روس کی جانب سے یوکرین پر حالیہ مہینوں کے سب سے بڑے فضائی حملے میں بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئےغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو روس نے یوکرین پر 120 میزائل اور 90 ڈرون داغے، جن کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچادارالحکومت کیف میں لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لے لی جبکہ یوکرینی فوج نے روس کے 140 میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیاسرکاری حکام کے مطابق روسی حملے میں یوکرین کے علاقوں Mykolaiv، Lviv، Kherson Dnipropetrovsk اور Odesa میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق روس نے یوکرین کے انرجی انفرا اسٹرکچر پر 210 میزائل اور ڈرون داغے
Category: اہم خبریں
-

برطانوی ہائی کمیشن میں بادشاہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب
کراچی میں قائم برطانوی ہائی کمیشن میں بادشاہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں کراچی میں برطانوی بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی میزبانی کے تحت تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ موونی نے میوزیکل تقریب میں گورنر سندھ کا خیر مقدم کیا، گورنر سندھ نے بادشاہ کے یوم پیدائش پر برطانوی عوام کو مبارکباد دی کراچی میں قائم برطانوی ہائی کمیشن میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ صحت سمیت مختلف شعبوں میں پائیدار شراکت داری ہےاس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات نئی جہت میں داخل ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے تاجر سندھ میں سرمایہ کاری کریں، صوبے کے کئی شعبے سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پرکشش ہیں، ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گےتقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ کراچی ایک مہمان نواز شہر ہے، اس لیے کنگ چارلس کی سالگرہ اسلام آباد کے بجائے یہاں منانے کا فیصلہ کیاانہوں نے کہا کہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ اقتصادی، تعلیمی اور صحت کے علاوہ ثقافتی شعبے میں بھی گہرے تعلقات ہیں
-

قاضی فائز پر حملہ- 23 پاکستانیوں کے نام پی سی ایل میں شامل، حوالگی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا گیا
سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈال دیے گئے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملہ کرنے والے 23 پاکستانی شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے گئے ہیں۔ ان 23 پاکستانیوں میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کے نام بھی شامل ہیں ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے
-

امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی جیت پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا
دوحہ-امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنا پہلا ردعمل دیا ہے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونےپر ردعمل دیتے ہوئے حماس رہنما سمی ابو ذوہری نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ بطور امریکی صدر غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روکیں گےحماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کے کی قیمت پر آتی ہےواضح رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ کو حقیقی اور پائیدار امن کی طرف لوٹتے دیکھنا چاہتےہیں اور وہ اس عمل کو اچھے طریقے سے کریں گے تاکہ 5 یا 10 سال بعد دوبارہ سے پرانے حالات واپس نہ آئیں
-

امریکی صدارتی انتخابات کی رات ہی امریکا کا ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ
ایک طرف امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تو دوسری طرف آج رات ہی امریکا کی جانب سے ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کیا جائے گا برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ہائپرسونک جوہری میزائل تجربے کیلئے تیار ہے، انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل ’منٹ مین تھری‘ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان کیلی فورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا جائے گا برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق میزائل کی رفتار 15 ہزار میل فی گھنٹا سے زائد تک جا سکتی ہے۔ ہائپرسونک جوہری میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے
-

خیبرپختونخوا میں خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج
پشاور میں خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پیکا ایکٹ کے تحت خیبرپختونخوا میں پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ایف آئی آے کے سائبر کرائم ونگ کے حکام کے مطابق خواجہ سرا کی درخواست پر مقدمے میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ایف آئی آر میں متاثرہ خواجہ سرا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور خاندان کی ساکھ اورعزت مجروح ہوئی
متاثرہ خواجہ سرا نے ایف آئی اے سائبرکرائمز میں درخواست دی تھی کہ اس کی 2023 میں بنائی گئی ویڈیو وائرل کی گئی ہےایس پی احسان شاہ کے مطابق چارسدہ میں ملزم کو خواجہ سرا کی نازیبا وڈیو بنانے پر سزا ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے -

شوکت یوسفزئی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ پر قیادت پر پھٹ پڑے
پشاور- چیف جسٹس پاکستان کے تقررکیلئےقائم پارلیمانی کمیٹی سے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر شوکت یوسفزئی نے قیادت پر تنقید کیذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے قائم کمیٹی سے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایاشوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا جب کہ ان کی جانب سے قیادت کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت نہ کرنےکی تلقین بھی کی گئی
-

اسرائیل کو ایرانی حملے کا کس طرح جواب دینا چاہیے؟ امریکی وزیرخارجہ نے بتا دیا
تل ابیب- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دےکہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہوامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہےکہ کامیابیوں کوپائیداراسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیاجائےاسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمےاور اس کے بعدکی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے انٹونی بلنکن نے کہا کہ خطے میں مختلف سمت کی جانب بڑھنےکا یہ غیرمعمولی موقع ہے
-

نادرا کا ڈیٹا ملنے کے بعد ایف بی آر میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی
ایف بی آر کو نادرا کا ڈیٹا ملنے کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی معلومات کے مطابق پراپرٹی، بینک بیلنس، بیرون ملک سفر کے اخراجات کی بنیاد پر ٹیکس نیٹ بڑھایا جارہا ہے حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13.7 فیصد پر لے جانے کیلئے نادرا کو ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی اگلے مالی سال سے ہوگی، زرعی آمدن پر ٹیکس کو وفاقی انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے ہم آہنگ کیا جائے گا
-
حلیم عادل اور خرم شیر زمان مقدمے سے بری
کراچی- ملیر کورٹ نے علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں ملیر کی سیشن عدالت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگرکی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی عدلات نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کردیا
