Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 142 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، انتظامیہ کا میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، انتظامیہ کا میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے پیش نظر 23 نومبر کو میٹروبس سروس آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند رہے گی تاہم کل راولپنڈی میں میٹروبس سروس بحال رہے گی ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس چلے گی البتہ 24 نومبر کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی جا رہی ہے

  • شاہراہ فیصل آج رات سے بند، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

    شاہراہ فیصل آج رات سے بند، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

    کراچی میں شاہراہ فیصل آج رات سے صبح تک عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کی شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ سے کارساز تک دونوں اطراف کی سڑکیں آج رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک بند رہیں گی ٹریفک پولیس نے شہریوں مطلع کیا کہ کارساز سے حسن اسکوائر اور حبیب رحمت اللہ روڈ بھی بند رہے گی ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے ٹریفک کو کارساز روڈ اور اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس لیے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ اور ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری بلوچ کالونی پل کے نیچے سے شہید ملت روڈ اور حسن اسکوائر کا راستہ اختیار کریں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نیپا سے راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں

  • پشاور- وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا اجلاس،احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق

    پشاور- وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا اجلاس،احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق

    پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیاذرائع کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونےوالے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم نے شرکت کی ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھےپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کو حکومت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیاذرائع کے مطابق اجلاس کو بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بانی سے ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا گیااجلاس کے بعد ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا

  • پاکستان میں مزید 2 بچے پولیو وائرس سے متاثر، تعداد 52 ہوگئی

    پاکستان میں پولیو وائرس سے مزید 2 بچے متاثر ہوگئےحکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہےحکام نے کہا کہ تحصیل درازندہ ڈی آئی خان میں 3 سال کی لڑکی اور 18 مہینےکا لڑکا پولیو سے معذور ہوئے، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13ہوگئی
    اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ پولیو سے متاثر بچے بلوچستان میں ہیں، جہاں 24 بچے پولیو سے معذور ہوئے جبکہ سندھ میں اب تک 13، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک، ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے

  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد

    لاہور- پنجاب حکومت نے صوبےبھر میں دفعہ 144 نافذ کردی پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہوگانوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات ہیں،کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہےنوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ شرپسند عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں

  • بانی پی ٹی آئی کی نااہلی سے متعلق درخواست: الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھادیا

    بانی پی ٹی آئی کی نااہلی سے متعلق درخواست: الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھادیا

    لاہور- الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے خلاف درخواست سننے پر عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھادیا لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی اورپارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانےکےخلاف درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کیس پہلے ہی سماعت کے لیے مقرر ہے، لاہور ہائیکورٹ اس کیس پر دائرہ اختیار نہیں رکھتی جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ اہم کیس میں دلائل دے رہے ہیں، مکمل آرگنائزڈ ہونا چاہیے تھا، آپ کو تمام عدالتی فیصلوں کی کاپی بنا کر تمام ججز کو دینی چاہیے تھی جسٹس شمس محمود مرزا نے پی ٹی آئی وکیل سے سوال کیا آپ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کا کیا بنا، اس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست واپسی کی استدعا کی تاہم درخواست مسترد کردی گئی

  • لڑکیوں کو دوست بنانے میں میرا اور جاوید شیخ کا مقابلہ رہتا تھا- سید نور کا انکشاف

    لڑکیوں کو دوست بنانے میں میرا اور جاوید شیخ کا مقابلہ رہتا تھا- سید نور کا انکشاف

    فلم ساز و ڈائریکٹر سید نور نے اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے دلچسپ قصے سنا دیےسید نور نے حال ہی میں پی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی جوانی کے دنوں کو یاد کیا اور سب کو محظوظ کیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت زندگی کے حوالے سے بھی دلچسپ گفتگو کی انہوں نے کہا کہ میرا اور اداکار جاوید شیخ کا لڑکیوں کو دوست بنانے کا مقابلہ رہتا تھا اور یہ مقابلہ میں ہی جیت جاتا تھا کیونکہ جاوید شیخ شادیاں کرتا تھا اور میں صرف دوستیاں بناتا تھاسید نور نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نے شادی صرف اسی سے کرنی تھی جس سے مجھے محبت ہوتی اور جب محبت ہوئی تو شادی بھی کر لی اپنی اہلیہ اور ماضی کی معروف اداکارہ صائمہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صائمہ میں بہت سی خوبیاں ہیں، وہ بہت ذہین ہیں، انکی یادداشت اور مشاہدہ کرنے کی صلاحیت بھی بہت اچھی ہے

  • توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی

    توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی

    توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کی عدالتی روبکار میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی، بانی پی ٹی آئی کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہائی دی جائے
    عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے 10لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے

  • عمران سے ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معافی قبول

    عمران سے ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معافی قبول

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نا کروانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معافی قبول کر لی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان سے رہنماؤں کی ملاقات نا کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی دوران سماعت عدالت نے آر پی او راولپنڈی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے کی گئی معافی کی درخواست کو آخری وارننگ دیتے ہوئے قبول کر لیاجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ آخری بار موقع دیا جا رہا ہے اس پر جیل سپریٹنڈنٹ نے یقین دہانی کرائی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہو گادوران سماعت دلائل دیتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے ملک کا نظام ہی ایسا ہے جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے شعیب صاحب ملک کا نظام ایک یا دو عدالتوں سے ٹھیک نہیں ہو گا، آپ کے ملک کا نظام عدالتوں کے ہاتھ سے نکل کر پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل کر کہیں اور جا چکا ہے

  • ایاسا نے پاکستانی ائیرلائنزکی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیاذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اےکی یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی کے معاملے پر یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا برسلز میں 3 روزہ اجلاس ہوا، جس میں ایاسا نے پاکستان سول ایوی ایشن کی رپورٹ پر اجلاس کو بریفنگ دی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی آئی اے سمیت دیگرپاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، اجلاس میں پی آئی اے کے تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن پر بھی غور کیا گیا جبکہ یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی نے سی اے اے کے سیفٹی اوورسائٹ اقدامات کا بھی جائزہ لیا
    ذرائع نے بتایا کہ یورپین ائیرسیفٹی کمیٹی 6 دسمبر کوپروازوں کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ دے گی جبکہ دیگر ملکوں کی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں سے متعلق فیصلہ بھی 6 دسمبر کو ہوگا۔