پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبرز کے ذریعے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن متعارف کرا دی پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے، فری لانسرز موبائل ڈیٹا کنیکشن پر وی پی این استعمال کرنے کیلئے موبائل نمبر رجسٹر کرا سکتے ہیں پی ٹی اے کے مطابق اب تک 31 ہزار سے زائد وی پی این رجسٹر کیے جا چکے ہیں، اقدام آئی ٹی شعبے کی ترویج اور وی پی این رجسٹریشن آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے
وی پی این کیا ہے؟
وی پی این سے آپ کو پبلک نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے ایک محفوظ نیٹ ورک کنکشن قائم کرنے میں مدد ملتی ہےوی پی این سے آپ کا انٹرنیٹ ٹریفک انکرپٹ ہو جاتا ہے اور آپ کی آن لائن شناخت چھپ جاتی ہےآسان الفاظ میں وی پی این استعمال کرنے پر تھرڈ پارٹیز کے لیے آپ کی آن لائن سرگرمیوں کو ٹریک کرنا یا ڈیٹا چرانا بہت مشکل ہو جاتا ہے
وہ پی این کس طرح کام کرتا ہے؟
ایک وی پی این آپ کے آئی پی ایڈریس کو چھپا کر نیٹ ورک ٹریفک کو ایک خصوصی ریموٹ سرور پر ری ڈائریکٹ کر دیتا ہے جسے ایک وی پی این ہوسٹ چلا رہا ہوتا ہے یعنی جب آپ وی پی این کے ذریعے آن لائن سرفنگ کرتے ہیں تو وی پی این سرور آپ کے ڈیٹا کا سورس بن جاتا ہے اس طرح انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (آئی ایس پی) اور دیگر تھرڈ پارٹیز یہ نہیں دیکھ پاتے کہ آپ کونسی ویب سائٹس کا وزٹ کر رہے ہیں یا آن لائن کونسا ڈیٹا بھیج اور موصول کر رہے ہیں بنیادی طور پر وی پی این ایک فلٹر کی طرح کام کرتے ہوئے آپ کے تمام ڈیٹا کو ناقابل فہم شکل میں تبدیل کر دیتا ہے یہاں تک کہ اگر کسی کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو بھی جائے تو بھی وہ اس کے لیے بیکار ہوتا ہے
Category: اہم خبریں
-

پی ٹی اے نے موبائل نمبرز کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن متعارف کرادی
-

’بشریٰ بی بی کا دکھڑا سن کر افسوس ہوا‘ عمران خان کی اہلیہ کے بیان پر گورنر کے پی کا ردعمل
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بشری بی بی کا دکھڑا سن کر افسوس ہوا کہ اسے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پختونوں کو چھوڑ کر بھاگ گئیں تھیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے کی بجائے صوبے میں لگی آگ کو بجھائے انہوں نے سوال کیا کہ کیا عوام کے ٹیکسوں کے پییسے صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے ہیں؟ کیا صوبے میں شہید ہونے والے دیگر لوگوں کے ورثا کو بھی ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے؟یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق تاج الدین کے گھر گئیں جہاں انہوں نے ورثا سے تعزیت کی اور انہیں ایک کروڑ کا چیک دیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی، میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھےانہوں نے کہا کہ خان کیلئے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، ڈی چوک پر رات ساڑھے بارہ بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرارہے تھے
-

موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم
وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیردفاع خواجہ آصف کو موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کے روک تھام کیلئے قائم کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ذرائع کے مطابق کمیٹی موٹرویز اور ریلوے پولیس کی صلاحیت کا جائزہ لے گی، دہشتگردی اور جرائم روکنے کیلئے ان اداروں کی صلاحیت کو جانچے گی ذرائع کے مطابق نئی بنائی گئی کمیٹی ان اداروں کی استعداد کار، اہلیت بڑھانے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی ذرائع کا بتانا تھا کہ مذکورہ کمیٹی اپنی تجاویز 2 ہفتوں کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں میری ٹائم سکیورٹی ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے، دہشتگردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گےان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کو مٹانے کا عزم غیر متزلزل ہے، ہماری سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف روز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید اور معیشت کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-

9 مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں ہوئیں، احتساب نہ کیا تو دروازہ کھل جائے گا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں کی گئیں، اِن کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے ایک دروازہ کھل جائے گا انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے احتساب کا فریم ورک تیار ہے اور اُسے مزید بہتر بھی کرلیا جائے گا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا تحقیقات کرانی ہے؟ سارے ثبوت اور اعترافات تو موجود ہیں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ججز کا ذکر کرکے بانی پی ٹی آئی وہی عدالتی سرپرستی چاہتے ہیں جو انہیں 9 مئی کے بعد ملی تھی اور جانبدار عدلیہ ان کی پشت پر کھڑی تھی ورنہ 9 مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہو چکا ہوتا انہوں نے کہا کہ سینیئر ترین ججز وہی ہیں جنہیں حال ہی میں ایک شکایت ہوئی ہے اور انہوں نے خط لکھا ہے خواجہ آصف نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ترسیلات زر روکنے کی کال دینا چاہتے ہیں، ضرور دیں یہ ناکام ہوگی
-

کے پی حکومت کی انتہا پسند سیاست کا خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کے بجائے انتہا پسند سیاست میں مصروف ہےانہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی انتہا پسند سیاست کا خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر اس نے انکار کردیا، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنا فرض ادا نہیں کیا بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کاوشوں کا خیرمقدم کیا یاد رہے کہ دو روز قبل پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی
-

سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی کی عمران خان پر تنقید، نوازشریف سے معافی مانگ لی
پاکستان تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب جاوید بدر نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے نام کھلا خط لکھ کر ماضی میں کی گئی الزام تراشیوں پر معافی مانگ لی جاوید بدر نے صدر مسلم لیگ ن کے نام لکھے کھلے خط میں کہا کہ نواز شریف سے اپنی گستاخیوں اور الزام تراشیوں پر معافی مانگتا ہوں، امید ہے میری غلطیوں کو جہالت اور نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گےسابق میڈیا کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ خط کسی دباؤ، لالچ کے بغیر صرف آخرت کے ڈر اور ضمیر کی آواز پر لکھا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر قوم کے بچوں کی غلط سیاسی تربیت کی، ان بچوں کے والدین اور پوری قوم سے بھی معافی مانگتا ہوں جاوید بدر نے لکھا کہ نواز شریف پر جھوٹے کیس بنوائے گئے، جیل میں رکھا گیا، اللہ تعالیٰ کا انصاف برحق ہے، نوازشریف کو دوبارہ عزت و مقام ملاسابق میڈیا کورآرڈینیٹر پی ٹی آئی نے اپنے خط میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ہم نے سیاست میں زہر، نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار بھرا، بانی پی ٹی آئی کو تب چھوڑا جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا گیا اور جب بشریٰ بی بی کو کرپشن کی کھلی اجازت دی گئی جاوید بدر کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے خزانہ خالی کیا، انٹرنیشنل تعلقات خراب کیے، فوج کے خلاف شرانگیزی کی، ملک میں استحکام پر نواز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نواز شریف سے کبھی ملاقات ہوئی تو ان کے سامنے غلطیوں کا اعتراف کروں گا
-

فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیراطلاعات کو پکڑیں
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، شرط یہ ہے کہ مذاکرات بامعنی ہوں اور ڈرامہ نہ ہوں، احتجاج کے دوران بھی ہم مذاکرات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیراطلاعات کو پکڑیں۔
بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ سیکڑوں کارکنان ہمارے زخمی ہیں اور دہشتگرد بھی ہمیں کہا جارہا ہے، آئین کے دائرے میں قانون کا نفاذ کرنا ہے تو ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
-

عمر ایوب اور راجہ بشارت ضمانت منظورہونے کے بعد رہا
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور راجہ بشارت کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمر ایوب خان، راجہ بشارت اور ناصر چٹھہ سمیت گرفتار 5 رہنماؤں کو اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا عمر ایوب اور راجہ بشارت کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست بعد از گرفتاری پر اپنے دلائل دیے عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی، عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں عدالتی کارروائی پوری ہونے کے بعد عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کر دیا گی عدالت نے ایس پی صدر راولپنڈی نبیل کھوکھر سمیت 5 افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، گزشتہ روز عدالتی احکامات کے باوجود عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر پولیس افسران کو توہین عدالت نوٹس جاری کیا گیا
-

امن وامان کی صورتحال میں بہتری، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال
پشاور- ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کردی گئی خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہےحکام کے مطابق پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں، راستوں کی بندش سے اشیائے خورونوش اور ادویات سمیت پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے ہونے والے مسائل کے حل پر توجہ دی جارہی ہے دوسری جانب امن جرگہ آج چوتھے روز بھی قبائلی عمائدین سے حالات میں بہتری سے متعلق بات چیت کرے گا
-

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے رویے اور مداخلت سے پی ٹی آئی رہنما پریشان
اسلام آباد – بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے مبینہ سخت رویے اور پارٹی معاملات میں بڑھتی ہوئی مداخلت سے تحریک انصاف کے کئی رہنماکافی پریشان ہیں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں نے بتایا کہ عمران خان کی اہلیہ اور بہن کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک بڑھتا جا رہا ہےجمعرات کو علیمہ خان کا اڈیالہ جیل میں عدالت کے احاطے میں بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ کے ساتھ تلخی اسی صورتحال کی عکاسی ہے جس کا سامنا پارٹی رہنماؤں کو ہے پارٹی کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیشتر رہنماؤں نے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں، درجنوں ایف آئی آرز میں نامزد ہیں، جیلوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے کاروبار ختم ہوگئے لیکن پھر بھی ہماری توہین کی جا رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت میڈیا پر سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ رضا کے استعفوں کی وجوہات سامنے آئی ہیں، وہیں اور بھی کئی ایسے معاملات ہیں جن کا سامنا پارٹی رہنماؤں کو ہے لیکن ان کے متعلق عوام لاعلم ہی ایک ذریعے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی مشکل صورتحال میں گھرے ہیں ذریعے کا کہنا تھا کہ کسی دن پنجاب سے تعلق رکھنے والا پارٹی کا ایک سینیٹر یہ بتا دے گا کہ کس طرح دیگر رہنماؤں کے سامنے اس کی تضحیک کی گئی تھی حال ہی میں لیک ہونے والی آڈیو میں علی محمد خان کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی ہدایت کو نظر انداز کیا اور احتجاجی مارچ کو ریڈ زون لیجانے پر اصرار کیا انہوں نے 24؍ نومبر کے احتجاج کا اعلان چیئرمین یا سیکرٹری جنرل جیسے پارٹی عہدیداروں کے ذریعے کرانے کی بجائے عمران خان کی بہن علیمہ خان سے کرانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما شوکت یوسفزئی نے بھی کھل کر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنگجانی میں احتجاجی مارچ کیوں نہیں روکا گیا۔ انہوں نے غیر سیاسی افراد کو سیاسی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی اجازت دینے پر پارٹی قیادت پر تنقید بھی کی تھی ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی شخصیت ہیں، انہوں نے اگر اصرار کیا بھی تو کیا پارٹی قیادت اس قدر کمزور تھی کہ وہ اس کی اجازت دیدے؟ پارٹی کے کئی رہنما بشریٰ بی بی کی بہن اور اُن کی ترجمان کی طرف سے میڈیا کو کہی گئی باتوں پر بھی ناراض ہیں دی گارڈین کو حال ہی میں دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پارٹی قیادت قابل اعتبار نہیں اور اُن کیخلاف کام کر رہی ہےپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف علیمہ خان پارٹی رہنماؤں سے کہہ رہی ہیں کہ وہ 24 نومبر کے احتجاجی مارچ میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے مبالغہ آمیز اعداد و شمار بتائیں، تو دوسری طرف بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا میں پارٹی کے منتخب ارکان اسمبلی سے براہِ راست رابطے کر رہی ہیںتحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پارٹی رہنما دونوں خواتین کا احترام کرتی ہے،انہوں نے اصرار کیا کہ دونوں کا پی ٹی آئی کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں
شیخ وقاض اکرم نے پارٹی کے معاملات میں دونوں کی جانب سے اثر انداز ہونے کی تردید کی اور کہا کہ چونکہ دونوں خواتین کا عمران خان کے ساتھ قریبی تعلق ہے اور ان کی جیل میں عمران خان تک رسائی ہے لہٰذا وہ بانی چیئرمین کے پیغامات پارٹی تک پہنچاتی ہیں