اسلام آباد- بشریٰ بی بی کی واپسی سے بھونچال ختم ، 2018 سے جاری تنازع باقی ، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے آنسو گیس سے تنگ آکر واپس خیبرپختونخوا جانے کا فیصلہ اور اس پر عمل کیاپاکستان میں سیاسی بھونچال بدھ 27 نومبر کی علی الصبح اچانک اس وقت ختم ہوگیا جب سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے رینجرز اور سکیورٹی فورسز کی طرف سے پھینکی گئی آنسو گیس سے تنگ آکر احتجاج ختم کرکے واپس خیبرپختونخوا جانے کا فیصلہ اور اس پر عملدرآمد کیااس اقدام سے وقتی طوربھونچال تو ختم ہوگیا مگرملک میں سال2018 سے جاری تنازع ختم نہیں ہوا۔ جس کا بنیادی جزو سیاسی اداروں کی فیصلہ سازی میں مرکزی حیثیت کا تسلیم نہ کیا جانا ہے24نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خیبر پختونخوا سے شروع کیے گئے احتجاجی مارچ کا بظاہر سب سے بڑا مقصد عمران خان کو جیل سے آزاد کرانا تھا مگر پاکستان میں ایک طبقہ سوچ رہا تھا کہ اس احتجاج کی کامیابی نہ صرف سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا سبب بن سکتی تھی بلکہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے مرکزی کردار میں کمی بھی لا سکتی تھی ساری امیدوں کے پیچھے حالات کی یہ غلط تشریح موجود تھی کہ اسٹیبلشمنٹ کی بڑی طاقت کو دو بدو لڑ کر یا غیر منظم انداز میں احتجاج کے ذریعے پسپا کیا جاسکتا ہے۔ نتیجہ بھی وہی نکلا بشریٰ بی بی کی طرف سے یکدم ہتھیار ڈالنے نے ایسی تمام امیدوں پر پانی پھیردیامنگل اور بدھ کی درمیانی شب کم و بیش آٹھ بجے کے قریب بلیو ایریا میں پی ٹی آئی کے کارکن ایک چھوٹے سے کنٹینر کو ڈی چوک کی طرف لیجانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی طرف سے ان پر شدید شیلنگ کی گئی۔ کارکن کنٹینر کو چھوڑ کر کم و بیش 100 گز کے فاصلے پر موجود علی امین گنڈا پور کے قافلے میں چلے گئے اس دوران کنٹینر ایک گھنٹے تک کسی سکیورٹی کے بغیر تھا اورپھر اچانک کچھ نامعلوم لوگ آئے اور انہوں نے اس کنٹینر کو آگ لگا دی
Category: اہم خبریں
-

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا اجلاس، بشریٰ بی بی کے کردار پر بحث
اسلام آباد – پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے بدھ کو پارٹی کی فیصلہ سازی میں بشریٰ بی بی کے کردار پر بحث کی اور سوال اٹھایا کہ عمران خان کے سنگجانی پر دھرنے کے احکامات کی خلاف ورزی کس نے کی؟کس نے احتجاجی ریلی کو ڈی چوک جانے پر مجبور کیا؟ کس کے فیصلے سے پارٹی کارکن جاں بحق ہوئے؟ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے علیحدہ اجلاس میں احتجاجی ریلی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا اور دونوں فورمز پر پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کی جانب سے ادا کیے جانے والے کردار پر بحث کی دونوں اجلاسوں میں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مبینہ جانی نقصان کی شدید مذمت کی گئی اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیاایک ذریعے کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شہادت کے اعداد و شمار جو ان کمیٹیوں میں مختلف رہنماؤں نے مختلف ذرائع کے حوالے سے پیش کیے، وہ مختلف تھے اور زیادہ تر غیر مستند تھےاس جانی نقصان پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کے ساتھ اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کے اندر ان ذمہ دار افراد کا تعین کرنے کیلئے انکوائری ضروری ہے جن کے ڈی چوک تک مارچ کے فیصلے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں کی ہلاکت ہوئی کہا گیا کہ جب عمران خان نے واضح طور پر پارٹی کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی پر دھرنا دینے کی ہدایت کی تھی تو کس کے حکم پر ڈی چوک اسلام آباد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی؟عمران خان کی ہدایت کیوں نظر انداز کی گئی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی ہدایت کی خلاف ورزی کس نے کی؟ ان سوالات کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی جانب سے ادا کیے گئے کردار پر سوال اٹھایا گیا، پی ٹی آئی کی دونوں کمیٹیوں کے اجلاس میں کسی نے بھی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا دفاع نہیں کیااس کے برعکس، یہ کہا گیا کہ فیصلہ سازی کا کام سیاسی قیادت کو کرنے دیا جائے، غیر سیاسی افراد کو نہیں۔ دونوں اجلاسوں میں یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ اگر عمران خان کی ہدایت پر سنگجانی پر دھرنا ہوتا تو نہ صرف پارٹی کارکنوں کے جانی نقصان سے بچا جا سکتا تھا بلکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز بھی ہو سکتا تھا
-

یہ نہیں ہوسکتا ہم بھارت میں جا کر کھیلیں اور وہ پاکستان نہ آئے
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت میں جاکرکھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، جو فیصلہ ہوگا پاکستان کے لیے بیسٹ کرکے نکلیں گےانہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا ہوگیا ہے، اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزارتک ہوجائےگی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہترہوجائےگامحسن نقوی نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھےپنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلےمل جاتی توکچھ بہتر ہوتا، ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گےواضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ جمعے کو ہوگی ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کا آپشن پیش کیا جائے گا ، اور پاکستان کو منانے کی کوشش کی جائے گی، لیکن پاکستان پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرچکا ہے اور ووٹنگ پر فیصلہ پاکستان مخالف ہونے پر پی سی بی حکومت سے مشورہ کرکے جواب دے گا
-

عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 8 مقدمات درج
وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں،کارکنان کےخلاف اسلام آبادمیں 8 مقدمات درج ہوگئےمقدمات میں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور ، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص نامزد ہیں اس کے علاوہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد بھی مقدمات میں نامزد کیے گئے ہیں ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں، اغوا، کارسرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں یہ ایف آئی آر تھانہ شہزادٹاؤن،سہالہ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون،نیلور میں درج کی گئیں
-

47 فیصد پاکستانی حکومت پنجاب کی جانب سے بلوں میں دیے گئے 14 روپے کےریلیف سے لاعلم
حکومت پنجاب کی جانب سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں دیے گئے14 روپے کے ریلیف سے 48 فیصد پاکستانی واقف جبکہ 47 فیصد نے لاعلمی کا اظہار کیا ہےیہ بات گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں سامنے آئی ہےسروے کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف سے شہر ی آبادی اور مردوں کی اکثریت آگاہ نظر آئی ،مردوں میں 58 فیصد نے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگا ہ ہونے ، 40فیصد نے اس بارے میں کچھ نہ جاننے کا کہاسروے میں خواتین میں 55فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے لاعلم تو 37فیصد آگاہ دکھائی دیں گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق شہروں میں 59فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگاہ جبکہ 39فیصد نے لاعلم ہونے کا کہاالبتہ دیہی آبادی میں 52فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ناواقف نظر آئےجبکہ 41فیصد نے اس بار ے میں جاننے کا کہا
-

محسن نقوی ہمارا جادوگر ہے، اس نے پی ٹی آئی کا سارا میلہ لپیٹ کر واپس بھیج دیا:گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تحریک انصاف پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہمارا جادوگر ہے، اس نے پی ٹی آئی کا سارا میلہ لپیٹ کر واپس بھیج دیابدھ کو کراچی میں گورنرہاؤس میں قطری سفیرعلی مبارک عیسی الخطیر اور کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی اس موقع پر کامران ٹیسوی نے کہا کہ پاکستان اور قطرکےتعلقات دوستانہ ہیں، قطر پاکستان میں مقامی سطح پر سرمایہ کاری کا خواہاں ہےاس کے علاوہ گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہمارا جادوگر ہے، اس نے پی ٹی آئی کا سارا میلہ لپیٹ کر واپس بھیج دیا
-

بشریٰ بی بی سے رابطہ نہیں ہو رہا، علی امین کی ٹیم نے انہیں حبس بے جا میں رکھا ہے، بہن کا الزام
سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے الزام لگایا ہے کہ بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا، ہمیں نہیں معلوم وہ کہاں ہیں، بشریٰ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ٹیم کے حبس بے جا میں ہیں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مریم وٹو نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو نہیں معلوم کہ ان کو کہاں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی علی امین گنڈا پور کی ٹیم کے حبس بجا میں ہیں مریم وٹو نے بتایا کہ کل کے آپریشن کے کئی گھنٹے بعد تو ہمیں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں، بس یہی بتایا جارہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا چلی گئی ہیں لیکن مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ اس طرح آرام سے نکل کر خیبر پختونخوا چلی جائیں گی کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ وہ ڈی چوک رکنا چاہتی تھیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ان سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، میں ان کی خیریت پوچھنے کیلئے سب کو کال کررہی تھی، پھر پتا چلا کہ وہ پختونخوا میں ہیں، میں نے کے پی حکومت کے لوگوں کو کہا کہ اگر وہ محفوظ ہیں تو ان سے کہیں ہم سے رابطہ کریں لیکن کوئی رابطہ نہیں ہوا، میں پوری رات سو نہیں سکی مریم وٹو نے کہا کہ بدھ کی دوپہر تک میں سب کو کہتی رہی کہ بشریٰ بی بی اگر ٹھیک ہیں تو میرا ان سے رابطہ کروائیں پر کوئی رابطہ نہیں کروایا گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد اپنی مدد آپ کے تحت میرا بشریٰ بی بی سے رابطہ ہوا اور میں نے سب سے پہلے یہی پوچھا کہ کیا آپ اپنی مرضی سے گئی ہیں؟ تو انہوں نے سیدھا کہا کہ نہیں، فائرنگ ہورہی تھی انہوں نے مجھے وہاں سے نکالا، پھر گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا، مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ میں اب کہاں ہوں مریم وٹو کے مطابق ان کا بشریٰ بی بی سے رابطہ کافی مختصر تھا، اب پھر معلومات مل رہی ہیں کہ انہیں کہیں اور منتقل کیا گیا ہےاینکر نے مریم وٹو سے سوال کیا کہ کیا بشریٰ بی بی علی امین گنڈاپور کی قیدی ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ ہوجائے گا اگر میں کہوں کہ وہ قیدی ہیں، پر وہ حبس بے جا میں تو ہیں، میں علی امین گنڈا پور کے ارادے پر سوال نہیں اٹھا سکتی
-

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز پارٹی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلمان اکرم راجہ نے الزام لگایا کہ اسپتالوں میں زیرعلاج پی ٹی آئی کارکنوں تک رسائی نہیں دی جارہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں کہا جا رہا ہے ریکارڈ تلف کیے جائیں سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، جتنے بچے مارے گئے ان کا ڈیٹا اور ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں
ان کا کہنا تھاکہ ہم حکومت کے خلاف عدالت میں جائیں گے، وزارت داخلہ اور وزیر داخلہ کے خلاف عدالت میں جائیں گےقبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کو چیلنج دیا کہ اگر گزشتہ روز اسلام آباد میں آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی ایک کارکن بھی مرا ہے تو بتایا جائےانہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہلاکت ہوئی ہے تو اس کی تفصیل کہاں ہے؟ بھاگنے کی شرمندی چھپانے کیلئے اسپتالوں میں لاشیں ڈھونڈی جارہی ہیں -

190 ملین پاؤنڈکیس- نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم خیبر پختونخوا بھجوا دی
اسلام آباد- قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنےکا فیصلہ کرلیاذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھجوا دیا گیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائےگا
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 22 نومبر کو 8 سماعتوں سے مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھےذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم 3 روز قبل بھی خیبر پختونخوا میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی، آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ہےذرائع کا کہنا ہےکہ نیب خیبر پختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لی جائےگی -

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے تمام معاملے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ڈی چوک جانے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کا نہیں تھاذرائع کے مطابق ارکان نے کہا کہ بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ نے احتجاج کو لیڈ کیوں نہ کیا؟ذرائع نے بتایا کہ کورکمیٹی اجلاس کو سیاسی کمیٹی کے فیصلے اور حکمت عملی سے آگاہ کیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایک سینئر رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں احتجاج اور دھرنا دینے کی ہدایت کی، بانی کی ہدایت تھی کہ سنگجانی جانے سے قافلے نہیں ٹوٹیں گےذرائع کے مطابق کور کمیٹی ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ بانی تحریک انصاف کی ہدایات کو نظرانداز کیا گیا اور سیاسی کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے پرکور کمیٹی اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیاذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سنگجانی میں دھرنا دینے سے انکار کیا، بشریٰ بی بی نےحکم دیا کہ بانی نے انہیں ڈی چوک میں دھرنا دینے کا کہا
