Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 134 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • اے این پی اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانےکی مخالفت کردی

    اے این پی اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانےکی مخالفت کردی

    پشاور- عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانےکی مخالفت کردی مرکزی ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان نے جیونیوز سےگفتگو میں کہا کہ اے این پی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کرتی ہے،گورنر راج لگانا مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج لگ بھی جائے تو تین ماہ بعد ختم ہوجائےگا انجینئر احسان اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اسمبلی میں اکثریت ہے،گورنر راج اثر انداز نہیں ہوگا
    ترجمان اے این پی کے مطابق وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں معنی خیز مذاکرات کی ضرورت ہے۔ اگر قانونی طریقے سے بانی پی ٹی آئی رہا بھی ہوجائیں تو کیا ہوجائےگا؟ ملک میں سیاسی عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھ گیا ہےدوسری جانب جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبد الواسع نے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خلاف آئین اقدام ہوگاعبد الواسع کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی موجودگی میں گورنر راج لگانے کی باتیں وفاقی حکومت کی بدنیتی ہے، جماعت اسلامی گورنر راج کی بھر پور مخالفت کرے گی، امیر مقام کا بیان غیر ذمہ درانہ اور غیر سنجیدہ ہے، منتخب حکومت اور اسمبلی کی موجودگی میں گورنر راج کی کوئی قانونی حیثیت نہیں خیال رہے کہ حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کی ہےذرائع کے مطابق حکومت نے کے پی میں گورنر راج نافذ کرنے سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور اے این پی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے
    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو کے پی میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اپنی رائے دے دی ہےذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا نےخود 2 بار وفاق پر چڑھائی کر کےگورنر راج کا جواز پیدا کر دیا، وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری استعمال کی گئی کابینہ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا، سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لےکر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائےگا

  • حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، اسے ہرصورت نجی شعبے کے حوالے کریں گے: وزیراعظم

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، اسے ہرصورت نجی شعبے کے حوالے کریں گے: وزیراعظم

    پاکستان حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، اسے ہرصورت نجی شعبے کے حوالے کریں گے- وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، ہم اسے ہرصورت ختم کرکے نجی شعبے کے حوالے کریں گےنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا 1 لاکھ پوائنٹس سے اوپر جانا حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسےکاعکاس ہے،کاروبار کو نجی شعبے کےحوالے کرنے سے قوم کے کھربوں روپے کی بچت ہوگی، ان پالیسیز کے لیے وہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک پیج پر ہیں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، قومی سلامتی معاشی سلامتی سے جڑی ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ماضی میں آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کی گئی
    ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی واستحکام کےدشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنےکی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی، ان لوگوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے

  • 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے

    31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے

    اسلام آباد- وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اگر کسی افغان شہری کو اسلام آباد میں رہنا ہے تو ڈی سی آفس سے این او سی لینا ہوگا اور 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گےانہوں نے کہا کہ ایک ہی ترجیح ہے کہ زندگی معمول پر آجائے، جو تھوڑی بہت چیزیں رہ گئیں وہ شام تک روٹین پر آجائیں گی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کسی پولیس والے کے پاس گن نہیں تھی، پروپیگنڈا کیا گیا کہ 33 لاشیں ایک اسپتال میں ہیں، انہیں اپنی شرمندگی چھپانے کا کوئی طریقہ نہیں مل رہاواضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری بھی شامل ہیں جب پنجاب حکومت نے بھی احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی شناخت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے

  • پی ٹی آئی کے احتجاج سے فرار ہونیوالے مظاہرین اپنی گاڑیاں بھی چھوڑ گئے

    پی ٹی آئی کے احتجاج سے فرار ہونیوالے مظاہرین اپنی گاڑیاں بھی چھوڑ گئے

    اسلام آباد- پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کریک ڈاؤن کے بعد اپنی گاڑیوں کو چھوڑ کر چلے گئےتحریک انصاف کے احتجاج پر گزشتہ رات ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد بہت سے مظاہرین اپنی گاڑیاں پیچھے چھوڑ کر چلے گئے کو موصول فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین اپنی درجنوں گاڑیاں جناح ایونیو پر چھوڑ گئے ہیں اور ان میں سے اکثر کو نقصان بھی پہنچا ہےپولیس اور ایکسائز حکام نے گاڑیاں قبضے میں لےکر ریکارڈ نکالنا شروع کردیا ہےپولیس کا کہناہےکہ گاڑیوں کے مالکان پر بھی سہولت کاری کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور انہیں شامل تفتیش کیا جائیگا

  • پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج سے پکڑے گئے افغان شہریوں کی شناخت سامنے لانے کا اعلان

    پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج سے پکڑے گئے افغان شہریوں کی شناخت سامنے لانے کا اعلان

    لاہور- پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج سے پکڑے گئے افغان شہریوں کی شناخت جلد سامنے لانے کا اعلان کردیالاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ 9 مئی ہو یا 24 نومبر ان کا احتجاج ناکام ہوا، پی ٹی آئی 5 بار احتجاج کی کال دے چکی مگر ہر بار ناکام ہوئی عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوکارکنوں کی تنقید کا سامنا رہا، علی امین کی گاڑی کو کل کارکنوں نے آگ لگائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہا جاتا رہا بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں لیکن کل میاں کی رہائی کے لیے بضد تھیں مگر پھر گزشتہ رات احتجاج سے فرار ہوئیں انہوں نے مزید کہاکہ احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایاگیا، ان کے اپنے بچے باہر ہیں، احتجاج میں لوگوں کے بچوں کو کھانا میسرنہ تھا

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا ریکارڈ، ایک روز میں 4900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا ریکارڈ، ایک روز میں 4900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    گزشتہ روز 3000 سے زائد پوائنٹس کے خسارے پر بند ہونے والی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 1700 سے زائد پوائٹنس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں انڈیکس 3500 سے زائد پوائنٹس کے خسارے سے 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہواآج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 4947 پوائنٹس اضافے سے 99549 پر دیکھا گیا جبکہ کاروبار کا اختتام 4695 پوائنٹس اضافے سے 99269 پوائنٹس پر ہواآج کا اضافہ کسی ایک کاروباری دن میں انڈیکس کا سب سے بڑی بڑھوتری ہےیاد رہےکہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ اضافہ 13 جون 2024 کو 3411 پوائنٹس کا ہوا تھااس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہےکہ احتجاج کے خاتمےکے ساتھ 100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہوگئی،گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

    راولپنڈی- آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی جس دوران باہمی اعتماد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیاجنرل عاصم منیر نے بین الاقوامی اور علاقائی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیاآئی ایس پی آر کے مطابق چینی جنرل ژانگ یوشیا کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور خراجِ عقیدت پیش کیا
    چین کی عسکری قیادت سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تاریخی دوستی نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے، یہ تاریخی شراکت داری مزید بڑھنے کے لیے تیار ہےآئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے اسٹریٹیجک پارٹنر شپ سے متعلق پاکستان کی ثابت قدمی کی تعریف کی جب کہ چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ بھی کیا

  • آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی، بھارت کے روہت شرما بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں جب کہ اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر بھارت کے ہی شبمن گل موجود ہیں
    ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ ہنڈرڈ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں، زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی پہلی پوزیشن کھوبیٹھے ہیں، شاہین ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں
    ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن ہےٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بھمرا ایک بار پھر نمبر ون بولر بن گئے ہیں، بھمرا کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے

  • گنڈاپور اور عمر ایوب بے بس تھے، مارچ پر بشریٰ بی بی کا کنٹرول رہا، قیادت ڈی چوک جانے کے اقدام سے مایوس

    گنڈاپور اور عمر ایوب بے بس تھے، مارچ پر بشریٰ بی بی کا کنٹرول رہا، قیادت ڈی چوک جانے کے اقدام سے مایوس

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ڈی چوک جا کر احتجاج کرنے کے اقدام سے پی ٹی آئی قیادت مایوس ہےدی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو حسن ابدال جانے اور ڈی چوک کی طرف مارچ نہ کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیا گیا لیکن جب وہ حسن ابدال پہنچے تو مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھ چکا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے میں رہے، محسن نقوی نے علی امین گنڈا پور اور عمرایوب سے بھی بات کی لیکن وہ بھی بے بس نظر آئے ذرائع کا بتانا ہےکہ احتجاجی مارچ پر بشریٰ بی بی کا مکمل کنٹرول تھا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کے پشاور سے مارچ میں شریک ہونے کے حق میں نہیں تھے باخبر ذرائع کہتے ہیں کہ ڈی چوک جانے کے معاملے پر بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بحث بھی ہوئی علی امین، بشریٰ بی بی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے رات کہاں قیام کیا؟
    گزشتہ رات اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کیا گیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان وفاقی دارالحکومت سے بھاگنے پر مجبور ہوگئےاسلام آباد پولیس کے آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ایک ہی گاڑی میں فرار ہو کر خیبر پختونخوا فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم کے بھائی تیمور سلیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ چکے ہیں تیمور سلیم خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم کی رہائش گاہ پہنچے ہیں

  • کراچی- ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری

    کراچی- ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری

    جرائم کراچی- ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری
    کراچی میں ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری ہوگئی پولیس حکام کے مطابق کار ایس ایس پی خیرپور کے زیر استعمال تھی، ڈرائیور گاڑی لے کر کورنگی گودام چورنگی پر واقع سی پی ایل سی کے دفتر آیا تھا جس کے بعد سرکاری کار چوری ہوگئی پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سرکاری کار چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہےادھر کراچی کے علاقے سرجانی یوسف گوٹھ میں گودام سےچوری کےاسپیئرپارٹس برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا