ترامیم واپس لے کر مشاورت کرکے دوبارہ پیش کرنے کا کہا ہے گزشتہ روز نوٹیفکیشن میں کیا کہا گیا؟واضح رہے کہ پیر کو ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانےکی اجازت دی گئی تھی

  • عمران خان کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

    عمران خان کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آباد- سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیےجوڈیشل کمیشن بنانے کی عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی واقعے کی عدالتی تحقیقات کے لیے بانی پی ٹی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست عوامی اہمیت کی نہیں ہے اور اس پر اعتراضات ہیں، اس پر عدالت نے درخواست پررجسٹرارآفس کےاعتراضات ختم کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ڈیڑھ سال ہوچکا ہے، پتا تو کرائیں 9 مئی کو ہوا کیا تھا؟ 9 مئی کے بعد سیکڑوں مقدمات ہوئے، ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگادیا گیا اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا آپ نے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا؟حامد خان نے کہا کہ یہ کسی صوبے کا نہیں پورے ملک کا معاملہ ہے، اسی لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا
    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ ابھی صرف رجسٹرار آفس کےاعتراضات ختم کررہے ہیں، ابھی میرٹس پرکیس نہیں سنا، کیس دوبارہ مقررہونے پر اٹھائے گئے سوالات پر عدالت کو مطمئن کرناہوگادوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ اگر کمیشن بن بھی گیا تو صرف ذمہ داری ہی فکس کرے گا، جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا فوجداری مقدمات پر اثر نہیں پڑے گا