فرانس کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرلی، مشیل بارنیئر کو 3 ماہ وزیراعظم رہنے کے بعد عہدے سے فارغ کردیا گیا فرانسیسی پارلیمنٹ کے 331 اراکین نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔ بائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا وزیراعظم نےاسمبلی سےمنظوری کےبغیرخصوصی اختیارکےتحت بجٹ نافدکیاتھا، پارلیمنٹ کی منظوری کےبغیر بجٹ کا نفاذ وزیراعظم بارنیئر کےمعزولی کا باعث بنا مشیل بارنیئر کو صدر ایمانوئل میکرون نے 3 ماہ قبل وزیراعظم مقرر کیا تھا، اس سے قبل 1962 میں تحریک عدم اعتماد پر فرانس کی حکومت فارغ ہوگئی تھی
Category: اہم خبریں
-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا
کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہاآج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیاکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 545 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 104پوائنٹس کی بلند ترین سطح پربندہواآج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1158 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں مسلسل تیسرے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 104 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 356 ارب روپے ہےخیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا
-

مظاہرین کو دارالحکومت میں کھلی چھوٹ دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے
اسلام آباد- نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ مظاہرین کو دارالحکومت میں کھلی چھوٹ دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے اور مظاہرین کے ریڈزون میں داخل ہونے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیانائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد ریڈ زون کی سکیورٹی ہماری ترجیح رہی ہے، ریڈ زون کی سکیورٹی سے متعلق خصوصی قوانین نافذ کیے گئے، اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کے لیے مقامات کا تعین کیا گیا ہے، قانون کے مطابق ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتانائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو دارالحکومت میں کھلی چھوٹ دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے، مظاہرین کے ریڈزون میں داخل ہونے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، سکیورٹی فورسز کے پاس آتشیں اسلحہ نہیں تھا، صرف آنسوگیس، واٹرکینن اور لاٹھیاں تھیں جب کہ سفارتی مشنز اور اہم عمارتوں کے تحفظ کے لیئے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بہت ابہام پھیل گیا ہے اس لیے حکومت کو وضاحت کرنا پڑرہی ہے، سوشل میڈیا ایک لعنت ہے اور اپوزیشن فیک نیوز پھیلانے میں ماہر ہےانہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا، ایک جماعت نے حیران کن طور پر 24 نومبر کے اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کیا، ماضی میں اس جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر احتجاج کیا نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس جماعت کی جانب سے الیکشن میں 35 پنکچرز کا بیانیہ بنایا گیا، جوڈیشل انکوائری میں ثابت ہوا کہ کوئی انتخابی دھاندلی نہیں ہوئی تھی، تحریک انصاف کی تاریخ ہے ان کا احتجاج یا ریلی پرامن نہیں ہوتی اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ کی آمد پر ہی احتجاج کی کال کیوں دی گئی؟ اہم موقع پر احتجاج کی کال سے اس جماعت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی کو سنگجانی پر احتجاج کا کہا، سیاسی جماعت نے ریڈ زون میں ہی احتجاج کرنے پر بے جا اصرار کیا، تمام ترکوششوں کے باوجود سیاسی جماعت ضد پر اڑی رہی
-

سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرعارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی سابق صدر نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیا کیا کہ پر امن احتجاج کے باوجود دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیےگئے، اب تک کی معلومات کے مطابق میرے خلاف میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ سندھ پولیس کو عارف علوی کی گرفتاری اور ان کا نام نامعلوم ایف آئی آرز میں شامل کرنے سے بھی روکا جائے بعد ازاں عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جارہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا
-

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کرگئے
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کرگئےایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے وزیراعظم شہبازشریف اور صدرآصف زرداری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطورالحق کی وفات پر اظہار افسوس کیا وزیراعظم نے کہا کہ ایڈمرل یسطورالحق کی ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں
-

آپ نے امن بحال کرنا تھا، پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی غلط کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ برہم
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد ہی بند کر دیا 24 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ، اسٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئےدوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق حکومت اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کر دیا، درخواست گزار نے کہا ہمارےکاروبار کو چلنے دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا آپ نے میڈیا پر ہر جگہ کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر پر ہم اجازت نہیں دے رہے، عدالت نے آپ سے کہا تھا کہ شہریوں، تاجروں اور مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا میں پی ٹی آئی سے بھی پوچھوں گا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ میں ان سے بھی پوچھوں گا کہ حکومت سے لڑائی میں عام شہریوں کا کیا قصور تھا؟ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط ہی کیا، درخواست گزار کا کیا قصور تھا؟ ان کے کاروبار کو کیوں بند کیا؟اسٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمان کا کہنا تھا کچھ رپورٹس آگئی ہیں اور کچھ رپورٹس آنا باقی ہیں۔ عدالت نے اسٹیٹ کونسل پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ پہلی بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں، یہ ماہرانہ رائے وہاں دینی تھی، آپ نے اسلام آباد کو ایسے بند کیا تھا کہ ججز سمیت میں بھی نہیں آسکا، میں اپنے ہی آرڈر کا خود ہی شکار ہو گیا تھاجسٹس عامر فاروق کے ریمارکس نے ریمارکس دیے کہ احتجاج کیخلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کے دوران ہمیں کوئی سکیورٹی کلیئرنس نہیں دے رہا تھا، میں لاہور سے نہیں آسکا، ڈسٹرکٹ کورٹس بند تھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کام نہ ہونے کے برابر تھاچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا عام عام آدمی کا کیا قصور ہے حکومت کے جھگڑے میں عوام کدھر جائیں گے؟چیف جسٹس عامر فاروق کی وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی -

اینٹی اسموگ مہم: پنجاب میں سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
لاہور پنجاب حکومت نے اینٹی اسموگ پلان کے تحت سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہےپنجاب حکومت نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگااس کے علاوہ چھوٹی بڑی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے تصدیق نامہ بھی حاصل کرنا ہوگانوٹیفکیشن میں تمام وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے 30 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے اور تمام وزارتوں اور محکموں کو اس تاریخ تک گاڑیوں کا معائنہ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے
-

7 گھنٹے طویل سماعت، پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 676 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار 676 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے 24 نومبرکے احتجاج کے دوران گرفتارملزمان کی پیشی کی 7 گھنٹے سے زائد طویل سماعت ہوئی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ تھانہ حسن ابدال کے گرفتار کارکنان انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا 682 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے 676 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ عدالت نے 2 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور ہونے والے ملزمان کو7 دسمبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا
-

2024 میں وکی پیڈیا پر دنیا بھر میں لوگ کیا پڑھتے رہے؟
وکی پیڈیا دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹس میں سے ایک ہے، جو 2001 سے ایک اوپن آن لائن انسائیکلوپیڈیا کے طور پر کام کر رہی ہےہر سال وکی پیڈیا کے لاتعداد پیجز کو لوگوں کی جانب سے اربوں بار دیکھا جاتا ہے 2024 میں وکی پیڈیا سائٹ پر اکتوبر تک 76 ارب سے زائد بار لوگوں نے وزٹ کیا اور آن لائن انسائیکلو پیڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین کی فہرست جاری کی گئی ہے وکی میڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2024 کے مقبول ترین پیجز سے ہماری دنیا کی عکاسی ہوتی ہے اور عندیہ ملتا ہے کہ وقت کے اس منفرد لمحے میں ہماری دلچسپیاں مشترکہ ہیں اس سال سب سے زیادہ مقبول وکی پیڈیا پیج ڈیتھس ان 2024 رہا جسے 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا وکی پیڈیا پیج 2024 کا دوسرا مقبول ترین پیج رہا جس پر لگ بھگ 2 کروڑ 90 لاکھ افراد نے وزٹ کیا تیسرے نمبر پر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا پیج رہا، جس پر وزٹ کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ سے زائد رہی چوتھا مقبول ترین پیج Lyle اور Erik Menendez کا رہا ان دونوں بھائیوں نے 1989 میں اپنے والدین کو قتل کیا تھا اور اب جیل میں عمر قید کاٹ رہے ہیں لوگوں میں ان بھائیوں کے بارے میں دلچسپی ایک دستاویزی فلم کی وجہ سے بڑھی جو 2024 میں جاری ہوئی ان کے وکی پیڈیا پیج کو 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھادوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکی پیڈیا پیج پر ڈھائی کروڑ سے زائد افراد نے وزٹ کیا اور یہ اس فہرست میں 5 ویں نمبر پر رہا انڈین پریمیئر لیگ کے حصے میں چھٹا نمبر آیا جس کے وکی پیڈیا پیج پر 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد افراد نے وزٹ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیے گئے JD Vance کا وکی پیڈیا پیج 7 ویں نمبر پر رہا جس کے ویوز کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد رہی ہالی وڈٖ فلم Deadpool & Wolverine کے حصے میں 8 واں نمبر آیا جبکہ امریکی دائیں بازو کے ایک تھنک ٹینک کے پیش کردہ پراجیکٹ 2025 کا وکی پیڈیا پیج 9 ویں نمبر پر رہا2024 میں ہونے والی بھارتی انتخابات کا وکی پیڈیا پیج 10 ویں نمبر پر رہا جبکہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 11 ویں اور گزشتہ سال سرفہرست رہنے والا چیٹ جی پی ٹی پیج اس بار 12 ویں نمبر پر چلا گیا
-

دوسرا ٹی ٹوئنٹی-پاکستان کی تباہ کن بولنگ، زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے57 رنز پر آؤٹ
3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا ہے بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا زمبابوے کا یہ فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا ، صائم ایوب ، عمیربن یوسف ، عثمان خان ، طیب طاہر ،عرفان خان ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں قومی ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی
