Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 126 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • بلاول بھٹو سے اسحاق ڈار کی ملاقات، معاملات کے حل کیلئے کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق

    بلاول بھٹو سے اسحاق ڈار کی ملاقات، معاملات کے حل کیلئے کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں معاملات کے حل کیلئے پیپلزپارٹی اورحکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف بھی موجود تھے بعد ازاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبے کے وسائل اور قیام امن کیلئے آپ کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے وفاق سے متعلق امور کو متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے

  • لندن پولیس نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کا کیس بند کر دیا

    لندن پولیس نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کا کیس بند کر دیا

    لندن پولیس نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کا کیس بند کر دیا ہے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل پر مبینہ حملے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی پاکستانی دفتر خارجہ نے ہائی کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ واقعے کی فوٹیج کا جائزہ لے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے پاکستان ہائی کمیشن نے واقعہ کے حوالے سے تمام دستیاب شواہد پولیس کو فراہم کیے تھے مگر پولیس نے کہا کہ واقعے میں کسی کے زخمی نہ ہونے اور کوئی دوسرا نقصان نہ ہونے کے سبب وہ کسی بھی شخص پر فرد جرم عائد نہیں کر سکتی پاکستانی حکومت نے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 23 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر کے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے تھےخیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری،اظہرمشوانی و دیگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھاتقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے

  • عمران خان سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی، عمران نےگلے لگایا اور بوسہ لیا

    عمران خان سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی، عمران نےگلے لگایا اور بوسہ لیا

    راولپنڈی- اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سےگفتگو میں شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی، عمران خان نےگلے لگایا اور بوسہ لیا شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مجھے دیکھتے ہی میرے ساتھ بغل گیر ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ان سے کمرہ عدالت میں طویل گپ شپ ہوئی

  • پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی آج بھی بڑی چھلانگ، 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی آج بھی بڑی چھلانگ، 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج بھی 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں دن کا آغاز ایک لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس سے ہوا کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 3 ہزار 134 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 8 ہزار 345 پوائنٹس بنائی بازار میں آج 1.64 ارب شیئرز کے سودے 63 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 388 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 745 ارب روپے ہے بازار میں آج مسلسل چوتھے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا

  • توشہ خانہ ٹوکیس- ضمانت منسوخی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    توشہ خانہ ٹوکیس- ضمانت منسوخی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نے دلائل دیےایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ بشریٰ بی بی اسلام آبادہائیکورٹ سےملنے والی ضمانت کاغلط استعمال کررہی ہیں اور وہ ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہوتیں لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائےعدالت نے ایف آئی اےکی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا اور سماعت آئندہ ہفتےتک ملتوی کردی

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

    لاہور اور گجرات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے جہلم شہر اور گردونواح سمیت کمالیہ شہر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں اس کے علاوہ خانیوال، چیچہ وطنی، بھلوال،چنیوٹ،حافظ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئےزلزلے کی شدت 5.1 رکارڈ، مرکز کھاریاں کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھاامریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ گئی جب کہ پاکستانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا، تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات دور ہونے لگے، گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ، سی ایم ہاؤس آنے کی دعوت

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات دور ہونے لگے، گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ، سی ایم ہاؤس آنے کی دعوت

    پشاور- پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہےذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو عاطف خان کو ٹیلی فون کال کرنے پر آمادہ کیاذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا باہمی اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے، اندرونی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں
    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے کی بھی دعوت دی، عاطف خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی حامی بھرلی پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے رابطے کی تصدیق کر دی ہےپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے ایک دوسرے پر بیانات ماضی میں کئی بار منظر عام پر آ چکے ہیں، دونوں رہنما ایکدوسرے پر ماضی میں سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں

  • پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے عمران خان کیلئے مشکلات بڑھادیں، پارٹی رہنما بھی پریشان

    پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے عمران خان کیلئے مشکلات بڑھادیں، پارٹی رہنما بھی پریشان

    عمران خان اگر اپنے سوشل میڈیا اور بیرون ملک بیٹھے حامیوں کے ایک مخصوص گروہ کو فوج مخالف پروپیگنڈے اور سیاست میں نفرت کو بڑھانے کے عمل سے سختی سے نہیں روکتے تو اُن کے مسائل کم ہونے والے نہیں تحریک انصاف کا کوئی دوسرا رہنما یہ کام نہیں کر سکتا۔ بہت سے پارٹی رہنما سمجھتے ہیں کہ یہ سب غلط ہو رہا ہے، اس سے عمران خان اور پارٹی دونوں کو نقصان ہو رہا ہے، اُن کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں لیکن ہر کوئی ڈرتا ہے کہ اگر وہ کوئی ایسی بات کرتے ہیں تو تحریک انصاف کا سوشل میڈیا اور باہر بیٹھے حامی جن میں یوٹیوبرز اور کچھ پارٹی لیڈرز بھی شامل ہیں وہ اُن کے پیچھے پڑ جائیں گے اور اُن کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی پارٹی رہنما جانتے ہیں کہ اگر عمران خان اس سلسلے میں اپنے سوشل میڈیا اور اوورسیز ورکرز اور فالورز کو واضح انداز میں روکتے ہیں تو اس سے بڑی بہتری کا رستہ نکل سکتا اور یہ بہتری عمران خان اور پارٹی دونوں کے فائدے میں ہو گی، پر ایسا ہو نہیں رہا، عمران خان سے کون یہ بات کرے؟اُن کو کون سمجھائے؟ یہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ باہر بیٹھے لوگ جو آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا سوشل میڈیا جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اُس نے ایسے پارٹی رہنماوں کیلئے یہ ناممکن بنا دیا کہ وہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان لڑائی کو ختم کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں یہاں تو یہ حال ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین، سیکریٹری جنرل اور دوسرے اہم ذمہ داران کا تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا پر کوئی کنٹرول نہیں۔ یہ رہنما تو اس پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں کہ نجانے پارٹی کا آفیشل سوشل میڈیا حتیٰ کہ عمران خان کے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر کیا پوسٹ لگا دے؟تحریک انصاف کا وہ سوشل میڈیا جس کو عمران خان اپنی طاقت سمجھتے تھے وہ دوسروں کے ساتھ ساتھ خود اُن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ اگرپارٹی کے سوشل میڈیا پر کوئی جھوٹا پروپیگنڈابھی چلا دیا گیا کسی پارٹی رہنما کی جرات نہیں کہ وہ حقیقت بھی بیان کرسکے۔ گویا یا تو خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے یا پھر اس انداز میں بات کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پیچھے نہ پڑ جائے۔ تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی رہنماوں کیلئےاب سب سے بڑا خطرہ پارٹی کا اپنا سوشل میڈیا اور ایسے جذباتی ورکرز بن چکے ہیں جن کی مرضی کے خلاف اگر کوئی بات کر دی جائے تو بات کرنے والے کو غدار قرار دیا جاتا ہے، اُس کی ٹرولنگ ہوتی ہے بلکہ اُن کو ہراساں کیا جا سکتا ہے۔ اس رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا خوف اب اندرونی ہےیہ وہ خوف ہے، یہ وہ ڈر ہے جس نے تحریک انصاف کو سیاستدانوں سے بات چیت کرنے سے روک رکھا ہے، یہ وہ ڈر اور خوف ہے جس کی وجہ سے پارٹی رہنما چاہتے ہوئے بھی اپنے نام کے ساتھ میڈیا کے سامنے اپنے سوشل میڈیا اور بیرون ملک بیٹھے حامیوں کے ایک گروہ کے فوج مخالف پرپیگنڈے کے خلاف بات نہیں کرتے۔ اس خوف اور ڈر سے پارٹی رہنماوں کو صرف اور صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں لیکن وہ ابھی تک ایسا نہیں کر رہے اور جس سے سب سے زیادہ نقصان خود اُن کا اپنا ہی ہو رہا ہے

  • سینیٹ کمیٹی نے آبادی کے حساب سے اقلیتی نشستیں مختص کرنے کیلئے معاونت طلب کرلی

    سینیٹ کمیٹی نے آبادی کے حساب سے اقلیتی نشستیں مختص کرنے کیلئے معاونت طلب کرلی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے صوبے میں آبادی کے حساب سے اقلیتوں کی نشستیں مختص کرنے کیلئے الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلی سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں ہر صوبے سے اقلیتوں کی ایک ایک نشست مختص کرنے کا سینیٹر منظور احمد اور سینیٹر دنیش کمار کا بل زیر غور آیا اس موقع پر ممبر کمیٹی ضمیر حسین گھمرو نے کہا کہ اگر ہر صوبے میں اقلیتی آبادی ہے تو ایک ایک نشست قومی اسمبلی میں مختص ہونی چاہیے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ادارہ شماریات سے اقلیتی آبادی کا صوبہ وار ڈیٹا منگوا لیتے ہیں، اقلیتوں میں 13 لاکھ کرسچن، ساڑھے17 لاکھ ہندو شہری ہیں چیئرمین کمیٹی نے ادارہ شماریات سے ہر صوبے سے اقلیتوں کی مکمل معلومات طلب کرلیں، کمیٹی نے احکامات دیے کہ آئندہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کا سینیئر نمائندہ معاونت کیلئے شریک ہو کمیٹی نے اقلیتوں کی نشستیں مختص کرنے پرالیکشن کمیشن حکام سے بھی معاونت طلب کرلی اس کے علاوہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ 2024 غیرمؤثر ہونے پر وزیر قانون نے واپس لے لیا جبکہ ساہیوال میں وفاقی محتسب کا علاقائی دفتر کھولنے سے متعلق عوامی درخواست بھی نمٹادی گئی اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری قانون خشی الرحمان نے کہا کہ وفاقی محتسب کی جانب سے جواب آیا ہے کہ ہمارے پاس اتنا عملہ نہیں کہ دفتر کھل سکے، وفاقی وزیرقانون نے کہا ساہیوال میں اتنی تعداد میں شکایات بھی نہیں کہ علاقائی دفتر کھلے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آرٹیکل 140 اے، 160، آرٹیکل 1، 51، 59، 106، 154، 175 اے، 198، 218 میں ترمیم کا بل مؤخرکردیا گیا آئین کے آرٹیکل 62 کا ترمیمی بل بھی مؤخرکیا گیا جبکہ فیملی کورٹ ترمیمی بل 2024 بھی مؤخر کردیا گیا

  • عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کو گمراہ کن بیانیے سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

    عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کو گمراہ کن بیانیے سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

    عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کو مس انفارمیشن اور گمراہ کن بیانیے سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری 2024 گلوبل رسک رپورٹ کے مطابق پاکستان مس انفارمیشن اور گمراہ کن بیانیہ سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، پاکستان میں جھوٹی معلومات اور گمراہ کن غلط بیانی کے خطرات آئندہ دو سال میں سب سے زیادہ اہم چیلنجز میں شامل ہوسکتے ہیں عالمی اقتصادی فورم کی 2024 کی گلوبل رسک رپورٹ کے مطابق پاکستان جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے کے مسئلے سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور جھوٹی معلومات کا یہ خطرہ ملک کو درپیش مجموعی چیلنجز میں چوتھے سے چھٹے نمبر پر ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مس انفارمیشن کے ذریعے فرقہ واریت، مذہبی تنازعات، اور سماجی تقسیم کو ہوا دی جا رہی ہے، جس سے معاشرتی ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف سماجی انتشار بلکہ سیاسی بے چینی، جمہوری اداروں کی ساکھ، اور عوامی اعتماد کو متاثر کر رہا ہےرپورٹ کے مطابق انڈیا میں یہ خطرہ پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ اور میکسیکو اس فہرست میں گیارہویں نمبر اور انڈونیشیا میں یہ خطرہ اٹھارہویں نمبر پر آتا ہے عالمی اقتصادی فورم کے تجزیے کے مطابق اگر اس مسئلے کو قابو نہ کیا گیا تو یہ مسئلہ جمہوری اداروں کی کمزوری اور سیاسی عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہےرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھوٹی معلومات کے اس بڑھتے ہوئے طوفان کو روکنے کیلئے نہ صرف قانون سازی بلکہ سماجی شعور، تعلیمی اصلاحات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی شفافیت کیلئے بھی اقدامات ضروری ہیں