سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ شامی فوج باغیوں سے بالکل ہی لڑنے سے انکار کردے گی ، باغیوں کا دمشق پر قبضہ سیاسی زلزلے سے کم نہیں ، یہ شامی حکومت کے اتحادیوں کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے سے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور سیاسی توازن میں بڑی تبدیلی آئے گی ماہر مشرق وسطیٰ امور منصور جعفر نے کہا کہ ماضی میں عراق، لیبیا اور افغانستان میں ایسے ہی حکومت تبدیلی کی کوشش کی گئی لیکن وہاں استحکام نہیں آ سکا، شام میں بھی ایسی ہی مشکلات کا سامنا ہوگاماہر بین الاقوامی امور ہما بقائی کا کہنا تھا کہ شامی باغیوں کی کمانڈ اور ڈسیپلن بہت اچھا ہے، اسی لیے انہوں نے تیزی سے مختلف شہروں پر قبضہ کیا اور شامی فوج کو پیچھے دھکیلا، امید ہے شام الیکشن کی طرف جائے گا
Category: اہم خبریں
-

پیپلز پارٹی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی صدارت میں پارٹی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل ہوا جس میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، سابق وزيراعظم راجا پرویز اشرف، شریک ہوئےاجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان، احمد محمود، نوید قمر اور علی حیدر گیلانی بھی شریک تھےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی قومی ایشوز کمیٹی آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی
-

کے پی ہاؤس پر چھاپہ، پختونخوا حکومت آئی جی اسلام آباد پر مقدمے کے اندراج سے پیچھے ہٹ گئی
خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پولیس کارروائی پرانسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کےخلاف آیف آئی آر درج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاذرائع کے مطابق کے پی حکومت آئی جی اسلام آباد کے خلاف آیف آئی آر درج نہیں کرے گی اور آئی جی، چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کومقدمہ درج نہ کرنے پرآمادہ کرلیاذرائع کا کہنا ہے کہ کےپی حکومت مقدمے سے متعلق صوبائی کابینہ کےفیصلے پرعمل درآمد نہیں کرےگی، کابینہ نےآئی جی اسلام آباد اور600 اہلکاروں پرکےپی میں مقدمہ درج کرنےکافیصلہ کیا تھاذرائع کا بتانا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی نےقانونی پہلوؤں سےمتعلق وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا اور بریفنگ میں بتایاکہ واقعہ جہاں ہوا وہاں پر ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے، اگر یہاں مقدمہ درج کیا گیا توافسران کےخلاف مقدمات کیلئے اسےجوازبنایا جائے گابریفنگ میں کہا گیا ہے کہ کل کو ہمارے افسران کےخلاف دیگر صوبوں میں مقدمات درج ہوں گے ذرائع کے مطابق مقدمہ اندراج پروزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی کےپی سے رابطہ بھی کیا تھا، ایڈووکیٹ جنرل نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پولیس چھاپے کے متعلق کابینہ کوآگاہ کیا تھااس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہناتھاکہ اس مسئلہ پر قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ جنرل کےپی اور ان کا اسٹاف اس پر کام کر رہا ہےانہوں نے کہاکہ قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد اس پر ایکشن لیا جائے گا
-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئیں چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استقبال کیا۔ وفد میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال اکبر اور عاشق کرمانی شامل ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا اُدھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کےاعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے
-

پی ٹی آئی کی 14 دسمبر کی کال فیض حمید کے ٹرائل کو مد نظر رکھ کر دی گئی، واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی 14 دسمبر کی کال کی وجوہات پاکستان کے لیے نہیں بلکہ 14 دسمبر کی تاریخ فیض حمید کے ٹرائل کو مد نظر رکھ کر دی گئی کراچی میں فیصل واوڈا نے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہناتھاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جانے کا مقصد قومی کاز ہے، میں یہاں کسی مطلب سے نہیں آیا ہوں، میں دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں، میں اورمصطفیٰ کمال پیار سے بھی بات کرتے ہیں اور ہاتھ مروڑ کر بھی کام کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ روز دھرنا، احتجاج پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی کا بھی مینڈینٹ ہے ان سے اختلافات ہوسکتے ہیں مگر انہیں عزت دینی ہوگی، بانی پی ٹی آئی کی جان پر سیاست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بیوی اور قیادت اس پر کام کررہے ہیں
-

اسلام آباد احتجاج میں 12 افراد شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج میں 12 افراد شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے پشاور میں اسد قیصر، عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور دیگررہنماوں نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران عمر ایوب کا کہنا تھاکہ اسلام آباد احتجاج میں 12 افراد شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور ہمارے 200 سے زائد کارکنان لاپتا ہیں انہوں نے کہا کہ 5 ہزار سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے عمر ایوب کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، جس کے ساتھ بھی بات چیت کرنی ہے کمیٹی کرے گی
انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے، 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور 24 نومبرکوگولیاں برسائیں گئیں اس کی بھی تحقیقات کی جائے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ مطالبات نہ مانے گئےتوسول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے شبلی فراز کا کہنا تھاکہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، ایک غلطی چھپانےکے لیے مزید غلطیاں کی جارہی ہیں خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگو ہر خان اور بیرسٹرسلمان اکرم راجہ کی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں تکرار ہوئی تھی۔ علیمہ خان بیرسٹر گوہر کو آڑے ہاتھوں لیتی رہیں، دونوں کے مابین تکرار ڈی چوک احتجاج میں شہادتوں کی متضاد تعداد پر ہوئی -

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک، 6 اہلکار شہید
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کاررائیوں میں 22خوارج ہلاک جبکہ خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس دوران 9 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورسز کی شمالی وزیرستان میں دوسری کارروائی میں 10خوارج مارے گئے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں سکیورٹی فورسز نے چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور حملے کی کوشش میں 3خوارج ہلاک کردیے گئےآئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
-

محمود غزنوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے: علی امین گنڈاپور
ڈی آئی خان- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ابھی سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ نہیں ہوا ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، حکومت نے دفعہ 245 لگا کر ہمارے لوگوں کا قتل کرایا، 12 ورکرز شہید اور 107 ورکرز کا ابھی تک پتہ نہیں ہے علی امین نے کہا کہ میڈیا نے ہمارے شہداء کے جنازے نہیں دکھائے، لاپتہ ورکرز سے متعلق تحفظات ہیں، ہزاروں کارکن گرفتار اور زخمی ہیں، کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کا کہنا تھا پانی پت جنگ کی طرح حملے کریں گے، 5 حملے ہم نے کر لیے ہیں، جس طرح محمود غزنوی نے 17 حملے کیے ہم بھی اسی طرح حملے جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی میں پشتونوں کا کردار تھا، پشتون کشمیر آزاد کراتے ہیں تو ٹھیک اور اپنی آزادی کے لیے لڑیں تو غلط؟ فرنٹ لائن پر لڑتے ہیں اور لڑیں گے، ہم شیر ہیں اور شیر رہیں گے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر گیم کی ہے، یہ ملک کے اندر نفرتیں پھیلا کر خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں، حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہوا ہے
علی امین نے کہا کہ سول نافرمانی کا فیصلہ نہیں ہوا، ابھی مذاکرات ہونے ہیں، ہم ملک کی خاطر مذاکرات کر رہے ہیں، اگر حکومت مذاکرات نہیں کرتی تو ہم تو چل ہی رہے ہیں گورنر کے پی کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی پر انہوں نے کہا کہ ایسے شخص نے اے پی سی بلائی جس کا کوئی کردار نہیں، گورنر ویلا منڈا ہے انکی اے پی سی پر لعنت بھیجتا ہوں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم دینا چاہتے ہیں، اچھی بات ہے مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے -

بھاگ کر نہیں جائیں گے، مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر جسٹس منصور شاہ کا جواب
بطور جج سپریم کورٹ مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر جسٹس منصور علی شاہ نے صحافی کو جواب دیدیا اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے جسٹس منصور علی شاہ سے سوال کیا کیا آپ کے مستعفی ہونے سے متعلق افواہیں درست ہیں؟جسٹس منصور علی شاہ نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، بھاگ کر نہیں جائیں گے، جو کام کر سکتا ہوں، اسے جاری رکھوں گاسینئر جج سپریم کورٹ کا کہنا تھا ابھی ایک کانفرنس پر آیا اس کے بعد دوسری پر جا رہا ہوں، نظام کو جتنا بہتر کرنے کا اختیار ہاتھ میں ہے وہ کریں گےقبل ازیں بچوں کو انصاف کی فراہمی سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے بار بار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا تذکرہ کیا
-

پاکستان کی فلاح کیلئے جو بھی کرنا ہوا کریں گے-سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سیاسی عمل اور گفتگو جاری ہے، ملک کی فلاح کے لیے جو بہتر ہوا وہ کریں گے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا سیاسی عمل میں رکاوٹ نہیں آتی، گفتگو ہو رہی ہے اور تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا، ملک میں امن اور فلاح کے لیے جو بھی کرنا ہوا کریں گے دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری، ان کا پیغام ہے ہم ڈٹے رہیں گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے انہوں نےکہا کہ حکومت دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں چلانے کے بیان دے رہی ہے مگر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اب لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں
