اسلام آباد- حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ 3 دسمبرتک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں اور حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار پائی ہیں وزیر مذہبی امور کا کہنا ہےکہ کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسپانسر شپ اسکیم میں موصول درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائےگا۔ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کرادیں
Category: اہم خبریں
-

بشریٰ اور قاسم سوری جیسے لوگ عمران کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو: واوڈا
اسلام آباد- سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگ عمران خان کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہوایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کررہے ہیں، یہ وہی پروپیگنڈا مہم ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان زیادہ ہوگاسابق وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر گھٹیا ایکس پوسٹ آگ لگانے کے لیےلکھی گئی، یہ گھٹیا ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے نہیں باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھی کیونکہ عمران خان خود اپنا ایکس ہینڈل نہیں چلا رہےفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کی ہے، یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو
-

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں لگنے والی آگ پھیل گئی
کراچی- ایم اے جناح روڈ پر کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آگ دوسری منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمار ت میں 100 سے زائد لوگ موجود تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہےحکام کے مطابق 10 فائر ٹینڈرز، 2 واٹرباؤزر اور اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں جب کہ پاک بحریہ کی ٹیم بھی آتشزدگی کے مقام پر پہنچ گئی ہے ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہےکہ پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد نیپا ہائیڈرینٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے ٹینکر روانہ کردیے گئے ہیں وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمارت میں آگ لگنےکا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو پلازہ میں آگ لگنے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ایس بی سی اے اور تمام متعلقہ ادارے عمارتوں کا معائنہ کریں
-

9 مئی پر معافی کی بات کرو تو عمران خان کہتا ہے شواہد لے آئیں
جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس بار بار جا رہے ہیں لیکن وہ نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات کو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا نئے الیکشن کیسے کروائے جائیں انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر جانے کو تیار نہیں، عمران خان سے 9 مئی پر قوم سے معافی مانگنے کی بات کرو تو بانی پی ٹی آئی کہتا ہے شواہد لے آئیں پھر بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی نے الیکشن میں وہی کیا جو وہ نہ کرنے کا کہتے تھے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے، سابق آمر مشرف پہلے نوازشریف اور بے نظیر کو ملک کیلئے سکیورٹی رسک کہتا تھا پھر مشرف نے ہی دبئی میں بی بی سے این آر او کیا
-

مریم نواز نے ’پیرا‘ میں تعیناتیوں اور قواعد وضوابط سمیت دیگر امور کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرِ صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے پہلے اجلاس میں اتھارٹی کے قیام، تعیناتیوں اور قواعد و ضوابط سمیت دیگر امور کی منظوری دیدی گئی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 3 ماہ میں فنکشنل کرنے کا ہدف دیتے ہوئے آپریشن اور پروسیجر اینڈ ریگولیشن 2024 کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی اجلاس میں پیرا سے متعلق کمیٹیوں کے قیام کے علاوہ ہیڈ کوارٹر، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر بھرتیوں، تبادلوں اور ڈیپوٹیشن پالیسی کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر تحصیل میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر، انویسٹی گیشن آفیسر، سینیئر سارجنٹ اور سارجنٹ تعینات کئے جائیں گے
-

ایف آئی اے کی بلوچستان میں ریاست مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بلوچستان میں ریاست مخالف مواد شیئر کرنے میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرکے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو تفصیلات فراہم کردیں ایف آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹر عمران محمود کی سربراہی میں ایف آئی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی اعلامیے کے مطابق خصوصی ٹیم نے تین ماہ کے دوران ریاست مخالف مواد شیئر کرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرکے مذکورہ اکاؤنٹس کے حوالے سے پی ٹی اے کو تفصیلات فراہم کردی ہیں ایف آئی اے کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ رپورٹ کردہ اکاؤنٹس میں 487 فیس بک، 190 ٹک ٹاک، 147 ایکس، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلی کیشنز کے اکاؤنٹس شامل ہیں اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی نشاندہی بھی کی ہے جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اور پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہےپی ٹی اے نے 312 اکاؤنٹس کو بلاک کردیا جبکہ ریاست مخالف 14عناصر کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا
-

سرائے عالمگیر میں کار نہر میں گرنے سے دلہا اور سالی جاں بحق، دلہن کو بچا لیاگیا
گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں کارنہر میں گرنے سے دلہا اور سالی جاں بحق ہو گئے جبکہ دلہن سمیت 3 خواتین کو بچا لیا گیاسرائے عالمگیر کے علاقے بولانی میں شادی کی خوشیوں والا گھر اس وقت ماتم میں بدل گیا جب دلہا راجا اسامہ ولیمے کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھادلہے کے ساتھ گاڑی میں اس کی سالی اور مزید 3 خواتین سوار تھیں کہ گاڑی سرائے عالمگیر کے قریب نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں دلہا راجا اسامہ اور اس کی سالی مریم جاں بحق ہو گئے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دلہن سمیت 3 خواتین کو بچا کر باہر نکالا جبکہ دلہے اور سالی کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیاشادی کی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے جانیوالی لڑکی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق
دوسری جانب حیدرآباد کے قریب ٹنڈو جام میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہو گئی فائرنگ کا واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی آرٹسٹ تھی اور تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے گئی تھی کہ فائرنگ کی زد میں آگئی -

کراچی سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ بدستور متاثر، واٹس ایپ اور دیگر ایپس چلانے میں مشکلات
کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انٹرنیٹ کی رفتار آہستہ ہونے کی وجہ سے صارفین کے لیے واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس بھیجنا اور وصول کرنا دشوار ہو گیا ہےوائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس، صارفین کے لیے کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کا سبب بننے لگا ہے، گھروں سے کام کرنے والے ہوں یا فری لانسرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے وابستہ افراد ہوں یا آن لائن کلاسز لینے والے طالب علم انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سب ہی شدید پریشان ہیں پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بھی انٹرنیٹ اسپیڈ تاحال سست ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، شہرکے مختلف علاقوں میں خصوصاً واٹس ایپ میسیجنگ میں شدید دشواری کا سامنا ہے
صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں آڈیو، ویڈیو، تصاویر کی ترسیل میں حد سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، صدر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گلستان جوہر کے مختلف علاقے متاثر ہیں، بعض علاقوں میں وائی فائی سروس بھی کام نہیں کر رہی پاکستان میں انٹرنیٹ کی انتہائی خراب صورتحال پر آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہےآئی ٹی ماہرین کے مطابق پاکستان کا عمومی طور پر ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب روپے یومیہ ہے، ٹیلی کام سیکٹر کا 60 سے 70 فیصد یومیہ منافع 3 جی اور 4 جی نیٹ ورک سے جڑا ہے لیکن انٹرنیٹ مسائل کے باعث ٹیلی کام سیکٹر سمیت متعدد شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں -

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے رشتہ دار جاں بحق
خیبرپختونخوا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے قریبی رشتہ دار جاں بحق ہوگئےذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ثقلین گنڈاپور جاں بحق ہوگئے جو علی امین گنڈاپور کے رشتہ دار ہیں خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین خان گنڈاپورکے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ کے رشتے میں چچا ہیں
-

سندھ بھر میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی دن منایا گیا
سندھی ثقافتی دن کے موقع پر سندھ بھر میں ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہنے شہریوں نے ریلیاں نکالیں، ٹیبلوز پیش کیے اور گیتوں پر رقص کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی قدیم تہذیب و ثقافت سے محبت کا بھرپور اظہار کیا کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، مٹیاری، میرپور خاص، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، بدین، جیکب آباد، شکاپور، کندھ کوٹ، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ، دادو اور تھرپارکر سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھی ثقافتی دن کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں سرپرسندھی ٹوپی سجائے اوراجرک اوڑھے بچوں، نوجوانوں اور خواتین نے یوم ثقافت کو یادگار بنایا اور امن اور محبت کی سر زمین سندھ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، مختلف مقامات پر ہونے والی تقاریب میں بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے جبکہ نوجوانوں نے گیتوں کی دھنوں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوشی کا بھرپور اظہار کیایوم ثقافت سندھ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا خصوصی پیغام یوم ثقافت سندھ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام سمیت تمام پاکستانیوں کو یومِ ثقافت سندھ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن وادیٔ مہران کے بھرپور ثقافتی ورثے، شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہےبلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ ثقافت ہم آہنگی، رواداری اور شمولیت کا عکاس ہے، سندھ صوفی بزرگوں کی سرزمین ہے جو صدیوں سے امن، بقائے باہمی اور محبت کا روشن مینار رہی ہےانہوں نے کہا کہ سندھ کا اتحاد و بھائی چارے کا پیغام نسل در نسل دلوں کو متاثر کرتا آیا ہے، اجرک اور سندھی ٹوپی محض ثقافتی اسباب نہیں بلکہ سندھ کی شناخت اور اقدار کے مظہر ہیں
بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ اجرک اور سندھی ٹوپی ہمارے لیے احترام، وقار اور فخر کی علامت ہے، سندھ کی ثقافت کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی یوم ثقافت سندھ پر عوام کو مبارکباداس موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلچرل ڈے کی سب سے زیادہ خوبصورتی سندھی اجرک اور ٹوپی کی بہار ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام اپنی ثقافت سے اظہارِ محبت کے طور پر ثقافت سے مزین سندھی ٹوپی اور اجرک پہنتے ہیں، سندھ کی ثقافت بہت ہی قدیم اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ یہ ثقافت ہزاروں سال کی تاریخ اور روایات پر مبنی ہے۔ یوم ثقافت پر ہم ثقافتی اقدار، روایات اور زبان کو تحفظ اور فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کی ثقافت امن، برابری اور محبت کی ثقافت ہے، سندھ کے ثقافتی دن پر ملک کے تمام لوگوں کو مبارک ديتے ہيں اياز لطيف پليجو نےکہا کہ ہميں سندھی کے ساتھ پنجابی، پشتو، اردو، بلوچی، ہندکو اور سرائيکی زبانيں بھی عزيز ہيں دبئی میں ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوان تعليم اور ميرٹ پر توجه ديں، ترقی کا يہی راستہ ہے
