پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہےگزشتہ دنوں پاکستان میں سیاسی حالات کے سبب انٹرنیٹ سروس متاثر تھی، صحیفہ جبار نے بھی انٹرنیٹ نہ چلنے کی شکایت پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے انٹرنیٹ بیت الخلا میں نہ چلنے کا شکوہ کیااداکارہ کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے صحیفہ جبار پر تنقید بھی کی
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ باتھ روم میں انٹرنیٹ نہیں چل رہا جس وجہ سے وہ کوئی کام نہیں کر پا رہیں، انہیں باتھ روم میں انٹرنیٹ چاہیے، وہ اس حوالے سے سنجیدہ ہیں اور یہ کہ باتھ روم میں انٹرنیٹ کا نہ چلنا انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جسے حل ہونا چاہیےصحیفہ جبار نے لکھا کہ ایک تو سردی کی وجہ سے پہلے ہی باتھ روم جانا عذاب ہوتا ہے، اوپر سے انٹرنیٹ بھی بند ہے جس وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہورہا ہےاداکارہ و ماڈل نے لکھا کہ باتھ روم انسان کی آخری محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے لیکن اب کیا وہاں بھی انٹرنیٹ کی بندش کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا؟ انہیں اگلے مرحلے میں باتھ روم میں بھی ایک وائی فائی راؤٹر لگوانا پڑے گا اور یہ کہ پاکستان میں بنیادی چیزوں کا مطالبہ کرو تو ’ارر 404‘ لکھا آتا ہے
Category: اہم خبریں
-

اداکارہ صحیفہ جبار انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ناراض، دلچسپ پوسٹ وائرل
-

عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنےکیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے
اسلام آباد- صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہےکہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرےصدر مملکت آصف زرداری نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان 1967سےقبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد اور پائیدار فلسطینی ریاست کا حامی ہےانہوں نے کہا کہ آزادی، وقار اور انصاف کیلئے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرےصدر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی ضمیر فلسطین میں لاکھوں لوگوں کی حالت زار نظر انداز نہیں کرسکتا، اسرائیلی قبضہ اور عالمی قوانین کی بےتوقیری خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، عالمی برادری اور سلامتی کونسل غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے
-

پارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے نئی قیادت پر سوچا جا رہا ہے
اسلام آباد- تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور خود بتائیں گے 26 نومبر کو اسلام آباد میں کیا ہوا تھا رؤف حسن نے کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا وہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور پور خود بتائیں گے وہاں کیا ہوا تھا، وہ کیوں وہاں سے گئےبشریٰ بی بی کو زبردستی دھرنے کے مقام سے لے جانے کے سوال پر انہوں نے کہ میرا نہیں خیال کسی شخص کو زبردستی وہاں سے لے جانا ممکن ہے، خاص کر جس طرح وہاں گولیاں چل رہی تھی جب کہ ان (علی امین اور بشریٰ بی بی) کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تھیں جس کے بعد انہیں وہاں سے نکالنا ہی بہتر آپشن تھاتحریک انصاف پر پابندی کی خبروں پر بات کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانا آسان کام نہیں مگر آج کل بہت سی انہونی چیزیں ہورہی ہیں، اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو قانونی راستہ اختیار کریں گے
-

بھارتی سپریم کورٹ کا شاہی مسجد کے معاملے پر مقامی عدالتوں کو کارروائی روکنے کا حکم
بھارتی سپریم کورٹ نے سنبھل میں شاہی مسجد کے معاملے پر مقامی عدالتوں کو کارروائی روکنے کا حکم دے دیا بھارتی میڈیا کے مطابق مسجد کمیٹی نے عدالت کے سروے کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کمیٹی کو قانونی حقوق استعمال کرنے کا موقع ملنا چاہیےسپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ عدالت چاہتی ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رہےاس کے علاوہ نماز جمعہ کے موقع پر کشیدگی کے پیش نظر سنبھل میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، پولیس اور انتظامیہ نے علاقے میں اضافی فورس تعینات کی واضح رہے کہ سنبھل میں شاہی مسجد کی جگہ مندر کے دعوے پر ہونے والے سروے کے بعد پر تشدد واقعے میں 5 افراد جان سے گئے
-

گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ
گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد گوگل میپس میں محفوظ تمام لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گااس میں ٹائم لائن فیچر کا وہ ڈیٹا بھی شامل ہوگا جو گوگل میپس آپ کی سرگرمیوں کو ٹریک کرکے محفوظ کرتا ہےدرحقیقت نئی اپ ڈیٹ کے بعد ماضی کا ڈیٹا گوگل میپس میں محفوظ نہیں ہوگاکمپنی کی جانب سے بہت جلد صارفین لوکیشن ہسٹری میں کی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے گایکم دسمبر 2024 کے بعد سے 3 ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگاخیال رہے کہ دسمبر 2023 سے گوگل کی جانب سے آپ کی لوکیشن ہسٹری کو گوگل کلاؤڈ کی بجائے آپ کی ڈیوائسز میں محفوظ کیا جا رہا ہےمگر نئی اپ ڈیٹ کے بعد ڈیوائس میں محفوظ ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گااگر آپ ماضی کے دوروں یا پسندیدہ یادوں کے لیے گوگل میپس کے ٹائم لائن فیچر پر انحصار کرتے ہیں تو پھر آپ کو اس ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدام کرنا چاہی گوگل کی جانب سے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8 دسمبر تک 3 ماہ سے زائد پرانے لوکیشن ہسٹری ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کرسکتے ہیں8 دسمبر کے بعد تمام غیر محفوظ ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دیا جائے گااگر آپ یہ ڈیٹا محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو takeout.google.com پر وزٹ کریں وہاں لوکیشن ہسٹری (ٹائم لائن) کے علاوہ تمام آپشنز کو ڈی سلیکٹ کرلیں اس کے بعد نیکسٹ اسٹیپ پر کلک کریں اور پھر create ایکسپورٹ آپشن کا انتخاب کریں جب ایکسپورٹ کا عمل مکمل ہوگا تو آپ کے پاس ٹائم لائن ڈیٹا کی محفوظ کاپی موجود ہوگی
-

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن عمران خان سے ملنےکوئی نہیں آیا
راولپنڈی- آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچااڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہےکہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچاجیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا مگر سلمان اکرم راجہ کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیااس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ کو بذریعہ واٹس ایپ درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ وہ جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، اس لیے ملاقات کے لیے ان سے رابطہ کیا جائےذرائع کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کاحصہ قرار دیا گیا تھا اور ملاقات کرانے یا نہ کرانےکا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے
-

بھارت کی 25 سالہ پائلٹ نے بوائے فرینڈ کے تنگ کرنے پر خودکشی کرلی
بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کی جواں سالہ پائلٹ نے بوائے فرینڈ سے تنگ آکر خودکشی کرلی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ سرشتی ٹُلی کی لاش ان کے ممبئی میں واقع فلیٹ سے ملی، سرشتی کے اہلخانہ نے اس کے 27 سالہ بوائے فرینڈ ادیتیہ پنڈت کو اس کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہےسرشتی کی فیملی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ادیتیہ پنڈت سے ان کی بیٹی پائلٹ کی ٹریننگ کے دوران ملی تھی جس کے بعد دونوں میں قربتیں بڑھیں، ادیتیہ ٹریننگ پوری نہیں کر سکا جس کی وجہ سے وہ سرشتی سے جلن اور حسد کرنے لگاآنجہانی پائلٹ کے اہلخانہ کے مطابق ادیتیہ نے ان کی معصوم بیٹی کو شدید ذہنی اذیت دی، وہ اس سے پیسے بٹورتا تھا، ساتھ ہی مجمع میں اس کی تذلیل بھی کیا کرتا تھابھارتی میڈیا کے مطابق متوفی پائلٹ کے انکل کا دعویٰ ہے کہ سرشتی نے خودکشی نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے اس کا قتل کیا گیا کیونکہ واقعے سے 2، 3 گھنٹے پہلے اس نے گھر پر اپنی والدہ سے ہنسی خوشی بات کی تھی سرشتی کے انکل کے مطابق اس کی آواز سے کہیں سے ایسا نہیں لگا تھا کہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہے، یا وہ انتہائی قدم اٹھانے جا رہی ہےپولیس کی جانب سے پائلٹ کے بوائے فرینڈ ادیتیہ پنڈت کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے
-

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سیاست قربان کی: وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی دن پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سےتجاوز پرقوم کومبارکباد دی ہےایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس سنگ میل کوعبورکرنے کے لیے حکومتی معاشی ٹیم اور دیگر حکام لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کےبھروسے کا عکاس ہے، استحکام اور ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنےکی ناکام کوششیں کررہے ہیں مگر میں نے قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کرونگا وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگےواضح رہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی حد عبور کرلی
-

ہماری غلطیوں سے عمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں، ذمہ دار مرکزی قیادت ہے: شوکت یوسفزئی
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے ایک بار پھر اپنی پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے عمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی قیادت پر عائد ہوتی ہےشوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کا شوہر بغیر جرم کے جیل میں ہے وہ کیوں نہ سڑک پر نکلتیں؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ باقی لیڈر شپ نے کیا کیا؟ مرکزی لیڈر شپ کہاں تھی؟ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں دھرنا دینے کی اجازت دی تو اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ سیاست کے اندر حالات کو دیکھ کر حکمت عملی بنائی جاتی ہے
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا ہمیں اللہ نے بہت بڑا موقع دیا جو ہم نے ضائع کر دیا، اگر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھتے تو آج نتائج کچھ اور ہوتےانہوں نے کہا کہ ہماری غلطیوں سے بانی پی ٹی آئی کی سختیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جو ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پرعائد ہوتی ہےیاد رہے کہ اس سے قبل شوکت یوسفزئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی قیادت پر بھی سوال اٹھا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا احتجاج کے دوران شیر افضل مروت بھی غائب تھے، پنجاب کی قیادت بھی موجود نہیں تھی -

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیاآسٹریلوی ایوان نمائندگان نے ملک میں 16 سال سےکم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کی پابندی کا بل ایوان نمائندگان سے منظور کیا جو 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سےمنظور کیا گیارپورٹ کے مطابق بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگاغیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہےخیال رہے کہ سینیٹ سے حتمی منظوری کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا