اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد فرار ہونےو الے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئے تاہم اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان گرفتاروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخاندانی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا پہنچ چکے ہیں دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بھی خیبرپختونخوا پہنچنے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ علی امین اور بشریٰ بی بی دونوں محفوظ ہیں ادھر حکومتی وزرا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ایک ہی گاڑی میں فرار ہو گئے تھے لیکن متعدد مظاہرین گرفتار ہوئے ہیں، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو سے مظاہرین گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون سمیت اسلام آباد کے تمام علاقوں سے مظاہرین غائب ہوچکے ہیں، سڑکوں پر گاڑیاں، کنٹینر ، رکاوٹیں ، پولیس اور سکیورٹی فورسز موجود ہیں خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود تھے اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھےذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئےذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اورعلی امین کس طرف گئے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم اطلاعات کے مطابق دونوں جناح ایونیو سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئےپولیس ذرائع کے مطابق پولیس علی امین گنڈاپور کے گارڈز کی گاڑی روکنے میں کامیاب، ہوگئی ہے جبکہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی گاڑی کا پیچھا کیا گیا
Category: اہم خبریں
-

علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئے
-

اسلام آباد میں پولیس آپریشن- علی امین اور بشریٰ فرار، کارکن بھی بھاگ نکلے
اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے جس کے ساتھ کارکن بھی بھاگ نکلےعلی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود تھیں اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھےذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئےذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اورعلی امین کس طرف گئے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم اطلاعات کے مطابق دونوں جناح ایونیو سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئےپولیس ذرائع کے مطابق پولیس علی امین گنڈاپور کے گارڈز کی گاڑی روکنے میں کامیاب، ہوگئی ہے جبکہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہےبشریٰ بی بی کی گاڑی کا رخ کے پی ہاؤس کی جانب موڑا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس کا اسکواڈ بشری بی بی کی گاڑی کے تعاقب میں ہے قیادت کے فرار ہوتے ہی کارکن بھی جناح ایونیو اور سیونتھ ایونیو سے گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں، مظاہرین رہائشی علاقوں کی جانب جارہے ہیں فرار ہونے والے مظاہرین کی گرفتاری کیلئے اٹک پل کو بند
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے اٹک پل بند کردیاگیا اور اٹک خورد کےمقام پرروڈ بلاک کرنےکیلئےکنٹینردوبارہ لگا دیےگئےخیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے رابطہ پل پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہےاس سے قبل رینجرز نے پہنچ کر ڈی چوک کو کلئیر کیا اور کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ اب پولیس اور رینجرز نے پی ٹی آئی مظاہرین سےجناح ایونیوخالی کرا لیا اور احتجاجی مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیادن بھر تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد کے ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اورآنکھ مچولی جاری رہی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈی چوک میں کچھ کنٹینرز رسیوں کی مدد سے ہٹائے تو کچھ کنٹینرز کو پلٹ دیا، گیس ماسک پہنے، ڈنڈوں اور غلیلوں سے مسلح کارکنوں نے پولیس پر پتھر برسائے، غلیلوں سے نشانہ بنایا -

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے پی ٹی آئی کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائےگی فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانےکے قابل نہیں رہی، پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا ‘گدھ’ کا کام تھا،گدھ نے ہی بانی پی ٹی آئی کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈکھائے، بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں گدھ نےگوگی گینگ سےسارےکام کرائےفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک خاتون نےکہا ڈی چوک ہی جاؤں گی پھر وہاں سے فرار ہوگئیں، سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو عزت بھی رہ جاتی۔ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اور کروں گا، پارٹی کے خاتمےکے لیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔ تمام لیڈر شپ نےکہا کہ اس خاتون نے ہماری لیے مصیبت بنائی، علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بی بی گرفتار ہوں گی ان کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ 10 لاکھ لوگ لانےکی بات کر رہےتھے، تصویرمیں صرف 5 افراد تھے، مظاہرین میں کرائے پرلوگ تھے، سرکاری ملازمین تھے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کل کہاں تھی؟ عمر ایوب کہاں تھے؟پی ٹی آئی لیڈر شپ کی تیاری ہےکہ عمران خان کو اندر رکھا جائے
-

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ، بانی پی ٹی آئی نے احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتا دی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان رابطہ ہوا ہےذرائع کے مطابق رابطے میں اسلام آباد احتجاج سے متعلق گفتگو ہوئی، بیرسٹرسیف نے عمران خان کو احتجاج سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیاذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے احتجاج سے متعلق بیرسٹرسیف کو حکمت عملی بتادی، بیرسٹرسیف اس حکمت عملی سے متعلق علی امین گنڈا پور اور دیگر قیادت کو آگاہ کریں گےاس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا اعلان ڈی چوک سے متعلق تھا لیکن انتظامیہ کی طرف سے ڈی چوک کی اجازت نہیں مل رہی تھیانہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجویز آئی کے اسلام آباد کے مضافات میں جلسہ کریں یہ تجویز ہم بانی پی ٹی آئی کے پاس لے کر گئے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیابیرسٹر سیف نے کہا کہ جب مضافات میں جلسے کی تجویز ساتھیوں سے ڈسکس کی تو ساتھیوں نے ماننے سے انکار کیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ ڈی چوک ہی جائیں گی، اس وجہ سے تجویز قبول نہ ہوسکی بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے بغیر مسئلہ خوشگوار انداز میں حل ہونا ممکن نہیں،گزشتہ رات کے مذاکرات میں احتجاج اور رہائی سے متعلق مثبت پیشرفت نہ ہوسکی
-

جناح ایونیو خالی کرنے کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے
اسلام آباد- پولیس اور رینجرز کی جانب سے جناح ایونیو کو پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی کروالیا گیا ہے جس کے بعد مظاہرین گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئےپولیس اور رینجرز نے شدید شیلنگ کی اور پی ٹی آئی مظاہرین سےجناح ایونیو خالی کراتے ہوئے مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیاجناح ایونیو سے واپسی کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے اور اسلام آباد سے پشاور جانے والے راستے پر بڑی تعداد میں لوگ روانگی کے لیے تیار ہیں
اس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنوں کی اسلام آباد کے ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور سارا دن آنکھ مچولی جاری رہی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈی چوک میں کچھ کنٹینرز رسیوں کی مدد سے ہٹائے تو کچھ کنٹینرز کو پلٹ دیا، گیس ماسک پہنے، ڈنڈوں اور غلیلوں سے مسلح کارکنوں نے پولیس پر پتھر برسائے، غلیلوں سے نشانہ بنایاخیال رہے کہ احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس کے 4 جوان شہید اور 100 سے زائد اہلکار زخمی ہوچکے ہیں -

پی ٹی آئی احتجاج- کارکن گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، وزیر اعلیٰ پر بوتل بھی پھینکی
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج جاری ہےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ تمام ورکرز علی امین گنڈا پور کو فالو کریں، کہا کہ علی امین گنڈاپورکو ڈی چوک اپنے ہمراہ لے کر چلیں علی امین گنڈا پور آہستہ آہستہ ڈی چوک کی جانب روانہ ہوگئے تاہم اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کسی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جانے سے روک دیاکارکنان علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، اس دوران ایک کارکن کی طرف سے بوتل پھینکی گئی جو علی امین گنڈاپور کو لگی اسلام آباد کے سیونتھ ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے علی امین گنڈا پور کی گاڑی کافی دیر تک رکنے پر کارکنان نے پہلے وزیر اعلیٰ کو کہا کہ واپس نہیں جانے دیں گے، پھر ان کی گاڑی پر چڑھ کر لاتیں ماریں علی امین گنڈا پور نے دو بار گاڑی سے نکل کر کارکنان سے خطاب کرنا چاہا مگر مشتعل کارکنان ڈی چوک جانے کے نعرے لگاتے رہے
-

دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں طے ہوا کہ دھرنا دینے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اسلام آباد میں جتنا بھی جس کا بھی مالی یا جانی نقصان ہوا اس کے پیچھے ایک عورت ہےانہوں نے کہا کہ یہ پر امن احتجاج کرنے آئے تھے، آپ نے سب دیکھ لیا، ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح لاشیں لیں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جتنا نقصان ہوا اس کی ذمہ دار ایک عورت ہے، ان کی خباثت کی انتہا یہ ہے کہ رینجرز کے جوان شہید ہوئے تو کہا اپنی گاڑی کے نیچے آئےانہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرتبہ اسلام آباد میں کوئی کھدائی نہیں کی ، پہلے کی طرح راستے بلاک نہیں کیے ، یہ اپنے ساتھ غلیلیں لے کر آئے ہیں، اتنی افرا تفری کے باوجود اسلام آباد کھلا ہےاس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ چند کلومیٹر کی دوری پر ایک ملک کے سربراہ آئے ہوئے ہیں، غلیل سے بنٹے چلائے جارہے تھے، ریاست کمزور نہیں ہے، یہ سمجھتے ہیں غلیل چلا کر رہا کرالیں گےعطا تارڑ نے کہا کہ سوات کے گرفتار ایک شخص نے کہا کہ وہ مزدور ہے، ایک بچے کو گرفتار کیا جس نے بتایا کہ وہ افغانستان سے آیا ہے، یہ بی بی خون لینے آئی ہے، لاشیں لینے آئی ہے، وہ علی امین سے کہتی ہیں تم لیڈ کرو، آپ آگے آئیںانہوں نے کہا کہ تشدد کا جواب سختی سے دے رہے ہیں، صبر کو نہ آزمائیں، شہید اہلکاروں کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں، یہ انارکی پھیلانے آئے ہیں، یہ پرامن مظاہرہ نہیں ہےعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ لاشیں نہیں گرائی جائیں گی، سختی سے نمٹیں گے، افغان شہریوں کو تحریک انصاف نے ممبرشپ دی ہے ، یہ چند شیل مار کر کسی کو رہا نہیں کرا سکتےانہوں نے کہا کہ یہ جو چال چلی جارہی ہے ، مذاکرات نہیں ہوں گے ، ہم ان کو لاشیں نہیں دینا چاہتے ہیں نہ ہی دیں گے ، اگر کوئی سمجھتا ہے ریاست کی کمزوری ہے یہ بھول ہے، یہ اسلام آباد کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان کو امن و امان تباہ نہیں کرنے دیں گے ، جو مزید آئے گا وہ بھی گرفتار ہو گا
-

مضافات میں جلسے کی تجویز پر عمران خان نے آمادگی ظاہر کی، بشریٰ بی بی نے کہا وہ ڈی چوک ہی جائیں گی: بیرسٹر سیف
اسلام آباد- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کے مضافات میں جلسے کی تجویز دی گئی جس پر عمران خان نے آمادگی ظاہر کی تھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا اعلان ڈی چوک سے متعلق تھا لیکن انتظامیہ کی طرف سے ڈی چوک کی اجازت نہیں مل رہی تھی انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجویز آئی کے اسلام آباد کے مضافات میں جلسہ کریں یہ تجویز ہم بانی پی ٹی آئی کے پاس لے کر گئے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیابیرسٹر سیف نے کہا کہ جب مضافات میں جلسے کی تجویز ساتھیوں سے ڈسکس کی تو ساتھیوں نے ماننے سے انکار کیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ ڈی چوک ہی جائیں گی، اس وجہ سے تجویز قبول نہ ہوسکی بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے بغیر مسئلہ خوشگوار انداز میں حل ہونا ممکن نہیں،گزشتہ رات کے مذاکرات میں احتجاج اور رہائی سے متعلق مثبت پیشرفت نہ ہوسکی انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی قانونی عمل سے ہونی ہے، اس قانونی عمل کا بٹن حکومت کے ہاتھ میں ہے، یہ مقدمات پر اثرانداز ہورہے ہیں
-

47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے-سروے میں انکشاف
پاکستان47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے: سروے میں انکشاف47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے جب کہ 45 فیصد یوٹیلیٹی اسٹورز پر اکثر جاتے ہیں یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے ایک نئے سروے میں ہوا ہےگیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق 47 فیصد پاکستانیوں کی جانب سے آج تک یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا بتایا گیا جب کہ 45 فیصد نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اکثر جانےکا بتایا سروے رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا کہنے والوں میں خواتین اور دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے51 فیصد خواتین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کبھی نہ جانےکا کہا جب کہ مردوں میں یہ شرح 43 فیصد دکھائی دی دیہی آبادی سے بھی سروے میں شامل 50 فیصد افراد نےکبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کہا جب کہ شہری آبادی میں 41 فیصد نے بتایا کہ وہ آج تک یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے
-

پی ٹی آئی احتجاج-اسلام آباد اور پنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہےڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیاڈی سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلجنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیااس کے علاوہ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں بھی کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گےخیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے